Tag: ریاض

  • سعودی عرب میں کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام ثابت، دو افراد کے سر قلم

    سعودی عرب میں کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام ثابت، دو افراد کے سر قلم

    ریاض: سعودی عرب میں کمسن بچوں سے زیادتی کا الزام ثابت ہونے پر 2 افراد کے سر قلم کردئیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض میں کمسن بچوں کے اغوا اور زیادتی کرنے کا الزام ثابت ہونے پر دو عرب نوجوانوں کے سر قلم کردئیے گئے۔

    سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں عرب نوجوانوں بچوں کے اغوا اور زیادتی کے مرتکب پائے تھے جس پر انہیں عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی۔

    ایک ملزم کی شناخت فہد القطری جو سعودی شہری ہے جبکہ دوسرے ملزم کی شناخت یمنی شہری محمد العقیل کے نام سے ہوئی ہے۔

    دونوں ملزمان معصوم بچے بچیوں کو اغوا کرنے کے بعد انہیں زیادتی کا نشانہ بناتے تھے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں 37 دہشت گردوں‌ کے سر قلم کردئیے گئے

    سعودی سرکاری ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ملزمان کی سزا پر عملدرآمد آج صبح ریاض میں کیا گیا جہاں ان کو عبرتناک انجام تک پہنچادیا گیا۔

    یاد رہے کہ رواں سال 14 مئی کو سعودی عرب میں ہیروئن اسمگل کرنے پر ایک پاکستانی کو سزائے موت دے دی گئی تھی، عمران حیدر نامی ملزم کو آدھا کلو ہیروئن اسمگل کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سر قلم کردیا گیا تھا۔

    اس سے قبل سعودی عرب میں 37 دہشت گردوں کے سر قلم کردئیے گئے تھے، تمام افراد سعودی شہری تھے اور ملک میں دہشت گردی کا منصوبہ بنارہے تھے۔

  • ریاض، سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

    ریاض، سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری

    ریاض: سعودی عرب میں سعودی اور امریکی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں، شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں مشقوں میں دونوں ملکوں کے دستے شامل ہیں۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شمالی علاقے میں شاہ خالد ملٹری سٹی میں امریکا اور سعودی بری افواج کی مشترکہ مشقیں جاری ہیں، مشقوں کا مقصد دونوں افواج کی دفاعی صلاحیت میں اضافہ کرنا ہے۔

    سعودی میڈیا کے مطابق مشقوں کا مقصد ایک دوسرے کی دفاعی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا بھی شامل ہے۔

    علاوہ ازیں سعودی فوج کے شمالی علاقوں میں ملٹری کمانڈر جنرل احمد الزہرانی نے مشقوں کا معائنہ کیا، ملٹری کمانڈر نے بغیر پائلٹ ڈرون سیل، مشقوں کے انتظ امی سیل، مشقوں کے کمانڈ سیل کا دورہ کیا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی پر دونوں ممالک متفق

    واضح رہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے امریکی فوج سعودی عرب بھیجنے کی اجازت دی تھی، ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کا سعودی عرب میں خیرمقدم کریں گے۔

    شاہ سلمان کا کہنا تھا کہ اس سے خطے کے استحکام اور مشترکہ مفادات کے دفاع کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔

    سعودی میڈیا کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے خلیجی ریاستوں کو درپیش سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے خطے کے تحفظ اور پائیدار امن کے لیے امریکی فوجیوں کی آمد اور تعیناتی کی اجازت دی۔

    دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا تھا کہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ امریکا کی بڑھتی کشیدگی کے بعد سعودی عرب میں فوجی اہلکاروں اور وسائل کی تعیناتی کی اجازت دے دی ہے۔

  • سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

    سعودی محکمہ دفاع نے حوثیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے

    ریاض: سعودی محکمہ دفاع نے حوثی باغیوں کی جانب سے سرحدی علاقوں خمیس اور ابھا کی طرف داخل ہونے والے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔

    عرب میڈیا کے مطابق یمن میں آئینی حکومت کی رٹ بحالی میں سرگرم عرب اتحادی فوج کے ترجمان کرنل ترکی المالکی نے کہا ہے کہ سعودی ایئر ڈیفنس نے یمنی باغیوں کی جانب سے مملکت کے سرحدی علاقوں خمیس مشیط اور ابھا کی طرف بھیجے گئے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے، اس کارروائی سے شہری علاقے بڑی تباہی سے بچالیے گئے ہیں۔

    کرنل ترکی المالکی نے کہا کہ ابھا کے ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہے، پروازوں کی آمدورفت میں کسی قسم کی تاخیر نہیں ہوئی اور نہ ہی مسافروں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب:‌ حوثی باغیوں‌ کا ائیرپورٹ پر میزائل حملہ، 26 زخمی

