Tag: ریاض

  • سعودی عرب، محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ،6افراد ہلاک

    سعودی عرب، محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ،6افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ سے چھ افراد ہلاک ہو گئے۔

    ترجمان شہری دفاع کے مطابق ایک حملہ آور نے منطقہ جیزان کے شہر الدایر میں محکمہ تعلیم کے دفتر میں فائرنگ کردی۔ جس سے پانچ افراد موقع پر دم توڑ گئے، جبکہ ایک زخمی اسپتال میں چل بسا۔ واقعے میں چار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں بنی مالک اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    ترجمان شہری دفاع کا کہنا ہے پولیس نے فائرنگ کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا ہے، حملہ آور مبینہ طور پر ٹیچر بتایا جاتا ہے، حکام واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔

  • وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    وزیر اعظم اورآرمی چیف کی سعودی فرمانروا سے ملاقات

    ریاض : وزیراعظم نواز شریف کی شاہی محل میں سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی، آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور طارق فاطمی بھی ملاقات میں شریک تھے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی قیادت ایران سعودی عرب کشیدگی ختم کرانے کے لئے سرگرم ہوگئی، سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کے کنگ سلمان ایئر بیس پہنچنے پر ریاض کے گورنر نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

    بعد ازاں نواز شریف نے سعودی فرما روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی،ملاقات کے دوران خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا اور سعودی عرب اور ایران کے درمیان رابطے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال کے باعث امت مسلمہ کمزور ہو رہی ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ریاض میں سعودی عرب کے وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان سے بھی ملاقات کی ہے.

  • سعودی عرب : مسجد پردہشت گردوں کی فائرنگ خاتون سمیت 5 شہری شہید

    سعودی عرب : مسجد پردہشت گردوں کی فائرنگ خاتون سمیت 5 شہری شہید

    ریاض : سعودی عرب میں مسجد کےباہر فائرنگ سے خاتون سمیت پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک حملہ ہلاک اور دو کو گرفتار کرلیاگیا۔

    تفصیلات کے مطابق دہشت گردوں نے ایک بار پھر سعودی عرب کو اپنی ناپاک اور مذموم سرگرمیوں کا ہدف بنا یا ہے۔

    سعودی عرب کے مشرقی شہر سیہات میں دہشت گردوں کی مسجد پر فائرنگ سے بھگدڑ مچ گئی۔ مسجد کےباہر فائرنگ سے زخمی پانچ افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے، پولیس نے ایک حملہ آور کو ہلاک کر کے دو ملزمان کو حراست میں لے لیاہے۔

    پولیس حکام کے مطابق مسلح شخص نے مسجد کے ہال میں پہنچنے کی کوشش کی لیکن مسجد سے کچھ فاصلے پر بنے چیکنگ پوائنٹ پر جب اسے روکا گیا تو اس نے فائرنگ شروع کردی۔جس میں متعدد افراد شدید زخمی ہوئے۔

    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لاشوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیاگیا۔ زخمیوں میں سے پانچ افراد نے دوران علاج دم توڑ دیا، بعض کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

    دہشت گردی کا یہ واقعہ سعودی عرب کے مشرق صوبے قطیف میں پیش آیا۔ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کررہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب کے مغربی شہر القدیح میں مئی کے مہینے میں خود کش حملہ آور نے جمعے کی نماز کے وقت دھماکہ کر کے 21افراد کو شہید اور 81کو زخمی کیا تھا ۔اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کی تھی ۔

  • سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    سعودی عرب :رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنےسے11افراد جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب کے شہر خوبار میں سرکاری آئل کمپنی کے رہائشی کمپلیکس میں آگ لگنے سے گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد زخمی ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ سعودی عرب کے مقامی وقت کے مطابق صبح پانچ بج کر پینتالیس منٹ پر لگی۔ جس نے دیکھتے ہی دیکھتے رہائشی کمپلیکس کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    ذرائع کے مطابق آتشزدگی کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آ سکی ، ریسکیو ادارے ہیلی کاپٹروں اور واٹر کینن کے ذریعے آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    آتشزدگی کے باعث مجموعی طور پر گیارہ افراد جاں بحق اور دو سو سے زائد جھلس کر زخمی ہوچکے ہیں۔ عرب میڈیا کے مطابق زخمیوں میں سے متعدد کی حالت تشویشنا ک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔


    Several dead in fire at Saudi Arabia housing… by arynews

  • سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    سعودی عرب اورخلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا

    ریاض : سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، سعودی عرب سمیت ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات18جون کو ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، جس کےبعد ان ممالک میں پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا۔

    عرب میڈیا کے مطابق چاند دیکھنے کے لئے متحدہ عرب امارات کی سرکاری رویت ہلال کمیٹی اور سعودی سپریم کونسل کا اجلاس ریاض میں ہوا۔

    اجلاس میں سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں چاند نظر نہ آنے کا اعلان کیا گیا جب کہ انڈونیشیا، ملائیشیا، کوریا، جاپان اور ترکی میں بھی رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے بعد اب خلیج سمیت ان تمام ممالک میں یکم رمضان اٹھار جون بروز جمعرات کو ہوگا۔

  • سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    سعودی سکیورٹی فورسز کی کاروائی 93 دہشتگرد گرفتار

