Tag: رہنما عمران خان

  • حکومت کو ٹی او آرز کے لیے اور وقت دیں گے، عمران خان

    حکومت کو ٹی او آرز کے لیے اور وقت دیں گے، عمران خان

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ کوشش کررہے ہیں حکومت ٹی او آرز پر متفق ہوجائے اس کے لیے ابھی مسلم لیگ ن کو اور وقت دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ماہر قانون نعیم بخاری کی شمولیت کے موقع پر تحریک انصاف کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’اگر شریف فیملی نے کوئی غلط کام نہیں کیا تو انہیں کس بات کا خوف ہے؟‘‘

    انہوں نے مزید کہا کہ ’’ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے، پاناما لیکس کی تحقیقات کا آغاز وزیر اعظم سے ہونا اچھی روایت ہوگی‘‘۔ عمران خان نے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کو مشورہ دیا کہ ’’تحقیقات ہونے دیں دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہوجائے گا‘‘

    مزید پڑھیں : قانون دان نعیم بخاری تحریک انصاف میں شامل

     قبل ازیں معروف قانون اور اینکر پرسن نعیم بخاری نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا باضابطہ اعلان کیا تھا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک میں اگر کوئی عوامی جماعت ہے تو وہ تحریک انصاف ہے، آج میرے لیے بہت خوشی کا دن ہے۔

    واضح رہے نعیم بخاری نے 16 فروری 2007 کو سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے نام پر ایک کھلا خط تحریر کیا تھا، جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ چیف جسٹس نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے اپنے بیٹے کو محکمہ پولیس میں نوکری دلوائی۔

    نعیم بخاری کی جانب سے چوہدری افتخار کو لکھے گئے اسی خط کو پرویز مشرف نے بنیاد بناتے ہوئے چوہدری افتخار کو اُن کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے بعد 9 مارچ 2016 کو پنجاب بار کونسل نے نعیم بخاری کی رکنیت معطل کردی گئی تھی۔

  • اعتزاز حسن کے ورثا کے لئے50 لاکھ روپے کا اعلان

    اعتزاز حسن کے ورثا کے لئے50 لاکھ روپے کا اعلان

    تحریک انصاف کے رہنما عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختوخواں کی حکومت نے ہنگو میں اپنی جان کی بازی لگا کر کئی زندگیاں بچانے والے اعتزاز حسن کے ورثا کے لئے پچاس لاکھ روپے اور اس جانباز طالب علم کے نام سے صوبائی اسکول اور اسٹیڈیم کا نام منسوب کرنے بھی عندیا دیا ہے۔

    اپنی جان کی بازی لگا کر خود کش بمبار کو روک کر اپنا اسکول اور اس میں موجود کئی طالبعلموں کی زندگیاں بچانے والا ہنگو کا رہائشی نڈر طالب علم اعتزاز حسن جسے پوری قوم سلام تو کر رہی ہے۔

    محب وطن اور انسانیت کے لئے اپنی جان دینے والے اعتزاز کو خراج پیش کرنے پی ٹی آئی کے وزرا اسکے گھر گئے، والدین سے ملاقات کی اور انکے بیٹے کے کارنامے پر انہیں سلام پیش کیا۔