Tag: ریا چکرورتی

  • ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ’تنہا رہنا پسند نہیں لیکن‘ عامر خان کا تیسری شادی سے متعلق سوال پر ردعمل

    ممبئی: بالی ووڈ کے میگا اسٹار عامر خان نے تیسری شادی سے متعلق ردعمل دے دیا۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ عامر خان نے حال ہی میں ریا چکرورتی کے پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی زندگی سے متعلق گفتگو کی، ساتھ اداکار نے کرن راؤ سے طلاق کے بعد دوبارہ شادی کرنے کے امکان پر تبادلہ خیال کیا۔

    ریا چکرورتی نے پوچھا کہ کیا آپ کا تیسری بار شادی کرنے والے ہیں جس پر عامر خان کا کہنا تھا کہ میں 59 سال کا ہوگیا ہوں، تیسری شادی کرنا اب مشکل لگ رہا ہے۔

    عامر خان کا کہنا تھا کہ مجھے تنہا رہنا پسند نہیں ہے، مجھے ایک پارٹنر کی ضرورت ہے، میں اپنی دونوں سابقہ بیویوں رینا اور کرن  سے بہت قریب ہوں، اور ہم ایک خاندان کی طرح ہیں

    اداکار کا کہنا تھا کہ زندگی بہت ناقابل بھروسہ ہے تو ہم اس پر کیسے اعتبار کرسکتے ہیں، شادی کا چلنا یا نہ چلنا ہر کسی کے لیے مختلف ہوتا ہے اور اس وقت میری زندگی میں بہت سے رشتے ہیں، میں اپنی فیملی اوربچوں سے دوبارہ جڑا ہوں، میں بہت خوش ہوں۔

    عامرخان کا کہنا تھا کہ میری دونوں فیملی میرے بہت قریب ہیں، میں آج کل خود کو بہتر انسان بنانے پر کام کررہا ہوں۔

  • ریا چکرورتی نے خود کو سشمیتا سے بڑا ’گولڈ ڈگر‘ قرار دیدیا

    ریا چکرورتی نے خود کو سشمیتا سے بڑا ’گولڈ ڈگر‘ قرار دیدیا

    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ریا چکرورتی نے خود کو سابق مس یونیورس سشمیتا سین سے بڑا گولڈ ڈگر قرار دیدیا۔

    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کی چیٹ شو’ چیپٹر ٹو‘ کی پہلی قسط کا ٹیزر جاری کردیا گیا، چیپٹر 2 کی پہلی قسط میں سشمیتا سین اس شو کی میزبان بنیں، جہاں انہوں نے خواتین کو بااختیار بنانے جیسے موضوعات کے بارے میں بات کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rhea Chakraborty (@rhea_chakraborty)

    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی نے سابق بیوٹی کوئین کے سامنے اعتراف کیا کہ وہ ان سے بھی بڑی ’گولڈ ڈگر‘ ہیں، جس پر سشمیتا نے جواب میں پوچھا، ’اوہ، تم بھی؟‘ چکرورتی نے جواب دیا کہ جی میں سب سے بڑی والی ہوں۔

    گفتگو کے دوران ریا نے بتایا کہ وہ 2 سال کے بعد 32 سال کی ہوجائیں گی جس پر سشمیتا خود کو روک نہیں پائی اور فوراً ہی اسے ’چھوٹا بچہ‘ قرار دیا، تاہم ریا نے کہا کہ دنیا مجھے ایک بچے کے طور پر نہیں دیکھ رہی۔

    واضح رہے کہ ریا چکرورتی بھی ٹرولنگ کا شکار رہی ہیں جبکہ آئی پی ایل کے سابق چیئرمین اور کاروباری شخصیت للت کمار مودی سے تعلقات پر بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین کو بعض لوگوں کی جانب سے ’گولڈ ڈگر‘ کہا گیا تھا۔

  • ریا چکرورتی کا جیل میں گزارے وقت سے متعلق انکشاف

    ریا چکرورتی کا جیل میں گزارے وقت سے متعلق انکشاف

    ممبئی: بالی ووڈ کے آنجہانی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی نے جیل میں گزارے وقت سے متعلق تفصیلات بتادیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ ریا چکرورتی نے سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد بائیکلہ جیل میں 28 دن گزارے، ان پر سشانت کے لیے منشیات منگوانے کا الزام تھا اور بعد میں انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا۔

    حالیہ انٹرویو میں ریا چکرورتی نے جیل میں گزارے وقت سے متعلق بتایا کہ جیل میں گزارا گیا وقت مشکل ترین تھا جس کا وہ تذکرہ بھی نہیں کرنا چاہتیں کیونکہ ان کی گرفتاری کووڈ 19 کے دنوں میں ہوئی تھی اس لیے 14 دن تک بالکل تنہا ایک کمرے میں تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ جو کھانے کے لیے دیا جاتا تھا وہ کھانا پڑتا تھا مجھ سے پوچھا جاتا کہ بھوک لگی ہے تو کھانا کھاؤ اور کھانے میں سوکھی روٹی، پانی میں بھیگی شملہ مرچیں ہوتیں تھیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میں دوسرے قیدیوں کو دیکھتی تو میرے اندر احساس شکر پیدا ہوتا کیونکہ ان کے پاس کوئی فیملی سپورٹ نہیں تھی، ان کے پاس ضمانت کے لیے پانچ یا دس ہزار روپے نہیں ہوتے تھے، میں سوچتی کہ میرے پاس فیملی اور دوست تو ہیں۔