    دبئی: سعودی سکیورٹی فورسز نے داعش کے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا، کاروائی میں 61 افراد پر مشتمل گروہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جنہوں نے سعودیہ میں تربیتی کیمپ بھی قائم کرلیا تھا۔

    سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سکیورٹی فورسزنے ملک کے مختلف حصوں میں کارروائیاں کرکے 93 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار شدہ افراد میں دو افراد ہیں جنہوں نے ریاض میں واقع امریکی سفارتخانے پر ناکام خود کش حملہ کی منصوبہ بندی کی تھی۔

    سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق گرفتار 93دہشت گردوں میں سے 77 سعودی شہری ہیں۔

    بیان میں کہا گیا ہےگرفتار شدگان میں مبینہ طورپرداعش کے لیے کام کرتے ہیں جب کہ یہ دہشت گرد ملک میں اعلیٰ شخصیات کے قتل اور امریکی سفارت خانے پرخود کش دھماکوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ایک گروہ جو کہ  61 افراد پر مشتمل ہے کہ سوشل میڈیا کے زریعے اپنے گروہ لوگوں کو شامل کرہا تھا، فنڈ اکھٹا کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے سعودی ریاست کے اندر ایک تربیتی کیمپ بھی بنالیا تھا۔

  • پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد سعودی عرب پہنچ گیا، پرتپاک استقبال

    ریاض : یمن کے تنازعے کے پرامن حل کیلئے پاکستانی وفد سعودی عرب پہنچ گیا ہے، سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    یمن کے بحران کےپرامن حل اورمحصور پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیردفاع خواجہ آصف کی قیادت میں اعلٰی سطحی وفد ریاض پہنچ گیا ہے۔

    وفد میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز سمیت فوجی افسران بھی شامل ہیں۔ریاض کےبین الاقوامی ہوائی اڈے پر سعودی وزیردفاع شہزادہ محمد سلمان نے پاکستانی وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔

    پاکستانی وفد سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کریگا جس میں یمن کے جنگی بحران اور وہاں محصور پاکستانیوں کی واپسی سمیت سعودی عرب کی سالمیت اور تحفظ کیلئے تمام تروسائل فراہم کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچائے گا۔

  • داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    داعش کا خطرہ: سعودی سرحد پردیوارکی تعمیرشروع

    ریاض : سعودی عرب نے داعش سے بچاؤ کیلئے عراق کے ساتھ چھ سو میل طویل بارڈر پرسرحدی دیوارتعمیر کرنا شروع کردی ہے۔داعش نے عراق اورشام کے چند علاقوں پرقبضہ کیا ہوا ہے ۔

    برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں عراق کے ساتھ سرحد پر دیوار کی تعمیر کا معاملہ سال دوہزار چھ سے زیرغور تھا۔

    اس وقت عراق میں خانہ جنگی عروج پر تھی، مگراس پرعمل درآمد سال دوہزار چودہ کے آخر میں شروع کیا گیا تھا۔ مکہ اورمدینہ میں اسلام کی اہم ترین عبادت گاہوں پرقبضہ بھی داعش کے اہم مقاصد بتائے جاتے ہیں۔

    سعودی عرب کے شمالی علاقے میں عراق کے ساتھ سرحد کی دوسری جانب زیادہ تر علاقہ داعش کے قبضے میں ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی ایک سعودی چیک پوسٹ پر خود کش حملہ کیا گیا تھا، اس حملے میں شمالی سرحدوں کے انچارج جنرل احد البلاوی دو اہلکاروں سمیت ہلاک ہو گئے تھے۔

  • سعودی فرمانروا کیخلاف بات کرنے پرامام کو آٹھ سال قید

    سعودی فرمانروا کیخلاف بات کرنے پرامام کو آٹھ سال قید

    ریاض: عرب میڈیا  سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق سعودی عرب کی مقامی عدالت نے ایک امام مسجد کو مملکت کے فرمانروا کی اطاعت نہ کرنے اور فرقہ واریت کے بیج بونے کے الزام میں 8سال قید اور بعداز 10سال مملکت سے باہر کے سفر پر پابندی کی سزا سنا دی ہے۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ مذکورہ امام مسجد مملکت کی سا لمیت کو نقصان پہنچانے کے بھی مرتکب ہوئےہیں  اور ان کے خطبات پر بھی تا حیات پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

    امام اور اٹارنی جنرل نے عدالت کے مذکورہ  فیصلے پر اعتراض کیا ، جس پر انہیں 30دن کے اندر اپیل کرنے کی اجازت دی گئی ہے ۔آٹھ سال قید کا آغاز گرفتاری کے دن سے شمار کیا جائے گا۔

  • اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    اسرائیلی جارحیت پرعالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے،شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز

    ریاض :غزہ میں پندرہ سو سے زائد شہادتوں کے بعد سعودی عرب کے فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا بیان بھی سامنے آگیا۔۔ کہتے ہیں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت پر عالمی برادری کی خاموشی جنگی جرم ہے۔

    ریاض میں علما کے وفد سے ملاقات میں سعودی فرمانرواں شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کا کہنا ہے بین االاقوامی برادری کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی جارحیت پر خاموشی جنگی جرائم کے متراد ہے، فلسیطینیوں پر اسرائیلی حملوں کیخلاف موثر پالیسی اپنائی جائے۔

    سعودی فرمانروان کا بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب غزہ پر اسرائیلی یلغار کو پچیس دن ہوگئے ہیں اور پندر سو سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