Tag: رہا

  • امریکا میں گرفتار ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی دس روز بعد رہا ہوگئیں

    امریکا میں گرفتار ایرانی صحافی مرضیہ ہاشمی دس روز بعد رہا ہوگئیں

    واشنگٹن : امریکا میں گرفتار ایرانی نشریاتی ادارے سے منسلک خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی رہا ہوگئیں، مرضیہ نے بتایا کہ دوران حراست  انہیں نامناسب لباس پہننے پر مجبور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کے لیے صحافتی ذمہ داریاں انجام دینے والی 59 سالہ امریکی شہری مرضیہ ہاشمی کو نامعلوم وجوہات کی بناء پر دس روز قبل گرفتار کیا تھا جس کے بعد امریکا اور ایران میں جاری سرد مہری میں مزید اضافہ ہوگیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ امریکا کی ڈسٹرک کورٹ نے خاتون صحافی مرضیہ ہاشمی کی رہائی کے احکامات جاری کیے تھے۔

    مرضیہ ہاشمی کا کہنا تھا کہ ’سیکیورٹی حکام نے دوران حراست میرے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا‘۔

    خاتون اینکر کا کہنا تھا کہ دوران حراست امریکی حکام نے میرے بارہا اسرار کے باوجو مجھے بے حجاب کیا، میں کہتی رہی مجھے کم از کم اسکارف پہننے کی اجازت دو میں مسلمان ہوں اور حجاب کرنا میرا حق ہے‘۔

    مرضیہ ہاشمی نے برطانوی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں حکام سے دوران حراست حلال غذا فراہم کرنے کی درخواست کی لیکن انہوں نے میری درخواست مسترد کردی،شروع کے تین دن بہت مشکل سے گزارا ہوا اور حالت بہت خراب ہوئی تو ایک افسر نے سیب کھانے کےلیے دیا۔

    خاتون صحافی کی رہائی پر ان کے اہل خانہ نے ایرانی خبر رساں ادارے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل بھی سیکیورٹی ادارے مرضیہ کو تفتیش کی غرض سے حراست میں لے چکے ہیں۔

    مرضیہ ہاشمی کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ انہیں یقین اس بات کی یقین دہانی کروائی جائے کہ مستقبل میں سیکیورٹی اداروں کی جانب مرضیہ ہاشمی یا کسی مسلمان کے ساتھ ایسا نہیں ہوگا۔

    ذرائع کے مطابق خاتون صحافی کو ایف بی آئی نے امریکا کے سینٹ لوئیس لیمبرٹ نامی عالمی ہوائی اڈے سے گرفتار کیا تھا جنہیں بعد میں تفتیش کےلیے واشنگٹن منتقل کردیا گیا تھا تاہم امریکی حکام نے مرضیہ ہاشمی کو حراست میں لیے جانے سے متعلق تفصیلات بتانے سے انکار کردیا ہے۔

    خاتون صحافی کی گرفتاری پر ایران سمیت کئی ممالک میں احتجاجی مظاہرے ہوئے اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر مرضیہ ہاشمی کےلیے مہم بھی چلائی گئی باالخصوص صحافتی آزادی کےلیے سرگرم تنظیم ’دی پروٹیک جرنلسٹ‘ نے امریکی اقدامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

    خیال رہے کہ مرضیہ ہاشمی گزشتہ کئی برس سے ایران کے سرکاری ٹی وی پر پروگرام کرتی ہیں اور برسوں قبل مشرف بااسلام نہیں ہوئی تھیں۔

  • آسٹریلوی منشیات اسمگلر خاتون 13 برس بعد بالی کی جیل سے رہا

    آسٹریلوی منشیات اسمگلر خاتون 13 برس بعد بالی کی جیل سے رہا

    سڈنی : انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں منشیات کی اسمگلنگ کے جرم میں 13 برس قید کاٹ کر واپس آسٹریلیا آنے والی خاتون ایئرپورٹ پہنچی تو میڈیا سے بچنے کے لیے دوڑ لگا دی۔

    تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی خاتون رینے لارنس ’بالی نائن‘ منشیات اسمگلنگ گروپ کی پہلی اور واحد رکن ہے جسے انڈونیشیا کی جیل سے رہائی ملی ہے، منشیات اسمگلنگ کا ہائی پروفائل مقدمہ سنہ 2005 چل رہا ہے جب بالی میں 9 منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بالی کے ایئرپورٹ سے گرفتار ہونے والے تمام اسمگلر آسٹریلوی شہری تھے جن میں دو کو سنہ 2015 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔

    رینے لارنس کو ابتدائی طور پر 20 برس عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن اپیل پر سزا میں کمی کی گئی تھی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ خاتون منشیات اسمگلر رینے لارنس بالی کی بانگلی جیل سے رہا ہوکر آسٹریلیا پہنچی تو کیمرہ مینوں سے بچنے کے لئے دوڑ لگائی تو کیمرہ مین بھی ان کے پیچھے دوڑ پڑے، اس بھاگ دوڑ میں ایک کیمرہ مین پر گرا بھی لیکن اٹھ کر دوبارہ خاتون کے پیچھے ڈور لگائی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میڈیا سے جان بچاکر خاتون اسمگلر ڈورتی ہوئی گاڑی میں جاکر بیٹھی اور شیشوں کو کپٹروں سے ڈھکا اور ایئرپورٹ سے روانہ ہوگئی۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ لارنس کو بالی کے ڈینپاسر ایئرپورٹ سے 2005 میں 2.7 کلو ہیروئن اسمگلر کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا، پولیس نے لارنس کے ساتھ گروپ کے دیگر آٹھ آسٹریلوی شہریوں بھی حراست میں لے کر ٹوٹل 8.3 کلو ہیروئن برآمد کی تھی۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ رواں برس بالی نائن گروپ کا ایک رکن کینسر میں مبتلا ہونے کے باعث انڈونیشیا کے اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔

  • ترک عدالت نےامریکی پادری کو رہا کردیا

    ترک عدالت نےامریکی پادری کو رہا کردیا

    انقرہ : ترکی کی عدالت نے دہشت گردوں سے تعلقات کے الزام میں گرفتار امریکی پادری کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کی عدالت نے امریکی پادری اینڈریو براؤنسن کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت نے امریکی پادری پرعائد نظربندی اورسفری پابندی کے احکامات ختم کردیے جس کے بعد وہ ترکی چھوڑ کر اپنے ملک واپس جاسکتے ہیں۔

    اینڈریو براؤنسن نے عدالتی فیصلے پرخوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ اب وہ بہت جلد امریکا جا سکیں گے۔

    امریکی پادری کی رہائی، واشنگٹن اور ترکی میں معاہدہ طے پاگیا

    یاد رہے کہ سنہ 2016 میں حکومت مخالف تنظیموں سے تعلقات کے شبے میں اینڈریو براؤنسن کو گرفتارکیا تھا، جس کے بعد ترکی اور امریکا کے درمیان شدید کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔

    ترک عدالت نے اکتوبر2016 میں امریکی پادری کو دہشت گردی کے الزام میں تین سال قید کی سزا سنائی تھی اور اگست میں انہیں ایک گھر میں نظربند کردیا تھا۔

    واضح رہے کہ 26 جولائی 2018 کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا تھا کہ اگر ترکی نے امریکی پادری کو رہا نہ کیا تو اسے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    بعدازاں 10 اگست 2018 کو امریکی صدر نے اعلان کیا تھا کہ وہ ترکی سے امریکا میں دھاتوں اور دھاتی مصنوعات کی درآمدات پرعائد کردہ محصولات کو دوگنا کر رہے ہیں، جس کے بعد ترک کرنسی لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی واقع ہوئی تھی۔

  • ڈچ حکام نے سائبر حملوں میں ملوث روسی جاسوسوں کر چھوڑ دیا

    ڈچ حکام نے سائبر حملوں میں ملوث روسی جاسوسوں کر چھوڑ دیا

    ایمسٹردیم : نیدر لینڈز کی حکومت نے دنیا بھر کے حساس اداروں پر سائبر حملوں میں ملوث روسی خفیہ ایجنسی ’جی آر یو‘ کے جاسوسوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ تبدیل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق عالمی طاقتوں نے روس پر دنیا کے امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے روسی جاسوسوں پر دنیا بھر کے حساس اداروں پر سائبر حملوں میں ملوث ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ نیدر لینڈز کے وزیر اعظم مارک روٹّی نے زیر تفتیش  روسی جاسوسوں کو  گھر  روانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’یہ کرمنل تفتیش نہیں تھی‘ اس لیے انہیں چھوڑ دیا۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ڈچ حکومت کیمیائی ہتھیاروں پر نظر رکھنے والے ادارے پر سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات میں زیر تفتیش چاروں روسی جاسوسوں کو رہا کرنے کے فیصلہ کا دفاع کررہا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکا اور برطانیہ نے روس کے ایجنٹوں پر دنیا بھر میں ہونے والے سائبر حملوں کا الزام لگایا تھا بعد ازاں نیدر لینڈز بھی روس پر الزامات عائد کرنے کی دوڑ میں شامل ہوگیا۔

