Tag: ریاستی دہشت گردی

  • بھارتی فوج نے اپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا

    بھارتی فوج نے اپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، قابض فوج نے ضلع شوپیاں میں تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نےاپنی شکست کا بدلہ معصوم کشمیریوں سے لینا شروع کردیا، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج نے تین نہتے طلبا کو شہید کردیا۔

    تینوں نوجوانوں کو سرچ آپریشن کی آڑ میں گرفتار کرکے ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔

    کشمیر میڈیا سروس نے بتایا کہ جنت نظیر وادی کے ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج نےتمام راستے بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ تین نوجوانوں کو حراست میں لےکرنامعلوم مقام پرمنتقل کیا، جہاں سے کچھ دیر بعد تینوں نوجوانوں کی تشدد زدہ لاشیں ملیں۔

    بھارتی قابض فورسزنےگھرگھرتلاشی کی آڑمیں ضلع بھرکامحاصرہ کررکھا ہے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

    خیال رہے کہ کشمیریوں کا جرم صرف اور صرف یہ ہے کہ انہوں نے پاک بھارت کشیدگی کےدوران کھل کر پاکستان کی حمایت کی تھی.

    یاد رہے نیویارک ٹائمز نے مقبوضہ کشمیر کےمسلمانوں کیخلاف بھارتی مظالم کا پردہ فاش کیا تھا، رپورٹ میں لکھا تھا کہ پہلگام فالس فلیگ حملے کےبعد مودی سرکار کی مسلمانوں کیخلاف مہم تیز کردی اور مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں مسلمان زیرحراست لئے گئے جبکہ گھر تک مسمارکردیئے گئے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 3 نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 3 نوجوان شہید ہوگئے۔

    کشمیری میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فورسز نے ضلع بارہ مولا میں نام نہاد آپریشن کی آڑ میں نوجوانوں کو شہید کیا۔

    رپورٹ کے مطابق گھر گھر تلاشی کے دوران متعدد نوجوانوں کو گرفتار بھی کیا گیا، بھارتی فوج نے بارہ مولا اور نواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی.

    رپورٹ کے مطابق لوگوں کو گھروں سے باہر نہ نکلنے کا حکم دیا گیا، گزشتہ روز اننت ناگ میں نامعلوم افراد کے حملے میں دو بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سال 2022 میں خاتون اور 5 کمسن بچوں سمیت 214 بےگناہ نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا۔

    کشمیر میڈیا سروس کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق بھارتی افواج نے 57 افراد کو جعلی مقابلوں اور حراست میں قتل کیا جبکہ حریت رہنما الطاف احمد شاہ بھی بدنام زمانہ تہاڑ جیل میں دورانِ حراست انتقال کرگئے ، بھارتی فوج کی جانب سے حریت رہنما کی نمازِ جنازہ تک پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں ہونیوالی ہلاکتوں میں 13 خواتین بیوہ اور 35 بچے یتیم ہوئے جبکہ 10 خواتین کی عصمت دری کی گئی۔

    مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 134 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 1350 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    علاوہ ازیں بھارتی فوج نے 44 رہائشی مکانات بھی تباہ کردیے گئے جبکہ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو 14 مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

    5 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کے بعد بھارتی فورسزاب تک 730 کشمیریوں کو شہید کر چکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ 34 برس کے دوران 96 ہزار 163 کشمیریوں کو شہید کیا جاچکا ہے ۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی  فوج  کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی ، ایک سال کے دوران 214 کشمیری شہید

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ایک سال سے غیرقانونی محاصرہ کے دوران 214 کشمیریوں کو شہید کیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے تیرہ سو نوے کشمیری زخمی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق کشمیری نوجوان برہان وانی کی بھارتی فورسز کے ہاتھوں شہادت نے تحریک آزادی کشمیرمیں نئی روح پھونک دی، مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی بھارتی اقدام کو ایک سال مکمل ہوگئے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران بھارتی فورسز نے 214 کشمیری شہید کئے ، شہید ہونے والوں میں 4 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی میں متعدد کشمیریوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا جبکہ بھارتی فورسز کے تشدد سے 1390 کشمیری زخمی ہوئے، اس دوران 84خواتین کیساتھ زیادتی کی گئی اور 946 مکانات کو نقصان پہنچایا۔

