Tag: رہائشی عمارت

  • کراچی: لیاری میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: لیاری میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، 2 افراد جاں بحق

    کراچی: شہر قائد کے علاقے لیاری میں 2 منزلہ رہائشی عمارت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں لیاری کوئلہ گودام کے قریب 2 منزلہ رہائشی عمارت گر گئی، حادثے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 10 زخمیوں کو عمارت کے ملبے سے نکال کر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ متعدد افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔جائے حادثہ سے ملبہ ہٹانے کا کام بدستور جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق 2 افراد میں سے ایک کی شناخت جان محمد کے نام سے ہوگئی، دوسرےشخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی۔

    ذرائع کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ عبدالرحمان، 25 سالہ داؤد، 45 سالہ حبیب، 30 سالہ عمیر خان ، 40 سالہ شیر خان ،25 سالہ سمیع اللہ،18 سالہ ریاض ، 25 سالہ حبیب سعید اور 20 سالہ عمر خان شامل ہے۔

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکریٹری سندھ سے رپورٹ طلب کرلی۔انہوں نے کہا کہ ایس بی سی اے کی نا اہلی سے شہریوں کی جانیں محفوظ نہیں ہیں۔

    کراچی: 4منزلہ رہائشی عمارت گرگئی، ملبے سے 7افراد کی لاشیں نکال لی گئی

    اس سے قبل 10 ستمبر کو کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی تھی جس کے ملبے سے 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

    عمارت گرنے کے بعد علاقہ مکینوں نے فوری طور پر اپنی مدد آپ کے تحت ریسکیو کارروائیاں شروع کیں تاہم بعدازاں ریسکیو ٹیموں کے رضا کار بھی جائے وقوعہ پر پہنچے جس کے بعد عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو نکالا گیا۔

  • لندن : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 20 فلیٹ جل کر خاکستر

    لندن : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 20 فلیٹ جل کر خاکستر

    لندن : فائر بریگیڈ عملے نے برطانوی دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    تفصیلات مطابق برطانوی دارالحکومت لندن کے مشرقی علاقے میں واقع چھ منزلہ رہائشی عمارت میں خوفناک آگ اٹھی جس کی وجہ سے 20 فلیٹ جل کر خاکستر ہوگئے، آگ سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تاہم کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کا سبب ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مشرقی لندن کے علاقے بارکنگ کی عمارت میں لگنے والی آگ نے عمارت کی تمام منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا، آگ لگنے کے بعد متاثرہ عمارت اور ملحقہ اپارٹمنٹس کو لوگوں سے خالی کراکر اطراف کے راستے بند کر دئیے گئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ فائر بریگیڈ کی 15 گاڑیوں اور 100 فائر فائٹرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، آگ لگنے کا سبب ابھی معلوم نہیں ہو سکا، تحقیقات جاری ہیں۔

    متاثرہ عمارت کے رہائشی رچل مینڈیس کا کہنا ہے کہ ’آگ نے پوری عمارت کو کس قدر تیزی سے اپنی لپیٹ میں لیا تھا بیان نہیں کیا جاسکتا، ایسا لگتا ہے کہ جسے جہنم کی آگ ہو‘۔

    لندن کے میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ ’حیرت میں مبتلا کردینے والی آگ بہت آسانی سے موت کا باعث بن سکتی تھی‘۔

    لندن کے رکن پارلیمنٹ اینڈریو بوف جو متاثرہ عمارت کے قریب ہی رہائش پذیر ہیں کا ٹوئیٹر پر کہنا تھا کہ آتشزدگی کے دوران کوئی فائر الارم نہیں بجا، کیا پاگل پن ہے‘۔

    ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے باہر نکل کر دیکھا تھا کہ اس وقت صرف دو منزلیں آگ کی لپیٹ میں آئی تھیں لیکن کچھ دیر بعد پوری عمارت خوفناک آگ کی لپیٹ میں آگئی یقیناً لکڑی کی بالکونیوں میں کچھ ایسا تھا جو آگ کے تیزی سے پھیلنے کا باعث بنا۔

    اینڈریو کا کہنا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوئی کہ عمارت میں فائر الارم نہیں ہے یا پھر بلڈنگ کا فائر الارم کام نہیں کررہا تھا۔

    مزید پڑھیں : لندن: عمارت میں ہولناک آتشزدگی، 1 خاتون ہلاک

    خیال رہے کہ گذشتہ برس اپریل میں برطانوی دارالحکومت لندن کے شمال مغربی علاقے چنگ فورڈ میں معذور افراد کی تربیت کے لیے بنائی گئی عمارت میں لگنے والی آگ نے ایک خاتون کو جھلسا کر ہلاک کردیا تھا۔

  • نیویارک: عمارت میں آتشزدگی، چار بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

    نیویارک: عمارت میں آتشزدگی، چار بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