    دوسری جانب روسی حکام نے امریکا، برطانیہ اور نیدرلینڈز کے الزامات کو روس کے خلاف منظم مہم قرار دیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ رواں برس اپریل میں یہ فیصلہ ہوا تھا کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی تاہم جمعرات کے روز امریکا نے گرفتار روسی خفیہ ایجنسی ’جی آر یو‘ کے ایجنٹز سمیت مزید تین روسی جاسوسوں کے خلاف کارروائی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

    برطانوی نشریاتی ادارے کو ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی تھی کہ  جمعے کے روز ماسکو نے نیدر لینڈز کے سفارت کار کو دفتر خارجہ طلب کیا تھا۔

  • کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ متعب بن عبد اللہ کورہا کردیا گیا

    کرپشن کے الزام میں گرفتار شہزادہ متعب بن عبد اللہ کورہا کردیا گیا

    ریاض: سعودی عرب کے زیر حراست شہزادے متعب بن عبد اللہ کو رہا کر دیا گیا، شہزادہ متعب کوایک ارب ڈالر واپس کرنے کی ڈیل پررہائی ملی۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تین ہفتے قبل سعودی عرب میں بد عنوانی کے خلاف شروع کی جانے والی مہم میں گرفتار شہزادے متعب بن عبداللہ نے رہائی کے بدلے سعودی حکام کو ایک ارب ڈالر ادا کرنے پر رضا مندی ظاہر کر دی۔

    جس کے بعد انہیں ضروری کارروائی کے بعد رہا کر دیا گیا ۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی زیر قیادت کام کرنے والی انسداد بدعنوانی کمیٹی کے اندازے کے مطابق سعودی عرب میں کئی برسوں کے دوران ایک کھرب ڈالر کی کرپشن کی گئی ہے۔


    مزید پڑھیں : سعودی عرب میں کرپشن کےالزام میں 11 شہزادے اور4 وزیرگرفتار


    خیال رہے کہ شہزادہ متعب بن عبداللہ ولی عہد محمد بن سلمان کے کزن ہیں جبکہ شہزادہ متعب بن عبد اللہ کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے آٖغاز میں سعودی عرب میں نئی اینٹی کرپشن کمیٹی نے گیارہ شہزادوں، 4 موجودہ اورسابق وزرا کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

    حراست میں لیے جانے والے افراد میں سعودی عرب کے امیر ترین شہزادے الولید بن طلال بھی شامل تھے۔

    سعودی فرما نروا شاہ سلمان کے جاری کردہ شاہی فرمان کے تحت نیشنل گاڑدز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ کو ان کے عہدے سے ہٹاکر خالد بن عبدالعزیزکو نیشنل گارڈز کا نیا وزیرمقررکردیا گیا تھا۔


    مزید پڑھیں :  سعودی عرب میں ایک کھرب ڈالرکی کرپشن کا انکشاف


    بعد ازاں سعودی اٹارنی جنرل شیخ سعود المجیب نے ملک میں حالیہ عشروں کے دوران ایک کھرب ڈالرز کی خوردبرد کا انکشاف کیا تھا ، جس پر انسدادبدعنوانی مہم میں201افراد کو حراست میں لیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پرشیئر کریں۔

  • افغان فورسز کا طالبان کی جیل پر حملہ، تیس پولیس اہلکاروں کو رہا کروالیا

    افغان فورسز کا طالبان کی جیل پر حملہ، تیس پولیس اہلکاروں کو رہا کروالیا

    کابل : افغان سیکیورٹی فورسز نے طالبان جیل پر دھاوا بول کر مقید درجنوں افراد کو رہا کروالیا جنہیں طالبان نے اپنی قوانین کے تحت سزا سنا کر پابند سلاسل کر رکھا تھا.

    تفصیلات کے مطابق افغانستان اسپیشل فورسز نے مذکورہ آپریشن ہلمند صوبے کے ضلع نازاد میں کیا جہاں طالبان نے اپنا نظام انصاف قائم کر رکھا تھا اور مقامی افراد کو مختلف جرائم میں مجرم قرار دے کر جیل میں قید کر رکھا تھا.

