Tag: ریاض حسین پیرزادہ

  • ریاض پیرزادہ کا استعفیٰ: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک صفحے پر

    ریاض پیرزادہ کا استعفیٰ: پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک صفحے پر

    اسلام آباد: وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے استعفے اور انکشافات پر پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف ایک صفحے پر آگئے۔ اپوزیشن نے حکومت سے تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کرپشن کا ذمہ دار وزیر اعظم نواز شریف کو قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق اپوزیشن ارکان نے ریاض پیرزادہ کے فیصلے کی بھرپور حمایت کردی۔

    مزید پڑھیں: امور وزارت میں مداخلت پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مستعفی

    پیپلز پارٹی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کے انکشافات پر حکومت سے سوال کیے کہ پاناما میں ملوث وزیر اعظم کرپشن کیسے روکیں گے؟

    انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہو رہی ہے۔ نواز شریف کب تک حمایت کرتے رہیں گے۔

    پاکستان تحریک انصاف کے رکن خرم شیر زمان نے ریاض پیرزادہ کے اقدام کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بغاوت لیگیوں کے گھروں تک جائے گی۔

    اراکین نے الزام عائد کیا کہ پرنسپل سیکریٹری وزیر اعظم کی اجازت سے کرپشن کر رہے تھے۔

    ریاض پیرزادہ کے الزامات کی حمایت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف نے ہم آواز ہو کر تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

    یاد رہے کہ آج صبح امور وزارت میں مداخلت پر ن لیگی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ عہدے سے مستعفی ہوگئے تھے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے تھے۔

  • امور وزارت میں مداخلت پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مستعفی

    امور وزارت میں مداخلت پر وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ مستعفی

    اسلام آباد: امور وزارت میں مداخلت پر ن لیگی وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ طیش میں آگئے اور عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق امور وزارت میں مداخلت پر لیگی وزیر ریاض حسین پیرزادہ شدید سیخ پا ہوئے اور اپنے ساتھی کی دخل اندازی پر عہدہ چھوڑ بیٹھے۔

    وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نےاستعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد پر کرپشن کے الزامات بھی لگائے۔

    وزیر اعظم کو پیش کیے گئے استعفیٰ میں ریاض حسین پیرزادہ نے مؤقف اختیار کیا کہ پر کاٹ کر سوال کیا جا رہا ہے کہ اڑتے کیوں نہیں؟ وزارت ایسے نہیں چلتی، کرپٹ لوگ غریبوں کو کرپٹ کہہ رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ گدھ پاکستان اسپورٹس بورڈ پر نظریں گاڑے بیٹھے ہیں۔ نیب نے فواد حسن کے خلاف چپ کیوں سادھی ہوئی ہے؟

    ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ اختر گنجیرا کو کھلاڑیوں کے تحفظ کے لیے بھارت بھیجا۔ وزیر اعظم کے سیکریٹری نے چوہدری نثار کی بیٹی کو بھارت بھیجنے پر سوال نہیں اٹھایا تو اختر گنجیرا کے معاملے پر شور مچانے کی کیا ضرورت ہے۔