Tag: ریاض

  • اقوام متحدہ میں ایک اور سعودی خاتون کی اہم عہدے پر تقرری

    ریاض: سعودی عرب نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر میں سیاسی امور کی خاتون انچارج مقرر کردی، سعودی خاتون وکیل جود الحارثی اس سے قبل کئی اہم عہدوں پر کام کرچکی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی خاتون وکیل جود الحارثی کو اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے دفتر میں سیاسی امور کا انچارج مقرر کیا گیا ہے۔

    جود الحارثی اس سے قبل اقوام متحدہ میں سیاسی امور کے ادارے میں کام کر چکی ہیں، وہ قیام امن کے شعبے سے منسلک رہی ہیں۔

    وہ اقوام متحدہ کے ماتحت جنیوا بین الاقوامی کانفرنس میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی نمائندگی کر چکی ہیں، انہیں یورپی ممالک میں او آئی سی کی جانب سے نوجوانوں کی نمائندگی کا اعزاز بھی حاصل ہے۔

    جود الحارثی نے بین الاقوامی قانون اور سیاسی امور کی تعلیم برطانیہ کی سوانزی یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔

  • موسم سرما میں گرم کپڑوں کی تقسیم، سعودی حکام کی ضروری ہدایت

    ریاض: موسم سرما میں مستحق افراد کو گرم کپڑوں کی تقسیم کے حوالے سے سعودی حکام نے کچھ ہدایات جاری کی ہیں۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب کے قومی مرکز برائے غیر منافع بخش شعبے نے اجازت نامے کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے سے منع کیا ہے۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے جمع کرنا خلاف قانون ہے۔

    مرکز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عوام سے استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کا اختیار اجازت یافتہ مقامی خیراتی اداروں کے سوا کسی کو نہیں، اجازت یافتہ مقامی خیراتی ادارے طے شدہ ضوابط کے تحت عوام سے براہ راست استعمال شدہ کپڑے جمع کرسکتے ہیں۔

    مرکز کا کہنا ہے کہ بعض تجارتی اداروں نے اجازت کے بغیر استعمال شدہ کپڑے جمع کرنے کے لیے مختلف محلوں میں ڈبے رکھوا دیے ہیں، یہ عمل غیر قانونی ہے اور اس کا مقصد ان کپڑوں کی ری سائیکلنگ کے علاوہ کچھ نہیں۔

  • سعودی عرب: عازمین حج کے لیے ایک اور سہولت

    ریاض: رواں برس حج کے دوران مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ تک چلنے والی حرمین ایکسپریس ایک گھنٹے کے دوران 72 ہزار عازمین کو ان کی منزل تک پہنچائے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق حرمین ایکسپریس انتظامیہ کے ڈائریکٹر جنرل انجینیئر یاسر خواجی کا کہنا ہے کہ حج سیزن کے دوران 17 ٹرینیں چلائی جائیں گی، ایک گھنٹے میں 72 ہزار عازمین کو حرمین ایکسپریس کے ذریعے سفر کی سہولت مہیا ہوگی۔

    یاسر خواجی نے یہ وضاحتی بیان نئے حج سیزن میں کرونا وبا سے پہلے کے کوٹے کی بحالی کے حوالے سے دیا ہے، اس بحالی سے بیرون مملکت سے آنے والے عازمین کی تعداد بڑھے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ریلوے لائن کمپنی سار مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ ٹرین کے ذریعے عازمین حج کو آمد و رفت کی سہولت فراہم کرے گی۔ منیٰ، مزدلفہ اور عرفات میں بھی سفر کی سہولت ہوگی۔

    یاسر خواجی کا کہنا تھا کہ حرمین ایکسپریس گاڑیوں اور بسوں کے مقابلے میں عازمین کو مکہ سے مدینہ اور مدینہ سے مکہ ریکارڈ وقت میں منتقل کرے گی، ایک شہر سے دوسرے شہر کا سفر ڈھائی گھنٹے میں طے ہوگا، یہ سفر گاڑیوں اور بسوں کے مقابلے میں محفوظ بھی ہوگا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے سال ٹرین کے ذریعے عازمین کو سفر کی سہولت فراہم کرنے کی کوششیں کامیاب رہی تھی، 1.35 ملین سے زیادہ حجاج نے ٹرین سے سفر کیا تھا۔