    افغان میڈیا کا کہنا تھا کہ عسکریت پسند تنظیم طالبان کی ایک جیل سے درجنوں افراد کو رہا کروایا گیا ہے جس میں اکثر نوجون تھے جنہیں مخلتف سرعی حدیں عائد کر کے گرفتار کیا گیا اور پھر پابند سلاسل کیا گیا.

    افغان میڈیا کا مزید کہنا تھا کہ رہا پانے والوں میں عام شہریوں کے علاوہ تیس کے قریب پولیس اہلکاروں کو بھی رہائی ملی جنہیں بغاوت کے جرم میں قید کیا گیا تھا اور مسلسل تشدد کا بنایا جاتا تھا.

    پولیس ترجمان کے مطابق رہائی پانے والوں جان بخشی پر خوشی کا اظہار کیا اور بروقت آپریشن کرنے پر افغان اسپیشل فورسز کا شکریہ ادا کیا جنہوں اس عذاب سے نجات دلائی.

    افغان سپیشل فورسز کے آپریشن کمانڈر ولی محمد احمد زئی نے کامیاب آپریش پر فورس کو مبارکباد دی اور علاقہ مکینوں سے خطاب میں بتایا کہ علاقہ اب طالبان کے قبضے سے آزاد ہو چکا ہے.

  • معمرقذافی کےبیٹے سیف الاسلام کورہا کردیاگیا

    معمرقذافی کےبیٹے سیف الاسلام کورہا کردیاگیا

    طرابلس: لیبیا کے سابق حکمران کرنل معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو چھ سال بعد رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق ابو بکر الصدیق بٹالین کا کہنا ہے کہ سیف الاسلام قذافی کو جمعے کو رہا کر دیا گیا تھا تاہم انہیں عوام کے سامنے پیش نہیں کیا گیا۔

    ابو بکر الصدیق بٹالین کےمطابق انہوں نے یہ اقدام ملک میں عبوری حکومت کی درخواست پر اٹھایا ہے۔اطلاعات کے مطابق سیف الاسلام قذافی اب مشرقی شہر بیدا میں اپنے رشتے داروں کے ہمراہ رہ رہے ہیں۔


    لیبیا: معمرقذافی کے بیٹے کو سزائے موت سنا دی گئی


    خیال رہےکہ ملک کے مشرقی علاقے میں موجود حکومت نے پہلے ہی سیف الاسلام کو معافی دے دی تھی تاہم ملک کے مغربی علاقے میں برسرِاقتدار کی ایک ماتحت طرابلس کی عدالت نے ان کی غیر حاضری میں نھیں سزائے موت کی سزا سنا رکھی ہے۔

    یاد رہے کہ ماضی میں بھی سیف الاسلام قذافی کی رہائی کی اطلاعات سامنے آ چکی ہیں تاہم وہ ہمیشہ غلط ثابت ہوئیں۔

    واضح رہےکہ جب معمر قذافی کو باغیوں نے گولی مار کر ہلاک کیا تو اس وقت سیف الاسلام بھی ان کے ہمراہ تھے اور انہیں زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • قتل کا ملزم 11 سال جیل میں گزارنے کے بعد بری

    قتل کا ملزم 11 سال جیل میں گزارنے کے بعد بری

    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قتل کے ملزم ریاض احمد کو 11 سال بعد بری کردیا۔ ملزم کو ٹرائل کورٹ اور ہائی کورٹ نے سزائے موت سنائی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے 11 سال بعد قتل کے ملزم ریاض احمد کو بری کردیا۔

    اپنے فیصلے میں عدالت کا کہنا تھا کہ استغاثہ اپنا کیس ثابت کرنے میں ناکام رہا۔ سماعت کے دوران جسٹس کھوسہ نے کہا کہ دونوں عدالتوں نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

    بعد ازاں سپریم کورٹ نے تمام سزائیں معطل کر کے ریاض احمد کو فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

    ریاض احمد پر سنہ 2005 میں عامر فاروق نامی شخص کو قتل کرنے کا الزام تھا۔ اس سے قبل ریاض احمد کو ٹرائل کورٹ اور ہائیکورٹ سزائے موت سنا چکی تھی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سزائے موت کے ملزم صفدر علی کو 12 سال بعد بری کیا گیا تھا۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    عراق سےاغوا ہونے والےقطری شکاری 16ماہ بعد رہا

