Tag: ریاست اترپردیش

  • دولہے کو ہائی وے پر ریل بنانا مہنگا پڑگیا

    دولہے کو ہائی وے پر ریل بنانا مہنگا پڑگیا

    دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے اور سب کی توجہ سمیٹنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جو دلہے کو کافی مہنگا پڑگیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش سے تعلق رکھنے والے انکت نامی ایک دلہے نے اپنی بارات کو یاد گار بنانے اور سب کی توجہ سمیٹنے کیلئے منفرد طریقہ اپنایا جس کے بعد پولیس آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق انکت نامی دولہے کی شادی کی بارات میرٹھ کے کسوالی گاؤں جا رہی تھی، اسی دوران مظفر نگر میں واقع دہلی دہرادون نیشنل ہائی وے پر دولہا انکت نے کار پر چڑھ کر ڈرون کیمرے سے انسٹاگرام کے لیے ریل بنائی تھی۔

    جیسے ہی یہ ریل سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو مظفر نگر کی منصور پور پولیس نے فوراً اس پر ایکشن لیتے ہوئے دولہے کی گاڑی کو روک کر اپنی تحویل میں لے لیا جبکہ دلہے کے خلاف قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی گئی۔

  • ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

    ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر انکم ٹیکس کا چھاپہ

    بھارت میں ایک کروڑ روپے کمانے والے یوٹیوبر کے گھر بھارتی محکمہ انکم ٹیکس نے چھاپہ مارا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست اترپردیش میں محکمہ انکم ٹیکس نے تسلیم نامی یوٹیوبر کے گھر پر چھاپہ مارا اس دوران یوٹیوبر کے گھر سے 24 لاکھ روپے ملے، اہلکار یسلیم کر اپنے ہمراہ ہی لے گئے۔

    رپورٹ کے مطابق انکم ٹیکس اہلکار نے اس حوالے سے بیان میں کہا کہ بریلی سے تعلق رکھنے والا تسلیم کئی سالوں سے یوٹیوب چینل چلا رہا تھا، اس پر یہ الزام ہے کہ وہ غیر قانونی مواد اپنے چینل پر پوسٹ کرکے پیسے کمارہا ہے۔

    دوسری جانب تسلیم کے اہلخانہ نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ تسلیم کا تمام پیسہ جائز ہے، اسکی کمائی یوٹیوب پوسٹ کے بعد ملتی ہے۔

    یوٹیوبر نے دنیا کا سب سے بڑا آئی فون بنا لیا، ویڈیو وائرل

    رپورٹ کے مطابق تسلیم شیئر مارکیٹ کے موضوع پر ویڈیوز بناتا ہے، اس حوالے سے اس کے بھائی نے بتایا کہ تسلیم اپنی کمائی میں سے باقاعدہ ٹیکس ادا کرتا ہے۔

    بھائی کا کہنا ہے کہ یہ سب میرے بھائی کو پھنسانے کی سوچی سمجھی سازش ہے،  تسلیم یوٹیوب سے اپنی ایک کروڑ 20 لاکھ روپے کی آمدن سے پہلے ہی چار لاکھ روپے بطور ٹیکس ادا کرچکا ہے۔

    تسلیم کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا کافی عرصے سے یوٹیوب چینل چلا رہا ہے۔ اس یوٹیوب چینل سے اسے اچھی آمدنی ہوتی تھی، جس کی وجہ سے اس نے پیسے کماتے ہوئے کاروبار کو آگے بڑھایا، لیکن کچھ لوگ بیٹے کی ترقی پر حسد کرنے لگے۔