Tag: رہائش گاہ

  • پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی

    پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی

    امریکی ریاست پنسلوانیا کے گورنر کی رہائش گاہ کو آگ لگا دی گئی، آگ کے سبب گھر کے ایک حصے کو نقصان پہنچا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق واقعے میں پنسلوانیا کے گورنر اور انکے اہلِ خانہ محفوظ رہے، پولیس نے آگ لگانے کے شبہہ میں ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق آگ لگنے کے وقت گورنر اور ان کا خاندان رہائش گاہ میں موجود تھا، ریاستی پولیس کے مطابق، انہیں عمارت سے بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کئے گئے شخص پر جو الزامات عائد کئے جائیں گے ان میں قتل کی کوشش، دہشت گردی، آتش زنی اور ایک معروف شخصیت کے خلاف حملہ شامل ہوگا۔

    گورنر نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ اس حملے میں جان سے مارنے کی کوشش کی گئی تھی، اس قسم کا تشدد ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر یہ کسی خاص فریق کی طرف سے کیا گیا ہے تو انہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔

    دوسری جانب امریکا میں غیرملکیوں کی رجسٹریشن کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی، رجسٹریشن کیلئے آخری تاریخ 11اپریل مقرر کی گئی تھی۔

    غیرملکیوں کی رجسٹریشن کا ایکٹ صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹیو آرڈر کے تحت نافذ کیا گیا ہے، ٹرمپ نے 20 جنوری کو امیگریشن سسٹم کے تحت غیر ملکیوں کی رجسٹریشن ایکٹ پر دستخط کئے تھے۔

    ایکٹ کے تحت14سال کی عمرکو پہنچنے والے غیرملکیوں کو بھی رجسٹرڈ ہونے کی ہدایت کی گئی ہے، تمام غیرملکیوں کو رجسٹریشن ہروقت اپنے پاس رکھنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    ایگزیکٹیو آرڈرکے تحت گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد رجسٹرڈ تصور کئے جائیں گے، گرین کارڈ اور ورک پرمٹ والے افراد کو رجسٹرڈ ہونے کی ضرورت نہیں۔

    ایران سے متعلق فیصلہ جلد کرلیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ

    اس حوالے سے ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری کرسٹی نوئم کا کہنا ہے کہ امریکا میں30دن سے زائد قیام پر رجسٹریشن لازمی کرانا ہوگی۔

  • پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    پی ٹی آئی رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ سب جیل قرار

    کراچی: پولیس نے سابق وفاقی وزیر اور رہنما پی ٹی آئی علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا ہے۔

    محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے گرفتار رہنما علی زیدی کی رہائشگاہ کو سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، علی زیدی کو کچھ دیر بعد ڈیفنس میں واقع رہائشگاہ منتقل کیا جائے گا۔

    سب جیل قرار دئیے جانے کے بعد علی زیدی کی رہائشگاہ کے اطراف پولیس کی بھاری نفری کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    پی ٹی ۤآئی رہنما کا کہنا تھا کہ والدہ کا گھر سب جیل ڈیکلیر کرتے ہوئے یہاں منتقل کردیا گیا ہے، مجھے اس تھانے میں رکھا گیا جو میری وزارت کا حصہ تھا۔

    علی زیدی کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفت شدید ہےاور رہےگی، مگر مخالفت کو ذاتیات میں بدل دیاگیا، عمران خان پرہرقسم کےکیس بنادیئےگئےجن کا کوئی سرپیرنہیں، پی ٹی آئی کی پوری قیادت کوجیلوں میں ڈال دیاگیاہے۔

    یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کی گرفتاری اور نظر بندی کے خلاف کیس میں اہم پیشرفت

    اس سے قبل محکمہ داخلہ سندھ نےعلی زیدی تیس روز کے لیےنظر بند کرتے ہوئے ان کی کسٹڈی جیکب آباد جیل سپرنٹنڈنٹ کے حوالے کی تھی۔

    محکمہ داخلہ کا موقف تھا کہ ایم پی او تھری کے تحت علی زیدی کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے، ان پر لوگوں کو سڑکیں بلاک کرنے اور دھرنے کےلیے اکسانے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ علی زیدی کو نو مئی کو کراچی کے علاقے کالا پل سے گرفتار کیا گیا تھا، وہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کے خلاف احتجاجی مظاہرے میں شریک تھے۔

  • عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر کارکنان اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم گتھم گتھا

    لاہور: عمران خان کی رہائش گاہ کے باہر سے بیریئرز ہٹانے پر انتظامیہ اور کارکنوں آمنے سامنے آگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان جیسے ہی اپنے قافلے کے ہمراہ اسلام آباد روانہ ہوئے تو  ضلعی انتظامیہ کی ٹیم آپریشن کلین اپ کے تحت روکاوٹ ہٹانے کے لیے زمان پارک پہنچ گئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ اسی دوران ضلعی انتظامیہ کی ٹیم اور کارکنان کے درمیان ہنگامہ آرائی شروع ہوا، بینر اتارنے والی ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں پر کارکنوں  نے ڈنڈے برسا دیئے۔

    جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی،  اس واقعے کے بعد کینال روڈ پر  ٹریفک بلاک ہوگیا جس کے باعث عوام کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

    عمران خان کے جاتے ہی پولیس نے زمان پارک سے بیریئرز ہٹانا شروع کر دیے

    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوتے ہی پولیس نے زمان پارک کے باہر نصب بیریئرز اور خار دار تار ہٹانا شروع کردیے۔

