Tag: ریاست

  • امریکا میں مسلسل فائرنگ کے واقعات، آج بھی 3 افراد ہلاک

    امریکا میں مسلسل فائرنگ کے واقعات، آج بھی 3 افراد ہلاک

    واشنگٹن: امریکا کی مختلف ریاستوں میں فائرنگ کے واقعات میں اضافہ ہوگیا، آج بھی تین شہری اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست اوکلاہوما کے شہر ڈنکن میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے، یہ واقعہ سپراسٹور کے پارکنگ ایریا میں پیش آیا۔

    غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق مبینہ طور پر حملہ آور نے 2 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مارلی، ہلاک ہونے والے حملہ آور نے پستول سے 8 گولیاں فائر کیں، یہ واقعہ علی الصبح پیش آیا۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد آپس میں رشتے دار ہیں۔ البتہ شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر فریسنو میں فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوئے تھے، فائرنگ کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب گھر میں تقریب جاری تھی۔

    اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی ریاست کیلی فورنیا کے ایک گھر میں ہیلووین پارٹی کے دوران مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے تھے۔

    کیلی فورنیا میں فائرنگ سے 4 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ امریکا میں رواں سال اب تک ماس شوٹنگ کے 250 سے زائد واقعات ہوچکے ہیں اور امریکی سوسائٹی میں اس سب کو لے کر بے پناہ تشویش پائی جارہی ہے۔

  • پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے: صوبائی وزیرِ داخلہ

    پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائیں گے: صوبائی وزیرِ داخلہ

    کوئٹہ: صوبائی وزیرِ داخلہ بلوچستان میر ضیا لانگو نے کہا ہے کہ پروفیسر ارمان لونی کی ہلاکت کی تفتیش جاری ہے، جلد حقائق سامنے لائے جائیں گے۔

    صوبائی وزیرِ داخلہ میر ضیا لانگو نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز لورالائی میں رونما ہونے والے واقعے پر افسوس ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

    [bs-quote quote=”غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”میر ضیاءاللہ لانگو”][/bs-quote]

    انھوں نے کہا ’بلوچستان حکومت پروفیسر ارمان لونی کے لواحقین کے ساتھ ہم دردی رکھتی ہے۔‘

    میر ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم (پشتون تحفظ موومنٹ) کے لیڈروں کا پابندی کے با وجود بلوچستان آنا درست نہیں، کسی کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیرِ داخلہ بلوچستان نے کہا کہ ہر مسئلے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے، فورسز کی قربانیوں کے بعد امن کا قیام ممکن ہوا ہے، عوام ریاست کے خلاف کسی بھی مہم کا حصہ نہ بنیں۔

    میر ضیا نے نکتہ اٹھایا کہ لورالائی میں 10 پولیس اہل کاروں کی شہادت پر کسی نےغائبانہ نمازِ جنازہ نہیں پڑھی۔

    یہ بھی پڑھیں:  بلوچستان میں تعلیم اورصحت کے شعبےمیں ایمرجنسی ڈکلیئرکی ہوئی ہے‘ وزیراعلیٰ بلوچستان

    صوبائی وزیرِ داخلہ نے واضح کیا کہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، بیرونی آقاؤں کو خوش کرنے کے لیے ریاست کو کم زور کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

    انھوں نے متنبہ کیا کہ ریاست کے خلاف کام کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، دشمن کے عزائم خاک میں ملا دیں گے۔

  • بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    بھارتی حکومت نے ریاست آسام کے 40 لاکھ افراد کی شہریت سلب کرلی

    نئی دہلی : ریاست آسام کی حکومت نے 40 لاکھ افراد سے شہریت کا حق سلب کرتے ہوئے ستمبر کے آخر تک اپنی شہریت ثابت کرنے کا موقع دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست آسام کی حکومت نے بھارتی شہریت حاصل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں دو کروڑ 89 لاکھ افراد کو شہریت کا حق دیا گیا ہے جبکہ 40 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا ہے۔

    بھارتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ شہریت کے حصول کے لیے 3 کروڑ 29 لاکھ افراد نے اپنے کوائف جمع کروائے تھے۔

    بھارتی ریاست آسام کی حکومت کا کہنا ہے کہ شہریت سے محروم کیے جانے والے 40 لاکھ افراد کو اپنی شہریت ثابت کرنے کے لیے ستمبر تک کا وقت دیا جائے گا لیکن انہیں عدالت سے رجوع کرنے کی اجازت نہیں اور اس دوران ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی۔

