Tag: رہنما عامر خان

  • آج پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنے نہ آئیں،عامر خان

    آج پیپلزپارٹی کو بتائیں گے کہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنے نہ آئیں،عامر خان

    کراچی : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے کہا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں،کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامر خان نے ٹنکی گراؤنڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج کا جلسہ روایت کے مطابق شایان شان ہوگا، کراچی اورلیاقت آباد کےعوام اتحادثابت کردیں گے، آئندہ انتخابات پہلے سے زیادہ نشستیں لیں گے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ آج پیپلز پارٹی کوبتائیں گےکہ دوبارہ یہاں جلسہ کرنےنہ آئیں، پیپلزپارٹی والے یہ سمجھ کر آئے تھے کہ تقسیم سے فائدہ اٹھائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ کامران ٹیسوری موضوع گفتگو نہیں ہیں، جلسےمیں آخری خطاب پرحیرانی نہیں ہوگی، ہوسکتا ہے میں خطاب کروں۔

    یاد رہے گذشتہ روز اے آروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ سندھ میں کیا کارکردگی دکھائی پیپلزپارٹی کو جواب دینا چاہئے، پیپلزپارٹی کی حکومت 10 سال سے ہے کراچی کے لیے کیا کام کئے؟ کراچی اور سندھ میں تباہی کی ذمہ دار پیپلزپارٹی ہے۔


    مزید پڑھیں : کل کے جلسے میں دکھائیں گے ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے،عامر خان 


    عامر خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو مل کر ایم کیو کو مضبوط کرنا ہوگا، مخالفین ایم کیو ایم کو توڑنے اور ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں، الیکشن آتے ہیں ایم کیو ایم کو دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، الیکشن سے پہلے تاثر دیا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم تقسیم ہورہی ہے۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما نے کہا تھا کہ کل کے جلسے میں دکھائیں گے ایم کیو ایم کتنی مضبوط ہے، ایم کیو اییم پاکستان الیکشن میں پتنگ کے نشان پر اونچی اُڑان اڑے گی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ 5 فروری کو جو صورتحال سامنے آئی وہ تکلیف دہ تھی، پہلے دن سے کوشش تھی فاروق ستار سے بات کریں، ہماری کوشش تھی فاروق ستار آئیں اور پارٹی چلائیں، ان کے آنے سے دنیا میں مثبت پیغام گیا ہے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عامر خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان متحدہ، عوام کی خاطر خاموش ہوں، بابر غوری

    عامر خان کے الزامات بے بنیاد ہیں، ترجمان متحدہ، عوام کی خاطر خاموش ہوں، بابر غوری

    کراچی: ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ عزیز آبادی نے عامر خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ عامر خان کی وجہ سے ہزاروں کارکنان شہید اور جلاوطن ہوئے جبکہ سابق سینیٹر بابر غوری نے عامر خان کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی خاطر خاموش ہوں ورنہ بولنے کے لیے بہت کچھ ہے۔

    مصطفیٰ عزیزآبادی نے اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم آج بھی تلخی نہیں چاہتے، عامر خان کی جانب سے بے بنیاد اور گھٹیا الزامات لگائے گئے جس کی سختی سے تردید اور مذمت کرتے ہیں‘‘۔

    مصطفیٰ عزیزآبادی نے کہا کہ ’’عامر خان نے ماضی میں حقیقی بنائی جس کی وجہ سے ہزاروں کارکنان شہید ہوئے اور سینکڑوں کو جلا وطنی میں جانا پڑا، عامر خان جھوٹے الزامات لگا کر کارکنان کو ورغلانے کی ناکام کوشش کررہے ہیں‘‘۔

    بابرغوری نے چائنا کٹنگ کے حوالے سے عامرخان  کی جانب سے لگائے جانے والے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کے عوام کےخاطرخاموش ہوں، الزامات درالزامات کی سیاست کوبندہوناچاہئے۔

    بابر غوری نے کہا وہ  بھی بہت کچھ بتاسکتے ہیں لیکن لڑائی نہیں چاہتے، سابق سینیٹر نے کہا کہ اگر وہ اتنے ہی برے ہیں تو ایم کیو ایم پاکستان  کا میئر ان سے امریکا میں کیوں ملاقات کرتاہے۔ انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے رہنماء کو مشورہ دیا کہ الزامات لگانےکےبجائےعوام کےمسائل کوحل کرنے پر توجہ دیں۔

    ایم کیو ایم پاکستان کے تحت نشتر پارک جلسے میں عامر خان کی جانب سے بابر غوری پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ وہ چائنا کٹنگ سمیت دیگر معاملات میں ملوث تھے اور کٹھن حالات میں ملک سے فرار ہوگئے، جبکہ ایم کیو ایم لندن کے رہنما کارکنوں کو گرفتاری کی ہدایت کرتے ہیں اور خود مزے سے لندن میں بیٹھے ہوئے ہیں۔