Tag: رکی پونٹنگ

  • پاکستان خطرناک ٹیم کب بن جائے گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

    پاکستان خطرناک ٹیم کب بن جائے گی؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بتایا ہے کہ پاکستان خطرناک ٹیم کیسے بن سکتی ہے۔

    آئی سی سی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ ابھی کلک نہیں کررہی اگر بابر اور رضوان دونوں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں تو پاکستان خطرناک ٹیم بن جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ صائم ایوب کوالٹی پلیئر ہے اس کی کمی کو پورا کرنا مشکل ہوگا۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ پاکستان کی بولنگ بہت اچھی ہے، شاہین آفریدی اور نسیم شاہ حالیہ سیریز میں بڑے شاندار رہے ہیں یہ دونوں بولرز کسی بھی بیٹنگ لائن اپ کو پریشان کرنے کی مہارت رکھتے ہیں۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر کھیلنے سے تماشائیوں کی وجہ سے آُپ متحرک رہتے ہیں، پاکستان کے پاس شائقین کی سپورٹ بھی ہوگی۔

    رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ایسے کھلاڑی ہیں جو کسی بھی ٹیم کو کسی بھی دن شکست دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور اسی روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

  • آئی سی سی ریویو میں پونٹنگ اور شاستری نے کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟

    آئی سی سی ریویو میں پونٹنگ اور شاستری نے کوہلی کو کیا مشورہ دیا؟

    آئی سی سی کے لیے تجزیہ کرتے ہوئے لیجنڈ کرکٹرز رکی پونٹنگ اور روی شاستری نے کوہلی اور روہت کے حوالے سے اظہار خیال کیا ہے۔

    آئی سی سی ریویو میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی کے لیے چیلنج ہے اور آپ دیکھ سکتے ہیں کہ وہ اس پر قابو پانے کی کوشش کررہا ہے، وہ اتنی محنت کر رہا ہے کہ اس وجہ سے بلے بازی مشکل ہو جاتی ہے۔

    پونٹنگ نے کہا کہ کبھی کبھی ایسا ہوتا ہے کہ جب آپ بیٹنگ کے لیے بہت محنت کرتے ہیں، تو آپ کو اپنی محنت کے مقابلے میں کم کامیابی ملتی ہے۔

    تاہم، پونٹنگ نے کہا کہ کوہلی بھارتی ڈریسنگ روم میں ایک سینئر پلیئر کے طور پر بہت کام آئیں گے جو نوجوان کھلاڑیوں کو رہنمائی اور مدد فراہم کر سکتے ہیں۔

    سابق بھارتی کرکٹر روی شاستری نے آئی سی سی ریویو میں بتایا کہ اب میرا ذہن ٹنڈولکر اور برائن لارا کی طرف جاتا ہے، جب آپ ان کے کریئر کا جائزہ لیتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ اس وقت ویرات کہاں ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ کوہلی کو چاہیے کہ وہ آنے والے نوجوانوں کی رہنمائی کریں اور ان کی مدد کریں، ڈریسنگ روم کا حصہ بنیں اور ٹیم میں اپنا حصہ ڈالیں۔

  • پونٹنگ نے اسٹارک، کمنز کے بجائے کس ایشیائی کرکٹر کو دنیا کا بہترین بولر قرار دیا؟

    پونٹنگ نے اسٹارک، کمنز کے بجائے کس ایشیائی کرکٹر کو دنیا کا بہترین بولر قرار دیا؟

    آسٹریلیا کے سابق کپتان اور کرکٹ لیجنڈ رکی پونٹنگ نے مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز کے بجائے ایشیائی کرکٹر کو دنیا کا بہترین بولر قرار دیدیا۔

    کئی ورلڈکپ ٹرافیز اپنے ہاتھوں میں تھامنے والے رکی پونٹنگ نے بھارتی پیسر جسپریت بمراہ کی تعریف کرتے ہوئے ان کے اب تک کے سفر کو سراہا ہے، بمراہ کچھ عرصہ قبل اپنے کیریئر میں کافی خطرناک انجری کا شکار ہوئے تھے لیکن وہ تمام فارمیٹس میں پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط اور مہلک بولر کے طور پر سامنے آئے۔

