Tag: رکن پنجاب اسمبلی

  • پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

    پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق

    لاہور: پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس کا شکار ہو کر جان کی بازی ہار گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کرونا وائرس سے جاں بحق ہوگئیں۔شاہین رضا کی 4 روز قبل طبعیت ناساز ہونے پر انہیں علاج کے لیے ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا جہاں وہ وینٹی لیٹر پر تھیں جس کے بعد انہیں لاہور منتقل کہا گیا جہاں وہ دم توڑ گئیں۔

    محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ مرحومہ کی میت ضروری کارروائی کے بعد گوجرانوالہ منتقل کی جائے گی۔

    وزیر اعظم عمران خان نے ایم پی اے شاہین رضا کے انتقال پر افسوس کا اظہار اور لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کرونا سے جاں بحق رکن پنجاب اسمبلی شاہین رضا کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ شاہین رضا پارٹی کا قابل قدر اثاثہ تھیں،شاہین رضا مرحومہ کی پارٹی کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

    واضح رہے کہ شاہین رضا گوجرانوالہ سے تحریک انصاف کی واحد رکن پنجاب اسمبلی تھیں۔اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت کئی اہم شخصیات کرونا وائرس کا شکار ہوچکی ہیں لیکن کرونا سے کسی منتخب رکن اسمبلی کی یہ پہلی ہلاکت ریکارڈ ہوئی ہے۔

  • پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے، دوست جاں بحق

    گوجرہ : پاکستان تحریک انصاف کے ممبر پنجاب اسمبلی بلال اصغر وڑائچ کے گھر پر فائرنگ سے ان کا دوست جاں بحق ہوگیا، قاتلانہ حملے میں  پی ٹی آئی رکن اسمبلی بال بال بچ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق گوجرہ میں ممبر پنجاب اسمبلی تحریک انصاف حلقہ پی پی 119بلال اصغر وڑائچ کے گھر جھنگ روڈ وڑائچ ہاؤس میں اس وقت اچانک فائرنگ ہوگئی۔

    جب بلال اصغر وڑائچ اپنے ڈیرہ سے اٹھ کر اپنے کمرہ میں چلے گئے تو اسی دوران اچانک ان کے ڈیرہ پر فائرنگ ہوئی جس سے ایم پی اے قریبی دوست عمیر شدید زخمی ہوگیا جس کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کا کہنا ہے کہ مخالفین نے مجھے قتل کروانے کی سازش کی ہے، مخالفین کے ایماء پر فائرنگ کی ہے جس سے میرا دوست عمیر قتل ہوا ہے خوش قسمتی سے میں کمرہ سے فائرنگ چند منٹ پہلے نکل گیا تھا عمیر میرے پاس ہی رہتا تھا۔

    پولیس نے مقتول عمیر کی نعش تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی، ڈپٹی کمشنر محسن رشید اے ایس پی محمد شعیب بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچ گئے ، پولیس اور کارکنان کی بھاری تعداد ہسپتال پہنچ گئی،۔

  • تحریک انصاف کے رہنما مظہرعباس کی نمازجنازہ ادا

    تحریک انصاف کے رہنما مظہرعباس کی نمازجنازہ ادا

    ملتان: پاکستان تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی مظہرعباس راں کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق 2018 کےعام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر ملتان کی نشست پی پی 218 سے الیکشن لڑ کر پنجاب اسمبلی کے رکن بننے والے مظہرعباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، مرحوم کو آبائی قبرستان قادرپور راں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

    نماز جنازہ میں گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے شرکت کی۔ مرحوم کو آبائی قبرستان قادرپور راں میں سپرد خاک کردیا گیا۔

    مرحوم مظہر عباس راں کی طبیعت دو روز قبل اسمبلی اجلاس کے دوران خراب ہوئی تھی۔ اجلاس کے دوران رکن اسمبلی کا اچانک بلڈپریشر بڑھ گیا تھا جس کے بعد انہیں ریسکیو 1122 کے ذریعے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی اسپتال منتقل کیا گیا۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن اسمبلی انتقال کرگئے

    ڈاکٹرز نے مظہرعباس راں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل کیا مگر گزشتہ رات اُن کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہوسکے۔

    سفر زندگی

    یکم فروری 1953 کو پیدا ہونے والے مظہر عباس راں نے ملتان کے کالج سے 1978 میں گریجویشن کی تعلیم مکمل کی اور سیاست کی دنیا میں قدم رکھا۔