    کےایم ایس کا کہنا ہے کہ ایک سال کے دوران 13 ہزار 680 کشمیریوں کو گرفتار کیا ، گرفتار ہونے والوں میں بزرگ خواتین سمیت کشمیری لڑکیاں بھی شامل ہیں۔

    قابض فوجیوں نے ظلم کی تاریخ رقم کرتے ہوئے پیلٹ گنوں سے 10 ہزار 240 کشمیریوں کونشانہ بنایا، جس سے درجنوں کشمیری بینائی سے محروم ہوگئے، جبکہ تین سو پچاسی افراد کو دیکھنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    خیال رہے بھارتی فورسز 1990 سے اب تک پچانوے ہزار چھ سو سینتالیس کشمیریوں کو شہید کرچکی ہیں۔

  • بھارت نے کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام بدلنا شروع کردئیے

    بھارت نے کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام بدلنا شروع کردئیے

    سری نگر : بھارت نے کشمیر کی سڑکوں اور سرکاری محکموں کے نام بدلنا شروع کردئیے ہیں، سری نگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم کا نام بدل کر سردار ولبھ بھائی پٹیل رکھ دیا گیا جبکہ ریاستی دہشت گردی سے سب سے زیادہ کشمیری بچے متاثر ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں عوام کوگھروں میں محصوراور نظام زندگی معطل ہوئے سو روز سے زائد ہوگئے ہیں، بھارت کی ریاستی دہشت گردی نے کشمیرکی معیشت بھی تباہ کردی ہے، وادی میں انٹرنیٹ اورموبائل سروس بدستورمعطل ہے جبکہ تعلیمی ادارے،کاروباری مراکزاورٹرانسپورٹ بھی بند ہے۔

    کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فورسز طے شدہ حکمت عملی کے تحت کشمیری نوجوانوں کو گھروں سے غائب اوربدترین تشددکانشانہ بنارہی ہیں، بھارتی فورسزکی دہشت گردانہ کارروائیوں سے بچے سب سے زیادہ متاثرہوئے ہیں۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری رہنما قید اورنظربندی ہیں جبکہ بھارتی مظالم کیخلاف آوازاٹھانے والے حریت رہنماؤں کی جائیدادیں بھی ضبط کی جارہی ہیں۔

    مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں‌ بھارت بوکھلاہٹ کا شکار، پاکستان سمیت غیرملکی چینلز پرپابندی عائد

    دوسری جانب مودی سرکارنے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیرکی سڑکوں اوراداروں کے نام بدلنا شروع کردئیے اور سرینگر کے شیر کشمیر اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرکے سردارولبھ بھائی پٹیل رکھ دیا گیا ہے۔

    یاد رہے مقبوضہ کشمیرمیں محصورکشمیریوں نے کٹھ پتلی انتظامیہ کا دباؤ مستردکرتے ہوئے بچوں کوسرکاری تعلیمی اداروں میں بھیجنے اورسرکاری دفاترجانے سے انکارکردیا تھا جبکہ مقبوضہ وادی میں پانچ اگست سے نافذ کرفیواورپابندیوں اور انٹرنیٹ کی بندش سے معیشت کودوبلین ڈالرکانقصان پہنچ چکا ہے۔

  • بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے، پاکستان

    نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ کا کہنا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم ڈھا رہا ہے، کشمیریوں کو بولنے کی آزادی تک نہیں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ میں پاکستانی مشن کے سفارت کار ذوالقرنین چھینہ نے وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے بھارتی جواب کے ردعمل میں کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سامنے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا حقیقی ظالمانہ چہرہ بے نقاب کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی پالیسی اختیار کر رکھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکومت آر ایس ایس کے ایجنڈے کو لے کر چل رہی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مہاتما گاندھی کے قاتل مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ ختم کر رہے ہیں۔

