Tag: ریحانہ ڈار

  • والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا، بیٹے کا دعویٰ

    لاہور : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ میری والدہ ریحانہ ڈار کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ان کیساتھ دیگر خواتین کو بھی گرفتارکیاگیا ہے۔

    یاد رہے 8 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ریحانہ ڈار کو سیالکوٹ سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 71 سے مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے شکست دی تھی۔

    نتائج کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے خواجہ محمد آصف 118566ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ آزاد امیدوار ریحانہ امتیاز ڈار 100272 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔

  • الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر 2 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا، ریحانہ ڈار

    الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر 2 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا، ریحانہ ڈار

    رہنما تحریک انصاف کی والدہ ریحانہ ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ میرا بہادر بیٹا عمر ڈار آج 2 ماہ بعد گھر واپس لوٹ آیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق الیکشن میں پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار کی حیثیت سے حصہ لینے والے ریحانہ ڈار نے بتایا کہ میرے جگر کا ٹکڑا ماں کے سینے سے لپٹا تو لگا دنیا جہان کی ہرخوشی مل گئی ہو۔

    ریحانہ ڈارکا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ میرے گھر کی رونق واپس لوٹنے پر اپنے اللہ کا جتنا شکر ادا کروں وہ کم ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مشکل کی گھڑی میں ہمارا سہارا اور آواز بننے والے ہر فرد کی شکر گزار ہوں۔ میڈیا کے ان لوگوں کا بھی شکریہ جو میرے لیے آواز بلند کرتے رہے۔

    رہنما تحریک انصاف عمرڈار کی والدہ کا کہنا تھا کہ عمر نے آتے ہی پاکستان تحریک انصاف کا جھنڈا تھام لیا ہے۔

    ریحانہ ڈار نے کہا کہ انشااللہ اپنے بیٹے کیساتھ مل کر بانی پی ٹی آئی کے نظریے کیلئے جدوجہد کروں گی۔ انھوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔

  • خواجہ آصف نے ٹھپے لگوائیں، ریحانہ ڈار کا  الزام

    خواجہ آصف نے ٹھپے لگوائیں، ریحانہ ڈار کا الزام

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے الزام لگایا کہ خواجہ آصف نے ٹھپے لگوائیں، بڑی لیڈ کو ہار میں بدلا گیا تو کیوں نہ برا لگے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میری جیت کو ہار میں بدل دیا گیا ، بڑی لیڈ کو ہار میں بدلا گیا تو کیوں نہ برا لگے۔

    ریحانہ ڈار نے الزام عائد کیا کہ خواجہ آصف نے ٹھپے لگوائیں ، خواجہ آصف شکست تسلیم کرے، ایک سچ کے آگے جھوٹ کی دیوار کھڑی کردی گئی، زندگی میں کئی انتخابات دیکھےمگران الیکشن پر افسوس ہے

    ان کا کہنا تھا کہ ایک ماں کی سچائی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ دیں، مجھے امید ہے کہ الیکشن کمیشن سے انصاف ملے گا۔

  • قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا،  ریحانہ ڈار

    قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، ریحانہ ڈار

    اسلام آباد : این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت آزاد امیدوار ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کے سمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا، میں سیالکوٹ کی ماں ہوں الیکشن کمیشن میں انصاف دے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 71 سیالکوٹ سے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار ریحانہ ڈار نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ایک گھریلو خاتون ہوں، میرے گھر کو خواجہ آصف نے ڈی پی او اقبال حسن کیساتھ ملکر ظلم کیا۔

    ریحانہ ڈار نے بتایا کہ میں اس ظلم کے خلاف ڈٹ گئی اور خوف کے بت توڑ دیئے ، ایک ماں اپنے بچوں کے بغیر باہر نکلی اور سیالکوٹ کے عوام نے میرا ساتھ دیا، قطرہ قطرہ ملا کر سیالکوٹ کےسمندر نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں جیت رہی تھی تو چھ حلقوں میں پریذائیڈنگ افسرکو اٹھالیا گیا، آراوآفس گئی تو پولیس اہلکاروں نےتشدد کیا، نتائج تبدیل کیے گئے، اس طرح کاتشدداورانتخابات اپنی زندگی میں نہیں دیکھے، میں نے کہا ظلم نہیں ہونا چاہیے ،الیکشن باہر لڑیں دروازے توڑ کر گھروں میں نہ داخل ہوں۔