    انہوں نے کہا کہ دہشت گرد حوثی ملیشیا نے سعودی عرب کے سرحدی شہروں کو ڈرون طیاروں کی مدد سے نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کی مگر سعودی محکمہ دفاع نے فوری اور موثر کارروائی کرتے ہوئے حوثیوں کے پانچ ڈرون طیارے مار گرائے۔

    کرنل المالکی نے کہا کہ حوثیوں کے انسان دشمن اقدامات کے خلاف سعودی عرب کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق جوابی کارروائی کا بھرپور حق حاصل ہے۔

    یاد رہے کہ بدھ کے روز حوثی باغیوں نے ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر میزائل حملہ کیا جس کے نتیجے میں 26 مسافر زخمی ہوگئے تھے، زخمی ہونے والوں میں دو سعودی بچے، بھارتی، یمنی اور مقامی شہری اور تین خواتین شامل تھیں۔

  • وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی

    وزیراعظم عمران خان کی مسجد نبوی آمد، ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی

    مدینہ : وزیراعظم پاکستان تین روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، عمران خان نے روضہ رسول پر حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی آمد کی مناسبت سے سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے گئے مسجد نبوی پہنچتے ہی عمران خان کو مستعد اہلکاروں نے اپنے حصار میں لیا اور پھر انہوں نے روضہ رسول پر حاضری دی۔

    روضہ رسول پر حاضری دینے کے بعد وزیراعظم عمران خان سمیت وفد نے ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے اور مسجد نبوی میں روزہ افطار کیا جس کے بعد وہ جدہ روانہ ہوں گے۔

    عمران خان کی مسجد نبوی آمد کے موقع پر پاکستانیوں کی بڑی تعداد ان کے ارد گرد جمع ہوگئی، وزیراعظم نے مسجد نبوی کے احترام میں پاکستانیوں کو نعرے لگانے سے روک دیا۔

    وزیراعظم کل اوآئی سی کے14ویں سربراہ اجلاس میں شریک ہوں گے، اجلاس کا عنوان “مکہ سمٹ” رکھاگیا ہے، اس اجلاس کا مقصد اسلامی دنیا کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرناہے۔

    وزیراعظم عمران خان اوآئی سی کے 14ویں سربراہ اجلاس سے خطاب بھی کریں گے ، جس میں مسلم امہ میں اتحاد اور یکجہتی پر زور دیں گے جبکہ مسلم دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سےآگاہ کریں گے۔

    خیال رہے وزیراعظم عمران خان سعودی فرمانرواشاہ سلمان کی دعوت پردورہ کررہے ہیں۔

  • سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب، ٹریفک حادثے میں 3 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ پر جانے والے تین پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں عمرہ پر جانے والے ایک ہی خاندان کے 3 پاکستانی معتمرین جاں بحق اور ڈرائیور سمیت 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جاتے ہوئے وادی پروا کے قریب پاکستانی زائرین کی گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔

    حادثے میں جاں بحق افراد کی شناخت ہوگئی ہے جن کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے فرید آباد گلزار پارک سے ہے۔

    مزید پڑھیں: سعودی عرب میں بس حادثہ‘ تین پاکستانی زائرین شہید متعدد زخمی

    حادثے میں جاوید، ان کی اہلیہ رضیہ اور بیٹا علی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا اسد اور ڈرائیور شدید زخمی ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    اہل خانہ نے وزیراعظم عمران خان سے جاں بحق افراد کے جسد خاکی وطن واپس لانے کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔

    جاں بحق ہونے والے عمرہ زائرین کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارا سعودی عرب میں کسی سے رابطہ نہیں ہورہا ہے حکومت پاکستان ہماری مدد کرے۔

  • سعودی عرب میں یتیم بچوں اور معمر افراد میں تحائف تقسیم

    سعودی عرب میں یتیم بچوں اور معمر افراد میں تحائف تقسیم

    ریاض: سعودی عرب میں ماہ صیام کے موقع پر مخیر مرد و خواتین شہریوں کی جانب سے مستحق افراد میں تحائف تقسیم کیے گئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آئیے ہم سے ملیے کے عنوان سے شہریوں میں خوشیاں بانٹنے کا ایک منفرد پروگرام شروع کیا گیا جس میں ایک سو خواتین اور مرد شہریوں نے حصہ لیا اور مستحق افراد میں تحائف تقسیم کیے۔

    اس فلاحی سرگرمی کی ایک ذمہ دار اور سیاحتی گائیڈ ابرار باشویعر نے عرب ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے گروپ کو مختلف ٹیموں میں تقسیم کیا ہے۔

