Tag: رہائی کی اپیل

  • پرویزمشرف پرحملے کے ملزم کی سزا پوری ہونے پررہائی کی درخواست

    پرویزمشرف پرحملے کے ملزم کی سزا پوری ہونے پررہائی کی درخواست

    لاہور: لاہورہائیکورٹ نے سابق صدر جنرل پرویز مشرف پر حملے میں ملوث ملزم کی سزا مکمل ہونے کے بعد رہائی کے لئے درخواست پرسیکرٹری برائے داخلہ کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

    آج لاہور ہائیکورٹ میں جسٹس شاہد حمید ڈار نے سابق صدر پر حملے میں ملوث ملزم کی والدہ سائرہ خان کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے جواب طلب کر لیا ہے۔

    درخواست گزار کے وکیل نے سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بتایا کہ ان کے موکل عدنان کو 2003 میں جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف پر حملے کرنے کے الزام میں 10سال قید سزا سنائی گئی تھی جس کی سزا پوری ہونے کے باوجود عدنان کو ابھی تک اٹک جیل سے رہا نہیں کیا گیا ہے جو قانون اور بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔

    سزا پوری کرنے والے ملزم عدنان کی والدہ سائرہ بی بی نے سماعت کے موقع پرعدالت کو بتایا کہ عدنان اس کا اکلوتا بیٹا ہے اوروہ اپنے کیے کی سزا بھی پوری کر چکا ہے اس کے باوجود اسے رہا نہیں کیا گیا ہے لہذا اس کے بیٹے کو رہا کیا جائے۔

    اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ نے درخواست کی ابتدائی سماعت کے بعد سیکرٹری داخلہ اورآئی جی جیل خانہ جات کو جواب جمع کرانے کے لیے نوٹس جاری کر دیئے ہیں۔

  • فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے پریس کلب کے باہرصحافیوں کامظاہرہ

    کراچی: اے آروائی نیوزکے نمائندے فیض اللہ خان کی رہائی کے لیے کراچی پریس کلب کے باہر کے یوجے،پی ایف یو جے سمیت صحافتی تنظیموں نے احتجاج کیا۔

    صحافتی برادری نے فیض اللہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ فیض اللہ کی گرفتاری کے بعد حکومت نے رہائی کے لیے کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے گئے، سیکریٹری جنرل پی ایف یو جے امین یوسف کا کہنا تھا کہ گرفتاری کے بعد حکومت نے ایک بار بھی فیض اللہ کے اہل خانہ سے رابطہ نہیں کیا۔

    انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر فیض اللہ کی رہائی کے لیے اقدامات کرے، صدر کے یوجے جی ایم جمالی کا کہنا تھا کہ فیض اللہ کو رہا نہ کیا گیا تو ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

  • فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

    فیض اللہ کی اہلیہ نے افغانستان سفارت خانے میں اپیل جمع کرادی

      اسلام آباد :اے آروائی نیوز کے صحافی فیض اللہ کی ملک واپسی ممکن بنانے کے لئے ان کی اہلیہ نے افغانستان کے سفارت خانے میں ان کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ،اے آروائی نیوز کےصحافی فیض اللہ کی رہائی کے لئے کوششیں تیز تر ہوگئیں،

    فیض اللہ کی اہلیہ نے اسلام آباد میں افغانستان کے سفارت خانے میں اپنے شوہر کی رہائی کی اپیل جمع کرادی۔اہلیہ پی ایف یو جے کے رہنما افضل بٹ کا کہنا ہے کہ حکومت اور قوم کی جانب سے سفارت خانے میں فیض اللہ کی رہائی کی اپیل جمع کرادی ,

    فیض اللہ اپنے فرض کی انجام دہی کے دوران،غلطی سے سرحد پار کر کے افغانستان جاپہنچے ،جہاں انھیں عدالت نے چار سال کی سزا سنا دی ۔