Tag: رگبی

  • امریکا: رگبی کے معروف کھلاڑی انتقال کرگئے

    امریکا: رگبی کے معروف کھلاڑی انتقال کرگئے

    واشنگٹن: امریکا میں رگبی کے معروف کھلاڑی ’میکس تیورک‘ انتقال کرگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست کیلی فورنیا سے تعلق رکھنے والے میکس تیورک اچانک انتقال کرگئے، اہل خانہ نے موت کی وجہ اور مکمل تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی کھلاڑی اپنے والدین کے ہمراہ سین ڈیاگو شہر میں قائم ایک پارک میں چل قدمی کرتے ہوئے اچانک انتقال کرگئے، موت سے متعلق تاحال کوئی حتمی رائے سامنے نہیں آئی ہے۔

    رشتے داروں کا کہنا ہے کہ میکس اپنے ٹیم میٹس، کوچز اور کھلاڑیوں کا بہت خیال رکھتا تھا، اس کی موت سے ہمیں شدید صدمہ پہنچا ہے، اہل خانہ سمیت تمام چاہنے والے غم زدہ اور گہرے دکھ کا شکار ہیں۔

    رگبی کھلاڑی نے 2012 کے بعد ملک میں خوب اپنا نام بنایا اور شہرت پائی، میکس تیورک نے کھیل کے تین بڑے کوچز(لین کیفن، اسٹیف سرکیسین، کلے پیلٹن) کی سرپرستی میں رگبی کے گر سیکھے۔

    میکس تیورک کی اچانک موت پر ان کے چاہنے والے بھی تعزیت کا اظہار کررہے ہیں۔

  • پاکستان کو ایشیا رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

    پاکستان کو ایشیا رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی

    لاہور: پاکستان کو ایشیا رگبی مینز 15 چیمپئن شپ 2020ڈویژن ٹو کی میزبانی مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق رواں سال بھی کھیل کی دنیا سے پاکستان کے لیے خوشیوں کی نوید لانے لگا، ایشیا کی رگبی چیمپئن شپ کی میزبانی مل گئی، چیمپئن شپ 26سے29فروری2020 تک لاہور میں ہوگی۔

    چیمپئن شپ میں چین، تھائی لینڈ، تائی پے اور پاکستان کی ٹیمیں شامل ہیں۔

    پاکستان نے ٹریننگ کے لیے آسٹریلین کوچ ہیڈلے جیکسن کی خدمات حاصل کی ہیں، قومی رگبی ٹیم چند ہفتے سے آسٹریلوی کوچ کی کوچنگ میں کیمپ میں شریک ہے، ٹورنامنٹ کے شیڈول کے مطابق ٹیمیں 24فروری کو لاہور پہنچیں گی۔

    ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 26فروری کو تھائی لینڈ اور چین کے کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ بھی 26فروری کو پاکستان اور چائنیز تائی پے کے درمیان ہوگا۔ 29فروری کو پہلا میچ جیتنے والی ٹیموں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ جبکہ دوسرا میچ ہارنے والی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    ایونٹ جیتنے والی ٹیم ڈویژن ون میں کوالیفائی کر جائے گی۔