Tag: رہا

  • کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    کشمیری رہنما یاسین ملک 4ماہ قید کے بعد رہا

    سری نگر: ،کشمیری حریت رہنمایاسین ملک کو تقریباً چار ماہ کی قید کے بعد سری نگر کی سینٹرل جیل سے رہا کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کےمطابق جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے ترجمان نے یاسین ملک کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سینٹرل جیل میں قید حریت رہنما کو گزشتہ شام رہا کیا گیا جس کے بعد وہ اپنے گھر بھی پہنچ گئے ہیں۔

    خیال رہے کہ کشمیری حریت رہنما یاسین ملک کو آٹھ جولائی کو حزب المجاہدین کے نوجوان کمانڈر برہان وانی کی شہادت کے بعد گرفتار کیا گیا تھا۔

    حریت رہنما کو برہان وانی کی شہادت کے بعد غیر قانونی طور پر قید میں رکھا گیا جہاں ان کی صحت بگڑتی گئی۔ گذشتہ دنوں انہیں مبینہ طور پر طبی امداد نہ فراہم کرنے پر سری نگر میں بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرے بھی ہوئے تھے۔

    مزید پڑھیں:کشمیری رہنما یاسین ملک کی حالت بدستور تشویشناک

    یاد رہے کہ یاسین ملک کو گزشتہ ہفتے اسپتال میں غلط انجیکشن لگنے کی وجہ سے ان کی طبعیت خراب ہوگئی تھی اور ان کے بائیں بازو نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے پیرکو حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق کو دو ماہ کی قید کے بعد رہا کیا گیا تھا تاہم انہیں ابھی ان کے گھر پر نظر بند رکھا گيا ہے۔

    مزید پڑھیں:یاسین ملک کو اسپتال سے جیل منتقل کردیا گیا

    یاد رہے کہ دو روز قبل معروف حریت پسند رہنما یاسین ملک کو علاج مکمل کیے بغیر اسپتال سے سینٹرل جیل منتقل کردیا گیا تھاحریت رہنما غلط انجیکشن لگنے کے باعث چھ روز قبل تشویشناک حالت میں اسپتال لائے گئے تھے۔

    واضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں گذشتہ 114 دنوں سے جاری عوامی احتجاج میں اب تک 100سے زیادہ افراد شہیداور پندرہ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔

  • وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت پر متحدہ کے 6 کارکنان رہا

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی ہدایت پر ایم کیو ایم کے گلستان جوہر سے گرفتار ہونے والے 6 کارکنان رہا کردئیے گئے۔

    Six MQM workers released on directives on Chief… by arynews

    تفصیلات کے مطابق کارکنان کی گرفتاریوں اور چھاپوں کے ایم کیو ایم کی جانب سے خلاف کراچی پریس کلب پر گزشتہ روز سے تادمِ مرگ بھوک ہڑتال کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ بھوک ہڑتال کے دوسرے روز وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے سندھ اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر و رہنماء ایم کیو ایم خواجہ اظہار الحسن سے رابطہ کر کے تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    پڑھیں :  گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کے کارکنان کا شاہراہ فیصل پر احتجاج

    جس کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے آئی جی سندھ پولیس اے ڈی خواجہ کو ہدایات جاری کیں کہ ’’گلستان جوہر سے گرفتار افراد میں اگر کوئی بے گناہ ہیں تو انہیں رہا کردیا جائے، جس کے بعد پولیس کی جانب سے متحدہ کے 6 کارکنان ارسلان علی، محمد عدیل، طلحہ علی سمیت دیگر تین کارکنان کو رہا کردیا گیا۔

    ترجمان وزیر اعلیٰ سندھ نے متحدہ کے کارکنان کی رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’وزیر اعلیٰ سندھ کی مداخلت اور ہدایت کے بعد پولیس نے بے گناہ کارکنان کو رہا کردیا ہے، رہائی پانے والے تمام کارکنان گلستانِ جوہر سیکٹر سے گرفتار کیے گئے تھے‘‘۔

    مزید پڑھیں: کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف ایم کیو ایم کی تادمِ مرگ بھوک ہڑتال

