Tag: ریحام خان کی کتاب

  • عمران خان آئندہ الیکشن میں خواب میں بھی شیروانی نہیں پہنیں گے،حنیف عباسی

    عمران خان آئندہ الیکشن میں خواب میں بھی شیروانی نہیں پہنیں گے،حنیف عباسی

    لاہور : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ریحام خان کے معاملے میں مجھے گھسیٹا جارہا ہے میرا تعلق نہیں، عمران خان آئندہ الیکشن میں خواب میں بھی شیروانی نہیں پہنیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے این اے 60 کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے اور کہا کہ بیان حلفی ایک دوروزمیں جمع کرا دوں گا، راولپنڈی میں الزامات کی سیاست کی کمی نہیں رہی، لوگ غصے میں ہیں،شیر پر مہرلگے گی۔

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ریحام خان کے معاملے میں مجھے گھسیٹا جارہا ہے میرا تعلق نہیں، مسلم لیگ ن کا بھی ریحام خان کے معاملے میں ہاتھ نہیں۔

    رہنما ن لیگ نے کہا کہ ریحام کو پیسے کہاں سےدےسکتاہوں میرے اکاؤنٹ ہی منجمد ہیں، پی ٹی آئی اب تو یہ بھی کہے گی کہ نکاح اورطلاق میں نے کروائی، اللہ نہ کرے عمران خان والی تصویریں اور بلیک بیری میرا نکل آئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کو الیکشن سے پہلے اپنے آپ کو عدالتوں سے کلیئر کرنا پڑے گا ، عمران خان آئندہ الیکشن میں خواب میں بھی شیروانی نہیں پہنیں گے۔

    حنیف عباسی نے کہا کہ خلائی مخلوق جہاں سے بھی آجائے ہمارا مقابلہ ان سے ہے ، شعبدہ باز کا مقابلہ الیکشن میں کریں گے،لوڈ شیڈنگ کی ذمہ داری نگراں حکومت ہے۔

    ریحام خان کی کتاب کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب پر چیف جسٹس کوازخودنوٹس لینا چاہیے، ریحام خان کی کتاب سے کوئی تعلق نہیں ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ریحام خان کی کتاب : بھارتی سازش بے نقاب، انٹرویو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    ریحام خان کی کتاب : بھارتی سازش بے نقاب، انٹرویو نے بھانڈا پھوڑ دیا

    اسلام آباد : عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے کہا ہے کہ عمران خان کا صرف ایک ایجنڈا ہے کہ وہ کسی طرح وزیراعظم بن جائیں، چاہے ووٹ حاصل کرنے کیلئے کوئی بھی طریقہ استعمال کیا جائے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک بھارتی ٹی وی چینل کو انٹریو دیتے ہوئے کیا، عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب اس وقت پاکستان میں اور بین الاقوامی سطح پر بھرپور بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔

    اسی حوالے سے بھارتی ٹی وی نے بھی آج ان کا خصوصی انٹرویو نشر کیا جس میں الیکشن سے پہلے بھارتی چینل پر کپتان کی کردارکشی کی گئی اس انٹرویو سے قبل بھارتی ٹی وی نے یکم جون کو معنی خیزاشتہار چلایا جس میں عمران خان کے لیے دھماکہ خیز اور’’ڈنک‘‘کا لفظ لکھا گیا تھا۔

    اپنے انٹرویو میں ریحام کا عمران خان پر الزام تراشی کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ چیئر مین تحریک انصاف اقرباء پروری اور جنسی ہراسگی کے معاملات میں بھی براہ راست ملوث ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستانی عوام کو مایوس کیا اور وہ قوم کی امیدوں پر پورا نہیں اترے۔

    واضح رہے کہ بھارتی چینل پر ریحام  خان کا انٹریو آنے سے پہلے ہی حمزہ علی عباسی کے ٹویٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا تھا، کتاب کے کئی اقتباس سامنے آگئے، جو ڈنک بھارتی چینل پربیٹھ کر مارا جانا تھا اس پر لعن طعن ہونے لگی۔

