Tag: رہنما سید خورشید شاہ

  • مڈٹرم انتخابات کاکوئی راستہ نکالنا ہوگا، خورشید شاہ

    مڈٹرم انتخابات کاکوئی راستہ نکالنا ہوگا، خورشید شاہ

    کراچی: قائد حز ب اختلاف خورشید شاہ کی زیر صدارت اپوزیشن اور حکومتی اتحادی پارلیمانی جماعتوں کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوٴس میں ہوا۔جس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پار لیمنٹ، آئین اور جمہوریت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی زیر صدرات پارلیمانی جماعتوں کے رہنماوں کے اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا اگر حکومت مذاکراتی کمیٹی تشکیل دیتی ہے تو اپوزیشن اور اتحادی پارلیمانی جماعتیں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہیں ۔

    شرکا نے تجویز دی کہ حکومتی کمیٹی کے بجائے اپوزیشن جماعتوں پر مبنی مذاکراتی کمیٹی بنائی جائے ۔ اجلاس میں شریک رہنماوں کا کہنا تھا عمران خان کے وزیراعظم کے استعفے سے متعلق مطالبے پر کمیٹی بننے کے بعد ہی کوئی بات کی جاسکے گی۔اجلاس میں اعتزاز احسن،غلام احمد بلور،محمود اچکزئی،رشید گو ڈیل، شاہجی گل آفریدی،حا صل بزنجو، صاحب ذدہ طارق اللہ خان اور دیگرنے شرکت کی ۔

  • ملک کونقصان ہواتو عمران ،قادری ذمہ دار ہوں گے،خورشید شاہ

    ملک کونقصان ہواتو عمران ،قادری ذمہ دار ہوں گے،خورشید شاہ

    اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ موجودہ صورتحال میں ملک کونقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری طاہر القادری اور عمران خان پر عائد ہوگی۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں خورشید شاہ نے کہا کہ وہ حکومت اور عمران خان دونوں سے اپیل کرتے ہیں کہ تمام معاملات پرامن طریقے سے حل کریں۔

    پیپلزپارٹی کے رہنما نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کرنے کی کوشش کی گئی تو اس کی مزاحمت کریں گے، خورشید نے کہا کہہ پرامن احتجاج سب کا جمہوری اور آئینی حق ہے اور وہ لانگ مارچ کے لئے دعاگو ہیں۔