Tag: رہنماؤں

  • بیرسٹر گوہر نے رہنماؤں کو اختلافی بیانات دینے سے روک دیا

    بیرسٹر گوہر نے رہنماؤں کو اختلافی بیانات دینے سے روک دیا

    اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے رہنماؤں کو اختلافی بیانات دینے سے روک دیا اور کہا کسی رہنما کو شکایت ہے تو بتائے معاملہ بانی کے سامنے رکھوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماؤں کی بیان بازی کے معاملے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے عالیہ حمزہ اور شیخ وقاص اکرم سے رابطہ کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے رہنماؤں کو اختلافی بیانات دینےسےروک دیا اور کہا پارٹی فورم موجودہےتمام مسائل پروہاں بات کی جائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی رہنما کو شکایت ہے تو بتائے معاملہ بانی کے سامنے رکھوں گا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی صوبہ پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے دلبرداشتہ ہوکر پارٹی قیادت کے لیے طنز بھرا ٹویٹ سامنے آیا تھا۔

    عالیہ حمزہ کا شمار پاکستان تحریک انصاف کی سرگرم رہنماؤں میں ہوتا ہے۔ وہ ہمیشہ پارٹی کی احتجاجی تحریکوں میں بڑھ چڑھ کر شامل ہوتی رہی ہیں۔ تاہم پی ٹی آئی قیادت کے دورہ لاہور کے دوران پارٹی اجلاس میں صوبے کی چیف آرگنائزر ہونے کے باوجود انہیں مدعو نہیں کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : عالیہ حمزہ کا پی ٹی آئی قیادت کے خلاف طنز بھرا ٹویٹ

    یوں نظر انداز کیے جانے پر عالیہ حمزہ نے پی ٹی آئی قیادت پر تنقید کے نشتر چلا دیے، جس میں کئی سوالات بھی اٹھا دیے۔

    پنجاب کی چیف آرگنائزر نے اپنی ٹویٹ میں لکھا تھا کہ پارٹی قیادت کی اطلاعات کے مطابق میں گزشتہ دو دن سے بہت مصروف تھی۔ ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم نہیں تھا۔ کیا کوئی اس پر روشنی ڈالے گا۔

    عالیہ نے اس کے ساتھ ہی سوال بھی اٹھایا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے کس لائحہ عمل کا کل یا آج اعلان ہوا ہے۔ تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی۔ 5 اگست کے بجائے 90 دن کا منصوبہ کہاں سے آیا ہے۔ اگر آپ میں سے کسی کی نظر سے یہ منصوبہ گزرا ہو تو میری بھی رہنمائی کر دیں۔

  • نوجوت سنگھ سدھو کا کانگریس رہنماؤں کو اہم مشورہ

    نوجوت سنگھ سدھو کا کانگریس رہنماؤں کو اہم مشورہ

    پنجاب کانگریس کے سابق ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کانگریس رہنماؤں کو مشوری دیا کہ رہنماؤں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت ہے۔

    پنجاب کانگریس کے سابق ریاستی صدر نوجوت سنگھ سدھو نے کہا کہ کانگریس پارٹی دوبارہ اہمیت حاصل کر سکتی ہے اگر اس کے رہنما سیاست کو تجارتی بنانے سے گریز کریں اور لوگوں کا اعتماد جیتنے کے لیے کام کریں۔

    نوجوت سنگھ سدھو نے ہوشیار پور میں’ پنجاب-جیتے گی کانگریس‘ ریلی میں کانگریس لیڈروں کے رویہ میں تبدیلی کی ضرورت پر زور دیا،  انہوں نے کہا کہ کارکنوں کے تحفظات کو سمجھے بغیر جیتنا کانگریس کے لیے چیلنجنگ ہوگا۔

    پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے سدھو نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں امن و امان خراب ہو گیا ہے، عام آدمی خوف کا شکار ہے اور غنڈے سڑکوں پر آزاد گھوم رہے ہیں۔

    سدھو نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) پر جھوٹے وعدوں کے ذریعے پنجاب میں اقتدار میں آنے کا الزام لگایا اور کہا کہ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں تبدیلی کے حق میں ووٹ دینے کے باوجود کچھ بھی نہیں بدلا ہے۔

    انہوں نے دہلی کے وزیر اعلٰی اور پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے نظام کے بجائے اپنا طرز زندگی بدل لیا۔

  • تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کراناشروع کر دیے

    تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کراناشروع کر دیے

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا عندیہ دیدیا، رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کرانا شروع کر دیے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماؤں نے عمران خان کو استعفے جمع کرانا شروع کر دیے، پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے عمران خان کو استعفیٰ جمع کرادیا۔

    استعفے کے متن میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں میری نشست پارٹی کی امانت ہے، پارٹی قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا ارادہ رکھتی ہے، ایسے حالات میں اپنا استعفیٰ پیش کرتاہوں۔

