Tag: ریاست مخالف تقاریر کیس

  • ریاست مخالف تقاریر کیس‌:  مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    ریاست مخالف تقاریر کیس‌: مریم اورنگزیب کو بھی بڑا ریلیف مل گیا

    لاہور: انسداد دہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جج عبہر گل خان نے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کے خلاف ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت کی۔

    مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف عدالت میں پیش ہوٸے ۔ عدالت پیش ہونے پر گزشتہ سماعت پر جاری کیے گٸے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے

    عدالت نے کیس کی مزید سماعت 6 جنوری تک ملتوی کرتے ہوٸے مریم اورنگزیب اور جاوید لطیف کی بریت کی درخواستوں پر دلاٰٸل طلب کر لیے۔

    سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر مسلم لیگ ن اور پی ٹی آٸی کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی ۔

    یاد رہے ریاست مخالف تقاریر کیس میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کو 9 دسمبر تک گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

    اس سے قبل عدم پیشی پر انسداد دہشت گردی عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے تھے۔

  • ریاست مخالف تقاریر کیس : مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    ریاست مخالف تقاریر کیس : مریم اورنگزیب کے وارنٹ گرفتاری جاری

    لاہور : انسدا ددہشت گردی عدالت نے ریاست مخالف تقاریر کیس میں مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔

    تفصیلات کے مطابق انسدا ددہشت گردی عدالت میں ریاست مخالف تقاریر کیس کی سماعت ہوئی، مریم اورنگزیب آج بھی عدالت میں پیش نہ ہوئیں۔

    عدالت نے مریم اورنگزیب کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ، عدم پیشی پر ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کئے گئے۔

    پراسیس سرور اہلکار نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی، جس میں کہا کہ ایڈریس درست نہ ہونے کی باعث وارنٹ کی اطلاع نہیں دی جا سکی ، وارنٹ گرفتاری نوٹس پر پارلیمنٹ لاجز کا ایڈریس درج تھا تاہم مریم اورنگزیب پارلیمنٹ لاجز والی رہائش پرموجودنہیں تھیں۔

    گزشتہ سماعت پرمریم اورنگزیب کی عدم پیشی پر قابل ضمانت وارنٹ جاری ہوئے تھے۔