Tag: رہنما اور سنیٹر رضا ربانی

  • رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    رضا ربانی نے سینٹ کےچئیرمین کےعہدے کا حلف اٹھالیا

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضاربانی نے چئیر مین سینٹ کی حیثیت سے حلف اٹھالیا۔

    نو منتخب چئیر مین سینٹ رضاربانی نے بحیثیت چئیرمین سینٹ حلف اٹھا لیا ان سے حلف سینیٹر اسحاق ڈار نے لیا۔

    رضا ربانی پا کستان کی تاریخ کے پہلے چئیرمین سینٹ ہیں جو چئیرمین منتخب ہو نے کے ساتھ ساتھ قائم مقام صدر مملکت بھی بن گئے ہیں، صدر مملکت ممنون حسین کے غیرملکی دورے کے با عث انہیں یہ عہدہ تقویض کیا گیا ہے۔

    حلف برداری سے قبل رضا ربانی نے سینٹ سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ وہ سینٹ کے وقار کو بلند کر نے کی حتی الوسع کو شش کریں گے۔

  • سینیٹررضا ربانی سینیٹ میں تقریرکے دوران آب دیدہ ہوگئے

    سینیٹررضا ربانی سینیٹ میں تقریرکے دوران آب دیدہ ہوگئے

    اسلام آباد: ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے ،رضا ربانی سینیٹ میں تقریرکےدوران آب دیدہ ہوگئے۔

    پیپلز پارٹی کے سینیٹر رضا ربانی سینیٹ میں تقریر کے دوران آب دیدہ ہوگئے ،ان کا کہنا تھا بارہ سال میں اتنا شرمندہ نہیں ہوا جتنا آج ہوں کیونکہ آج 21 ویں آئینی ترمیم میں ضمیر کے خلاف ووٹ دیا ہے وہ روتے ہوئے سینیٹ سے نکل گئے۔

    قومی اسمبلی کےبعد سینیٹ کےاجلاس میں بھی اکیسویں آئینی ترمیم کا ترمیم شدہ مسودہ منظوری کیلیےپیش کیا گیا جسے بحث کے بعد تمام اراکین کی متفقہ رائےسےمنظورکر لیا گیا۔

    دوسری جانب سینیٹ کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں کا 21 ویں ترمیم منظور کروانے کا شکریہ ادا کیا ہے۔

  • حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے اجتناب کرے، رضا ربانی

    حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے اجتناب کرے، رضا ربانی

    کراچی: پیپلزپارٹی کے سینیٹر رضا ربانی کا کہنا ہے کہ حکومت پی آئی اے ملازمین کی ڈاوٴن سائزنگ کا منصوبہ بنارہی ہے تاہم کسی صورت حکومت کو ادارے کی نجکاری کرنے نہیں دیں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رضا ربانی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سرکاری اداروں کی نجکاری کی مخالفت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے جب کہ حال ہی میں حکومت نے او جی ڈی سی ایل کی نجکاری کی کوشش کی لیکن پیپلزپارٹی نے اسے مزدوروں کے ساتھ مل کر ناکام بنا دیا۔

     انہوں نے کہا کہ حکومت پی آئی اے کی نجکاری سے گریز کرے کیوں کہ یہ ملکی مفادات کے خلاف ہے اور نجکاری کا تلخ تجربہ کے الیکٹرک کی صورت میں پہلے ہی دیکھ چکے ہیں سینیٹررضا ربانی نے اعلان کیا کہ 4 دسمبر کو نجکاری کے خلاف ایک کانفرنس کا انعقاد کررہے ہیں جس میں تمام ٹریڈ یونین تنظیموں کو شرکت کی دعوت دیں گے،محنت کشوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ایوان کے اندر اور باہر ان کا ساتھ دیں گے اور او جی ڈی سی ایل کی طرح پی آئی اے کی نجکاری کے حکومتی منصوبے کا محنت کشوں کے ساتھ مل کرمقابلہ کریں گے۔