    نیویارک: امریکا میں ایک رہائشی عمارت میں آتشزدگی کے باعث چار بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی شہر نیویارک میں عمارت میں کچن کا چولہا نہ بندکرنے کے باعث آتشزدگی سے 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ خاتون کچن کا چولہا بند کرنا بھول گئی تھیں جس کے سبب حادثہ پیش آیا جب کہ گھر میں لگے اسموک ڈیٹیکٹرز بھی کام نہیں کررہے تھے تاہم اس اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    امریکی شہر نیویارک میں رہائشی عمارت کی پانچویں منزل پر اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود 4 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے، واقعہ کے اطلاع ملتے ہی بعد فائر بریگیڈ کی گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمر 3 سے 11 سال کے درمیان ہے جب کہ بچوں کی والدہ اور بھائی بھی حادثے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے مطابق خاتون کچن کا چولہا بند کرنا بھول گئی تھیں جس کے سبب حادثہ پیش آیا جب کہ گھر میں لگے اسموک ڈیٹیکٹرز بھی کام نہیں کررہے تھے تاہم اس اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    امریکا: رہائشی مکان میں آتشزدگی، 4 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ اسی شہر میں گذشتہ ماہ ایک رہائشی مکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں چار افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے تھے۔

  • بارسلونا: بادالونا کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی‘ 2 پاکستانی جاں بحق

    بارسلونا: بادالونا کی رہائشی عمارت میں آتشزدگی‘ 2 پاکستانی جاں بحق

    بارسلونا: بادالونا کےعلاقے سانت روک کی 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے نتیجے میں 2 پاکستانی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسپین میں پاکستانی قونصل جنرل علی عمران کا کہنا ہے کہ بادالونا کی 10 منزلہ رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے 2 پاکستانی جان کی بازی ہار گئے جبکہ تیسرا زخمی ہوگیا۔

    قونصل جنرل علی عمران کے مطابق جاں بحق افراد میں زاہد اورعبدالرزاق شامل ہیں جبکہ زخمی پاکستانی شہری تنویراحمد مقامی اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

    بادالونا کی رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا

    یاد رہے کہ 4 روز قبل بادالونا کے علاقے سانت روک میں علی الصبح رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ پرقابو پالیا گیا تھا۔

    مقامی میڈیا کے مطابق آگ کی شدت اس قدر زیادہ تھی کہ دھوئیں کے بادل اٹھتے نظر آرہے تھے اور آگ کھڑکیوں سے سے باہر دور تک جا رہی تھی، آگ لگنے کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔

    بادالونا کے میئرایلکس نے آگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے تین دن کے سوگ کا اعلان کیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جولائی میں اسپین کے شہر بارسلونا کے ایک میوزک فیسٹول میں آتش بازی سے خوفناک آگ لگ گئی تھی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

  • شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی، 7 سالہ بچہ ہلاک

    شارجہ : متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 7 سالہ بچہ ہلاک ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے علاقے القولایا میں واقع کثیرالمنزلہ رہائشی عمارت میں نامعلوم وجوہات کی بناء پر بھڑکنے والی آگ نے 7 سالہ بچے کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    اماراتی میڈیا کا کہنا ہے کہ عربی شہری نے اپنے متاثرہ بیٹے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔

    شارجہ سول ڈیفینس کا کہنا ہے کہ 11 بج کر 3 منٹ پر اطلاع ملی تھی القولایا میں واقع عمارت کی پانچویں منزل پر خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے۔

    شارجہ سول ڈیفینس نے بتایا کہ فائر بریگیڈ عملے نےفوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ پر متاثرہ عمارت کی آگ قابو پایا۔

    پولیس نے بتایا کہ آتشزدگی کے باعث گھر کا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا ہے لیکن خاندان کے دیگر افراد محفوظ ہیں۔

    مزید پڑھیں : متحدہ عرب امارات، گھر میں ہولناک آتشزدگی، 8 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ دو ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست ابوظہبی کے علاقے بنی یاس میں ایک مکان میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں چھ بچوں اور دو خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق ہوئے تھے جبکہ گھر کی مالکن کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں : اماراتی ریاست عجمان میں ہولناک آتش زدگی، 3 افراد ہلاک

    رواں برس اکتوبر میں ریاست عجمان کے علاقے الراشدیہ میں واقع کثیر المنزلہ رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے نتیجے میں 2 بچوں اور ایک بزرگ شہری سمیت 3 افراد ہلاک ہوئے تھے جبکہ عمارت میں موجود کرائے داروں بحفاظت باہر نکال لیے گئے تھے۔

  • ابوظہبی میں آتشزدگی، نوجوان لڑکی ہلاک، دو زخمی

    ابوظہبی میں آتشزدگی، نوجوان لڑکی ہلاک، دو زخمی

    ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت میں واقع رہائشی عمارت میں ہولناک آتشزدگی کے باعث 10 سالہ لڑکی ہلاک جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی میں واقعہ ال زاحیہ نامی علاقے میں واقع رہائشی عمارت میں پیش آنے والے آتش زدگی کے سانحے میں ایک نوجوان ایشیائی لڑکی‘ دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگئی جبکہ دو افراد دم گھٹ جانے کے سبب نازک حالت میں اسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

    ابوظہبی پولیس کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے رہائشی عمارت میں ہونے والے ہولناک آتشزدگی کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، جبکہ واقعے میں ہلاک ہونے والی لڑکی کی عمر 10 برس بتائی گئی ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ہنگامی خدمات انجام دینے والے ادارے کے اہلکاروں کی جانب سے شیخ حمدان بن محمد روڈ پر واقع عمارت میں بھڑکنے والی خوفناک آگ پر قابو پانے کوشش کی جارہی ہے۔

    سول ڈیفینس کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر جنرل محمد مایوف الکتبی کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارتیں تعمیر کرنے والے افراد کو چاہیے کہ عمارت میں آگ پر قابو پانے والے آلات لازمی نصب کیے جائیں۔

    ابو ظہبی پولیس کے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا کہنا تھا کہ ریاست میں دو مقامات پر رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی کے واقعات رونما ہونے کی شکایات موصول ہوئی تھی، اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اہلکار، طبی امداد کا عملہ اور ہنگامی خدمات انجام دینے والے اہلکاروں نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا تھا۔


    مزید پڑھیں : دبئی: کنڈرگارٹن میں ہولناک آتشزدگی، 176 بچوں کو بچالیا


    خیال رہے کہ تین ماہ قبل متحدہ عرب امارات کی ریاست راس الخیمہ میں واقعہ الورود کنڈرگارٹن کی عمارت میں اچانک ہولناک آگ بھڑک اٹھی تھی، تاہم آتشزدگی کے نتیجے میں کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ الورود میں پیش آنے والے ہولناک آتش زدگی کے سانحے میں ہنگامی خدمات انجام دینے والے عملے نے 176 کمسن بچوں کو باحفاظت عمارت سے باہر نکال لیا۔

  • کراچی : لیاقت آباد میں عمارت گرنےسے5افراد جاں بحق

    کراچی : لیاقت آباد میں عمارت گرنےسے5افراد جاں بحق

    کراچی: شہرقائد کےعلاقے لیاقت آباد میں واقع تین منزلہ رہائشی عمارت گرنے سے 5افراد جاں بحق جبکہ 9افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کےمطابق کراچی کےعلاقےلیاقت آباد میں خستہ حال رہائشی عمارت زوردارنیچے آ گری جس کے نتیجے میں ملبے تلے دبنے سے عمارت میں موجود 5 افراد جاں بحق جبکہ9 افراد زخمی ہوگئے۔

    عمارت کےملبے دبے 9افراد کونکالنے کےبعد فوری طبی امداد کےلیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق عمارت کے ملبے تلے دبنے سے جاں بحق ہونے والے2 افراد میں 13 سالہ نوجوان اور 50سالہ شخص سمیت5 افراد شامل ہیں تاہم مزید کسی حادثے سے بچنے کے لیے اطراف کی عمارتوں کو خالی کرایا جارہا ہے۔

    دوسری جانب ڈپٹی کمشنر فریدالدین مصطفیٰ کا کہناہےکہ عمارت کےملبے سے8افراد کوریسکیو کیاگیاہے،امید ہےکہ ملبے تلےافرادکو نکالنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔

    ڈپٹی کمشنرسینٹرل کا کہناتھاکہ مشینری 2گھنٹےلیٹ نہیں تھی،پہلےمینوئل کام کیاجاتاہے،ان کا کہناتھاکہ ہیوی مشینری کےاستعمال سےمزید جانی نقصان ہوسکتا ہے۔

    ادھرعلاقے کی رہائشی عینی شاہد خاتون کا کہنا ہے کہ گرنے والی عمارت کافی مخدوش تھی،جو رات ڈھائی بجے زوردار آواز سے زمین بوس ہوگئی، جس کی آواز سے ہماری آنکھ کھل گئی۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس عمارت میں متعدد خاندان رہائش پذیر تھے، جبکہ اس کے نیچے دکانوں میں ہوٹل بھی قائم تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • شامی فوج کاعمارت پر میزائل حملہ،50افراد ہلاک

    شامی فوج کاعمارت پر میزائل حملہ،50افراد ہلاک

    دمشق: شام میں فوج کے میزائل حملے میں پچاس سے زائد افراد اپنی جانوں ہاتھ دھوبیٹھے۔

    دمشق میں شامی فوج نے کارروائی کے دورانہ رہائشی عمارت پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شامی فوج کی باغیوں کیخلاف کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے اور اس حملے سے قبل شامی افواج کی مقامی بازار پر بمباری سے سو سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔

    اقوام متحدہ نے شامی حکومت پر شہری آبادیوں میں شیلنگ،بمباری اورممنوع بیرل بم کے استعمال کا الزام عائد کیا ہے تاہم شامی حکومت نے ان الزامات کی تردید کی ہے ۔