    اس حوالے سے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے بااثر بھارتیوں سے خاص تعلقات، ریحام خان اور حسین حقانی کی ملاقاتیں اور بھارتی ٹی وی کا معنی خیز اشتہار ایسے سوالات کو جنم دیتا ہے کہ ملک میں عام انتخابات سے قبل ڈوریاں کہاں سے ہلائی جارہی ہیں؟
    واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان ایک ایسے سیاسی رہنما ہیں، جن کی نجی زندگی میں نہ صرف پاکستانی عوام بلکہ بھارتیوں کی بہت بڑی اکثریت گہری دلچسپی رکھتی ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔ 

  • ریحام خان کواستعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے: شاہ محمود قریشی

    ریحام خان کواستعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے: شاہ محمود قریشی

    ملتان: پیپلزپارٹی کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ریحام خان کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا گیا، ریحام کو استعمال کرنے والے افراد جلد بے نقاب ہوں گے.

    ان خیالات کا اظہار انھوں نے ملتان کے سابق ڈپٹی مئیراختربھٹہ کے تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر کیا. ان کا کہنا تھا کہ اختربھٹہ نے ساتھیوں سمیت ن لیگ چھوڑی ہے، اب وہ تحریک انصاف کا حصہ ہیں.

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ناصر الملک نے الیکشن وقت پرکروانے کی یقین دہانی کروائی ہے، جو خوش آئند ہے.

    پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین نے کہا کہ نوازحکومت ناکام ہوئی، لوگ مایوسی کا شکار ہیں، اسی وجہ سے ووٹر آئندہ انتخابات میں‌ قوم کو لوٹنے والوں کو مسترد کردیں گے.

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جہانگیر ترین سےکوئی تلخ کلامی نہیں ہوئی، خبر درست نہیں، جہانگیرترین میرے لیے قابل احترام ہیں۔

    ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اصغرخان کیس کا فیصلہ لازمی ہونا چاہیے، کیس میں پیش رفت ہونی چاہیے۔

    انھوں نے ریحام خان کتاب تنازعے سے متعلق کہا کہ عمران خان کی سابق اہلیہ کو مخالفین نے سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کیا۔


    نواز شریف ملک کے مفادات کو داؤ پر لگا رہے ہیں: شاہ محمود قریشی


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • ملتان کی سول کورٹ نے ریحام خان کی کتاب کو اشاعت سے روک دیا

    ملتان کی سول کورٹ نے ریحام خان کی کتاب کو اشاعت سے روک دیا

    ملتان : سول کورٹ نے ریحام خان کی کتاب کواشاعت سےروک دیا اور 9 جون تک حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے جواب طلب کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ملتان کی سول کورٹ کی جانب سے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب کی اشاعت پر نو جون تک حکم امتناع جاری کردیا گیا۔

    ریحام خان کی کتاب کی اشاعت روکنے کیلئے درخواست ایڈوکیٹ غلام مصطفی نے دائر کی، درخواست گزار کا کہنا تھا عمران خان کے کردار پر کیچڑ اچھال کر الیکشن سبوتاز کر نے کوشش کی جا رہی ہے یہ کتاب غیر ملکی ایجنڈے پر مبنی ہے۔

    درخواست گزار نے کہا اس سازش میں سابق سفیر حسین حقانی مسلم لیگ ن کی مدد سے کتاب کے ذریعے اداروں کے وقار کو تباہ کرنا چاہتے ہیں۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ الیکشن سے پہلے ریحام خان کی کتاب کی اشاعت کو روکا جائے۔

    سول جج ملتان نے درخواست پر ریحام خان، حسین حقانی اور پیمرا سے نو جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔

    واضح رہے کہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے مسودے میں موصولہ اطلاعات کے مطابق کچھ شخصیات کے حوالے سے متنازعہ قسم کے تاثرات درج کیے ہیں، جس پر میڈیا میں بھونچال سا آگیا ہے۔

    ریحام خان کی جانب سے الزامات پر شخصیات نے ان لندن میں قانونی نوٹس بھجوا دیا، ان کا کہنا تھا کہ ریحام خان کی کتاب جھوٹ اور گھٹیا الزام کا مجموعہ ہے۔

    مذکورہ نوٹس زلفی بخاری، اعجاز الرحمن، وسیم اکرم اور انیلہ خواجہ نے مشترکہ طور پر بھیجا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