Tag: ریتھک روشن

  • ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    ’ہر کوئی ریتھک روشن کے خلاف تھا‘

    بالی ووڈ اداکارہ امیشا پٹیل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ جب ریتھک روشن کو فلم انڈسٹری میں ’لانچ‘ کیا جا رہا تھا تو ہر کوئی اس کے خلاف تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ایک انٹرویو کے دوران ’غدر 2‘ کی اداکارہ امیشا پٹیل نے بتایا کہ جب ریتھک روشن لانچ ہونے والا تھا، اسی وقت امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشیک بچن کو بھی لانچ کیا جا رہا تھا، جس نے کرش اداکار کے لیے پریشانی کھڑی کر دی۔

    امیشا پٹیل کے مطابق انڈسٹری میں ابھیشیک کی آمد کے موقع پر ریتھک پر کسی کو بھروسہ نہیں تھا۔ امیشا نے بتایا کہ جب وہ 2000 میں کیریئر کی پہلی فلم ’کہو نا پیار ہے‘ سے آغاز کرنے جا رہی تھیں تو ریتھک کو دوسری طرف کرینہ کپور کے ساتھ لانچ کیا جا رہا تھا۔

    انھوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ راکیش روشن کی فلم کہو نا پیار ایک کم زور فلم سمجھی جا رہی تھی، انھی دنوں شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ان کی فلم سے پہلے ریلیز ہونے والی تھیں، اس لیے کئی لوگوں نے راکیش روشن پر فلم کی ریلیز کی تاریخ آگے بڑھانے کے لیے دباؤ ڈالا۔

    شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلمیں ’پھر بھی دل ہے ہندوستانی‘ اور ’میلہ‘ جیسی فلمیں ریلیز ہو رہی تھیں، انڈسٹری کے لوگوں کا خیال تھا کہ فلم بری طرح پٹ جائے گی لیکن راکیش روشن ڈٹ گئے تھے، ان کا کہنا تھا کہ انھیں اپنی فلم پر بھروسہ ہے۔

  • ریتھک اور سیف کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی

    ریتھک اور سیف کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی

    ممبئی: ریتھک روشن اور سیف علی خان کی فلم ’وکرم ویدھا‘ کے بزنس میں بہتری آ گئی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق وکرم ویدھا کا پانچویں دن کا باکس آفس کلیکشن بہتر رہا، فلم نے دسہرے کی تیاریوں سے فائدہ اٹھایا، اور اس کے بزنس میں 12 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔

    چند دن قبل تک اس ہندی ری میک کو باکس آفس پر ناکام قرار دیا جا رہا تھا، تاہم اپنے پہلے پیر کو اچھے بزنس کے بعد منگل کو فلم کے کلیکشن میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا۔

    یہ فلم 2017 کی تمل ’وکرم ویدھا‘ کا ہندی ری میک ہے جس میں مرکزی کردار آر مادھون اور وجے سیتھوپتی نے ادا کیا تھا۔

    فلم نے پیر کو 5.39 کروڑ روپے بزنس کیا تھا، منگل کو اس میں تقریباً 12 فی صد اضافہ ہوا، منگل کا بزنس 5.80 سے 6.20 کروڑ روپے رہا، جو کہ فلم کے ویک اینڈ کلیکشن کے لحاظ سے ایک اچھا بزنس تھا، آج بدھ کو دسہرے کی چھٹی پر 50 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کرنے کی امید ہے۔

    دوسری طرف فلمی تجزیہ کار ترن آدرش نے کہا کہ فلم باکس آفس پر توقع کے مطابق نتائج نہ دے سکی اور تین دنوں کے دوران مجموعی طور پر 36.94 کروڑ روپے کا بزنس کر سکی۔

  • مسلمان لڑکے سے محبت کرنے کا جرم، راکیش روشن کا بیٹی پر تشدد

    مسلمان لڑکے سے محبت کرنے کا جرم، راکیش روشن کا بیٹی پر تشدد

    ممبئی: مسلمان لڑکے سے شادی کا ارادہ کرنے پر بھارتی اداکار اور ہدایت کار راکیش روشن نے اپنی بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلمان لڑکے سے شادی کا ارادہ کرنے پر بھارتی ہدایت کار راکیش روشن اور ریتھک روشن نے سنینا روشن کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، راکیش اور ریتھک روشن نے سنینا کو جیل بھجوانے کی بھی کوشش کی۔

    سنینا نے انکشاف کیا کہ مسلمان صحافی روحیل امین سے محبت کرنے کی وجہ سے والد نے تشدد کیا اور کہا کہ مسلمان دہشت گرد ہیں۔