    پونٹنگ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگ سوال کر رہے تھے کہ کیا بمراہ انجری کے بعد کبھی بھارت کے کلیدی بولر کے طور پر واپس آئیں گے لیکن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں اپنی غیر معمولی کارکردگی سے انھوں نے تمام شکوک و شبہات اور ناقدین کو خاموش کر دیا۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے اس بات پر بھی حیرانی کا اظہار کیا کہ بمراہ کس طرح اس کھیل میں اب تک کے بہترین باؤلروں میں سے ایک کے طور پر واپس آئے ہیں، پونٹنگ نے بمراہ کو جدید دور کا بہترین آل فارمیٹ بولر بھی قرار دیا۔

    رکی پونٹنگ نے آئی سی سی ریویو میں کہا کہ کچھ سال پہلے کچھ خدشہ تھا جب بمراہ کو انجری ہوئی تھی تاہم وہ بہترین انداز میں واپس آئے ہیں۔ میں کہتا آرہا ہوں کہ بمراہ شاید پچھلے پانچ یا چھ سالوں سے عالمی کرکٹ میں ملٹی فارمیٹ کے بہترین باؤلر ہیں۔

    خیال رہے کہ 30 سالہ جسرپریت بمراہ اپنی انجری کے بعد نئے جوش کے ساتھ کھیل میں واپس آئے ہیں اور اپنی کارکردگی کو نئی بلندیوں تک پہنچایا ہے۔

    وہ اپنی انجری کی وجہ سے 2022 کے T20 ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے تھے لیکن انھوں نے نہ صرف بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 جیتنے میں مدد کی ہے بلکہ وہ ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی بھی قرار پائے تھے۔

  • ’وہ مستقبل کا اسٹار ہے‘ پونٹنگ نے کس پاکستانی کرکٹر کیلئے کہا؟

    ’وہ مستقبل کا اسٹار ہے‘ پونٹنگ نے کس پاکستانی کرکٹر کیلئے کہا؟

    آسٹریلیا کے عظیم کھلاڑی رکی پونٹنگ کا خیال ہے کہ پاکستان کی ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں بہت زیادہ مستحکم نظر آرہی ہے، انہوں نے ایک نوجوان بلے باز کیلئے پیش گوئی کی کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتا ہے۔

    بابر اعظم کو رواں سال کے آغاز میں پاکستان کے وائٹ بال کے کپتان کے طور پر مختصر مدت کیلئے ہٹانے کے بعد واپس بحال کیا گیا تھا۔

    پونٹنگ نے دی آئی سی سی ریویو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”کپتانی صرف کچھ لوگوں کو سوٹ کرتی ہے، ہر کسی کا کام کپتانی کرنا نہیں ہوتا“۔

    انہوں نے کہا کہ ہم نے طویل عرصے میں یہ مشاہدہ کیا ہے کہ کچھ بہترین کھلاڑی جنہوں نے کرکٹ کھیلی ہے، ضروری نہیں کہ وہ بہترین کپتان بھی بن سکیں۔

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ اگرچہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی قسمت بدلنے کی ذمہ داری زیادہ تر بابراعظم اور محمد رضوان پر رہے گی، ایسے میں پونٹنگ کا خیال ہے کہ بیٹنگ آرڈر میں سب سے اوپر ایک نوجوان بلے باز ہے جو کچھ خاص کرسکتا ہے۔ سابق آسٹریلوی کپتان نے صائم ایوب کی طرف اشارہ کیا۔

    انہو ں نے کہا کہ صائم ایوب نے آئرلینڈ کے خلاف پاکستان کی حالیہ T20I سیریز کے دوران رضوان کے ساتھ بیٹنگ کا آغاز کیا اور پونٹنگ کے خیال میں بائیں ہاتھ کے بلے باز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں کچھ خاص کرسکتے ہیں۔

