Tag: رہنما شاہ محمود قریشی

  • مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہےاب کسی نشست کی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی

    مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہےاب کسی نشست کی ضرورت نہیں، شاہ محمود قریشی

    کراچی: شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مذاکرات کا عمل مکمل ہوگیا ہے اب کسی نشست کی ضرورت نہیں۔

    کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےپاکستان تحریک انصاف کے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اب کسی مذاکراتی نشست کی ضرورت نہیں ہے، گیند حکومت کی کورٹ میں ہے۔ فیصلہ حکومت کو کرنا ہے، ہم یہ دیکھیں گے کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، عمران خان دھرنے کے بعد کراچی اور سندھ کا تفصیلی دورہ کریں گے، کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات کی مذمت کرتے ہیں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات نے کراچی آپریشن کی قلعی کھول دی ہے،معاشرے کو تقسیم کرکے بھائی کو بھائی سے لڑایا جارہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان کے دورہ کراچی کا مقصد مفتی نعیم اور علامہ عباس کمیلی سے تعزیت کرنا ہے۔ سیلاب کے حوالے سےانہوں نے کہا کہ محکمہ موسمیات نے حکومت کو پیشگی اطلاع دے دی تھی کہ ملک میں مون سون کی تیز بارشوں اور سیلابی صورت حال کا سامنا ہوسکتا ہے مگر وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اس پیشن گوئی کو سنجیدگی سے نہیں لیا اور سیلاب سے ہونے والے نقصانات سے بچاﺅ کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے گئے۔

    انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پوری قوم کو آگے آنا ہوگا، مذاکرات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ایک جانب تو اسحاق ڈار کی قیادت میں حکومتی ٹیم ہم سے مذاکرات کررہی ہے، گزشتہ روز بھی حکومتی ٹیم سے ہمارے مذاکرات ہوئے لیکن مذاکرات کے بعد کیا نتیجہ نکلا یہ قوم نے دیکھ لیا، ہمارے اسلام آباد دھرنے کے ساﺅنڈ سسٹم کے انچارج ڈی جے بٹ سمیت مختلف اضلاع سے ہمارے کاکنوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کی قیادت پر بغاوت اور دہشت گردی کے مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے دھرنے آئینی ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے پر ہم قائم ہیں، حکومت کہتی ہے کہ استعفے کے معاملے پر کوئی بات نہیں ہوگی لیکن ہم کہتے ہیںکہ ہمارا مطالبہ جائز ہے۔

  • احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    احتجاج آئینی اوربنیادی حق ہے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تحریکِ انصاف آئین کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے، ڈی چوک پر احتجاج ہمارا آئینی اور بنیادی حق ہے۔

    سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ تحریکِ انصاف آئین کی مکمل بالادستی پر یقین رکھتی ہے۔

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کنٹینرز ہٹانے کا اسلام آباد ہائی کورٹ کا فیصلہ تحریکِ انصاف کے مؤقف کی تائید ہے، تحریکِ انصاف کےرہنما کا مزید کہنا تھا کہ احتجاج کرنا ان کا بنیادی اور آئینی حق ہے۔

    واضح رہے کہ دو ہزار تیرہ کے الیکشن میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف پاکستان تحریک ِ انصاف اورپاکستان عوامی تحریک گذشتہ ستائیس دن سے اسلام آباد میں دھرنا دئے بیٹھے ہیں۔

  • نقطہِ نظرکی وضاحت کیلئے پارلیمنٹ گئے، شاہ محمود قریشی

    نقطہِ نظرکی وضاحت کیلئے پارلیمنٹ گئے، شاہ محمود قریشی

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ انہوں نے چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شرکت کی۔

    پی ٹی آئی کے میڈیا سیل سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت اورجمہوریت کے استحکام، آئین سے وفاداری اور اپنے نقطہ نظر کی وضاحت کرنے کیلئے کل پی ٹی آئی نے پارلیمان کےاجلاس میں شرکت کا متفقہ فیصلہ کیا۔

    پارلیمنٹ ہاؤس میں ہماری موجودگی ایوان کے تقدس کا اظہار ہے کیوں کہ پی ٹی آئی کےاراکین کی عدم موجودگی کی صورت میں پارلیمنٹ کی ساخت پر سوالیہ نشان رہے گا۔

    انہوں نے کہا کہ اپنے مطالبات کی منظوری تک پر امن اورجمہوری انداز میں احتجاج کا حق استعمال کرتے رہیں گے اور دھرنا بدستور جاری رہے گا۔

    انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں۔

  • سندھ سمیت پورے ملک میں دھاندلی ہوئی، شاہ محمود قریشی

    سندھ سمیت پورے ملک میں دھاندلی ہوئی، شاہ محمود قریشی

    کراچی : تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ، تھر میں انھیں دھاندلی سے ہرایا گیا۔

    شاہ محمود قریشی عمران خان کی ہدایت پر کراچی پہنچے اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی کے دھرنے میں شریک کارکنوں کا شکریہ ادا کرنے اور عمران خان کا پیغام  لے کرآئے ہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی اے کے چار ارکان نے استعفے پارٹی کو جمع کرادیئے ہیں، جلد اسمبلی میں جمع کرائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، نواز شریف پر اعتماد نہیں ، سندھ سمیت پورے ملک میں دھاندلی ہوئی ۔

    ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے عمران خان کو فون پر کہا تھا کہ عام انتخابات آر اوز کا الیکشن تھا، پیپلز پارٹی پنجاب نے زرداری سے کہا ہے کہ رائے ونڈ لنچ پر کارکن ناراض ہیں، ہم ایمان کی حد تک جمہوریت کا دفاع کریں گے، ایم کیو ایم سمیت کوئی بھی جماعت مثبت کردار ادا کرے گی تو اس کی تعریف کریں گے۔