Tag: رہنما پی ٹی آئی

  • علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

    علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، رہنما پی ٹی آئی

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما عاطف خان نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی کفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈ اپور کے غائب ہونے سے کارکنوں کی حوصلہ شکنی ہوئی، قیادت کی طرف سے واضح پیغام نہ ہونے کے باعث کارکن گومگو کا شکار ہوتے ہیں۔

    رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ پارٹی میں فیصلہ سازی کے مسائل ہیں، قیادت کو واضح کرنا چاہیے تھا ڈی چوک جاکر کرنا کیا ہے، بتانا چاہیے تھا جلسہ کرنا ہے یا دھرنا دینا ہے، اب کارکن مایوس ہے۔

    پی ٹی آئی کو ختم کرنے کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ کوئی اگر پی ٹی آئی کو ختم کرنےکا سوچ رہاہے تویہ ختم نہیں ہوگی، کسی نہ کسی اسٹیج پرپی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھ کرراستہ نکالنا پڑے گا۔

    ڈیل کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ڈیل ذات کے لیے ہوتی ہے اور راستہ ملک کے لیے ہوتا ہے، ہوسکتا ہے دونوں میں کچھ چینلز کے ذریعے بات چیت چل رہی ہو اور ہوسکتا ہے کچھ میرے ہی دوست ہوں جو دونوں کے قریب ہوں۔

    پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت سے متعلق رہنما کا کہنا تھا کہ اڈیالہ میں ملاقات کرنیوالے وہ باتیں کرتےجنکی ضرورت نہیں ہوتی، اس وقت پارٹی میں ہرکوئی دوسرے پرڈبل گیم کاشک کررہا ہے۔

    موجودہ حکومت کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں حکومت جلدی جائے گی۔

  • قتل ہونے والے  پی ٹی آئی لیڈر اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرائز دینے والے تھے؟

    قتل ہونے والے پی ٹی آئی لیڈر اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرائز دینے والے تھے؟

    لاہور : رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں بڑے انکشافات سامنے آرہے ہیں ، رہنما پی ٹی آئی اپنے قاتل بیٹے کو کیا سرپرئز دینے والے تھے؟

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے ویلنشیا ٹاؤن میں رہنما پی ٹی آئی ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات جاری ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ ملزم نے باپ سے 13 کروڑمالیت کی لگژری گاڑی مانگی جو اسکی گرل فرینڈکوپسند تھی، مہنگی گاڑی لیکردینے سے انکار کرنے پر بیٹا والدسےناراض ہوگیا تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ایک ہفتہ قبل شاہد صدیق نے اہلیہ کو بتایا قیوم کیلئے لگژری گاڑی بک کرادی ہے، گاڑی برتھ ڈے پر قیوم کو سرپرائز گفٹ دیں گے۔

    مزید پڑھیں : پی ٹی آئی رہنما کو ٹی وی اداکار کے والد نے قتل کیا ، تہلکہ خیز انکشاف

    حکام نے بتایا کہ شوٹرز کی مدد سے والد کو قتل کرانے والاملزم آئس کانشہ کرتاتھا تاہم ملزم قیوم نےچند ماہ قبل اپنے ہی گھر میں چوری کی واردات بھی کرائی تھی۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم ماہانہ جیپ خرچ30لاکھ مانگتاتھا تو والد5لاکھ روپےدیتاتھا، شاہد صدیق بیٹے کو بری صحبت چھوڑنے،اپنی کمپنی میں جاب کرنےکاکہتے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ شوٹرز وہاڑی کے رہائشی ہیں، جلد گرفتار کرلیں گے۔

    اس سے قبل پولیس نے بتایا کہ ڈاکٹر شاہد کو بینک سے رقم نکلوا کر جاتے ہوئے ٹارگٹ کرنےکامنصوبہ تھا، ملزمان ڈاکٹر شاہدکےقتل کو ڈکیتی مزاحمت پرفائرنگ کاڈرامہ رچانا چاہتے تھے لیکن شوٹر بینک سے جاتے ہوئے شاہد صدیق کو ٹارگٹ کرنے میں ناکام رہا۔

    پولیس تفتیش میں بتایا گیا کہ مقتول کےبیٹےنےخودشوٹرسے 6منٹ کی ملاقات کی، ناکامی پر پلان بی فراہم کیا، پلان بی کے تحت شوٹر گاڑی سمیت ایک گھنٹہ جائے وقوعہ پرڈاکٹر شاہد کا انتظار کرتا رہا۔