    سنجے منجریکر نے پاک بھارت میچ سے قبل پاکستان ٹیم کو خبردار کردیا

    سابق آسٹریلوی کپتان نے کہا کہ وہ ایک مناسب کھلاڑی ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ وہ مستقبل کا بڑا اسٹار ثابت ہوگا۔

  • رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی وجہ بتادی

    رکی پونٹنگ نے بھارتی ٹیم کی کوچنگ سے انکار کی وجہ بتادی

    سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ سے انکار کرنے سے متعلق لب کشائی کی۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ بورڈ کے رابطوں کی تصدیق کردی ہے۔

    سابق آسٹریلوی کپتان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ آئی پی ایل کے دوران اس حوالے سے بات چیت ہوتی رہی ہے، اس دوران میری کوچنگ میں دلچسپی جاننے کی کوشش کی گئی تھی۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ میں نیشنل ٹیم کی کوچنگ کرنا پسند کروں گا لیکن زندگی میں اور بھی بہت کچھ ہے۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ بھارتی ٹیم کے اگر آپ کوچ ہوں گے تو پھر آپ آئی پی ایل میں کوچنگ نہیں کرسکتے، نیشنل ٹیم کا کوچ ہونے کا مطلب سال میں 10، 11 ماہ کی نوکری ہے، انہوں نے کہا کہ میں گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا چاہتا ہوں۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ فیملی کو بھارت میں کرکٹ کلچر اچھا لگتا ہے لیکن اس وقت کوچنگ میرے لائف اسٹائل میں فٹ نہیں ہوتی۔

    پونٹنگ کا کہنا تھا کہ مجھے علم ہے جسٹن لینگر، اسٹیفن فلیمنگ اور گوتم گھمبیر کے نام بھی کوچنگ کے لیے سامنے آئے ہیں، انہوں نے کہا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی کوچنگ اس وقت میرے لائف اسٹائل کے مطابق نہیں ہے، زندگی میں انجوائے کرنے کے لیے ابھی بہت کچھ ہے۔

    وسیم اکرم کرکٹ آسٹریلیا کے ملٹی کلچرل ایمبیسڈر مقرر

    اُنہوں نے کہا کہ میری فیملی نے آئی پی ایل کے دوران 5 ہفتے میرے ساتھ ہندوستان میں گزارے، میں نے بیٹے کو کوچنگ کی آفر سے متعلق بتایا تو بیٹے نے آفر قبول کرنے کا کہا، بیٹا کہنے لگا کہ ہم دو سال کے لیے بھارت منتقل ہوجائیں گے۔

  • بی بی ایل: بیٹر کے آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی، پونٹنگ نے سب کو حیران کردیا

    بی بی ایل: بیٹر کے آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی، پونٹنگ نے سب کو حیران کردیا

    بگ بیش لیگ میں سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بیٹر کے فوری آؤٹ ہونے کی درست پیشگوئی کرکے سب کو حیران کردیا۔

    ہوبارٹ ہریکینز اور میلبرن اسٹارز کے درمیان بگ بیش لیگ کا مقابلہ جاری تھا، اس دوران آسٹریلیا کے سابق لیجنڈ کپتان رکی پونٹنگ نے کرکٹ میں اپنی دور اندیشی اور ذہانت کا شاندار مظاہرہ کیا۔

    انھوں نے نیتھن کولٹر نائل کے آل راؤنڈر نکھل چودھری کو آؤٹ کرنے کی درست پیشن گوئی کرتے ہوئے شائقین اور ماہرین کو حیرت میں مبتلا کردیا۔

    18 ویں اوور میں کولٹر نائل اپنی تیسری گیند کرنے کے لیے تیار تھے۔ جب انھوں نے رن اپ شروع کیا تو پونٹنگ نے کمنٹری کرتے ہوئے انھیں مشورہ دیا کہ اگر بولر لینتھ کو پیچھے رکھ کر سلو گیند کرے تو وکٹ حاصل کرسکتا ہے۔

    حیران کن طور پر، کولٹر نائل نے کمنٹری باکس سے دیے گئے ان کے مشورے پر عمل کیا اور وکٹ حاصل کرلی۔ شائقین اور ماہرین پونٹنگ کی اس ذہانت پر حیرت زدہ رہ گئے۔

