Tag: ریسلنگ

  • میچ ہارنے کے بعد خاتون ریسلر کی خودکشی: اسپورٹس افسر کا اہم بیان

    میچ ہارنے کے بعد خاتون ریسلر کی خودکشی: اسپورٹس افسر کا اہم بیان

    نئی دہلی: ریسلنگ کا میچ ہارنے سے دلبرداشتہ خاتون ریسلر کی خودکشی کے بعد اسپورٹس افسر کا کہنا ہے کہ مقابلہ مکمل طور پر منصفانہ طریقے سے منعقد کیا گیا تھا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ریسلر کی خودکشی کے بعد بھرت پور کے ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر ستیہ پرکاش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مقابلہ مکمل طور پر منصفانہ طریقے سے منعقد کیا گیا تھا اور ریتیکا میچ کے بعد خوشی خوشی گھر چلی گئی تھی۔

    افسر کا کہنا تھا کہ ریتیکا نے کس وجہ سے یہ انتہائی قدم اٹھایا، یہ کہنا مشکل ہے۔ وہ اس کی موت کے بارے میں جان کر سخت حیران و پریشان ہیں۔

    ریسلر ریتیکا فوگاٹ نے 12 سے 14 مارچ کے دوران ریاست راجستھان کے شہر بھرت پور میں ہونے والے جونیئر ویمن ریسلنگ مقابلوں میں حصہ لیا تھا، ریاستی سطح کے ان مقابلوں میں تمام جونیئر، جونیئر خواتین اور مردوں کی ریسلنگ کے مقابلے منعقد ہوئے۔

    ریتیکا ویمن ریسلنگ کے فائنل تک پہنچ گئی تھیں، تاہم میچ میں کچھ بدمزگی ہوئی تھی۔ میچ کے اختتام پر پہلے ریتیکا کو فاتح قرار دیا گیا لیکن پوائنٹس کے سلسلے میں بحث ہوئی جس کے بعد ریتیکا کی حریف کو فاتح قرار دیا گیا۔

    6 منٹ کے میچ کے بعد ریتیکا اپنے گھر چلی گئی تھیں تاہم اسی رات انہوں نے پھندا لگا کر خودکشی کرلی جس کا علم گھر والوں کو صبح ہوا۔

    ریتیکا معروف پہلوان مہاویر سنگھ فوگاٹ کی بھتیجی بھی تھیں اور ان کے اکھاڑے میں 5 سال سے تربیت حاصل کر رہی تھیں۔ مہاویر سنگھ کی بیٹیاں گیتا اور ببیتا بھی ملک کی معروف ریسلرز ہیں جن پر بالی ووڈ فلم دنگل بھی بنائی جا چکی ہے۔

    واقعے کے بعد ملک بھر میں دکھ کی لہر دوڑ گئی، پولیس کیس کے مختلف خطوط پر تفتیش کر رہی ہے۔

  • اوکس بیکر "قاتل” یا "فاتح”؟

    اوکس بیکر "قاتل” یا "فاتح”؟

    اگر آپ ایک عام ڈیل ڈول والے انسان ہیں اور کسی روز اوکس بیکر کو بغیر دیکھے، جیساکہ فون پر اس کے ساتھ الجھ پڑے ہیں تو یقینا یہ پریشان کن ہے۔ جب آپ کا سامنا اوکس بیکر سے ہو گا تو اسے دیکھ کر ہی آپ کا دَم نکل سکتا ہے۔

    کمان جیسے ابرو، لمبی مونچھیں اور کرخت چہرے کے ساتھ اس چوڑے چکلے جسم والے انسان سے کوئی بھی بھڑنا نہیں‌ چاہے گا اور یہ جان کر تو ہرگز ہرگز نہیں‌ کہ وہ ایک پہلوان ہے اور ریسلنگ کے اکھاڑے میں طاقت آزمائی کے دوران دو حریفوں کو ابدی نیند سُلا چکا ہے۔

    ویسے اب یہ کسی طور ممکن نہیں‌ کہ کبھی آپ کا اوکس بیکر سے سامنا ہو، کیوں کہ وہ اب اس دنیا میں نہیں رہے!

    1934 میں پیدا ہونے والے ڈگلس بیکر نے ریسلنگ کی دنیا میں اوکس بیکر کے نام سے شہرت پائی۔ اس کا تعلق امریکا سے تھا جہاں 2014 میں‌ اس کی زندگی کا سفر تمام ہوچکا ہے۔

    ہم نے جن دو ریسلروں کی مقابلے کے دوران ہلاکت کا ذکر کیا ہے، ان کی موت بھی قتل نہیں‌ بلکہ حادثاتی تھی۔

    وہ ایسے بدقسمت ریسلر تھے جو رِنگ میں اوکس کا مقابلہ کرنے کے دوران داؤ پیچ برداشت نہ کرسکے اور اس پہلوان کے وار کی وجہ سے ان کی حرکتِ قلب بند ہوگئی۔ طبی رپورٹ میں‌ اسے ہارٹ اٹیک کہا گیا۔

    پہلا واقعہ 1971 کا ہے جب اوکس بیکر نے اپنے حریف البرٹو ٹورس کو سخت مقابلے کے دوران ایک داﺅ لگایا اور اس دوران ٹورس حرکتِ قلب بند ہوجانے سے چل بسا۔

    1972 میں یعنی اس افسوس ناک حادثے کے اگلے سال ہی ریسلر رے کیونکل بھی رِنگ میں اوکس کو شکست دینے کا خواب سجائے اترا، لیکن مقابلے کے دوران ہارٹ اٹیک کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔

    ان مقابلوں کے "قاتل فاتح” اوکس بیکر پر کوئی مقدمہ چلا اور نہ ہی کسی نے حریف ریسلروں کی موت کا الزام دیا۔

  • ٹی وی نہیں دیکھتا، اسپورٹس چینل پر کبھی ریسلنگ دیکھ لیتا ہوں: جسٹس وقار سیٹھ

    ٹی وی نہیں دیکھتا، اسپورٹس چینل پر کبھی ریسلنگ دیکھ لیتا ہوں: جسٹس وقار سیٹھ

    پشاور: جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف سنگین غداری کے کیس میں سزائے موت سنانے والے جسٹس وقار احمد سیٹھ نے کہا ہے کہ وہ ٹی وی نہیں دیکھتے، کبھی کبھی اسپورٹس چینل پر ریسلنگ دیکھ لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کوہاٹ اور مردان میں ویڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کے دوران سینئر وکیل معظم بٹ نے چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ وقار سیٹھ سے مکالمہ کیا، معظم بٹ نے کہا سر آپ اچھے فیصلے کرتے ہیں، خراج تحسین کے مستحق ہیں۔

    معظم بٹ نے کہا سخت حالات میں بھی آپ کے چہرے پر اطمینان اور سکون نظر آ رہا ہے۔ اس پر جسٹس وقار نے کہا کہ حالات کو کیا ہوا ہے، صبح آتے وقت تو حالات ٹھیک تھے۔ میں ٹی وی نہیں دیکھتا، اسپورٹس چینل پر کبھی ریسلنگ دیکھ لیتا ہوں۔

    معظم بٹ ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان حالات میں آپ کا مطمئن رہنا بڑی بات ہے۔ جسٹس وقار سیٹھ نے کہا کہ آپ نے بھی تو کچھ نہیں کہنا؟ اس پر معظم بٹ نے کہا نہیں میں کچھ نہیں کہتا، صرف آپ کو خراج تحسین پیش کرنے آیا ہوں۔

    یہ بھی پڑھیں:  پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

    خیال رہے کہ جسٹس وقار سیٹھ اس تین رکنی بینچ کے سربراہ تھے جس نے سابق صدر پرویز مشرف کو سنگین غداری کیس میں سزائے موت سنائی، 169 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں جسٹس وقار نے لکھا کہ پھانسی سے قبل پرویز مشرف فوت ہو جاتے ہیں تو ان کی لاش کو ڈی چوک لا کر تین دن تک لٹکائی جائے۔ تاہم جسٹس شاہد کریم نے اس نکتے سے اختلاف کرتے ہوئے کہا کہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں۔

    واضح رہے کہ تفصیلی فیصلہ سامنے آنے کے بعد ملک بھر میں اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • خود کش دھماکے کے بعد بچوں کا افغان ریسلنگ کلب دوبارہ کھل گیا

    خود کش دھماکے کے بعد بچوں کا افغان ریسلنگ کلب دوبارہ کھل گیا

    کابل: داعش کے تباہ کن خود کش حملے میں تباہ ہونے والا بچوں کا افغان ریسلنگ کلب دوبارہ کھل گیا ہے جس سے ریسلنگ کلب کے مضبوط عزم کا اظہار ہوتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چند ماہ قبل داعش نے میوند ریسلنگ کلب پر تباہ کن خود کش حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں کلب میں 20 افراد جاں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    بچوں کو ریسلنگ کی تربیت دینے والے افغان کوچ کا کہنا ہے کہ حملے میں ان کا دایاں بازو بھی ضایع ہوا۔

    ریسلنگ کوچ کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ 30 سال سے کلب میں بچوں کو تربیت دے رہے ہیں، دہشت گردانہ حملے ان کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے۔

    خود کش دھماکے میں میوند ریسلنگ کلب کی ایک دیوار تباہ ہو گئی تھی، جسے پھر سے تعمیر کر لیا گیا ہے، دھماکے میں ریسلر بچے بھی زخمی ہوئے۔

    یہ بھی پڑھیں:  امریکا طالبان مذاکرات مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں: افغان میڈیا

    کوچ نے بتایا کہ ریسلنگ کلب میں آٹھ سے بارہ سال کے بچوں کو صبح کے وقت ٹریننگ دی جاتی ہے جب کہ شام میں 12 سال سے بڑی عمر کے لوگوں کو تربیت دی جاتی ہے۔

    کوچ کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کلب کا ہال خون اور گوشت سے بھر گیا تھا، لیکن آج اسے پھر سے بچوں سے بھرا دیکھ کر خوشی ہوئی ہے۔

  • بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر انتقال کر گئے

    بین الاقوامی شہرت یافتہ ریسلر انتقال کر گئے

    فلوریڈا: ریسلنگ کی بین الاقوامی دنیا کی معروف شخصیت جیمز ہنری نیڈہارٹ انتقال کر گئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر جمیز ہنری 63 برس کی عمر میں جہان فانی سے کوچ کر گئے۔

    جیمز ہنری 80 اور 90 کی دہائی میں ریسلنگ کے سب سے بڑے ادارے ڈبلیو ڈبلیو ایف سے وابستہ رہے، وہ جم دی اینوی کے نام سے معروف تھے۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف میں ٹیگ ٹیم چیمپین رہنے والے ریسلر فلوریڈا میں صبح اپنے گھر میں بے ہوش پائے گئے، کچھ ہی دیر میں ان کی موت واقع ہوگئی۔

    ان کی اچانک موت سے ان کے ساتھی ریسلرز ار مداحوں کو شدید صدمہ پہنچا۔

    ان کے بہنوئی اور اپنے عہد کے مقبول ترین ریسلر بریٹ ہارٹ نے اپنے ٹویٹ میں کہا: ’’میں بے حد دکھی اور گہرے صدمے میں ہوں، میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔‘‘

    ان کی بے ہوشی کے بعد ان کی بیگم نے ایمرجنسی سروس 911 سے رابطہ کیا، مگر وہ جاں بر نہ ہوسکے۔


    معروف ریسلر کین امریکی شہر ناکس کاؤنٹی کے میئر بن گئے


    جیمز ہنری نے 1978میں اپنے کیریر کا باقاعدہ آغاز کیا، وہ مختلف کمپنیوں سے وابستہ رہے اور کئی کامیابیاں سمیٹیں۔

    وہ کینیڈا سے تعلق رکھنے والے معروف ریسلر اسٹو ہارٹ کے داماد تھے، جو ’’اسٹیمپڈ ریسلنگ‘‘ کے نامی سے کمپنی چلاتے تھے۔

    بعد میں یہ کمپنی ونس مکمین کو فروخت کر دی گئی، جو ڈبلیو ڈبلیو ایف کے مالک تھے، بعد میںوہ اسی کمپنی میں بریٹ ہارٹ کے ساتھ جلوہ گر ہوئے۔

  • ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز پاکستان آنے کے لیے تیار

    لاہور: غیر ملکی کرکٹرز، ہاکی پلیئرز کے بعد اب ڈبلیو ڈبلیو ای کے ریسلر ہلک ہوگن، گولڈ برگ سمیت 22 ریسلرز نے پاکستان آنے کے لیے رضامندی ظاہر کردی ہے۔

    پاکستان کے پروریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے سربراہ عاصم شاہ نے کہا ہے کہ گولڈ برگ، ہلک ہوگن، رے مسٹیریو اور ویڈ بیرٹ سمیت 22 غیر ملکی ریسلرز نے پاکستان آنے پر راضی ہوگئے ہیں اور جلد ان ریسلرز سے معاہدے پر بھی دستخط ہوجائیں گے۔

    عاصم شاہ نے کہا کہ ریسلنگ کے مقابلے پاکستان کے چار بڑے شہروں میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ فری اسٹائل ریسلنگ کا انعقاد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے پہلے یا اس کے فوری بعد ہوگا۔

    پاکستان میں فری اسٹائل ریسلنگ متعارف کرانے کے پیش نظر یکم ستمبر سے آسٹریا میں ہونے والی ورلڈ گرینڈ پرکس میں پرو ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے عہدیداروں کو مہمان خصوصی کے لیے بلایا گیا ہے جس میں سربراہ عاصم شاہ ہیوی ویٹ چیمپئن شپ کا ٹائٹل فاتح پہلوانوں کو دیں گے۔

    واضح رہے کہ چند ماہ قبل بھی 19 ریسلرز پاکستان آئے تھے جن میں چار خواتین ریسلرز بھی شامل تھیں۔

    یہ بھی پڑھیں: ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    گولڈ برگ، ہلک ہوگن اور رے مسٹیریو کے مداحوں کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں بڑی تعداد موجود ہے۔ یاد رہے کہ چند ماہ قبل گولڈ برگ نے ڈبلیو ڈبلیو ای کے اہم میچ میں بروک لیسنر کو چند منٹوں میں شکست دی تھی۔


     اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 ریسلرز کی کراچی آمد

    کراچی: صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں پروفیشنل ریسلنگ مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 بین الاقوامی ریسلرز پاکستان پہنچ گئے۔ ریسلرز میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے پرو ریسلنگ انٹرٹینمنت گروپ کی جانب سے منعقد کیے جانے والے ان مقابلوں میں شرکت کے لیے 19 بین الاقوامی ریسلرز کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    بین الاقوامی ریسلرز کی آمد پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔

    پاکستان پہنچنے والے ریسلرز میں ڈبلیو ڈبلیو کے ریسلر ویڈ بیرٹ بھی شامل ہین۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انھیں پہلی بار پاکستان آنے پر بہت خوشی ہے۔

    پاکستانی نژاد فرانسیسی ریسلرز بادشاہ پہلوان خان کہتے ہیں کہ پاکستان میں پروفیشنل ریسلنگ کو فروغ دیں گے۔ ایک اور ریسلر ٹائنی آئرن کا کہنا تھا کہ ریسلنگ کے مقابلے کے دیکھ کر مداحوں کو بہت لطف آئے گا۔

    کراچی آنے والے ان 19 ریسلرز میں 4 خواتین ریسلرز بھی شامل ہیں۔

    ریسلنگ کے یہ مقابلے 17 مئی کو کشمیر روڈ پر کے ایم سی کمپلیکس میں منعقد ہوں گے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں پچھاڑ دیا

    گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں پچھاڑ دیا

    ٹورنٹو: ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز میں روایتی حریف گولڈ برگ نے بروک لیسنر کو منٹوں میں شکست کا مزہ چکھا دیا جس پر کانٹے دار مقابلے کی توقع رکھنے والے شائقین ششدر رہ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈبلیو ڈبلیو ای سروائیور سیریز کا انتہائی اہم میچ جس کا مداحوں کو کافی عرصے سے انتظار تھا اور اس میں کانٹے دار مقابلے کی توقع تھی مگر توقعات کے برعکس یہ مقابلہ منٹوں میں ختم ہوگیا جس پر مداحوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا۔

    wwe-post-1
    اتوار کو کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے مقابلے میں ریسلر بروک لیسنر جس شان سے رنگ میں داخل ہوئے تھے تجربہ گار گولڈ برگ نے انہیں اسی شان سے رنگ سے باہر نکالنے میں دیر نہ لگائی۔


    یہ بھی پڑھیں:ڈبلیو ڈبلیو ای کا بڑا مقابلہ، گولڈ برگ اور بروک لیسنر پھر آمنے سامنے


    بروک لیسنر جب رنگ میں داخل ہوئے تو گولڈ برگ سے نظریں ملاتے رہے، گولڈ برگ نے ریفری کا اشارہ ملتے ہی لیسنر پر حملہ کردیا اور پھر لیسنر سنبھل نہ پائے۔
    یاد رہے کہ گولڈ برگ نے مقابلے سے قبل اپنے ایک پیغام میں کہا تھا کہ میرے کندھے میں تکلیف ہے مگر بروک لیسنر کو رنگ میں ٹھہرنے نہیں دوں گا اور وہ اپنے اس دعوے پر قائم رہے ۔

    wwe-post-2
    مقابلے سے قبل گولڈ برگ نے لیسنر کے منیجر’ پال ہی مین‘ کو بھی رنگ کے اندر آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’میں تم سے کہہ رہا ہوں‘‘ میں تم سے کہہ رہا ہوں‘‘ بروک لیسنر اگلا شکار ہوگا۔

  • معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    معروف ریسلر رے میسٹریو کی کک سے میکسیکن ریسلر پیرو چل بسا

    میکسیکو : ریسلنگ مقابلہ ایک ریسلر کا آخری ثابت ہوا، سر پر چوٹ لگنے سے ریسلر جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق میکسیکو میں ریسلنگ فائٹ کے دوران پہلوان سرپرکک لگنے سے چل بسا۔

    ڈبلیو ڈبلیو ایف کے معروف ریسلر رے میسٹریو کا فینشگ موو میکسکن ریسلر پیرو کے لئے جان لیوا ثابت ہوا،تماشائی تماشا سمجھ تالیاں بجاتے رہے۔

    ریفری نے بھی فائٹ نہ روکی اور سمجھتے رہے کہ پیرو ڈرامہ کررہا ہے۔ حریف ریسلر رے میسٹریو کی کک کام کرگئی اورپیرو کک لگنے کے بعد ہوش میں نہیں آیا، لیکن کچھ دیربعد پیرو کو ہلایا تو ریسلر نے مزاحمت نہ کی۔

    موت کے بعد بھی کئی منٹوں تک کھیل جاری رہا، پیرر کو ہسپتال پہنچایا گیاجہاں موت کی تصدیق ہوگئی۔

  • گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو بھارتی آفیشلز گرفتار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز کے دوران دو بھارتی آفیشلز گرفتار

    گلاسگو: کامن ویلتھ گیمز میں جہاں بھارت مختلف کھیلوں میں میڈلز سمیