Tag: ریت کا طوفان

  • عراق میں ریت کا طوفان، ہوائی اڈے بند

    عراق میں ریت کا طوفان، ہوائی اڈے بند

    بغداد: عراق کے جنوبی اور وسطی علاقوں میں شدید ریت کا طوفان آنے کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، سانس میں تکلیف کے باعث ہزاروں افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جبکہ بصرہ اور نجف کے ہوائی اڈوں کو بند کردیا گیا ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عراقی وزارت صحت کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دارالحکومت بغداد میں 1,014 افراد، جب کہ المُثنّی صوبے میں 874 مریض لائے گئے ہیں۔

    ترجمان سیف البدَر کے مطابق اسپتالوں میں لائے گئے زیادہ تر مریضوں کو گردوغبار کے باعث سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے، تاہم کسی کے مرنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    رپورٹس کے مطابق شہری ماسک پہن کر سنسان سڑکوں پر چلتے نظر آئے۔ ہوا میں گرد اتنی شدید تھی کہ نظریں بمشکل ایک کلومیٹر سے آگے دیکھ سکتی تھیں۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں ریت کے طوفان آنا معلوم کی بات ہے، مگر ماحولیاتی تبدیلی اور صحراؤں کے پھیلاؤ کے باعث ان کی شدت اور تعداد مزید بڑھ رہی ہے، اقوام متحدہ نے عراق کو ماحولیاتی تبدیلی سے متاثرہ پانچویں سب سے زیادہ کمزور ملک قرار دیا ہے۔

    واضح رہے گزشتہ برس ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ریت کا طوفان آیا تھا جس سے متاثر ہونے والے سینکڑوں شہریوں کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

    زابل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ہسپتال کے عہدیداروں میں سے ایک محمد خلیلی نے اس موضوع پر معلومات فراہم کی تھیں۔

    محمد خلیلی کا کہنا تھا کہ سیستان کے علاقے میں شدید طوفان اور گردوغبار سے متاثر اور زخمی ہونے والے 620 افراد اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے 25 کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

    لیبیا میں صحرائی سرخ ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    ایرانی اہلکار نے بتایا تھا کہ ریتلے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

  • بھارت میں عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیران کردیا، ویڈیو وائرل

    بھارت میں عجیب و غریب منظر نے لوگوں کو حیران کردیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے ڈانگ ضلع میں ساپوترا کا دورہ کرنے والے سیاحوں نے 150 فٹ اونچے ریت کے طوفان کا مشاہدہ کیا۔

    ایک مقامی کارٹ فروش نے ٹیبل پوائنٹ کے اوپر نایاب نظارے کو ریکارڈ کیا جو کہ ایک مشہور ہل اسٹیشن کی جگہ ہے۔

    وائرل ویڈیو میں زمین سے 150 فٹ اونچے ریت کے طوفان کو دیکھا جاسکتا ہے جبکہ قرب و جوار میں لوگ بھی موجود ہیں جو اس منظر کو ریکارڈ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں دھول اور ریت کے بڑھتے ہوئے طوفانوں کے مضر صحت ماحولیاتی اثرات پر سائنس دان خطرے کی گھنٹی بجا رہے ہیں۔

    اس طرح کے طوفان اکثر اوقات بصارت کو دھندلا دیتے ہیں، میری ٹائم اور فلائٹ آپریشن میں خلل ڈالتے ہیں، انسانی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے باعث بسا اوقات سکول بند کرنے پڑتے ہیں اور نیلے آسمان کو بھی نارنجی رنگ میں بدل دیتے ہیں۔

    دھول کے باریک ذرات کے باعث  دمہ کے مرض میں اضافہ اور بیکٹیریا اور محلق وائرس کے ساتھ  بہت کچھ اس سے منسلک تھا۔

    محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ موسم اور آب و ہوا کے پیش نظر ایسے طوفان کے باعث  دھول کئی دنوں تک فضا میں رہ سکتی ہے اور کافی دور تک سفر کر سکتی ہے۔

  • ایران میں ریت کا طوفان، سینکڑوں شہری اسپتال منتقل

    ایران میں ریت کا طوفان، سینکڑوں شہری اسپتال منتقل

    ایران کے جنوب مشرقی صوبے سیستان بلوچستان میں ریت کے طوفان سے متاثر ہونے والے سینکڑوں شہریوں کو اسپتال لایا گیا۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق زابل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے ہسپتال کے عہدیداروں میں سے ایک محمد خلیلی نے اس موضوع پر معلومات فراہم کی ہیں۔

    محمد خلیلی کا کہنا تھا کہ سیستان کے علاقے میں شدید طوفان اور گردوغبار سے متاثر اور زخمی ہونے والے 620 افراد اسپتال پہنچے ہیں، جن میں سے 25 کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔

    ایرانی اہلکار نے بتایا کہ ریتلے طوفان کی وجہ سے حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 16 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں جولائی میں معمول سے زیادہ بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے، نئی دہلی میں آج گرج چمک اور طوفان کے ساتھ شدید بارشوں کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رواں ماہ جولائی میں بھارت کے بیشتر ریجن میں مون سون بارشوں کی توقع ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق آسام اور آرونا چل پردیش کے علاقوں میں سیلابی صورتِ حال ہے۔ دریائے برہم پترا میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے۔

    آسام میں سیلاب سے 19 اضلاع بہت زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور آرونا چل پردیش میں 6 جولائی تک اسکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آسام اور آروناچل پردیش میں سیلاب کے باعث مختلف حادثات میں 35 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    اسرائیلی فوج نے بے گھر فلسطینیوں سے خان یونس بھی خالی کروالیا

    ریاست بہار میں آسمانی بجلی گرنے کے مختلف واقعات میں 7 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔ تلنگانہ کی ندی میں درجنوں مویشی بہہ گئے۔

  • لیبیا میں صحرائی سرخ ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    لیبیا میں صحرائی سرخ ریت کا طوفان، نظام زندگی درہم برہم

    لیبیا کے مشرقی علاقوں میں کالی آندھی کے باعث نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، ریت کے طوفان کے باعث دن میں بھی تاریکی چھا گئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق صحرائی سرخ ریت اڑانے والی آندھی سے ماحول سرخ ہوگیا، پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ نظام زندگی بھی شدید متاثر ہوا۔

    حد نگاہ نہ ہونے کے برابر ہوگئی جس کے باعث رہائشیوں کو گھروں تک محدود رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی۔ متاثرہ علاقوں میں ہنگامی حالت کا اعلان کردیا گیا۔

    سمندر کے دوسری طرف یونان میں بھی اس سے ملتی جلتی کیفیت دیکھی گئی جہاں صحرائے کبریٰ کی سرخ ریت سے ماحول سرخ ہوگیا۔

    دوسری جانب چین کے جنوبی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارشوں سے نظام زندگی درہم برہم ہو گیا جبکہ چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    سعودی عرب میں شدید بارشوں کا الرٹ جاری

    رپورٹ کے مطابق موسلا دھار بارشوں کے باعث ٹریفک اور ٹرینوں کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے جبکہ مختلف حادثات میں کئی افراد زخمی ہوگئے، تیز ہواؤں سے متعدد گھروں کی چھتیں بھی اڑ گئیں۔

  • بھارت میں ریت کا طوفان، 100 افراد ہلاک، 150زخمی

    بھارت میں ریت کا طوفان، 100 افراد ہلاک، 150زخمی

    راجھستان : بھارتی ریاست راجھستان میں ریت کا طوفان امڈ آیا، جس کے نتیجے میں100 افراد ہلاک جبکہ 150زخمی ہوگئے۔

    بھارت کی ریاست راجھستان سمیت شمالی علاقوں میں ریت کے طوفان اوربارشوں سے تقریباََ سو افراد ہلاک اورڈیڑھ سوزخمی ہوگئے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا جارہا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریت کے طوفان کے باعث درخت اوربجلی کے کھمبے گرگئے اورمتعددعمارتوں کونقصان پہنچا۔مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

    ریت کے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں معمول کی زندگی مفلوج ہوگئی۔ٹرین سروس اورپروازوں کی آمد ورفت بھی متاثرہوئی۔

    اتر پردیس کے وزیر اعلیٰیوگی ادیتھ ناتھ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ امدادی کارروائیوں کی نگرانی کریں جبکہ حکام نے عوام کوبلاضرورت باہرنہ نکلنے اورگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ شہری غیر ضروری سفرکرنے سے گریز کریں،طوفان آئندہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے ریت طوفان کے سبب ہونے والے جانی نقصان پر افسوس کیا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • دبئی: ریت کا طوفان، حدِنگاہ صفر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    دبئی: ریت کا طوفان، حدِنگاہ صفر، سینکڑوں پروازیں منسوخ

    دبئی: ریت کے طوفان نے فضا کو آلودہ کردیا، ہر طرف اندھیرا چھانے سے گاڑیاں ٹکرا گئیں اور کئی افراد زخمی ہوگئے۔

    دبئی میں صبح سویرے اچانک ریت کا طوفان اُمڈ آیا، مٹی اور ریت کے اس طوفان نے دیکھتے ہی دیکھتے شہر بھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، مٹی کے طوفان کے باعث حدِ نگاہ انتہائی کم ہوگئی اور ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ سینکڑوں پروازیں بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

    طوفان کی وجہ سے اسکول اور دفاتر کو بھی بند  کردیا گیا ہے، اندھیرا چھانے کے باعث کئی گاڑیاں آپس میں ٹکرانے سے متعدد افراد زخمی ہوئے۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق تیزہواؤں سے سمندر میں طغیانی کا خدشہ بڑھ گیا ہے، دبئی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی نے ریت کے طوفان کے دوران بچوں اور بڑوں کوگھروں میں رہنے کی ہدایت کی ہے۔

    ریت کے طوفان کا سلسلہ رواں ہفتے برقرار رہنے کا اندیشہ ہے۔