    اس میچ میں ہوبارٹ ہوریکینز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 187 رنز بنائے۔ بین میک ڈرماٹ نے اپنی ٹیم کے لے قیمتی نصف سنچری بنائی۔ میلبرن اسٹارز کی جانب سے ڈین لارنس نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں۔

  • وارنر کی جگہ کسے اوپنر ہونا چاہیے؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

    وارنر کی جگہ کسے اوپنر ہونا چاہیے؟ رکی پونٹنگ نے بتا دیا

    آئی سی سی ہال آف فیم میں شامل رکی پونٹنگ کا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے ٹیسٹ بیٹنگ آرڈر میں ڈیوڈ اوپنر کی جگہ کیمرون بینکرافٹ درست انتخاب ہوسکتے ہیں۔

    سابق آسٹریلین کپتان نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیمرون بینکرافٹ ٹیسٹ میچ میں وارنر کی جگہ لے سکتے ہیں۔ وہ اوپنر عثمان خواجہ کے اچھے اوپننگ پارٹنر ثابت ہوسکتے ہیں۔

    وارنر نے سال کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ وہ پاکستان کے خلاف آئندہ ٹیسٹ سیریز کے بعد کھیل کے طویل ترین فارمیٹ سے ریٹائر ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ لیفٹ ہینڈ بیٹر کے اعلان کے بعد کئی پلیئرز آسٹریلوی ٹیم میں ان کی جگہ پر اپنی نظریں جمائے ہوئے ہیں۔

    پونٹنگ کے خیال میں بینکرافٹ جنھوں نے پچھلے کچھ سالوں میں آسٹریلیا کے ڈومیسٹک سیزن میں بہترین کارکردگی دکھائی ہے وہ بطور اوپنر ٹیم میں آسکتے ہیں۔

    بینکرافٹ نے 2019 کے بعد سے اب تک آسٹریلیا کے لیے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا، تاہم سابق کپتان کا خیال ہے کہ رائٹ ہینڈ بیٹر کو انٹرنیشنل لیول پر ایک اور موقع ملنا چاہیے۔

    رکی پونٹنگ نے کہا کہ اگر آپ مارکس ہیرس، میھتیو رینشا اور کیمرون بین کرافٹ میں موازنہ کریں تو واضح طور پر بین کرافٹ وہ بیٹر ہیں جنھوں نے اسکور بورڈ پر رنز سجائے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ اگر سلیکٹر کیمرون بین کرافٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو مجھے کوئی حیرانی نہیں ہوگی۔ مجھے محسوس ہورہا ہے کہ انھیں موقع دیا جائے گا۔

  • صرف ایک ہار عالمی ایونٹ میں بھارت کا بھرم کھول دیگی، پونٹنگ

    صرف ایک ہار عالمی ایونٹ میں بھارت کا بھرم کھول دیگی، پونٹنگ

    ورلڈ کپ فاتح آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں صرف ایک ہار ان پر بہت زیادہ دباؤ کا باعث بن جائے گی۔

    آسٹریلیا کے لیجنڈری سابق بیٹر رکی پونٹنگ نے بنگلہ دیش کے خلاف اگلے میچ سے قبل بھارتی ٹیم کے بارے میں اپنی آرا کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہوم کراؤڈ کے سامنے صرف ایک برا میچ بھارتی ٹیم پر دباؤ بڑھا سکتا ہے۔

    پوٹنگ نے کہا کہ اگر بھارت اپنے لیگ میچز میں سے کسی ایک میں بھی شکست کھاتا ہے تو انتہائی جذباتی بھارتی شائقین کا کیا ردعمل ہوگا؟ انفرادی اور ٹیم کی سطح پر صرف ایک خراب میچ بھاتی ٹیم کو دباؤ میں لے آئے گا۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے شروع سے ہی کہا تھا یہی وہ ٹیم ہے جسے ٹورنامنٹ میں ہرانا ہے کیوں یہ ایک بہت ہی باصلاحیت ٹیم ہے،

