Tag: ریاستی دہشتگردی

  • مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 6 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 6 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگرد ی عروج پر ہے قابض فورسز نے 6 کشمیری شہید کردئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے 6 کشمیری کو شہید کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق ضلع کُلگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں کشمیریوں کو نشانہ بنایا گیا، انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

    کشمیر میڈیا کے مطابق کلگام میں حملوں کے دوران دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے، چھ ماہ کے دوران 33 کشمیری شہید ہوچکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 2 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی عروج پر، مزید 2 کشمیری شہید

    سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشتگرد ی عروج پر ہے قابض فورسز نے گزشتہ روز دو کشمیری شہید کردئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوجیوں کی ریاستی دہشت گردی کا نہ رکنے والا سلسلہ جاری ہے، قابض فورسز نے گزشتہ روز دو کشمیری کو شہید کردیا۔

    رپورٹ کے مطابق کشمیریوں کو ضلع کپواڑہ میں نام نہاد سرچ آپریشن میں نشانہ بنایا گیا، چار روز میں بھارتی فورسز کی جارحیت میں شہید کشمیریوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

    حریت رہنماوں کا کہنا ہے ظلم و بربریت کے آگے کبھی نہیں جھکیں گے، حق خودارادیت کیلئے جنگ جاری رہے گی۔

    واضح رہے کہ منگل کو بھارتی فوجیوں نے ضلع پونچھ کے علاقے سرنکوٹ میں 4 بے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، کرفیو، عوام پر فائرنگ، 6 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی، کرفیو، عوام پر فائرنگ، 6 کشمیری شہید

    سری نگر: انتہا پسند مودی سرکار کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارتی فورسز کی جانب سے نہتے کشمیریوں پر فائرنگ سے 6 کشمیری شہید، 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تیسرے روز بھی کرفیو نافذ رہا، اور مواصلات کے ذرایع بند رہے، قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 کشمیری شہید جب کہ 100 سے زائد زخمی ہوئے۔

    بھارتی فورسز کی جانب سے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھار کی گئی، چھروں اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔

    نہتے کشمیری بھارت کی جانب سے آرٹیکل 35،370 اے کی منسوخی کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر میں صورت حال انتہائی کشیدہ ہے، کشمیریوں پر زندگی تنگ کرنے کے لیے مزید اڑتیس ہزار فوجی تعینات کر دیے گئے ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں، کشمیریوں نے کھانے پینے کی اشیا، دوائیں اور پیٹرول جمع کرنا شروع کر دیا ہے، اس دوران لوٹ مار کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  بھارت کا گھناؤنا منصوبہ، آرٹیکل 370 کی منسوخی پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے گھناؤنے منصوبے پر اقوام متحدہ نے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ترجمان اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تصفیہ طلب مسائل کا مذاکرات سے حل نکالا جائے، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش بھی کر چکے ہیں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    اننت ناگ: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آج 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی فوجیوں نے دو نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

    کشمیری میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، ایک نوجوان کو کچوان جنگل کے علاقے میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

    حسب دستور اننت ناگ اور نواح میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے غیر قانونی طور پر قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی عدالتی حراست میں توسیع کی مذمت کی ہے۔

    کشمیری لیڈر شپ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنما کی غیر قانونی حراست کو سیاسی مقاصد کے تحت جان بوجھ کر طول دے  دیا گیا ہے، جو انسانیت اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

    مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے خواتین کشمیری رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی حراست کی بھی شدید مذمت کی۔