Tag: رہنما تحریک انصاف علی زیدی

  • علی زیدی نے ن لیگ کو نازیبا الفاظ پر معذرت کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    علی زیدی نے ن لیگ کو نازیبا الفاظ پر معذرت کے لیے 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا

    کراچی: تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی نے رانا ثناءاللہ کے بیان پر ن لیگ سے معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف رانا ثنا جیسے لوگوں کے بیانات کا نوٹس لیں۔

    انھوں نے کہا کہ 48 گھنٹے میں اگر شہباز شریف نے پی ٹی آئی خواتین سے معافی نہیں مانگی تو کراچی کی خواتین جوتے اٹھاکر گورنر ہاوٗس جائیں گی۔ شہباز شریف نے بدزبانی کرنے والے رہنماوٗں کو شوکاز نوٹس نہیں دیا تو انھیں اس عہدے پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ رانا ثناءاللہ نے جو بیان دیا وہ ن لیگ کا وطیرہ ہے، ان لوگوں کی باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کی تربیت کیسی ہے۔ عابد شیر علی نے اسمبلی میں بیٹھ کر پی ٹی آئی ارکان کے ساتھ بدتمیزی کی۔ لیگی اراکین بے نظیر بھٹو اور نصرت بھٹو کے خلاف بھی ایسی باتیں کرتے رہے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میری والدہ اور بہن بھی لاہور کے جلسے میں گئی تھیں، بدزبانی پر لیگی اراکین کا سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کرنا چاہیے، انھوں نے سوال اٹھایا کہ کیا مریم نواز راناثنااللہ جیسے گھٹیا لوگوں کو شوکاز دیں گی؟

    عمران خان کی خواتین سے متعلق ن لیگی رہنماؤں کے نازیبا بیان کی مذمت

    خیال رہے آج تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی طرف سے بھی ٹوئٹر پر ن لیگی رہنماؤں کی بدزبانی پر مذمتی بیان جاری ہوا ہے، انھوں نے کہا کہ رانا ثناء اللہ اور اس قبیل کے دوسرے کردار شریفوں کی ذہنیت اور ان کی نظر میں خواتین کے مقام و حرمت کی عکاسی کرتے ہیں۔ ذرا سا کریدنے پر ہی ان کے گھناؤنے چہرے واضح ہوجاتے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • اب کیا جیل سے کراچی کے مسائل ہوں گے؟ علی زیدی و حافظ نعیم

    اب کیا جیل سے کراچی کے مسائل ہوں گے؟ علی زیدی و حافظ نعیم

    کراچی : میئر کراچی کے حلف لینے کے بعد تحریک انصاف کے رہنما علی زیدی اور جماعت اسلامی کراچی کےامیر حافظ نعیم الرحمن نے سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جیل سے کراچی کے مسائل حل کرنا نا ممکن ہے

    وسیم اختر کی حلف برادی پر ردعمل دیتے ہوئے رہنما تحریک انصاف علی زیدی نے کہا کہ میئرکراچی پر کسی کو نادانستگی کی بنا پر کسی گاڑی کو ٹکر مارنے کا الزام نہیں ہے یا معمولی نوعیت کے مقدمات نہیں بلکہ دہشت گردی کے سنگین الزامات ہیں جس کا سامنے کے لیے وہ جیل میں ہیں ایسے شخص کو کراچی کی کنجی دینے کا کیا مطلب ہے۔اور اب کیا لوگ اپنے مسائل کئ حل کے لیے جیل جایا کرے گا صرف پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے سے سارے مقدمات ختم ہو جاتے ہیں؟

    اسی سے متعلق : کراچی کے مئیر وسیم اختر اور ڈپٹی مئیر ارشد وہرہ نے حلف اٹھالیا

    امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ میئر کراچی کے ڈھائی کروڑ کی آبادی والے شہر کے میئر ہیں اس شہرکے مسائل پہلے ہی کھمبیر صورت حال اختیار کر چکے ہیں جن کے حل کے لیے ایک متحرک اور گراؤنڈ پر موجود میئر کی ضرورت ہو گی نہ جیل میں مقید میئر کی ؟

    واضح رہے رہنما تحریک انصاف علی زیدی اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن اپنی جماعت اہنی جماعت کی جانب سے میئر کراچی اور ڈپٹی میئر کے نمائندے تھے تا ہم بلدیاتی الیکشن کے پہلے ہی مرحلے میں دونوں اپنے اپن حلقوں سے یوسی چیئرمین کے الیکشن ہار گئے تھے اور میئر کراچی و ڈپٹی میر کراچی کے انتخاب سے باہر ہو گئے تھے۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی کا کہنا ہے کہ میرے لیے افسوس کی بات ہے کہ ہمارے شہر کا مئیر جیل میں ہوتا ہم قانونی طور پروسیم اخترکومقدمات کا سامنا کرنا چاہئے۔