    سنینا کا بھارتی میڈیا کو دئیے جانے والے انٹرویو میں کہنا تھا کہ روحیل امین دہشت گرد ہوتے تو بھارت میں صحافی کیسے ہوسکتے تھے۔

    سنینا کا کہنا تھا کہ ان کی روحیل امین سے گزشتہ سال سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی اور انہوں نے ڈر کی وجہ سے روحیل کا فون نمبر بھی چھپا رکھا تھا، میں نہیں چاہتی تھی کہ والد اور بھائی کو اس کا پتا چلے۔

    واضح رہے کہ حال ہی میں ریتھک روشن کی بہن سنینا روشن نے اپنے ہی بھائی کے خلاف ٹویٹ کرتے ہوئے پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو دنگ کردیا تھا۔

    سنینا نے ٹویٹ میں لکھا تھا کہ میری ساری حمایت کنگنا رناوت کے کے ساتھ ہے، جس کے بعد یہ واضح ہوگیا کہ سنینا نے اپنے بھائی پر کنگنا کو ترجیح دی ہے۔

    دوسری جانب کنگنا رناوت کی بہن رنگولی کا کہنا تھا کہ سنینا نے انہیں اور کنگنا کو فون کرکے ریتھک روشن اور کنگنا کے معاملے پر پہلے آواز نہ اٹھانے کے لیے معافی مانگی ہے۔

  • ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ایک اور بالی ووڈ اداکار کینسر کی بیماری میں مبتلا

    ممبئی : اداکاراورہدایت کار راکیش روشن بھی کینسر کی بیماری میں مبتلا ہوگئے، ریتھک روشن نے تصدیق کرتے ہوئے کہا والد کوگلےکاکینسرہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بالی ووڈمیں کینسر کی بیماری پھیلنےلگی، اداکاروہدایت کار راکیش روشن میں گلے کے کینسر کی تشخیص ہوئی ہے ، ان کےبیٹے اداکارریتھک روشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر والد کی تصویر کے ساتھ لکھا کہ والد کوگلے کا کینسر ہے، یہ بیماری ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، آج سرجری ہےلیکن پھر بھی جم جانےسے والد خود کو نہ روک پائے۔

    یاد رہے چند روز قبل اداکارشاہد کپور کے کینسرمیں مبتلا ہونے کی خبریں بھی گردش کرتی رہیں تھیں ، شاہد کپور کے گھر والوں نے انہیں کینسر کی ہونے کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ کچھ لوگ کیسے یہ سب لکھ سکتے ہیں؟ آخر اس خبر کی نیاد کیا ہے اس طرح کی افواہیں پھیلانے کو کس طرح سے جائز ٹھہرایا جاسکتا ہے۔

    مزید پڑھیں : بالی ووڈ اداکار شاہد کپور معدے کے کینسر میں مبتلا؟

    بعد ازاں اداکار رشی کپور کے حوالے سے بھی خبریں سامنے آئی تھیں کہ انہیں بھی کینسرلاحق ہے، جس کا علاج کرانے وہ نیویارک میں مقیم ہیں تاہم انہوں نے کینسر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

    واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار عرفان خان اور سونالی بیندرے کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہیں دونوں کا علاج جاری ہے، بالی ووڈ اداکارہ سونالی باندرے حال ہی میں نیویارک سے کینسرکاعلاج کروا کرلوٹی ہیں۔

  • استنبول حملہ: ریتھک روشن بال بال بچ گئے

    استنبول حملہ: ریتھک روشن بال بال بچ گئے

    نئی دہلی: بالی وڈ اداکار ریتھک روشن گزشتہ رات استنبول کے ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں بال بال بچ گئے۔ انہوں نے اس بات کی خبر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کے ذریعہ دی۔

    ریتھک روشن میڈرڈ میں آئیفا ایوارڈز میں شرکت کے بعد اپنے بیٹوں کے ہمراہ اسپین اور افریقہ میں چھٹیاں گزار رہے تھے جس کے بعد وہ واپس بھارت جارہے تھے۔ انہیں استنبول کی کنیکٹنگ فلائٹ لینی تھی۔

    استنبول میں انہوں نے اپنی فلائٹ مس کردی جس کے بعد وہ دوسری فلائٹ کے ذریعہ وطن واپس روانہ ہوگئے۔

    اس کے 3 گھنٹے بعد کمال اتاترک ایئرپورٹ پر دہشت گرد حملہ ہوگیا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 36 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

    ریتھک نے اپنے بچنے کی خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دی۔

    انہوں نے مذہب کے نام پر قتل کی مذمت کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف کھڑے ہونے کی اپیل کی جبکہ انہوں نے ایئرپورٹ کے خوش اخلاق عملہ کی تعریف بھی کی۔