    پولیس نے نہ صرف حفاظتی بیریئرز بلکہ خار دار تاریں بھی ہٹا دیں اور وہاں کارکنوں کے لیے لگائے گئے ٹینٹس اور کرسیوں کو بھی ہٹایا جا رہا ہے۔

    پولیس بیریئرز کو ہٹانے کے بعد اپنے ہمراہ لے جا رہی ہے۔ اس حوالے سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ بیریئرز اور خاردار تاروں کو پی ایس ایل کے باعث دوسری جگہ منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • نیب  ٹیم آج  شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر تحقیقات کرےگی

    نیب ٹیم آج شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پر تحقیقات کرےگی

    لاہور : قومی احتساب بیورو (نیب ) ٹیم آج اپوزیشن لیڈر شہبازشریف سے ان کی رہائش گاہ پرتحقیقات کرےگی  اور سات سوالات پر جواب طلب کرے گی، شہبازشریف کوویسٹ مینجمنٹ کیس میں تین مرتبہ طلب کیالیکن وہ پیش نہیں ہوئے تھے۔

    تفصیلات کے مطابق نیب ٹیم ویسٹ مینجمنٹ کمپنی اورآمدن سےزائداثاثہ جات کیس میں تفتیش کے لئے آج اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی رہائشگاہ جائے گی، تین رکنی نیب ٹیم شہبازشریف سے سات سوالات پرجواب طلب کرےگی جبکہ زائد اثاثے بنانے سے مختلف بھی سوالات تیار ہے۔

    نیب کی تحقیقاتی ٹیم میں ایڈیشنل،ڈپٹی ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرشامل ہیں ، ٹیم ایک بجےرہائش گاہ پہنچےگی۔

    سوالنامے میں شہباز شریف سے پوچھا گیا ہےکہ قانون کیخلاف ایل ڈبلیوایم سی بنانےکی سمری کیوں منظور کی گئی؟ایس ڈبلیوایم سی کامینجمنٹ یونٹ فعال ہونےکےباوجود کمپنی بنانےکی کیاضرورت؟غیرقانونی اقدامات سے حکومت کو اربوں کانقصان پہنچا؟اس پرکیا کہیں گے؟ جبکہ اکاونٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن اورچوہدری شوگرملز پربھی تحقیقات ہونا ہے۔

    مزید پڑھیں : ویسٹ مینجمنٹ کرپشن کیس، نیب کا تحقیقات کیلیےشہباز شریف کے گھرٹیم بھیجنے کا فیصلہ

    شہباز شریف سے سوال کیا گیا کہ صفائی کمپنی بنانےسےقبل اس کےنفع ونقصان کی تحقیق کرائی گئی؟ کیاکمپنی آئی سٹیک کوقانونی طریقہ استعمال کئےبغیرٹھیکہ دیاگیا؟ غیرملکی کمپنیوں کو320ملین ڈالرکاٹھیکہ آوٹ سورس کااختیارکس نےدیا؟ اور صفائی کمپنی کو بغیرکسی جامع منصوبے کےقرضہ،امداددینےکافیصلہ کیوں کیا گیا ؟

    سوالنامے میں پوچھا گیا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم نےقرض واپس،سرمایہ پیداکرنےکےمنصوبےکیوں مستردکیے؟ جوغیرقانونی اقدامات اٹھائےگئے،حکومت کواربوں کانقصان پہنچا؟ جبکہ شہبازشریف اکاؤنٹ میں مشتبہ ٹرانزیکشن کےشواہدبھی ملےہیں۔

    نیب ٹیم کی جانب سے چوہدری شوگر ملزمیں سرمایہ کاری اورشیئرزپربھی سوالات پوچھےجائیں گے۔

    خیال رہے نیب ویسٹ شہباز شریف کیخلاف مینجمنٹ کمپنی اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس ، منی لانڈرنگ کیس ، ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن کیس اور چوہدری شوگر ملز کی تحقیقات کر رہا ہے جبکہ ویسٹ مینجمنٹ کیس میں شہباز شریف کو تین مرتبہ طلب کیاگیا مگروہ پیش نہیں ہوئے۔

  • آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی، چوہدری نثار

    اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار کہتے ہیں کہ آئندہ دنوں میں مزید پانچ سو دہشتگردوں کو پھانسی دی جائے گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے قوم کو بتایا ہے کہ آئندہ دنوں میں پانچ سو دہشتگردوں کو تختہ دار پر لٹکایا جا رہا ہے۔ ساتھ یہ انکشاف بھی کر دیا کہ پھانسی کی سزا پر عمل درآمد پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ سانحہ پشاور سے سو اٹھارہ دن پہلے ہی کیا جا چکا تھا۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں پشاور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر جو اجلاس ہوا اس میں آرمی چیف نے درخواست کی تھی کہ ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کے بعد کا وقت کم کیا جائے اور اس کو مان لیا گیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار نے دہشت گردی سے نمٹنے کیلئےقوم سے متحرک ہونے کی اپیل بھی کی ہے۔

    چوہدری نثار کہتے ہیں کہ دہشت گرد سانحہ پشاور جیسے حملے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ چوہدری نثار نے خبردار کیا کہ دہشت گرد غیر رجسٹرڈ موبائل سمز استعمال کررہے ہیں، انھوں نے کہا کہ موبائل کمپنیاں سمز کے اجرا کیلئے احتیاط برتیں۔

    چوہدری نثار نے بتایا پاک فوج اسلامی فوج ہے جو خواتین اور بچوں کو نشانہ نہیں بناتی۔