Tag: رہائشی عمارت

  • کراچی  میں ایک اور واقعہ ،  رہائشی عمارت کی چھت گرگئی  ، متعدد افراد زخمی

    کراچی میں ایک اور واقعہ ، رہائشی عمارت کی چھت گرگئی ، متعدد افراد زخمی

    کراچی: لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 2 خواتین جاں بحق جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی چھت گرگئی، جس میں ،2خواتین کے جاں بحق اور 3 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    واقعےکے بعد ریسکیو ادارے جائےحادثہ پہنچ گئے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے تاہم زخمی ہونیوالے ایک شخص کی حالت تشویشناک ہیں ، جسے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ واقعہ بغدادی تھانے کی حدود میں پیش آیا ہے،اطلاعات ہیں پانچویں یاچھٹی منزل کی چھت گری ہے۔

    ڈی سی ساؤتھ جاوید کھوسو کا کہنا تھا کہ لیاری کھڈا مارکیٹ میں عمارت کی پانچویں منزل کی چھت گری، عمارت کی 5 ویں منزل پر مالک چھت کا کام کرا رہا تھا، چھت اور عمارت دونوں خستہ حال تھے۔

    جاوید کھوسو نے بتایا کہ عمارت 40 سال پرانی تھی،مالک کیخلاف قانونی کارروائی ہوگی، مخدوش عمارتوں کی فہرست میں عمارت تھی یا نہیں؟ اسےچیک کررہے ہیں، ایس بی سی اے ٹیم موقع پر پہنچ کر عمارت کو چیک کرے گی۔


    کراچی، لیاری میں عمارت گرنے کا واقعہ، ریسکیو آپریشن مکمل، 27 لاشیں نکال لی گئیں


    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں 4 جولائی کی صبح 6 منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 27 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوئے تھے۔

    مرنے والوں اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ عمارت کے ملبے تلے دب کر50 سے زائد رکشوں اور موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا۔

    بعد ازاں لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو قصور وار قرار دیا گیا۔

  • ڈی جی ایس بی سی اے کا گرنے والی رہائشی عمارت سے متعلق بڑا انکشاف

    ڈی جی ایس بی سی اے کا گرنے والی رہائشی عمارت سے متعلق بڑا انکشاف

    کراچی : ڈی جی ایس بی سی اے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے انکشاف کیا کہ گرنے والی رہائشی عمارت 50 سال پرانی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی ٹیکنیکل کمیٹی اور ڈیمولش ٹیم جائےوقوع پر پہنچ گئی، سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے لیاری میں رہائشی عمارت کرنے کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ متاثرہ عمارت خستہ حال تھی واقعے پر رپورٹ بنائی جارہی ہے۔

    اسحاق کھوڑو کا کہنا تھا کہ یہ عمارت 1979 سے بھی پرانی عمارت تھی ، دیکھ رہےہیں کراچی کی خستہ حال 526عمارتوں میں یہ شامل تھی یا نہیں، خستہ حال عمارتوں کو خطرناک قراردے کر اخبارمیں اشتہار دیتےہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ گرنےوالی عمارت اور اسکے اطراف سروے کررہےہیں ، لیاری میں مزید 50کےقریب عمارتیں خستہ حال ہیں ، 50 سال پرانی عمارت کیسے گری ٹیکنیکل کمیٹی تعین کرے گی۔

    ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت حیدرآباد کی عمارتوں کا بھی سروے کراچکے ہیں اور لیاری کی کئی خستہ حال عمارتوں کو خالی کراچکےہیں

    مزید پڑھیں : کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 5 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    خیال رہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں چھے منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد دب کر جاں بحق اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    خستہ حال عمارت گرنے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، جس کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ  کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس، اہم ہدایات جاری

    وزیراعلیٰ سندھ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس، اہم ہدایات جاری

    کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہےمتعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سےمتاثرین کوفوری نکالنے یلئےاقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے ایس بی سی اے سے شہری کی خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لیں اور کہا کہ خطرناک عمارتوں کی فوری نشاندہی اور شہریوں کی حفاظت کیلئےاقدامات کریں، غفلت یاکوتاہی برداشت نہیں ہوگی، انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی ، 5 افراد جاں بحق ، متعدد زخمی

    خیال رہے کراچی کے علاقے لیاری بغدادی میں چھے منزلہ رہائشی عمارت گرگئی تھی ، جس کے نتیجے میں اب تک پانچ افراد دب کر جاں بحق اور تین خواتین سمیت آٹھ افراد زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا اور ملبے میں دبے دیگر افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    خستہ حال عمارت گرنے کے باعث اطراف کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، دیواروں میں دراڑیں پڑگئیں، جس کے باعث عمارت کو خالی کرالیا گیا ہے۔

  • 5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    5 منزلہ رہائشی عمارت اچانک ٹیڑھی ہو گئی، دل دہلا دینے والی ویڈیو

    پانچ منزلہ رہائشی عمارت اچانک ایک جانب جھک گئی جس کے باعث عمارت میں رہنے والے افراد اور اہل علاقہ کی مارے خوف کے چیخیں نکل گئیں۔

    یہ دل دہلانے والا واقعہ بھارتی حیدرآباد کے کونڈا پور ڈویژن کے صدیق نگر میں پیش آیا، جہاں ایک پانچ منزلہ عمارت کے جھک جانے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب اس عمارت کے قریب ایک زیر تعمیر عمارت کے سیلر کی کھدائی جاری تھی جس کے باعث مذکورہ پرانی عمارت کے ستون زمین میں دھنس گئے، جس کی وجہ سے وہ ایک طرف جھک گئی۔

    عمارت کے ایک جانب جھک جانے سے وہاں رہائشی افراد اور اہل علاقہ میں خوف پھیل گیا اور چیخ وپکار مچ گئی۔ لوگ اپنے گھروں سے بھاگتے ہوئے باہر نکل آئے۔

     

    واقعے کی اطلاع ملنے پر میونسپل کارپوریشن اور دیگر متعلقہ اداروں کے عملے نے پہنچ کر عمارت کے قریب رہائش پذیر افرادکو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔

    مذکورہ عمارت کے مکینوں اور علاقے کے لوگوں کو اندیشہ ہے کہ یہ عمارت کسی بھی وقت گر سکتی ہے اور انہوں نے متعلقہ حکام سے اپنے تحفظ کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔

  • کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں ، مکین خوفزدہ ، سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی میں 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں ، مکین خوفزدہ ، سڑکوں پر نکل آئے

    کراچی : لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ پر 6 منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں جس سے مکین خوفزدہ ہوکر سڑکوں پر نکل آئے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری کمہار واڑہ روڈ غریب شاہ کے مقام پرچھ منزلہ رہائشی عمارت میں دراڑیں پڑ گئیں، مختلف فلیٹس میں رہائش پذیرافراد نےعمارت خالی کردی اور سڑکوں پر جمع ہوگئے

    مکینوں کا کہنا ہے کہ عمارت کے ساتھ ہی دوسری عمارت تعمیر کرنے کےلئے کھدائی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے عمارت کی بنیادوں کو نقصان پہنچا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے ، پولیس کا کہنا ہے عمارت کے متعلق ایس بی سی اے حکام کو آگاہ کردیا گیا ہے اور عمارت سے متصل سڑکوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل بھی کراچی میں گلشن معمارکے علاقے میں عمارت ٹیڑھی ہو گئی تھی، جس کے باعث عمارت کا کچھ حصہ اور سامان گرنے لگا ہے۔

    متاثرہ عمارت سے کچھ حصہ گرنے سے 2 افراد زخمی بھی ہوگئے ہیں، ریسکیواہلکار کا کہنا تھا کہ 4 سے 5منزلہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت زیر تعمیر تھی ، عمارت میں چوکیدار اور دیگر افرادرہائش پذیر تھے۔

