Tag: ریاست تلنگانہ

  • شادی میں رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک

    شادی میں رقص کرتا نوجوان اچانک گرکر ہلاک

    شادی میں محو رقص نوجوان اچانک گرا اور دار فانی سے کوچ کرگیا، دل کا دورہ اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوا۔

    بھارتی ریاست تلنگانہ کے پداپلی ضلع میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، بارات میں ڈانس کرتے ہوئے نوجوان کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جانبر نہ ہوسکا اور آناً فاناً موت کے منہ میں چلا گیا۔

    ضلع کریم نگر سے تعلق رکھنے والا 33 سالہ وجے کمار اتوار کی شام ضلع پداپلی میں ایک دوست کی شادی کی دعوت میں شرکت کے لیے آیا تھا۔

    عشائیے کے بعد کولانور میں وجے کمار کے دوست کی شادی کی تقریب جاری تھی۔ اس دوران کئی گھنٹوں تک رقص کرنے کے بعد وہ اچانک گر گیا۔

    باررات میں موجود مقامی لوگ اسے فوری طور پر اسپتال لے گئے لیکن ڈاکٹروں نے بتایا کہ اسے دل کا دورہ پڑا ہے جبکہ اسکی موت واقع ہوچکی ہے۔

  • چاکلیٹ کے لیے فریج کھولنے والی بچی موت کی آغوش میں چلی گئی، ویڈیو

    چاکلیٹ کے لیے فریج کھولنے والی بچی موت کی آغوش میں چلی گئی، ویڈیو

    چاکلیٹ لینے کے لیے فریج کھولنے والی معصوم بچی موت کی آغوش میں چلی گئی، واقعے کی افسوسناک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ضلع نظام آباد کی سپر مارکٹ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک لڑکی کی جان چلی گئی۔ بچی نے چاکلیٹ نکالنے کے لیے جیسے ہی فریج کو ہاتھ لگایا تو اسے کرنٹ لگا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

    سپرمارکیٹ میں فریج سے بچی نے جب چاکلیٹ لینے کے لیے اسے کھولنے کی کوشش کی تو اسی دوران معصوم بچی کو الیکٹرک شاک لگا۔

    https://twitter.com/TeluguScribe/status/1708799694162530644?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1708799694162530644%7Ctwgr%5E24b7e295d65a9e881434758ab365428fcb0dd6fd%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furduleaks.com%2Faccident%2Fgirl-dies-after-opening-fridge-for-chocolates-an-incident-in-a-supermarket-in-nizamabad-district204224%2F

    ریاست تلنگانہ کے ضلع نظام آباد میں راج شیکھر اپنی چار سالہ بیٹی رشیتا کے ساتھ مقامی سپر مارکیٹ گئے ہوئے تھے وہ دوسرا سامان خریدنے میں مصروف تھے کہ اسی دوران یہ اندوہناک واقعہ پیش آیا۔

    شیکھر کی بیٹی چاکلیٹ لینے کے لیے وہاں رکھے فریج کا دروازہ کھول رہی تھی کہ اسے کرنٹ لگا اور اس کی موت ہوگئی۔