    ریحانہ ڈار نے مزید کہا کہ خواجہ آصف کیلئے آر او کے دفتر میں نتائج کو تبدیل کیاگیا ، میں دوبارہ انتخابات لڑنےکیلئے بھی تیار ہوں، میں ڈی پی او کیخلاف مقدمہ کروں گی۔

    پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن نے نوشین افتخار کو انصاف دیا تھا وہ ڈسکہ کی بیٹی تھی، میں سیالکوٹ کی ماں ہوں الیکشن کمیشن میں انصاف دے ، قرآن پاک پر حلف دیتی ہوں یہ فارم 45 اصلی ہیں ،الیکشن کمیشن سے امید ہے نوشین افتخار کی طرح مجھے بھی انصاف دیں۔

  • آر او صاحب  اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو، ریحانہ ڈار

    آر او صاحب اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو، ریحانہ ڈار

    اسلام آباد : پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار کا کہنا ہے کہ میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنے فیصلے پر قائم ہو تو میرا سامنا کرو۔

    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ این اے 71 سے امیدوار ریحانہ ڈار نے اپنے بیان میں کہا کہ فارم پینتالیس کے ہمراہ الیکشن کمیشن پیش ہوئی مگر آر او نہیں آیا،ریٹرننگ افسرکےپاس اصل فارم موجودہی نہیں ہے۔

    ریحانہ ڈار کا کہنا تھا کہ آر اوصاحب یہ شرمندگی اور پریشانی ایسے ختم نہیں ہو گی، میرے ایک ہاتھ میں قرآن اور دوسرے میں فارم پینتالیس ہے، اگر تم سچے تھے تو بھاگتے نہیں ،اپنےفیصلے پرقائم ہو تو میرا سامنا کرو۔

    پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ امیدوار نے مزید کہا کہ بائیس فروری کو پھر آؤں گی،امید ہے تم اپنا ریکارڈ لیکر پیش ہوں گے۔

  • NA – 71 سیالکوٹ: ریحانہ ڈار نے  دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی

    NA – 71 سیالکوٹ: ریحانہ ڈار نے دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی

    سیالکوٹ : تحریک انصاف کی حمایت یافتہ امیدوار ریحانہ ڈار نے این اے 71 سیالکوٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی ، اس حلقے سے ن لیگ کے خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق این اے 71 سیالکوٹ سے ریحانہ ڈار نے لاہور ہائی کورٹ میں دوبارہ گنتی کی درخواست دائر کردی، درخواست میں آر او ، الیکشن کمیشن اور خواجہ آصف سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ این اے 71سیالکوٹ سے ن لیگ کے خواجہ آصف کو فاتح قرار دیا گیا ہے ، خواجہ آصف فارم 45 کے مطابق ہار چکے ہیں، ان نے مبینہ ملی بھگت سے فارم 47 میں خود کو فاتح قرار دیا۔

    ریحانہ ڈار نے درخواست میں کہا ہے کہ فارم 45 کے نتائج ہمارے پاس موجود ہیں، استدعا ہے کہ عدالت فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کرنے کا حکم دے۔

    درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت الیکشن کمیشن کو حتمی نتیجہ جاری کرنے سے روکنے کاحکم دے اور دوبارہ گنتی کا حکم دیتے ہوئے فارم 47 کا نتیجہ کالعدم قرار دے۔

  • عثمان ڈار کی والدہ کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    عثمان ڈار کی والدہ کو 2 حلقوں سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

    لاہور : سابق پی ٹی آئی رہنما عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کو این اے 71 اور پی پی 46 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ملک بھرمیں کاغذات مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلوں پرسماعتیں جاری ہے، ایپلٹ ٹریبونل میں عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس شکیل احمد پر مشتمل الیکشن ایپلٹ بنچ نے سماعت کی، درخواست میں موقف اپنایا کہ سیاسی بنیادوں پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے، 40 مرلہ اراضی جعلسازی سے ہتھیانے کا الزام لگایا گیا۔

    ایپلٹ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، این اے 70 سیالکوٹ سے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے کاغذات نامزدگی منظور کرلی۔

    عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی این اے 71 اور پی پی 46 سے منظور کئے، ریحانہ ڈار نے آر او کے فیصلے کولاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