  • سعودی عرب کا روایتی تلواروں کا رقص: روایات کی پابندی ضروری

    ریاض: سعودی عرب کی کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن نے مملکت کے قومی تلواروں کے رقص سے متعلق اہم ہدایات جاری کی ہیں اور رقص کا مظاہرہ کرنے والوں کو اس کی پابندی کی تاکید کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی عرب میں دارۃ الملک عبد العزیز (کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن) کے ماتحت سعودی عرضہ کے قومی مرکز نے تمام عوامی طائفوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تلواروں کا سعودی رقص (العرضۃ السعودیہ) روایتی رسم و رواج اور قواعد و ضوابط کے مطابق کریں۔

    بیان میں کہا گیا کہ ایسے کسی بھی طائفے کو جو ضوابط کی پابندی نہیں کرے گا یا تلواروں کے رقص کی روایات سے انحراف کرے گا، اسے پروگرام میں شامل نہیں کیا جائے گا۔

    کنگ عبد العزیز فاؤنڈیشن کے ماتحت قومی مرکز نے تلواروں کے سعودی رقص کے حوالے سے ضوابط مقرر کیے ہیں۔

    طائفہ قومی مرکز کے مقرر کردہ پروگرام میں ہی تلواروں کے رقص کا اہتمام کرے گا، یہ اصول ماننے والے طائفے کو ہی پروگرام میں شریک کیا جائے گا۔

    تلواروں کا رقص پیش کرنے والے تمام سعودی ہوں اور ان کی تعداد 25 سے کم نہ ہو، رقص پیش کرنے والے قومی پوشاک (ثوب، غترہ، عقال، صابہ) کی پابندی کریں۔

    کسی بھی طائفے کو پوشاک اور رقص میں استعمال ہونے والے سامان پر اپنا نام لکھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

    قومی مرکز نے رقص میں اٹھائے جانے والے پرچم، قصیدے، طبلے اور دیگر اشیا سے متعلق بھی خصوصی ضوابط مقرر کیے ہیں۔

  • سعودی عرب: کان کنی کے شعبے میں اربوں ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری

    ریاض: سعودی عرب میں سال 2022 کے دوران کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی وزیر صنعت و معدنیات بندر الخریف کا کہنا ہے کہ سنہ 2022 کے دوران کان کنی کے شعبے میں 32 ارب ڈالر کی ریکارڈ غیر ملکی سرمایہ کاری لائے ہیں۔

    معدنیات کے حوالے سے بین الاقوامی کانفرنس کے دوران وزارت کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بندر الخریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس غیر ملکی سرمایہ کاری کے اہداف حاصل کرلیے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے تقریباً 20 سرمایہ کاروں کو سعودی عرب لانے میں کامیابی اور ریکارڈ سرمایہ کاری کا ہدف حاصل کیا ہے۔

    سعودی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ افریقہ سے وسطی اور مغربی ایشیا تک کان کنی کے علاقے میں بڑے معدنی وسائل موجود ہیں اور یہ مستقبل میں معدنیات کی طلب کے حوالے سے متوقع خلیج پر کر سکتے ہیں۔

  • ڈی پورٹ ہوجانے والوں پر نئی پابندی، سعودی قانون میں تبدیلی

    ڈی پورٹ ہوجانے والوں پر نئی پابندی، سعودی قانون میں تبدیلی

    ریاض: سعودی عرب کے محکمہ جوازات نے مملکت سے ڈی پورٹ ہوجانے والوں کی دوبارہ واپسی کے نئے قوانین سے متعلق وضاحت کی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ جوازات سے ایک شخص نے دریافت کیا کہ سنہ 2012 میں شعبہ ترحیل (ڈیپوٹیشن) کے ذریعے ملک آیا تھا کیا اب دوبارہ سعودی عرب جا سکتا ہوں؟

