Tag: رکوانے کیلئے درخواست دائر

  • صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

    صولت مرزا کے ڈیتھ وارنٹ کیخلاف درخواست اعتراض لگا کر واپس

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے صولت مرزا کی ہمشیرہ کی جانب سے دائر درخواست پر رٹ نے اعتراض لگا دیا۔

    صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست دائر کی تھی کہ صولت مرزاکے نظر ثانی اپیل عدالتی عظمیٰ زیر سماعت ہے لہذا ڈیٹ وارنٹ جاری نہیں کیئے جاسکتے ہیں۔

     عدالت نے ڈیٹ وارنٹ معطل کرنے کیلئے احکام جاری کرے، سندھ ہائی کورٹ کی رٹ برانچ نے درخواست ڈیٹ وارنٹ کی کاپی نہ ہونے کے باعث غیر موئر قرار دے دیا۔

    صولت مرزا کے وکیل کا کہنا ہےدرخواست کل پھر جمع کرائی جائےگی۔

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے صولت مرزا کی انیس مارچ کیلئے ڈیٹ وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

    واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    ڈیتھ وارنٹ روکنے کے لئے درخواست صولت مرزا کی بہن نے دائر کی، درخواست گزار صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِسماعت ہے، اسلئے ڈیتھ وارنٹ روکا جائے۔

  • کراچی: صولت مرزا کی پھانسی روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کراچی: صولت مرزا کی پھانسی روکنے کیلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر

    کراچی : سندھ ہائیکورٹ میں صولت مرزا کی پھانسی رکوانے کیلئے درخواست دائر کر دی گئی۔

    ڈیتھ وارنٹ روکنے کے لئے درخواست صولت مرزا کی بہن نے دائر کی، درخواست گزار صولت مرزا کی ہمشیرہ نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ سزائے موت کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل زیرِسماعت ہے۔ اسلئے ڈیتھ وارنٹ روکا جائے۔

    گزشتہ روز صولت مرزا کی پھانسی کے لئے ڈیتھ وارنٹ جاری کردئیے گئے تھے، صولت مرزا کی سزائے موت پر 19 مارچ کی صبح ساڑھے پانچ بجے عملدرآمد کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ صولت مرزا نے 5جولائی 1997 میں کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کے ای ایس سی کے مینیجنگ ڈائریکٹر شاہد حامد، ان کے ڈرائیور اشرف بروہی اور گن مین خان اکبر کے قتل کیا تھا، جس کے بعد وہ بیرون ملک فرار ہوگئے تھے۔

    اس تہرے قتل کے جرم میں صولت مرزا کو مئی 1999پھانسی کی سزا سنائی تھی۔

    صولت مرزا نے بالترتیب سندھ ہائی کورٹ، سپریم کورٹ اور صدرِ پاکستان سے رحم کی اپیل کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا۔

    صولت مرزا کو 2014 میں سیکیورٹی کے سبب کراچی سے مچھ جیل بلوچستان منتقل کیا گیا تھا۔