Tag: ریجرز

  • کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائیاں ، 3ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق چاکیواڑہ کے علاقے میں رینجرزنے کارروائی کرتے ہوئے ملزم عاقل حمید کو گرفتار کیا جس کا تعلق لیاری گینگ وار(بلال پپو گروپ)سے ہے، ملزم اسلحے کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہے۔

    ماڈل کالونی اور گارڈن کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان روہیت اور احمد رضا قادری کو گرفتار کیا جو ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، ایمونیشن اور مسروقہ سامان بھی بر آمد کیا گیا ہے اور تمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی : 10 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

    یاد رہے کہ گذشتہ روز رینجرز نے مختلف علاقوں میں کارروائی کرکے 10ملزمان کو گرفتار کیا تھا، تاج کمپلیکس اور بس اسٹینڈ کے اطراف سرچ آپریشن کرکے مشکوک افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی گئی۔