    جوازت نے اس حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ برس جوازات کے قوانین میں کی جانے والی تبدیلیوں میں ڈی پورٹ ہونے والوں کے حوالے سے بھی وضاحت کی گئی ہے جس کے مطابق وہ غیر ملکی جنہیں مملکت سے ڈی پورٹ کیا گیا ہو انہیں مملکت میں تاحیات بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

    ایسے افراد جنہیں ڈی پورٹ کیا گیا ہو یعنی انہیں شعبہ ترحیل کے ذریعے فنگرپرنٹ لینے کے بعد ملک بدر کیا گیا ہو، ان کا ریکارڈ جوازات کے مرکزی کمپیوٹر میں فیڈ کردیا جاتا ہے ایسے غیر ملکی کسی بھی دوسرے ویزے پر مملکت نہیں آسکتے۔

    خیال رہے کہ نئے سسٹم کے نفاذ سے قبل جن غیرملکیوں کو مملکت سے ڈی پورٹ کیا جاتا تھا ان پر محدود مدت کے لیے مملکت آنے کی پابندی عائد کی جاتی تھی۔

    جوازات کے مطابق ماضی میں عائد کی جانے والی پابندی کے حوالے سے ڈی پورٹ ہونے والے فرد کو مطلع کردیاجاتا تھا، تاہم نئے قانون کے نفاذ کے بعد اب ایسے افراد کو تاحیات مملکت کے لیے بلیک لسٹ کر دیا جاتا ہے۔

  • سعودی عرب: ڈیوٹی فری شاپس کے لیے نئے قواعد

    ریاض: سعودی حکام نے ڈیوٹی فری شاپس کے لیے نئے قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں، ڈیوٹی فری شاپس میں شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی ‏زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی نے سعودی ایئرپورٹس، بندرگاہوں اور بری سرحدی چیک پوسٹوں پر ڈیوٹی فری شاپس کے قیام سے متعلق قواعد و ضوابط مقرر کیے ہیں۔

    ڈیوٹی فری شاپ کے قواعد و ضوابط جی سی سی ممالک کے مشترکہ کسٹم سسٹم کے مطابق ہیں، قواعد و ضوابط پر عمل درآمد 30 روز بعد شروع ہوگا۔

    اتھارٹی نے بیان میں کہا کہ ڈیوٹی فری شاپس سے مسافروں کو سامان خریدنے کی اجازت ہوگی، اس سے سفر کے دوران بہت ساری مصنوعات مارکیٹ میں مہیا ہوں گی۔

    ڈیوٹی فری شاپس میں مقامی کمپنیوں کو بھی اپنی مصنوعات متعارف کروانے کا موقع دیا جائے گا۔

    اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں صرف کنگ عبد العزیز ایئرپورٹ جدہ، کنگ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ریاض، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ ظہران اور امیر محمد بن عبد العزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ مدینہ منورہ میں ڈیوٹی فری شاپس ہیں اور یہ مملکت سے باہر جانے والے مسافروں کے لیے کھولی گئی ہیں۔

    زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹم اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی فری شاپس میں شراب فروخت کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ ڈیوٹی فری شاپس کے قواعد و ضوابط سعودی کابینہ کی جانب سے ڈیوٹی فری شاپس کے قیام کی منظوری کے بعد مقرر کیے گئے ہیں۔

  • سعودی عرب: سگنل توڑنے پر جرمانہ نہیں ہوگا، مگر کس صورت میں؟

    سعودی عرب: سگنل توڑنے پر جرمانہ نہیں ہوگا، مگر کس صورت میں؟

    ریاض: سعودی عرب کے محکمہ ٹریفک کے اہلکار صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ ایمبولینس یا ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے سگنل توڑا جاسکتا ہے اور ایسی صورت میں جرمانے کے خلاف کارروائی بھی کی جاسکتی ہے۔

    اردو نیوز کے مطابق سعودی محکمہ ٹریفک کا کہنا ہے کہ ایمرجنسی سروسز والی گاڑی کو راستہ دینے کے لیے ریڈ سگنل عبور کرنا سگنل توڑنا شمار نہیں ہوگا۔