  • کراچی : 4 منزلہ رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی،   کسی وقت بھی گرنے کا خطرہ

    کراچی : 4 منزلہ رہائشی عمارت ٹیڑھی ہوگئی، کسی وقت بھی گرنے کا خطرہ

    کراچی : گلشن معمار کے علاقے میں رہائشی عمارت ٹیڑھی ہو گئی، ریسکیواہلکار کا کہنا ہے 4 منزلہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں گلشن معمارکے علاقے میں رہائشی عمارت ٹیڑھی ہو گئی، جس کے باعث عمارت کا کچھ حصہ اور سامان گرنے لگا ہے۔

    ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، متاثرہ عمارت سےکچھ حصہ گرنےسے 2افرادزخمی بھی ہوگئے ہیں، ریسکیواہلکار کا کہنا ہے کہ 4 سے 5منزلہ عمارت کسی وقت بھی گر سکتی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق عمارت زیر تعمیر تھی ، عمارت میں چوکیدار اور دیگر افرادرہائش پذیر تھے تاہم نفری موقع پر پہنچ گئی ،مزید تفصیلات لےرہے ہیں۔

    ریسکیوذرائع نے مزید بتایا کہ مزدور ٹیڑھی ہونیوالی زیرتعمیر عمارت میں پھنس گیا ، مزدور کو زیرتعمیر متاثرہ عمارت سے نکالنے کی کوشش جاری ہے۔

    کراچی میں غیرقانونی اور غیرمعیاری تعمیرات ایک بڑا مسئلہ ہے جو بہت سے لوگوں کی زندگیوں کو متاثر کرتا ہے۔ اس مسئلے کی وجوہات میں شہری آبادی میں اضافہ، قوانین کی خلاف ورزی، حکومتی اداروں کی نااہلی، رشوت خوری، اور مذہبی اور سماجی دباؤ شامل ہیں۔ اس مسئلے کے اثرات میں زندگیوں کا نقصان، شہری منصوبہ بندی کا بگاڑ، ماحولیاتی آلودگی، اور سماجی عدم استحکام شامل ہیں۔

    کراچی میں غیرقانونی اور غیرمعیاری تعمیرات کا مسئلہ پیچیدہ ہے اور اس کے حل کے لیے جامع اقدامات کی ضرورت ہے۔ حکومت، سول سوسائٹی اور عوام سبھی کو اس مسئلے کے حل کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ اس مسئلے کے حل کے لیے قوانین کی سختی، حکومتی اداروں کی کارکردگی میں بہتری، شفافیت، عوام کی آگاہی، اور متبادل رہائش کے انتظامات کی ضرورت ہے۔

  • جدہ میں رہائشی عمارت زمین بوس، اموات کا خدشہ

    جدہ میں رہائشی عمارت زمین بوس، اموات کا خدشہ

    سعودی عرب کے مغربی ساحلی شہر جدہ کے قریب الفیصلیہ میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، شہری دفاع کی ٹیموں کی جانب سے ملبے میں پھنس جانے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہائشی عمارت گرنے کے سبب کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

    جدہ سے سعودی میڈیا کے مطابق مقامی شہری دفاع کی ٹیموں نے 2 افراد کو ملبے کے نیچے سے ریسکیو کرلیا ہے، عمارت گرنے سے ملبے میں دبے ہوئے دیگر افراد کو تلاش کیا جارہا ہے۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں جدہ انڈسٹریل سٹی کے کارخانے میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی تھی، جس پر جلد قابو پالیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے عاجل کے مطابق شہری دفاع کے ریجنل ڈائریکٹر کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ انڈسٹری سٹی میں قائم پرنٹر کی سیاہی تیار کرنے والے کارخانے میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا تھا۔

    جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے بتایا کہ جدہ کے صنعتی علاقے کے ایک کارخانے میں آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر ریسکیو حکام کو روانہ کیا گیا۔

    شہری دفاع اور مکہ گورنریٹ کے مطابق آگ لگنے کے مقام پر ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر پہنچ گئیں، جنہوں نے جلد ہی آگ پر قابو پالیا۔

    متاثرہ مقام پر کھڑی گاڑیوں کو شہری دفاع کے فائر فائٹنگ یونٹ نے احتیاط کے طور پر وہاں سے دور منتقل کروایا۔

    میکسیکو میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے رفح آپریشن کیخلاف شدید احتجاج

    ریسکیو ادارے نے آگ کو پھیلنے سے روکنے کے لیے اطراف میں مخصوص فوم کا اسپرے کیا، آگ سے بلند ہونے والے شعلے اور دھواں دور سے دکھائی دے رہا تھا۔خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصا ن نہیں ہوا۔

  • کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد

    کراچی میں ایم اے جناح روڈ کی رہائشی عمارت سے خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے جبکہ بیٹی کو نیم بے ہوشی کی حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق ماں بیٹی جناح اپارٹمنٹ کی ساتویں منزل میں رہتے تھے، متوفیہ خاتون کا شناخت نرگس کے نام سے ہوئی، جو اپنی بیٹی کے ساتھ اٹھ سال سے فلیٹ میں رہ رہی تھی۔

    علاقہ مکینوں کے مطابق بچی کا ذہنی توازن درست نہیں ہے، خاتون چند روز قبل انتقال کر گئی لیکن اس کی بیٹی کسی کو نہ بتا سکی، فلیٹ سے تعفن اٹھنے پر علاقہ مکین جب داخل ہوئے تو اس کی موت کا علم ہوا۔

    پولیس کے مطابق خاتون کے فلیٹ میں کباڑ اور کچرا بھرا ہوا ہے، خاتون کی موت طبی معلوم ہوتی ہے، جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

  • چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

    چین کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی، 10 افراد ہلاک

    چین کے شمال مغربی علاقے سنکیانگ کی ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جبکہ 9 زخمی ہو گئے ہیں۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کے جمعرات کی رات ایک بلند و بالا عمارت میں آگ لگی، ہنگامی بنیاد پر طبی امداد دینے کے باوجود 10 افراد ہلاک ہوئے۔

    آگ لگنے کی وجہ تاہم معلوم نہ ہوسکی ہے لیکن اس واقعے میں نو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں لیکن ان کی حالت تشویش ناک نہیں ہے، جین کی مقامی میڈیا کے مطابق واقعے کی تحقیقات کا آغاز ہو گیا ہے۔

    واضح رہے کہ رواں ہفتے وسطی چین کے شہر انیانگ کی ایک فیکٹری میں آگ لگنے سے 38 افراد ہلاک اور دو زخمی ہوگئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ الیکٹرک ویلڈنگ کے دوران کارکنوں کی جانب سے حفاظتی اقدامات کا خیال نہیں رکھا گیا جس کی وجہ سے فیکٹری میں آگ لگی، واقعے کے بعد پولیس نے متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے جن سے تفتیش جاری  ہے۔

    یاد رہے کہ 2015 میں چین کے ایک کیمیکل گودام میں ہونے والے دھماکوں سے کم از کم 173 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

  • لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم

    لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم

    لاہور: بھاٹی گیٹ میں 3 منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ منہدم ہونے سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں تین منزلہ رہائشی عمارت کا ایک حصہ گر گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک شخص معمولی زخمی ہوا، جس کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    رہائشی عمارت میں مالک مکان سمیت تین خاندان رہائش پذیر تھے، عمارت بوسیدہ تھی، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق تین منزلہ رہائشی عمارت کا صرف ایک حصہ گرا ہے، جب پہلی منزل کا باتھ روم زمین بوس ہوا تو تمام افراد عمارت سے نکل گئے تھے۔