Tag: ریاض پیرزادہ

  • 300 یونٹ تک مفت بجلی: وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    300 یونٹ تک مفت بجلی: وفاقی وزیر نے عوام کو بڑی خوشخبری سنادی

    اسلام آباد : وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے صارفین کو خوشخبری سناتے ہوئے عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ہاؤسنگ ریاض پیرزادہ نے یوٹیلیٹی اسٹور کے دورے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا اب ہر وہ شخص ٹیکس دے گا جو اس سے پہلے نہیں دیتا تھا، آج تک صرف زمیندارٹیکس ادا کرتا آیا ہے۔

    ریاض حسین پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملک کوتباہ کرنےوالےرشوت خورافسران کی لسٹیں بن رہی ہیں۔

    وفاقی وزیر نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ عوام کو 300 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے پر کام جاری ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان اب بھیک نہ مانگنے کی راہ کی طرف گامزن ہے، قوم کا بجھا چولہا جلانے کی کوشش کر رہے ہیں، مہنگائی کا خاتمہ ترجیح ہے۔

  • ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں‘ عابد شیرعلی

    اسلام آباد : وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیر علی کا کہنا ہے کہ میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ ن کے منتخب صدر ہیں۔

    وزیر مملکت برائے توانائی عابد شیرعلی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ریاض پیرزادہ صاحب لیڈرشپ کے لیےکوئی جگہ خالی نہیں ہے۔


    ٹیک اووروالی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارےقائد ہیں‘ رانا ثنااللہ


    دوسری جانب اے آروائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرقانون پنجاب رانا ثنااللہ نے کہا کہ ٹیک اوور والی باتیں غلط ہیں، نوازشریف ہمارے قائد ہیں انہیں جب نااہل کیا گیا تومسلم لیگ ن نے مسئلےکا حل بھی نکالا۔


    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ


    یاد رہے کہ گزشتہ روزاسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ

    شہبازشریف کومسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے‘ ریاض پیرزادہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیرریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال کر پارٹی کو بچائیں۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف عوام سے رابطے میں ہیں، انہیں مسلم لیگ ن کی قیادت سنبھال لینی چاہیے۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف پر جو مقدمات ہیں وہ ان کا سامنا کریں جبکہ فرد جرم عائد ہونے سے جرم ثابت نہیں ہوجاتا۔

    ریاض پیرزادہ نے کہا کہ شہبازشریف اس وقت بالکل صحیح مشورے دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا میں بھی اداروں کے خلاف بیان بازی اور ٹکراؤ کی پالیسی کے خلاف ہوں۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ ملک کو کسی ٹیکنوکریٹ حکومت کی ضرورت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنا کام درست طورپر نہیں کرسکی۔


    ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں: ریاض پیرزادہ


    آئی بی کی مبینہ جعلی فہرست کے حوالے سے وفاقی وزیرکا کہنا تھا کہ انہیں اس حوالے سے سب سے زیادہ گلہ وزیراعظم ہاؤس سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک میں اگر ہم قومی اسمبلی تک بھی پہنچ جائیں تو دہشت گرد کہلاتے ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئرکریں۔

  • ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں: ریاض پیرزادہ

    ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں: ریاض پیرزادہ

    اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی تعاون ریاض پیر زادہ کا کہنا ہے کہ اے آر وائی نیوز کے صحافی ارشد شریف نے انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ سے متعلق خبر دی، ان کی خبر کی کوئی تردید ہی نہیں کی گئی، ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے کہا کہ اے آر وائی نیوز کے صحافی ارشد شریف نے آئی بی کی رپورٹ سے متعلق اہم نشاندہی کی جس پر ان کا شکر گزار ہوں۔

    یاد رہے کہ 26 ستمبر کو اے آر وائی نیوز کے پروگرام پاور پلے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف نے 37 اراکین پارلیمنٹ کے خلاف آئی بی سے چھان بین کروائی تھی اور مذکورہ اراکین اسمبلی پر کالعدم تنظیموں سے رابطوں کا الزام عائد کیا تھا۔