    ٹریفک سلامتی کے رکن صالح الغامدی کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں سگنل توڑنا ٹریفک خلاف ورزی شمار نہیں کیا جائے گا، اگر سگنل توڑنے کی وجہ ایمرجنسی سرکاری سروسز والی گاڑی کے لیے راستہ دینا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس کی گاڑی، یا ایمبولینس وغیرہ کو راستہ دینے کے لیے سگنل توڑا جاسکتا ہے اور اسے ٹریفک خلاف ورزی نہیں مانا جائے گا۔

    الغامدی نے مزید کہا کہ اگر ایسی صورت میں سگنل توڑنے پر ٹریفک خلاف ورزی کا جرمانہ آجائے تو تصویر کے ذریعے اس کے خلاف کارروائی آپ کا حق ہوگا۔

  • یورپی یونین میں سعودی عرب کی جانب سے خاتون سفیر مقرر

    ریاض: سعودی عرب نے یورپی یونین کی ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کی سربراہ ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو مقرر کردیا۔

    اردو نیوز کے مطابق یورپی یونین میں نئی سعودی سفیر ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے منگل کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے سامنے قصر یمامہ ریاض میں حلف اٹھایا۔

    ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع کو یورپی یونین کے لیے سعودی عرب کے سفیر کے ساتھ ایٹمی توانائی کی یورپین سوسائٹی میں سعودی سفارتی مشن کا سربراہ تعینات کیا گیا ہے۔

    ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع کولمبیا یونیورسٹی سے مذاکرات اور تنازعات کے موضوع پر ماسٹرز ہیں، وہ بین الاقوامی تعلقات پر بھی ماسٹرز ڈگری رکھتی ہیں جبکہ سراکوس یونیورسٹی سے جرنلزم میں گریجویشن بھی کر رکھی ہے۔

    انہوں نے اپنی عملی زندگی کے آغاز میں بین الاقوامی تعلقات اسٹریٹجک کمپنیوں اور رابطہ جات پر توجہ مرکوز کی، وزارت سیاحت اور وزارت خارجہ میں مشیر برائے بین الاقوامی تعلقات کے طور پر بھی کام کیا۔

    ہیفا بنت عبدالرحمٰن الجدیع واشنگٹن میں سعودی سفارت خانے میں ہیڈ آف پبلک ڈپلومیسی کی حیثیت سے بھی فرائض نبھا چکی ہیں، انہوں نے نیویارک میں اقوام متحدہ میں کئی سال خدمات انجام دیں۔

    یورپی یونین میں سفیر کے طور پر تعیناتی قبل سعودی ریسرچ اینڈ میڈیا گروپ میں (ایس آر ایم جی تھنک) میں ڈائریکٹر جنرل کے عہدے پر کام کر رہی تھیں۔

    ایس آر ایم جی کی سی ای او جمانا الراشد نے ہیفا الجدیع کو سفیر تعینات کیے جانے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہیفا الجدیع نے ایس آر ایم جی تھنک کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا اور محدود وقت میں بڑے کارنامے انجام دیے۔

    ہیفا بنت عبد الرحمٰن الجدیع نے حلف اٹھانے کے بعد اپنے تاثرات میں کہا کہ یورپی یونین کے سفارتی مشن کی سربراہ اور سفیر کی حیثیت سے تعیناتی پر شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعتماد پر قیادت کی شکر گزار اور ممنون ہوں۔

  • جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    جدہ میں آج بھی اسکول بند رہیں گے

    ریاض: سعودی عرب کے شہر جدہ میں بارش کے امکان کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    اردو نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم جدہ نے کہا ہے کہ غیر یقینی موسمی حالات کے باعث بدھ 4 جنوری کو بھی اسکول بند رہیں گے۔

    رواں ہفتے کے دوران بارش کے باعث جدہ سمیت مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوتی رہی ہے۔

    وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ جدہ کے علاوہ مکہ مکرمہ، رابغ، خلیص، جموم، الکامل اور بحرہ کے تمام تعلیمی اداروں میں تدریس آن لائن ہوگی۔

    محکمہ تعلیم کے مطابق طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کی سلامتی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