    پاکستانی سفارت کار نے کہا کہ ہم نے بھارتی جاسوس گرفتار کیا جس نے پاکستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    ذوالقرنین چھینہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر کے کشمیری عوام اور بھارت میں مقیم اقلیتوں پر ڈھائے جانے والے بھارتی مظالم سے پردہ اٹھایا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ کی 74ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جس پر دنیا بھر میں انہیں سراہا جا رہا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی، 2 کشمیری نوجوان شہید

    اننت ناگ: مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اننت ناگ میں بھارتی فورسز کی فائرنگ سے آج 2 کشمیری نوجوان شہید ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں، بھارتی فوجیوں نے دو نہتے کشمیریوں کو فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

    کشمیری میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ نوجوانوں کو نام نہاد سرچ آپریشن میں شہید کیا گیا، ایک نوجوان کو کچوان جنگل کے علاقے میں محاصرے کے دوران شہید کیا گیا۔

    حسب دستور اننت ناگ اور نواح میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند کر دیا گیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر، بھارتی فوج نے برہان وانی کے ساتھی ذاکر موسیٰ کو شہید کردیا

    دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کی مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے غیر قانونی طور پر قید جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کی عدالتی حراست میں توسیع کی مذمت کی ہے۔

    کشمیری لیڈر شپ نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ حریت رہنما کی غیر قانونی حراست کو سیاسی مقاصد کے تحت جان بوجھ کر طول دے  دیا گیا ہے، جو انسانیت اور جمہوری اصولوں کے خلاف ہے۔

    مشترکہ مدافعتی لیڈر شپ نے خواتین کشمیری رہنماؤں آسیہ اندرابی، فہمیدہ صوفی اور ناہیدہ نسرین کی حراست کی بھی شدید مذمت کی۔

  • ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے  بھارتی ہائی کمشنر کی دعوت ٹھکرادی

    ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنر کی دعوت ٹھکرادی

    اسلام آباد : ایم کیوایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنرکی بھارت کے 700ری پبلک ڈے پر دعوت ٹھکرادی اور کہا مقبوضہ کشمیر میں  بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، ایسےماحول میں بھارت کی دعوت قبول نہیں کرسکتا۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی ریاستی دہشت گردی اور فوجی بربریت پر ایم کیوایم رہنماخواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنرکوکراراجواب دیتے ہوئے بھارت کے 700ری پبلک ڈے پر جانے سے انکار کردیا۔

    بھارتی ہائی کمشنر کے دعوت نامے کے بدلے احتجاجی مراسلہ


    خواجہ سہیل منصور نے بھارتی ہائی کمشنر کے دعوت نامے کے بدلے احتجاجی مراسلہ میں کہا بھارتی فوج ایل اوسی پراشتعال انگیزی اورسیزفائرکی خلاف ورزی کررہی ہے، اشتعال انگیزی سےمعصوم شہری نشانہ بن رہے ہیں۔

    احتجاجی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں بھی بھارت کی ریاستی دہشت گردی جاری ہے، بھارت کشمیریوں کیلئے اقوام متحدہ کی قرارداد کا  پاس نہیں کررہا، پانی کے معاملے پر بھی بھارت کی ہٹ دھرمی جاری ہے۔

    مراسلے میں ایم کیوایم رہنما خواجہ سہیل منصور نے کہا ایسےماحول میں بھارت کی دعوت قبول نہیں کرسکتا۔

    خیال رہے بھارت کی جانب سے ایل اوسی  کی خلاف ورزی اور شہری آبادیوں کو نشانہ بنانے کاسلسلہ جاری ہے ، جس میں متعددشہری شہید ہوچکے ہیں۔