    ڈاکٹر شاہد صدیق کے نماز جمعہ ادا کرکے گاڑی تک جانے کا پوائنٹ ملزم قیوم نے بتایا ،مقتول کا بیٹا جمعہ کے روز ہر حال میں والد کو قتل کروانا چاہتا تھا ، ملزم قیوم اور شوٹر کا موبائل فون پر بھی رابطہ رہا۔

  • پی ٹی آئی رہنما کو قتل کرانے کے لئے بیٹے نے کتنے پیسے دیئے؟ بڑا انکشاف

    پی ٹی آئی رہنما کو قتل کرانے کے لئے بیٹے نے کتنے پیسے دیئے؟ بڑا انکشاف

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کرانے کے لئے بیٹے کی جانب سے پیشے دینے کا انکشاف ہوا، دونوں حملوں کے لئے بھاری رقم دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر شاہد صدیق کے قتل کی تحقیقات میں اہم انکشافات سامنے آرہے ہیں، پولیس نے بتایا کہ بیٹے قیوم نے رہنما پی ٹی آئی پر جنوری میں بھی قاتلانہ حملہ کرایا تھا۔

    ملزم نے جنوری میں باپ کے قتل کی ڈیل 50لاکھ روپے میں کی تھی جبکہ دوسرا حملہ 2کروڑ روپے میں کرایا گیا۔

    رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے قیوم نے قریبی دوست سےملکر باپ کےقتل کا منصوبہ بنایا کیونکہ قیوم ایک لڑکی سے پسندکی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن شاہد صدیق نے انکار کیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی کے بیٹے کی ملزم کے ساتھ ریکی کرنےکی فوٹیج بھی سامنے آ گئی، کار جمعہ کوصبح 9 بجکر 50 منٹ سے ڈاکٹر شاہد کی ریکی پرتھی ، ریکی کرنے والی کار میں ان کا بیٹا قیوم سوار تھا۔

    جمعہ کو ڈاکٹر شاہد نے بینک سے رقم نکال کرمستحق افراد میں تقسیم کی ، رقم تقسیم کےدوران بھی مشکوک کار ان کا تعاقب کرتی رہی۔

  • لاہور :  پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور : پی ٹی آئی رہنما کو گولیاں مار کر قتل کردیا گیا

    لاہور: تحریک انصاف کے رہنما اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کوقتل کردیا گیا، انھیں مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ پیش آیا،جس میں نامعلوم کار سوار گاڑی میں آئے اور پی ٹی آئی کابانی رکن اور نجی اسپتال کے مالک ڈاکٹر شاہد صدیق کو قتل کردیا۔

    پولیس نے بتایا کہ رہنما پی ٹی آئی کو ویلنشیاء ٹاؤن میں نماز جمعہ کی ادائیگی کےبعد خضرا مسجد کے باہرگولیاں ماری گئیں اور ملزمان فائرنگ کرکے فرارہوگئے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے وقت ان کا بیٹا اورڈرائیوربھی ساتھ تھے مگروہ محفوظ رہے، ڈاکٹر شاید صدیق کو چار گولیاں لگیں، وہ زخمی حالت میں اسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔

    رہنما پی ٹی آئی کی جوہرٹاؤن اور ویلنشیاء ٹاؤن میں رہائش گاہ تھی تاہم پولیس نے جائے وقوع سے شواہد جمع کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انورنے ملزموں کو فوری گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

  • پی ٹی آئی کے ایک اور عہدیدار مستعفی

    پی ٹی آئی کے ایک اور عہدیدار مستعفی

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے عمر ایوب کے استعفیٰ کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور رہنما جنید اکبر  نے بھی پارٹی کی کور کمیٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی ممبر اسمبلی جنید پارٹی قیادت سے متعلق کھل کر سامنے آگئے، ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میرا گھر ہے، میں کسی گروپ کا حصہ ہوں نہ کبھی ہوں گا۔

    انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بعض عہدیداران پر ذاتی مفادات رکھنے اور پارٹی کو اپنے مفاد کے لیے استعمال کرنے کا الزام عائد کیا۔

    اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پارٹی کے چند مخصوص لوگ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملنے جاتے ہیں لیکن ہمیں ملنے نہیں دیا جاتا۔