    ریا چکرورتی کا مزید کہنا تھا کہ جیل میں ناشتہ صبح 6 بجے اور رات کا کھانا 2 بجے دوپہر کو دیا جاتا ہے۔ کھانے کے لیے اپنا معمول تبدیل کرنا پڑا۔ جیل میں گزارا ہوا وقت جسمانی مشقت سے زیادہ ذہنی اذیت اور تکلیف کا باعث ہوتا ہے۔

    واضح رہے کہ جون 2020 کو  اپنے گھر میں مبینہ طور پر خود کشی کرنے والے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی گرل فرینڈ ریا چکرورتی کو اداکار کے قتل کی تحقیقات کے دوران سشانت سنگھ کو منشیات فراہم اوراستعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات بیورو نے ستمبر2020  گرفتار کیا تھا اور انہیں 28 دن بعد ضمانت پر رہا کیا گیا تھا۔

  • سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا کے انٹرویو پر سمانتھا رتھ کا رد عمل

    سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ریا کے انٹرویو پر سمانتھا رتھ کا رد عمل

    بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد ان کی دوست ریا چکرورتی کے انٹرویو پر اداکارہ سمانتھا رتھ نے رد عمل ظاہر کرتے ہوئے ریا کو ’ہیرو‘ قرار دیا ہے۔

    دراصل ریا چکرورتی نے حال ہی میں اپنے بوائے فرینڈ سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد پہلی بار ایک انٹرویو دیا ہے، جس کی وجہ سے وہ ان دنوں سرخیوں میں ہیں۔

    ریا چکرورتی کو جون 2020 میں سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کے بعد میڈیا ٹرائل کا سامنا کرنے کے علاوہ گرفتار ہو کر جیل بھی جانا پڑا، انھیں اور ان کی فیملی کو ایک تکلیف دہ آزمائش سے گزرنا پڑا۔

    Samantha Ruth Prabhu Reshared Rhea's Video On Instagram

    اب ریا نے بہادری کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ان سوالوں کا سامنا کیا، اور انکشاف کیا کہ اس مشکل وقت میں ان کے خاندان نے سنبھالا، انٹرویو کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، اداکارہ سمانتھا رتھ پربھو نے بھی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’ہیرو۔‘‘

    وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں ریا نے اپنے والد کے بارے میں بات کی، اور کہا ’’مجھے لگتا ہے میری پوری طاقت اور لچک میرے خاندان سے آئی ہے، میرے والد فوج میں تھے، ہماری تربیت بھی فوجی کی طرح ہوئی، اس مشکل وقت میں انھوں نے مجھ سے کہا فوج میں جب ہم پر گولیاں چل رہی ہوتی ہیں تو ہم لیٹ نہیں جاتے بلکہ کھڑے ہوتے ہیں اور گولیوں کا سامنا کرتے ہیں، اس لیے میں کہوں گی کہ مشکل وقت کا سامنا کرنے کی ہمت مجھے خاندان سے ملی۔‘‘

    ریا نے دوست شیبانی ڈانڈیکر کی بھی تعریف کی کہ جب کوئی نہیں تھا تو انھوں نے ساتھ دیا، اپنی ماں، والد، اور بھائی کے علاوہ ریا نے اپنی سہیلیوں ندھی، انیشا کا بھی ذکر کیا۔ ریا نے کہا ’’ہم مٹھی بھر لوگ تھے اور ہمیں لاکھوں کے ہجوم کا سامنا تھا۔‘‘

    سمانتھا رتھ پربھو ریا کی اس تقریر سے بہت متاثر ہوئیں، اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے سمانتھا نے لکھا: ’’ہیرو۔‘‘

    تاہم دوسری طرف سشانت سنگھ کی بہن شویتا سنگھ کیرتی کو ریا کا یہ انٹرویو پسند نہیں آیا، انھوں نے انسٹاگرام پر تنقید کرتے ہوئے اپنے بھائی کی تصاویر شیئر کیں اور لکھا کہ جو شخص اب اپنا دفاع نہیں کر سکتا اس پر الزام لگانے پر اپنے ضمیر کو کیا جواب دوگی! میرے بھائی کا دل صاف تھا وہ لاکھوں دلوں میں دھڑکتے ہیں۔

    ریا نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ سشانت سنگھ راجپوت کی دماغی صحت کی حالت کے بارے میں جانتی ہیں۔ ریا نے کہا ’’مجھے نہیں پتا کہ اسے کس چیز نے ایسا کرنے پر مجبور کیا کیوں کہ میں اس کے دماغ میں نہیں رہتی، لیکن میں اس کے دماغی طور پر بیمار ہونے کے بارے میں حقیقت سے واقف ہوں۔‘‘