    آئی بی نے 10 جولائی2017 کو اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کے حکم پرایک رپورٹ مرتب کی جس میں37 اراکین اسمبلی کے نام شامل کرتے ہوئے کہا گیا کہ ان کے کالعدم دہشت گرد تنظیموں سے نہ صرف رابطے ہیں بلکہ اراکین اسمبلی ان سے لین دین اور ناجائز سرگرمیوں میں بھی ملوث ہیں۔

    بعد ازاں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا تھا کہ آئی بی اور حکومت کو بدنام کرنے کے لیے یہ بات پھیلائی گئی۔ آئی بی کے خط میں جن ارکان اسمبلی کا نام آیا، وہ شکایت داخل کردیں، تحقیقات کر رہے ہیں، آئی بی کو ہدایت دی ہے کہ اس جعلی دستاویز کے خلاف ایف آئی آر درج کرے کہ اس کے نام پر ایسی دستاویز کیسے نکلی؟

    مذکورہ معاملے کے بارے میں پیمرا میں بھی رپورٹ درج کروائی گئی تاہم اس کے ساتھ ہی ارشد شریف کو آئی بی کی جانب سے دھمکیاں موصول ہونے لگیں جبکہ ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز کے خلاف مقدمہ بھی درج کردیا گیا۔

    وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ نے خط کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ میرا شکوہ وزیر اعظم ہاؤس سے ہے کیونکہ خط وہاں سے نکالا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ ارشد شریف اور اے آر وائی نیوز پر درج مقدمے واپس لیے جائیں۔ میڈیا ہاؤس کو ڈرایا یا دھمکایا نہیں جا سکتا۔ انٹیلی جنس بیورو نے اے آر وائی پر اپنے جرم کو چھپانے کے لیے ایف آئی آر کٹوائی۔


    شہباز شریف کو پارٹی سنبھالنی چاہیئے

    ریاض پیر زادہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف پر کیسز ہیں شہباز شریف کو پارٹی سنبھالنی چاہیئے تھی۔ دو بار حکومت کر کے بھی ملک کو درست نہیں کر سکے۔

    انہوں نے اراکین اسمبلی کو بھی آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ انہیں بھی اپنے ووٹ کا درست استعمال کرنا چاہیئے۔ وقت آگیا ہے کہ اراکین اسمبلی کو ضمیر کے ساتھ کھڑا ہونا ہوگا، ’یہ نہیں کوئی بھی بل پیش کیا جائے اور فوری منظوری دے دیں، صحیح کو صحیح اور غلط کو غلط کہنے کا وقت آگیا ہے‘۔

    انہوں نے کہا کہ انصاف فوج نہیں دے سکتی، پارلیمنٹ نے دینا تھا۔ پارلیمنٹ اپنا کام درست طور پر نہیں کر سکی۔ آج عوام میں اضطراب کی وجہ پارلیمنٹ کا کام نہ کرنا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • آئی بی کا خط اصلی ہے، میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائینگے، ریاض پیرزادہ

    آئی بی کا خط اصلی ہے، میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائینگے، ریاض پیرزادہ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کہا ہے کہ آئی بی کاخط جعلی نہیں ہے، خط دکھانے والے میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائیں گے، خط ارکان پارلیمنٹ کو دبانےاور کسی مقصد کیلئے لکھا گیاتھا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اےآروائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ حکومتی ادارے نے یہ خط لکھا اور حکومت نے ہی اس کی وضاحت بھی کرنی ہے۔

    اینکرارشد شریف کو خط سامنے لانے پر مبارکباد دی تھی، شیشے کے گھروں میں بیٹھ کر کس کو پتھر ماریں گے۔ انہوں نے کہا کہ خط دکھانے والے میڈیا ہاؤس کیخلاف تحریک نہیں لائیں گے، میڈیا ہاؤس سے ہمارا کوئی جھگڑا نہیں ہے اور میں تحریک استحقاق کی ہرگز حمایت نہیں کرونگا۔