    مقبوضہ کشمیر میں بھی بھارتی فوج آزادی کی آواز کو دبانے کے لیے مختلف ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے اور اب تک ہزاروں کشمیری شہید اور زخمی ہو چکے ہیں، 2018 میں قابض بھارتی فوج نے حاملہ خواتین، بچوں اور اسکالرز سمیت 355 شہری شہید کردیے۔

  • بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےنوجوان کشمیری نسل ختم کرنےکےدرپےہے‘ خواجہ آصف

    بھارت ریاستی دہشت گردی کےذریعےنوجوان کشمیری نسل ختم کرنےکےدرپےہے‘ خواجہ آصف

    اسلام آباد : وزیرخارجہ خواجہ آصف نے بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کردیے گئے، وادی کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے بھارت ریاستی دہشت گردی کے ذریعے نوجوان کشمیری نسل ختم کرنے کے درپے ہے۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں درجنوں بیٹے شہید کردیے گئے، کشمیری لاشیں گن رہے ہیں اور جوان جنازے اٹھا رہے ہیں۔

    وزیرخارجہ کا کہنا ہے کہ کشمیریوں کا خون عالمی ضمیر کوجنجھوڑ رہا ہے اور پاکستان اس آزمائش میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیر کے 2 اضلاع میں 20 کے قریب کشمیریوں کو شہید کیا گیا، بھارتی فوج نے 300 کشمیریوں کو زخمی اور 5 گھروں کو تباہ بھی کیا۔

    دوسری جانب وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی بربریت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی قابض افواج مقبوضہ کشمیرکے حریت پسندعوام سے ہار چکی ہے۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں کا خون بہا کرحق خود ارادیت کی تحریک کو دبا نہیں سکتا، کشمیریوں کا بہتا ہوا خون عالمی ضمیر کے لیے ایک چیلنج ہے۔

    وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی اورسفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فوج کی فائرنگ‘ 20 نوجوان شہید

    خیال رہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ کشمیر کے ضلع اسلام آباد اور شوپیاں میں غاضب بھارتی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران 16 کشمیری نوجوانوں جبکہ 4 نوجوانوں کو نماز جنازہ کے دوران فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔

    بھارتی فوج کی کارروائیوں میں 300 سے زائد افراد زخمی ہوگئے جن میں سے بیشترکی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے جبکہ اس دوران 5 رہائشی مکانات کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت

    دفترخارجہ کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کی مذمت

    اسلام آباد : مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ہاتھوں بے گناہ کشمیریوں کی شہادت پر پاکستانی دفترخارجہ نے مقبوضہ کشمیر میر بھارتی جارحیت کی پرزور مذمت کی ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نفیس ذکریا نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کے عزم کیا ہوا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ نے کشمیری لیڈربرہان وانی اوردیگر کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ برھان وانی اور درجنوں دیگر کشمیریوں کی شہادت قابل مذمت ہے۔

    ترجمان نے کہا کہ بھارتی ہتھکنڈے کشمیریوں کوحق خود ارادیت سےدستبردار نہیں کرسکتے۔ دفتر خارجہ نے کشمیری قیادت کی نظربندی پر بھی سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان کو کشمیری رہنماؤں کی گرفتاری پر شدید تحفظات ہیں، ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت کی طرف سے ایسے اقدامات بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہیں، مسئلہ کشمیرکا حل کشمیریوں کے حق خودارادیت سے ہی ممکن ہے۔

    نفیس زکریا کا کہنا تھا کہ مسئلے کا واحد حل اقوام متحدہ کی نگرانی میں غیرجانبدارانہ رائے شماری میں ہی ممکن ہے۔ کشمیریوں کو حق خودارادیت دے کرہی مسئلہ کشمیرحل کیا جاسکتا ہے۔ بھارتی حکومت سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں اور انسانی حقوق کی پابندی کرے۔