    کارکنان کی رہائی کے بعد دونوں جماعتوں کی قیادت نے رابطہ کیا، جس میں وزیر اعلیٰ نے متحدہ کی قیادت کو خیر سگالی کا پیغام دیتے ہوئے بھوک ہڑتال ختم کرنے پر نظر ثانی کی اپیل کی ہے۔

    واضح رہے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے منگل کے روز گلستان جوہر میں واقع ایم کیو ایم کے دفتر کا محاصرہ کر کے وہاں موجود 7 کارکنان کو گرفتار کرکے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا تھا، گرفتار ہونے والے افراد میں بلدیاتی انتخابات میں منتخب ہونے والے جنرل کونسلر بھی شامل تھے۔

    خبر پڑھیں :  ایم کیو ایم کا ٹی او آر کمیٹی سے علیحدہ ہونے کا فیصلہ

    بعدازاں عوام کی بڑی تعداد نے شاہراہ فیصل تھانے کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرنے پہنچی جس کے بعد شاہراہ فیصل کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا تاہم ایس پی گلشن اقبال کے ساتھ کامیاب مذاکرات اور کارکنان کی گرفتاری ظاہر ہونے کے بعد ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے مظاہرہ ختم کرنے کا اعلان کیا تھا۔

  • پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    پاکستان نے 86 بھارتی ماہی گیر وں کو رہا کردیا

    اسلام آباد: دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان کی جانب سے جذبہ خیر سگالی کے تحت 87 بھارتی شہریوں کو واہگہ بارڈر پر بی ایس ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا۔

    دفتر خارجہ کی جانب جاری کردہ بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی ماہی گیروں / عام شہریوں کی وطن واپسی کے لئے بھارتی ہائی کمیشن سے بھی تعاون کیا ہے ۔

    دفتر خارجہ نے کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ انسانی ہمدردی ایسے اقدام سے دونوں ممالک کے درمیان اچھے تعلقات استوار ہونگے ۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امید ہے کہ بھارت کی جانب سے بھی ایسے طرح سے جواب دیا جائے گا۔

  • اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو رہا کردیا گیا

    اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو رہا کردیا گیا

    پشاور: اے آروائی نیوز کے رپوٹر فیض اللہ کو افغانستان  کی جیل سے رہا کردیا گیا، فیض اللہ کی رہائی پراےآروائی کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال نے اظہار تشکر کیا ہے، پاکستانی سفارت خانے نے بھی رپورٹر فیض اللہ کی رہائی کی تصدیق کر دی ہے۔

    اے آروائی نیوز کے رپورٹر فیض اللہ پاکستان کے قبائلی علاقے سے غلطی سے افغانستان کے صوبے ننگر ہارداخل ہوگئے تھے، افغان حکام کا کہنا تھا کہ فیض اللہ رواں سال اپریل میں طالبان کے اعلٰی رہنماؤں سے انٹرویو کے لیے ننگر ہار میں داخل ہوئے تھے جہاں اُنہیں افغان پولیس نے گرفتار کر لیا تھا۔

    فیض اللہ خان کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے قبائلی علاقے میں اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی کے لیے گئے تھے، جہاں سے وہ غلطی سے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں داخل ہو گئے، افغانستان کی ایک عدالت نے پاکستانی صحافی کو چار سال قید کی سزا سنائی تھی۔

    فیض اللہ خان کو یہ سزا سفری دستاویزات کے بغیر افغانستان داخل ہونے پر سنائی گئی تھی، فیض اللہ کی گرفتاری کے بعد اے آروائی نیوز اور صحافی تنظیموں نے ان کی رہائی کے لیےسر توڑ کوششیں کیں، جس کے لیے ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے بھی کیے گئے۔

    فیض اللہ کی رہائی پراےآروائی کےصدراورسی ای اوسلمان اقبال نے اظہار تشکر کیا، اے آروائی کے سی ای او سلمان اقبال کا کہنا تھا کہ وزارت خارجہ اور افغان حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحافتی برادری فیض اللہ کی رہائی پرمبارک باد کی مستحق ہے۔