    مظہر عباس نے سیاست کا آغاز 1988 میں پیپلزپارٹی کے پلیٹ فارم سے کیا، انہوں نے پی پی 166 کی نشست پر شاہ محمود قریشی کے خلاف الیکشن لڑا مگر اُس میں کامیاب نہیں ہوسکے تھے، بعد ازاں 1990 اور 1997 میں بھی انہیں شاہ محمود قریشی نے شکست دی۔

    مرحوم نے بعد ازاں مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کی اور 2002 میں ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی، البتہ 2008 کے الیکشن میں آپ کو پی پی کے امیدوار ملک ارشد کے ہاتھوں شکست کھانی پڑی،

    مرحوم ملتان کی سیاست میں نمایاں مقام رکھتے تھے، آپ نے حالیہ انتخابات سے قبل عمران خان سے ملاقات کی اور تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی جس کے بعد پی ٹی آئی نے آپ کو پی پی 218 سے ٹکٹ جاری کیا اور آپ دوسری بار رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

  • مالی فوائد نہ ملنے پر ٹیکسی سروسز پر پابندی لگی،پی ٹی آئی

    مالی فوائد نہ ملنے پر ٹیکسی سروسز پر پابندی لگی،پی ٹی آئی

    لاہور: تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب اوبر اور کریم ٹیکسی سروس کو بند کر کے ترکی کی البراق سروس کو لانا چاہتی ہے کیوں کہ البراق سے حکومت کو شیئرز ملتے ہیں۔

    یہ بات تحریکِ انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن پنجاب اسمبلی مراد داس نے اے آر وائی سے بات کرتے ہوئی بتائی، انہوں نے کہا کہ ڈیڑھ سال سے جاری ٹیکسی سروس کو اچانک سے غیر قانونی قرار دے کر بند کردینا حیران کن بات ہے اور لگتا ہے دال میں کچھ کالا ہے۔


    *اوبر اور کریم ٹیکسی سروس ‌غیر قانونی قرار، کریک ڈاؤن کا آغاز


    انہوں نے کہا کہ حکومت کو اُوبر اور کریم ٹیکسی سروس سے کوئی فائدہ نہیں مل رہا جب کہ البراق سے حکومت پنچاب کو شئیرز حاصل ہوتے ہیں اسی لیے اوبر اور کریم پر پابندی لگا کر البراق کو فروغ دیا جائے گا کیوں کہ جو جیب گرم کرتا ہے حکومت اسی کو فائدہ پہنچاتی ہے۔


    کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند نہیں کیا، حکومت پنجاب*


    تحریک انصاف کے رکن اسمبلی نے کہا کہ اُوبر اور کریم ٹیکسی سروس نے آغاز سے قبل 3 جگہ سے کلئیرنس لی تھی اس کے باوجود اس پر پابندی لگانا انصاف نہیں اور اس عمل سے ثابت ہو گیا کہ موجودہ حکومت عوام کو آسانی مہیا کرنے کے بجائے آسانی چھیننےوالی ہے۔

    دوسری جانب چئیرمین پنچاب آئی ٹی بورڈ ڈاکٹر عمر سیف اوبر اور کریم سروس کی بندش سے ناواقف نظر آتے ہیں ان کا دعویٰ ہے کہ کریم اور اوبر ٹیکسی سروس کو بند کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے کوئی نوٹی فکیشن جاری نہیں کیا ہے۔

  • صدر مشرف پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں،آغا سراج درانی

    صدر مشرف پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں،آغا سراج درانی

    سابق صدر پرویز مشرف کی بیماری کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف اس سے پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوشش کرتے رہے ہیں۔

    سابق صدر پرویز مشرف کی طبیعت نے سیاسی ماحول میں ہلچل مچا دی ہے، پرویز مشرف کی طبیعت کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے رہنما آغا سراج درانی کا کہنا ہے کہ صدر مشرف اس سے پہلے بھی ملک سے باہر جانے کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔

    رکن پنجاب اسمبلی راجہ ریاض احمد کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف چھ جنوری کو دبئی روانہ ہو جائیں گے اور ان کی روانگی کے ذمہ دار نواز شریف اور چوہدری نثار ہوں گے۔ 

    راجہ ریاض کا مزید کہنا تھا کہ پرویز مشرف کو دل کی تکلیف نہیں ہے وہ ڈرامہ کر رہے ہیں ۔