Tag: ریاستی انتخابات

  • بھارتی عوام  فسادات کے لیے تیار ہو جائیں، پروفیسراشوک

    بھارتی عوام فسادات کے لیے تیار ہو جائیں، پروفیسراشوک

    نئی دہلی : بھارت کے معروف تجزیہ کار  اشوک  سوائن نے ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کے بعد بھارتی عوام کےلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی اور کہا بی جے پی سے ہوشیار رہیں اور فسادات کے لیے تیار ہوجائیں۔

    تفصیلات کے مطابق ریاستی انتخابات میں بی جے پی کو شکست کے بعد بھارت میں فسادات کا خدشہ بڑھ گیا، بھارت کے معروف تجزیہ کار پروفیسر اشوک نے کہا مودی جی آئندہ چند ماہ میں بہت ہنسیں گے اور بہت روئیں گے، نریندر مودی کا آئندہ پانچ ماہ میں ہنسنا اور رونا عوام کے سامنے ہوگا۔

    [bs-quote quote=”مودی جی آئندہ چند ماہ میں بہت ہنسیں گے اور بہت روئیں گے” style=”style-6″ align=”left”][/bs-quote]

    پروفیسر اشوک سوائن نے خبردار کیا کہ بھارتی عوام بی جے پی سے ہوشیار رہیں اور بھارتی عوام فسادات کے لیے تیار ہو جائیں، اگلے سال انتخابات سے پہلے پاکستان سے سرحدی کشیدگی بڑھائی جائے گی۔

    خیال رہے اشوک سوائن پیس اینڈ کنفلکٹس ریسرچ کے پروفیسر ہیں۔

    مزید پڑھیں : بھارت کی 5ریاستوں میں انتخابات، مودی سرکار کیلئے خطرے کی گھنٹی بج گئی

    یاد رہے بھارت کی پانچ ریاستوں مدھیہ پردیش، راجستھان، چھتیس گڑھ، تلنگانہ اور میزورم میں مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کو بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

    خیال رہے بی جے پی گذشتہ 15 برس سے مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں اقتدار میں ہے جبکہ راجستھان میں وہ پانچ برس پہلے اقتدار میں آئی تھی، وہاں گذشتہ 25 برس سے کوئی بھی جماعت مسلسل دو بار جیت نہیں حاصل کر سکی ہے۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت کی مدت پوری ہونے والی ہے، ریاستوں کے انتخابی نتائج پارلیمانی انتخابات میں اثرانداز ہوں سکتے ہیں ، راہول گاندھی کی نوجوان قیادت میں کانگریس ایک مرتبہ پھر بھارت پر راج کر سکتی ہے۔

  • جرمنی میں ریاستی انتخابات : انجیلامرکل کی جماعت کو دھچکا

    جرمنی میں ریاستی انتخابات : انجیلامرکل کی جماعت کو دھچکا

    برلن: جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت کو تارکین وطن کی مخالف جماعت اے ایف ڈی نے ریاست میکلن کے انتخابات میں شکست دے دے دی.

    تفصیلات کے مطابق جرمنی کے سرکاری ٹی وی کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایگزٹ پولز میں بتایا گیا ہے کہ جرمن چانسلر انجیلا مرکل کی جماعت سی ڈی یو پارٹی کو تارکینِ وطن کی مخالف جماعت نے ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ہونے والے انتخابات میں شکست دے کر تیسرے نمبر پر دھکیل دیا ہے.

    اتوار کو ہونے والے انتخابات کے ایگزٹ پولز کے مطابق ریاست میکلن برگ ویسٹ پومرانیا میں پناہ گزین مخالف اور اسلام مخالف جماعت الٹرنیٹیو فوئر ڈوئچے لینڈ (اے ایف ڈی) کو 21 فیصد ووٹ جبکہ انجیلا مرکل کی کرسچن ڈیموکریٹک پارٹی نے19فیصد ووٹ حاصل کیے.

    یاد رہے کہ انجیلا مرکل کی جماعت کے لیے اس ریاست میں یہ اب تک کے بد ترین انتخابی نتائج ہیں.

    *جرمن چانسلرتارکینِ وطن کی حمایت میں اپنے شہریوں کے خلاف صف آراء

    اس سے قبل رواں سال جرمنی میں تارکین وطن کے خلاف بڑھتے ہوئےنفرت انگیز رویے کےخلاف جرمن چانسلرمیدان میں آگئیں تھی اور قدامت پسندوں کےمہاجرین مخالف رویے اوراقدامات کوشرمناک قراردے دیا تھا.

    واضح رہے کہ جرمنی کے سنہ 2017 میں متوقع پارلیمانی انتخابات کے لیے ان انتخابات کو ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے.

  • نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی: ریاستی انتخابات، عام آدمی پارٹی نے بازی مار لی

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی جھاڑو نے بی جے پی پر صٖفائی پھیر دی۔

    بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کی ستر نشستوں کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، عام آدمی پارٹی نے ستر نشستوں میں سے پینسٹھ نشستوں پر برتری حاصل کر لی ہے۔

    جس کے بعد ریاست میں گذشتہ پندرہ سال تک حکومت کرنے والی جماعت کانگریس کا صفایا ہوگیا۔

    بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی نے انتخابات میں شکست تسلیم کرتے ہوئے اروند کیجیروال کو مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

    دہلی پر پہلے بھی عام آدمی پارٹی کی حکومت تھی لیکن اس کے وزیرِ اعلیٰ کیجریوال نے گذشتہ فروری میں یہ کہہ کر استعفیٰ دے دیا تھا کہ ان کی انسدادِ بدعنوانی کی کوششوں کو مسدود کیا جا رہا ہے۔

  • نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی : ریاستی انتخابات کے لئے ووٹنگ شروع

    نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ریاستی انتخابات کے لئے ووٹ ڈالے جارہے ہیں، عام آدمی پارٹی اور بی جے پی میں کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔

    بھارت کی راج دھانی نئی دلی پر حکمرانی کے لئے جھاڑو کے نشان کے ساتھ عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال اور ہندوانتہا پسند بی جے پی کی کرن بیدی کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہے۔

    گذشتہ انتخابات میں عام آدمی پارٹی کے اروند کیجریوال مخلوط حکومت بنا کر وزیرِاعلی تو بن گئے لیکن جلد ہی استعفی دے کر اقتدارچھوڑ دیا تھا۔ اس مرتبہ عوام کوبجلی، پانی اورٹرانسپورٹ کی سہولتیں دینے کے وعدے کے ساتھ ساتھ انہوں نے یہ وعدہ بھی کیا کہ وہ اقتدارکی مدت پوری کریں گے۔

    سابق دبنگ پولیس افسرکرن بیدی بھی دلی کی تقدیر بدلنے کا وعدہ کرچکی ہیں۔

    دلی کے سترارکان کی اسمبلی کے لئے چھ سو تہتر امیدوار میدان میں ہیں، ایک کروڑ تیس لاکھ ووٹرز حق رائے دہی استعمال کررہے ہیں، انتخابات کے نتائج کا اعلان دس فروری کو کیا جائے گا۔

    عام انتخابات کے موقع پر نئی دہلی میں پچپن ہزار سیکورٹی اہلکارتعینات کئے گئے ہیں۔