    بغداد: عراقی حکام کاکہناکہ مسلح افراد نے 16ماہ قبل اغوا ہونے والے قطری شکاریوں کو آزاد کردیاہےجن میں شاہی خاندان کے ارکان بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق عراقی حکام کاکہناہےکہ دسمبر 2015میں 26قطری شکاریوں کوناصریہ صوبے میں سعودی سرحد کےقریب سے مسلح افراد نے اغوا کیاتھا۔

    قطری شہریوں کی بازیابی کے لیے ایک بڑی کارروائی کی گئی تھی تاہم انہیں اغوا کرنے والےگروپ کے بارے میں زیادہ معلومات سامنے نہیں آسی تھیں۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روزعراقی حکام نے بتایا کہ قطری گروپ واپس قطر کےدارالحکومت دوحا پہنچ گیا ہے۔


    سعودی سرحد کے قریب صحرائی علاقے سےقطری شہری اغوا


    بغداد کےایئر پورٹ پرویڈیو میں قطر ایئر ویز کےایک جہاز میں قطری شکاریوں کے سوار ہوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے کچھ دیربعد سرکاری میڈیا نے جہاز کے دوحا لینڈ کرنے کی تصدیق کی۔

    قطری شکاریوں کی رہائی چند دن پہلے شام میں فریقین کے درمیان چار علاقوں سے عام شہریوں کے انخلا کے لیے ہونے والے معاہدے کے نتیجے میں عمل میں آئی ہے۔

    واضح رہےکہ برطانوی اخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق قطری شکاری ایک عراقی ملیشیا کی قبضے میں تھے اور اس ملیشیا کے شامی حکومت کے بڑے حامی ایران اور حزب اللہ سے قریبی تعلقات ہیں۔

  • ایم کیو ایم لندن کے رہنما کنور خالد یونس رہا

    ایم کیو ایم لندن کے رہنما کنور خالد یونس رہا

    کراچی : ایم کیو ایم لندن کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی کنور خالد یونس کو رہا کر دیا گیا ہے انہیں بعد از گرفتاری نقصِ امن کے تحت نظر بند کیا گیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم میں دھڑے بندی اور متعدد رہنماؤں سمیت اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے بانی ایم کیو ایم سے لاتعلقی کے بعد ایم کیو ایم لندن سے پاکستان میں سیاسی معاملات کی نگرانی کے لیے قائم کی گئی عارضی رابطہ کمیٹی کے فعال رکن کنور خالد یونس آج رہا کردیا گیا ہے۔

     اسی سے متعلق : متحدہ لندن کے رہنما حسن ظفر اور کنور خالد پریس کلب سے زیر حراست

    واضح رہے ایم کیو ایم لندن کی رابطہ کمیٹی کے رکن کنور خالد یونس کو پریس کلب جاتے ہوئے گورنر ہاؤس کے قریب سے حراست میں لے لیا گیا تھا اور بعد ازاں نقص امن کے خطرے کے باعث ایم پی او کے تحت ایک ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔

    زرائع کے مطابق کنور خالد یونس کی طبعیت ناساز ہے اور سانس لینے میں دشواری محسوس ہو رہی ہے جس کے باعث جیل کی حکام کی جانب سے آج نہیں رہا کردیا گیا ہے۔وہ عارضہ قلب، ذیابیطس اور فالج میں مبتلا ہے لہذا نظر بندی کو ایک ماہ مکمل ہونے کے بعد انہیں رہا کردیا گیا جب کہ ڈاکٹر حسن ظفر عارف اور امجد اللہ کی نظر بندی میں توسیع کردی گئی ہے۔

     یہ بھی پڑھیں : متحدہ رہنما امجد اللہ پریس کلب سے باہر نکل آئے، رینجرز نے گرفتار کرلیا

    ایم کیو ایم لندن کے رہنما واسع جلیل کا کہنا ہے کہ کنور خالد یونس کی رہائی پر اللہ تعالی کے شکر گذار ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر زیرِ حراست رہنماؤں کو بھی فوری رہا کیا جائے۔

    یاد رہے کنور خالد یونس کے ہمراہ رابطہ کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر حسن ظفرعارف اورامجد اللہ خان کی کراچی جب کہ مومن خان مومن اور ظفر راجپوت کی گرفتاری حیدر آباد سے عمل میں لائی گئی تھی۔