    متن میں مزید کہا گیا ہے کہ چیئر مین عمران خان جو فیصلہ کریں گے منظور ہوگا، پارٹی کے دیگر اراکین نے بھی استعفے کا اختیار عمران خان کوسونپ دیا۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں عمران خان کو استعفوں کا اختیار دیاگیاتھا۔


    مزید پڑھیں :  تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں: عمران خان


    تحریک انصاف کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے  عمران خان نے کہا تھا کہ تمام پارٹی ارکان نے استعفے میرے حوالے کر دیے ہیں، خیبرپختون خوا کے ایم پی ایزنے بھی استعفےمجھے سونپ دیے ہیں۔

    واضح رہے کہ لاہور کے مال روڈ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ ’شیخ رشید کا اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان اچھا مشورہ ہے، پارٹی سے اس معاملے پر بات کروں گا ہوسکتا ہے جلد ہم شیخ رشید کے ساتھ کھڑے ہوں کیونکہ ایسی اسمبلی کا کوئی فائدہ نہیں جو سپریم کورٹ کے فیصلوں کے خلاف قرارداد پیش کرکے قانون بنائے‘۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ  پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے حوالے

    سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ پاکستان عوامی تحریک کے رہنماؤں کے حوالے

    لاہور : پاکستان عوامی تحریک کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔ جسٹس باقر نجفی رپورٹ کی مصدقہ نقل حکومت پنجاب نے بالاخر فراہم کردی، سول سیکرٹریٹ کے باہر شہدا ماڈل ٹاون کے ورثا اور کارکنان کی نعرے بازی کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان سانحہ ماڈل ٹاؤن کی رپورٹ کی کاپی لینے سول سیکریٹریٹ پہنچے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر سانحہ ماڈل ٹاون کی رپورٹ ساڑھے تین سال بعد پاکستان عوامی تحریک کے رہنماوں کے حوالے کردی گئی۔

    سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب اور صوبائی وزیرقانون مستعفی ہوں۔

    سول سیکرٹریٹ کے باہر تنظیم کے کارکنوں نے عدالتی حکم کوسراہا جبکہ پاکستان عوامی تحریک اور شہدا کے ورثا انصاف کے حصول کے لئے مزید جدوجہد کے لئے پرعزم دکھائی دیئے۔

    اس سے قبل خرم نوازگنڈاپور کا کہنا تھا کہ رپورٹ کے ہر صفحے پر اختلاف ہے، رپورٹ کی لاہورہائی کورٹ سے تصدیق کرائیں گے۔


    مزید پڑھیں : لاہور ہائیکورٹ کا سانحہ ماڈل ٹاؤن انکوائری رپورٹ 30 دن میں شائع کرنے کا حکم


    کارکنان کا کہنا تھا رپورٹ کی تصدیق کر کے لائحہ عمل طے کرینگے۔

    ، گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے سانحہ ماڈل کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم جاری کیا تھا جس کے بعد حکومتِ پنجاب کی جانب سے سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات کے لیے بنائی گئی باقرنجفی کمیشن کی رپورٹ جاری کردی تھی اور ماڈل ٹاؤن واقعہ ملکی تاریخ کا بدترین سانحہ قراردیا گیا۔

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ حکومت نے حقائق کو چھپانے کی کوشش کی،رانا ثنا اللہ کی سربراہی میں اجلاس بھی سانحہ کا سبب بنا۔

    باقرنجفی کی رپورٹ میں کہا گیا کہ خونی پولیس آپریشن روکنے کیلئے وزیراعلٰی کےاحکامات کہیں نہیں ملے، شہبازشریف بروقت ایکشن لیتےتوبہیمانہ قتل وغارت کو روکا جاسکتا تھا۔


    مزید پڑھیں : فائرنگ و تشدد سے ثابت ہوا کہ پولیس نے وہی کیا جس کا حکم دیا گیا، رپورٹ


    رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ فائرنگ اور تشدد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے پولیس حکام نے وہ ہی کیا جس کا حکم دیا گیا جب کہ حکومت پنجاب نےعدالتی احکامات کے باوجود بیریئز ہٹانے کیلئے ایڈووکیٹ جنرل سے رائے نہیں لی گئی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • راولپنڈی خود کش دھماکہ، سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے سخت مذمت

    راولپنڈی خود کش دھماکہ، سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے سخت مذمت

    راولپنڈی آر اے بازار چوک کے قریب خود کش دھماکے پر سیاسی قائدین اور رہنمائوں نے سخت مذمت کی ہے ۔

    راولپنڈی آر اے بازار قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مذمت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے راولپنڈی دھماکے کی بھرپور مذمت کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کی عفریت پروان چڑھی۔

    جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے گیٹ نمبر پانچ پر کئے جانے والے خود کش حملہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہار مذمت کیا، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے راولپنڈی میں خودکش حملے پر اظہار مذمت کیا، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی رٹ چھوڑ کے دہشت گردوں کی خلاف آپریشن کیا جائے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی۔

    شیعہ علما کونسل پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی۔