  • پہلی فتح ضرور ہوئی پرجنگ ابھی باقی ہے، رضا ربانی

    پہلی فتح ضرور ہوئی پرجنگ ابھی باقی ہے، رضا ربانی

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سنیٹررضا ربانی نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات سے پنجاب میں بارش کی وجہ سے سیلابی صورتحال ہے، بارشوں سے اب تک درجن سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔

    انھوں نے وزیر اعظم نواز شریف سے اپیل کی کہ جھگڑے پیچھے رکھ کر پنجاب حکومت کو اس معاملے پر توجہ دینے کی ہدایت کریں، انھوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ پنجاب حکومت اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

    سنیٹر رضا ربانی نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا چائیے کہ یہ پہلی لڑائی ہے، پہلی فتح ضرور ہوئی پر جنگ ابھی باقی ہے ، انھوں نے کہا کہ میں اس بات سے اتفاق نہیں کرتا کہ پارلیمان کی فتح ہوئی۔

    انھوں نے کہا کہ جہموری قوتیں اگر یہ سمھجتی ہے کہ یہ پہلا اور آخری حملہ ہے تو یہ بھول ہوگی، یہ اداروں کے درمیان اقتدار کی جنگ ہے، جب تک کوئی اقدامات نہیں کیے جائیں گے اس طرح کی سازشیں جنم لیتی رہیں گے،  تمام سازشوں کا مقابلہ صرف متحد پارلیمان ہی کرسکتی ہے۔

    ان کا یہ بھی کہنا ہےکہ ہمیں اس بات کو سمجھنا  ہوگا کہ یہ اقتدار، اداروں کے درمیان ریاست پر کنٹرول حاصل کرنے کی جنگ ہے، آمریت قبول نہیں ہے، خواہ وہ کسی بھی صورت ہو، جان دے دیں گے پارلیمنٹ کی عزت پرآنچ نہیں آنے دیں گے۔

    رضا ربانی نے کہا کہ لوگ انقلاب کی بات کررہے ہیں، یہ کون سا انقلاب لانا چاہتے ہیں، مزدوروں اور کسانوں کے بغیر کون سا انقلاب ہوتا ہے؟

    سنیٹر رضا ربانی نے مزید کہا کہ ہم مانتے ہیں کہ پیپلز پارٹی نے کہا کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی لیکن ہم نے اسے نظام کے لئے قبول کیا، پہلے 4 حلقوں کی بات کرنے والے پورے نظام کو تہہ و بالا کرنے کی بات کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار بھٹو کا عدالتی قتل کیا گیا ، بےنظیر بھٹو کو شہید کیا گیا لیکن ہم نظام سے نہیں نکلے اور پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا۔

    رضا ربانی نے کہا کہ انقلاب کی بات کرنے والا شخص خود پارلیمنٹ میں پہنچنے کا اہل نہیں کیونکہ اس نے تو خود برطانوی ملکہ سے وفاداری کا حلف اٹھایا ہے، گزشتہ روز انہوں نے اپنی توپوں کا رخ پیپلز پارٹی کی جانب کیا۔ وہ شائد نہیں جانتے کہ ہم نے ہمیشہ براہ راست توپوں کی گولہ باری برداشت کی ہے اور آج تک کررہے ہیں، کل ذوالفقار علی بھٹو پر انگلی اٹھائی گئی جس نے جمہوریت کی بنیاد رکھی، پیپلز پارٹی کے جیالے جانتے ہیں کہ اگر کوئی ان کی قیادت پر انگلی اٹھائے تو وہ اس سے کس طرح نمٹنا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی بارہوا ہے کہ اپوزیشن، وکلا، میڈیا سب ایک پلیٹ فارم پر ہیں اورکہہ رہے ہیں ہم پارلیمان اور آئین کوپامال نہیں ہونے دیں گے۔

     ،