    ابرار باشویعر کے مطابق ٹیم میں ہر ایک کا اپنا اپنا مخصوص کام ہے، ایک ٹیم رابطہ کرتی ہے دوسری تحائف کی پیکنگ کرتی اور تیسری ٹیم یتیم بچوں اور عمر رسیدہ افراد تک یہ تحائف پہنچاتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد مملکت کے اسپتالوں میں زیر علاج عمر رسیدہ افراد اور یتیم بچوں میں خوشیاں بانٹنا ہے، اس حوالے سے ہماری ٹیمیں مختلف اسپتالوں کے دورے کرتی ہیں۔

    ابرار باشویعر نے کہا کہ تحائف کی تقسیم ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے، آپ نے فرمایا تھا ’سلام کو عام کرو اور تحائف دیا کرو‘، اسی مشن کے تحت ہم نے ماہ صیام میں جدہ اور مدینہ منورہ میں 300 تحائف تقسیم کیے۔

  • سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

    سعودی عرب میں تیل کی پائپ لائنوں پر دہشت گردوں کا ڈرون حملہ

    ریاض: سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کردیا۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں تیل کی تنصیبات اور پائپ لائنوں پر دہشت گردوں نے ڈرون حملہ کیا، حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ پمپنگ اسٹیشن کے ایک حصے میں معمولی آگ بھڑک اٹھی۔

    پمپنگ اسٹیشن میں لگی آگ کو فوری طور پر بجھا دیا گیا اور پلانٹ کو تاحکم ثانی بند کردیا گیا، ماہرین پمپنگ اسٹیشن کے تمام حصوں کے معائنے کے بعد کلیئرنس دیں گے جس کے بعد پمپنگ اسٹیشن کو کھول دیا جائے گا۔

    رپورٹ کے مطابق صبح ساڑھے چھ بجے ریاض کے علاقے میں الدوامی اور عفیف میں واقع آرامکو کمپنی کے دو پمپنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا گیا۔

    سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے کہا کہ تیل کی تنصیبات کو ڈرون سے نشانہ بنایا گیا جس کے لیے ڈرون میں بارود بھرا گیا تھا، ڈرون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: یو اے ای کی سمندری حدود میں دو تیل بردار سعودی بحری جہازوں پر حملہ

    دہشت گردوں نے سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں واقع بندرگاہ بع البحر میں تیل کے دو پمنگ اسٹیشن کو نشانہ بنایا، ان پمپنگ اسٹیشن سے تیل سپلائی کیا جاتا ہے۔

    خالد الفالح نے کہا کہ یہ ڈرون حملے دنیا کو تیل کی رسد روکنے کے لیے کیے گئے ہیں مگر سعودی عرب کی تیل پیداوار اور برآمدات بلاتعطل جاری ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان حملوں سے ایک مرتبہ پھر یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ تمام دہشت گرد تنظیموں کا استحصال ضروری ہے۔

  • سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا گیا

    سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا گیا

    ریاض: سعودی عرب میں اقامہ کی جگہ امریکا جیسا گرین کارڈ متعارف کرادیا گیا، اقامہ گرین گارڈ جیسا ہوگا لیکن سعودی شہریت نہیں ملے گی۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں معیشت کو مزید بہتر بنانے کے لیے اصلاحات پر عمل درآمد کا سلسلہ جاری ہے، یہ نیا پروگرام کفیل کے نظام کو ختم کردے گا اور مملکت میں مقیم افراد کو امتیازی خصوصیات اور زیادہ آزادی فراہم کرے گا۔

    رپورٹ کے مطابق منفرد اقامہ پروگرام دائمی اور عارضی دو اقسام کا ہوگا، عارضی اقامہ مخصوص فیس ادا کرکے حاصل کیا جاسکے گا، منفرد اقامہ پروگرام کے تحت مملکت میں رہائش پذیر تارکین وطن کو سعودی عرب میں بعض اضافی مراعات حاصل ہوں گی۔

    تارکین وطن محدود پیمانے پر سعودی عرب میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی حصہ لے سکیں گے، اس کے علاوہ منفرد اقامہ کے حامل غیرملکی کو اپنے خاندان کو ساتھ رکھنے، رشتے داروں کو ملاقات کے لیے بلانے، مزدور منگوانے، جائیداد بنانے، نقل و حمل کے وسائل کی ملکیت حاصل کرنے کی اجازت ہوگی۔

    دائمی اقامہ غیر معینہ مدت کے لیے ہوگا یا قابل تجدید ہوگا، منفرد اقامہ کے حصول کے لیے امیدوار کے لیے وضع کردہ شرائط میں کارآمد پاسپورٹ، مالی استحکام اور عمر کے کم سے کم حد 21 سال شامل ہے۔