    پونٹنگ کا کہنا تھا کہ انڈیا کے پاس اپنی فاسٹ بولنگ، اسپن، ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر بیٹنگ کے باعث جیتنے کے لیے تمام بنیادی جزیات موجود ہیں۔ انھیں شکست دینا انتہائی مشکل ہو گا لیکن ہمیں دیکھنا ہوگا کہ وہ انتہائی دباؤ میں کیسا کھیلیں گے۔

    اب تک، روہت شرما اور ان کی ٹیم نے بھارتی شائقین کی جانب سے بھرپور حمایت کا خوب فائدہ اٹھایا ہے۔ بھارتی ٹیم نے بھی موقع سے بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا بھرپور ایڈوانٹیج حاصل کیا ہے۔

    موجودہ ورلڈ کپ 2023 میں بھارتی ٹیم نے آسٹریلیا، افغانستان اور پاکستان کو شکست دیتے ہوئے شاندار آغاز کیا ہے۔ میزبان سائیڈ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی ہاٹ فیورٹ کے طور پر سامنے آئی اور پہلے تین میچوں میں ان کی کارکردگی سے اس بات کو مزید تقویت ملی ہے۔

  • آسٹریلیا لگاتار دو میچز میں شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا، رکی پونٹنگ

    آسٹریلیا لگاتار دو میچز میں شکست کا متحمل نہیں ہوسکتا، رکی پونٹنگ

    رکی پونٹنگ نے آسٹریلیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کینگروز ورلڈکپ میں لگاتار دو میچز ہارنے کے متحمل نہیں ہوسکتے۔

    جنوبی افریقا اور آسٹریلیا کے خلاف میچ کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے ورلڈکپ فاتح آسٹریلین کپتان کا کہنا تھا کہ اس عالمی کپ میں ہماری ٹیم کو باؤنس بیک کرنا ہوگا۔ پروٹیز سے بھی شکست کھا کر آسٹریلین ٹیم ایونٹ میں 0-2 کی متحمل ہرگز نہیں ہوسکتی۔

    رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ اگر آسٹریلین ٹیم کو چھٹی بار ورلڈکپ ٹرافی اٹھانا ہے تو اسے جلد از جلد باؤنس بیک کرنا پڑے گا اور فتح کے ٹریک پر واپس آنا ہوگا۔


    واضح رہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ کے اپنے افتتاحی میچ میں آسٹریلیا کو بھارت کے ہاتھوں ہزیمت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ کینگروز میزبان اسپنرز کے آگے بالکل بے بس نظر آئے تھے.

    آسٹریلیا نے ابتدا میں تین بھارتی وکٹیں حاصل کی تھیں مگر آٹھویں اوور میں مچل مارش نے ویرات کوہلی کا اہم کیچ ڈراپ کردیا تھا جس کے بعد کینگرو بولرز بھارتی بیٹرز کو قابو کرنے میں ناکام رہے تھے۔

  • رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

    رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی

    نئی دہلی : آسٹریلین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان رکی پونٹنگ نے بھارتی کرکٹ ٹیم میں بطور کوچ خدمات انجام دینے کی پیش کش ٹھکرا دی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ روی شاستری نے متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلے جارہے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کے بعد مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

    روی شاستری کے عہدے سے سبکدوش ہونے کے اعلان پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کو انڈین کرکٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ بنانے کی پیشکش کی تھی جو انہوں نے ٹھکرا دی۔

    خیال رہے کہ رکی پونٹنگ آئی پی ایل میں دہلی کیپیٹلز کو بھی اپنے تجربے بہرہ مند کرچکے ہیں۔

    سابق کپتان راہول ڈریوڈ بھارتی کرکٹ ٹیم کا کوچ بنانے کا فیصلہ

    رکی پونٹنگ کے انکار کے بعد بی سی سی آئی نے سابق بھارتی کپتان راہول ڈریوڈ سے رابطہ کیا اور انہیں نومبر میں ہیڈ کوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا۔