    مزید پڑھیں: آئی بی کے خط کی تحقیقات کی جائے، سراج الحق


    ریاض پیرزادہ نے مزید کہا کہ کل کو یہ خط کسی اور ملک جائےگا تو وہ ہمیں دہشت گرد سمجھیں گے، خط ارکان پارلیمنٹ کو دبانے اور کسی مقصد کیلئے لکھا گیا تھا، یہ خط کیسےجاری ہوا اس کی تحقیقات کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔


     مزید پڑھیں: آئی بی لیٹر اصلی ہے، وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہوا، انکشاف


    ریاض پیرزادہ نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آئی بی کا خط واپس لیں، واضح رہے کہ آئی بی کے مبینہ خط میں37ارکان پارلیمنٹ کے دہشت گردوں سے روابط کا ذکر کیا گیا ہے۔

     

  • ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کردیا، شیخ رشید

    ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کردیا، شیخ رشید

    اسلام آباد : عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ملک کے لئے سیکیورٹی رسک بن گئے ہیں، ساری قوم کا ایک ہی نعرہ ہے، گونواز گو، ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کردیا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے جلسے میں گو نواز گو کے نعرے لگائے، شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں عمران خان کا ساتھی ہوں اور یہ ہی آخری امید ہیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلا تو خان صاحب کی قیادت میں ٹیڑھی انگلی سے نکال کردکھاؤں گا۔

    انہوں نے کہا کہ ریاض پیرزادہ نے چوروں کو بے نقاب کردیا ہے اور بھی لوگ بے نقاب ہوں گے، مرنا چاہتا ہوں یا مارنا چاہتا ہوں، نظام سے علم بغاوت بلند کردیا، میاں صاحب مجھے بتائیں کہ کہاں گیا نندی پور پاور پلانٹ، سولرپلانٹ، داسو اور باسوڈیم کی بجلی کہاں چلی گئی؟

    ان کا کہنا تھا کہ دو پرچوں میں فیل اور 3 میں سپلی ملی ہے اور وہ کہتے ہیں کہ پپو پاس ہوگیا۔ پانچ کے پانچ ججز نے کہا کوئی منی ٹریل نہیں دی گئی،قطری خط اور دستاویزات کو بکواس قرار دیا، نوازشریف ڈان لیکس کی رپورٹ کو روک رہے ہیں۔

    ان کہنا تھا کہ راحیل شریف کوبھیجنے کافیصلہ اسمبلی میں زیربحث آناچاہئے تھا،آج ملک میں وزیرخارجہ ہوتا تواسمبلی میں جنرل راحیل شریف کی تعیناتی پربحث ہوتی جبکہ طارق فاطمی، پرویز رشید اور راؤ تحسین کو بھی قربانی کی بھینٹ چڑھایا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ میں پاکستانی وکلا کو دعوت دیتا ہوں کہ وہ 6 مئی کو سڑکوں پر نکلیں اورپورا پاکستان ان کا تاریخی استقبال کرے گا۔

  • ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم بھارت کو ضرور شکست دیگی،وفاقی وزیرکھیل

    ورلڈ کپ: پاکستانی ٹیم بھارت کو ضرور شکست دیگی،وفاقی وزیرکھیل

    اسلام آباد : وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کا کہنا ہے کہ ورلڈ کپ کے فاتح کا کچھ نہیں کہہ سکتا لیکن قومی ٹیم میگا ایونٹ میں بھارت کو ضرور شکست دے گی۔

    ۔قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر کھیل ریاض پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ کیلئے کھلاڑیوں کی سلیکشن میرٹ پرہوئی۔ انجری معمول کاواقعہ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نظم و ضبط رکھنےوالےانسان ہے،ڈسپلن کی خلاف ورزی کرنے والے پر جرمانے عائد ہوں گے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کاکچھ نہیں کہہ سکتے تاہم وہ پر امید ہیں ،شاہین بھارتی ٹیم کو ضرور شکست دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یاسرشاہ ، یونس خان اورصہیب مقصود سے بہت امیدیں وابستہ ہیں۔