    اس کے علاوہ امیدوار سعودی حکومت کی طرف سے باقاعدہ اقامہ حاصل کرچکا ہو، حکومتی ریکارڈ میں کسی قسم کے جرم میں ملوث نہ ہو اور متعدی امراض سے محفوظ ہونے کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ بھی رکھتا ہو۔

    اعلان کردہ معلومات میں منفرد اقامہ حاصل کرنے کے اخراجات یا مطلوبہ مالی قدرت کے حوالے سے جامع تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں، ماہرین معیشت کے نزدیک منفرد اقامہ پروگرام کے نفاذ سے غیرملکیوں کی جانب سے مملکت سے باہر بھیجی جانے والی رقوم میں کمی آئے گی اور سعودی معیشت کو سالانہ 10 ارب ڈالر حاصل ہوں گے۔

  • سعودی عرب میں پہلا روزہ 6 مئی کو ہونے کا امکان

    سعودی عرب میں پہلا روزہ 6 مئی کو ہونے کا امکان

    ریاض: سعودی عرب میں پہلا روزہ پیر 6 مئی کو ہونے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں پہلا روزہ پیر 6 مئی کو ہونے کا قوی امکان ہے، ماہر فلکیات سدیر الرائی عبداللہ الخضیری کے مطابق مملکت میں رمضان المبارک کا چاند اتوار اور پیر کی درمیانی شب نظر آنے کا امکان ہے۔

    سعودی ماہر فلکیات سدیرالرائی عبداللہ الخضیری کا کہنا ہے کہ چاند کی ظاہری ہیئت کے مطابق شعبان کا اختتام 29 کی بجائے 30 تاریخ کو ہوگا۔

    مزید پڑھیں: رمضان المبارک کے استقبال کی تیاری ، حرم شریف میں 21 ہزار نئے قالین بچھا دیئے گئے

    ان کا کہنا تھا کہ پیر 6 مئی کو پہلا روزہ ہونے کا قوی امکان ہے تاہم سعودی عرب میں رویت ہلال، فلکی حساب کتاب کی بجائے حکومت کی تشکیل کردہ رویت کمیٹی کے اعلان اور سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ پاکستان میں بھی پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر کو ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 5 مئی کو ہوگا، محکمہ موسمیات کا بھی کہنا تھا کہ رمضان المبارک کا چاند 5 اور 6 مئی کی درمیانی شب نظر آنے کا قومی امکان ہے۔

  • سعودی عرب، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے پر 5 سال قید، 30 لاکھ ریال جرمانہ

    سعودی عرب، سوشل میڈیا پر جعلی خبریں پھیلانے پر 5 سال قید، 30 لاکھ ریال جرمانہ

    ریاض: سعودی عرب میں سائبر جرائم پر نظر رکھنے والے ادارے نے کہا ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر جعلی اور غیرحقیقی معلومات پر مشتمل ویڈیو جاری کرنا جرم ہے ایسا کرنے پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ ہوسکتا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق جعلی معلومات پر مشتمل ویڈیو جاری کرنے کا سلسلہ عام ہونے کے بعد انسداد سائبر کرائم ادارے نے ان کی روک تھام کرنے کا اعادہ کیا ہے اور خلاف ورزی پر 5 سال قید اور 30 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا دی جائے گی۔

    سعودی قانونی مشیر محمد التمیاط نے سائبر کرائم قوانین کی اس شق کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا صارفین ویوز اور لائک کے حصول کے لیے بعض اوقات غیرحقیقی معلومات پرمبنی جعلی ویڈیو بھی لگادیتے ہیں۔

    قانونی مشیر کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے منفی اور مثبت دونوں پہلو ہیں، سائبر کرائم کے قوانین اس کے منفی پہلوؤں کو کم سے کم کرنے کی کوشش کے لیے لاگو کیے گئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا صارفین کو ریاست کے متعلق کوئی بھی پوسٹ یا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے ان قوانین کا خیال رکھنا چاہئے، ریاست مختلف مواد شیئر کرنا بھی سائبر کرائم کے زمرے میں آتا ہے۔

    مزید پڑھیں: سوشل میڈیا پر انتشار پھیلانے والوں سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار

    محمد التمیاط نے کہا کہ حادثات اور اس میں زخمی ہونے والوں کی ویڈیو شیئر کرنا بھی قانوناً جرم ہے۔

    قانونی مشیر نے کہا کہ گزشتہ دنوں ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لوگوں کو دعا کی طرف راغب کرنے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑ لی تھی۔

    مذکورہ شخص نے دعویٰ کیا تھا کہ ایک مصری خاتون کے خلاف عدالت نے کسی جرم پر سزا سنائی تو اس نے حرم شریف میں جاکر دعا کی، اتفاق سے اس وقت وہاں سے گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل گزر رہے تھے انہوں نے خاتون کی روداد سننے پر اس کی سزا معاف کردی۔