    جنید اکبر

    جنیداکبر کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کے ایک دوسرے کے ساتھ مفادات ہیں، ہمیں صرف یہی بتایا جاتا ہے موجودہ پارٹی پالیسی بانی پی ٹی آئی کی ہے۔

    رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ بدقسمتی ہے کہ سارے فیصلوں کے بینفشری یہی لوگ اور خاندان ہیں، میں کارکنان کی تنقید کا حصہ نہیں بننا چاہتا۔

    رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پارٹی فیصلوں میں میرا کوئی اختیار نہیں اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی تک میری رسائی ہے، کارکنان کے ساتھ مل کر احتساب کیلئے تحریک شروع کریں گے۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف رہنما کا یہ استعفیٰ پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب خان کے پارٹی عہدوں سے مستعفی ہونے کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔

    عمر ایوب جو کہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بھی ہیں نے 22 جون کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا جسے بانی چیئرمین عمران خان نے قبول کرلیا۔

    اپنے استعفے میں عمر ایوب نے لکھا کہ ان کے لیے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے طور پر کام جاری رکھنا ممکن نہیں، میں بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا۔

    انہوں نے یہ بھی عندیہ دیا کہ وہ پی ٹی آئی کے مرکزی مالیاتی بورڈ کے چیئرمین کے عہدے سے بھی سبکدوش ہو جائیں گے تاہم انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی ورکر کے طور پر کام جاری رکھیں گے۔

    بعد ازاں پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے عمر ایوب کا بطور سیکریٹری جنرل استعفیٰ مسترد کرتے ہوئے ان کا استعفی منظور نہ کرنے کی قرار داد پیش کر دی قرارداد میں کہا گیا کہ انہوں نے مشکل ترین حالات میں پارٹی معاملات کو چلایا۔

  • موجودہ حکومت کو 6 ہفتے  کے اندر گرا دیں گے ، رہنما پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

    موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے ، رہنما پی ٹی آئی کا بڑا دعویٰ

    اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کو 6 ہفتے کے اندر گرا دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام "آف دی ریکارڈ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 6 ہفتے کے اندر موجودہ حکومت گرائیں گے۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اس وقت مسلم لیگ ن بی کاکرداراداکررہاہے، الیکشن کمیشن کواب عمران خان کیخلاف استعمال کیا جارہا ہے۔

    رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سپریم کورٹ سےامید ہے انصاف پرمبنی فیصلہ کرے گی، اب عوام مداخلت کرے گی اور حکومت کو گرائےگی، ملک چوروں کو مل گیا ہے، ایک دوسرے میں تقسیم ہورہی ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ گالی نہیں دیں گے،لوٹابھی کہیں گے، امپورٹڈحکومت بھی کہیں گے، عوام مداخلت کرے گی اور 6 ہفتےمیں الیکشن کرایا جائے گا۔

  • رہنما پی ٹی آئی کی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز

    رہنما پی ٹی آئی کی پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10 کو کھولنے کی تجویز

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کے رہنما افتخاردرانی نے پاناما جے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کو کھولنے کی تجویز دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما افتخاردرانی نے سماجی رابطے کی وہب سائٹ ٹوئٹر پر پاناماجے آئی ٹی رپورٹ کے والیم 10کو کھولنے کی تجویز دیتے ہوئے کہا پانامہ جے آئی ٹی کاوالیم 10آرٹیکل 5 پر کارروائی میں عدالت کی معاونت کرے گا۔

    افتخار درانی کا کہنا تھا کہ والیم 10سےبین الاقوامی سازش کی پوشیدہ کڑیاں بھی مل جائیں گی، یہ قدم اٹھانے کا وقت بھی یہی ہے۔

    یاد رہے پاناما جے آئی ٹی کے سربراہ کی درخواست پر رپورٹ کی جلد نمبر 10 خفیہ کردی گئی تھی، سربراہ کا کہنا تھا کہ اس میں موجود مواد غیر ملکی تحقیقاتی مواد پر مشتمل ہے، اسے منظر عام پر نہیں لایا جائے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ جلد نمبر 10 میں پاناما کیس میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے اثاثہ جات کی تحقیقات کے لیے غیر ملکی معاونت اور اہم دستاویزات شامل ہیں۔