    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ حکومت نے سرکاری افسران سے گذارش کی ہے کہ وہ شہریت سے متعلق جواب جمع کروانے میں متاثرہ شہریوں کی معاونت کریں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کی جانب سے شہریوں کی فہرست جاری ہونے کے بعد بھارت میں مقیم بنگالیوں میں مایوسی کی لہر پھیل گئی ہے، تاہم حکام نے ان 40 لاکھ سے متعلق تاحال کوئی تفصیلات شائع نہیں کی ہیں۔

    بھارتی خبر رساں اداروں کا کہنا ہے کہ ہندوستان میں مقیم بنگالیوں کو یہ خدشہ لاحق ہے کہ شہریت کے معاملے پر انہیں تنازعے کی زد پر رکھا گیا ہوگا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ آسام کی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے شہریوں سے پرامن رہنے کا مطالبہ کیا ہے اور تاہم حکومت نے امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ریاست کے مختلف شہروں میں سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی ریاست آسام کی 3 کروڑ سے زائد کی آبادی میں تقریباً ایک کروڑ کے قریب بنگلہ دیشی افراد موجود ہیں جن کی اکثریت مسلمانوں پر مشتمل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، خالد مقبول صدیقی

    عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، خالد مقبول صدیقی

    پشاور: ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ عوام کو تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، کوئی جماعت نہیں چاہتی کہ لوگوں کی جان خطرے میں ڈال کر انتخابی مہم چلائے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ اور کنونیئر نے بلور ہاؤس کا دورہ کیا اور ہارون بلور شہید کےصاحبزادے و اہل خانہ سے تعزیت کی۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ  حکومت ایسےاقدامات کرےکہ کوئی انتخابی نتائج پرانگلی نہ اٹھائے، اے این پی،ایم کیو ایم بدستور دہشت گردی کےنشانےپرہیں۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ریاست کی ذمہ دار ی   ہےکہ عوام کوتحفظ فراہم کرے، امیدہےحکومت وقت پرآزادوشفاف الیکشن کاانعقاد یقینی بنائے گی، سہولت یافتہ سیاسی جماعتوں کو سندھ میں کھلی چھٹی دی گئی۔

    مزید پڑھیں: نگراں وزیر اعظم اور آرمی چیف کی بلور ہاؤس آمد، اہلخانہ سے تعزیت

    خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ کوئی جماعت نہیں چاہتی عوام  کی جان کوخطرے میں ڈال کرمہم چلائی جائے، ہم میں سے کسی کو بھی کرپشن زدہ جمہوریت قابل قبول نہیں ہے۔

    ایم کیو ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نگران حکومت کے پاس صرف پرامن الیکشن کےانعقادکامینڈیٹ ہے، احتسابی عمل میں تیزی کے باعث موجودہ سیٹ اپ پر کی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پہلی برفباری دیکھ کر برفانی ریچھ خوشی سے بے حال

    پہلی برفباری دیکھ کر برفانی ریچھ خوشی سے بے حال

    واشنگٹن: امریکی شہر پورٹ لینڈ میں چڑیا گھر کی انتظامیہ نے برفانی ریچھ کی ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں وہ اپنی زندگی کی پہلی برفباری سے لطف اندوز ہوتا نظر آرہا ہے۔

    یہ برفانی ریچھ جس کا نام نورا ہے، اس کی عمر ایک سال ہے۔ اپنی زندگی میں پہلی بار برفباری دیکھ کر وہ خوشی سے بے حال ہو گیا اور اس نے چھلانگیں لگا کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

    nora-8

    nora-5

    nora-3

    نورا نے بر فباری میں گیند سے کھیلا، جھولے کی سواری کی جبکہ اس نے آسمان سے برسنے والی تازہ برف کو بھی چکھ کر دیکھا۔

    nora-2

    nora-4

    nora-7

    nora-6

    گو کہ برفانی ریچھ برف میں رہنے کا عادی ہوتا ہے اور برف اس کے لیے کوئی اجنبی چیز نہیں، لیکن آسمان سے گرتی برف یقیناً اس کے لیے غیر معمولی چیز ہوتی ہے، خصوصاً پہلی بار برف باری کو دیکھنا نہایت خوشگوار تجربہ ہوسکتا ہے جس کا نورا نے بھی خوب لطف اٹھایا۔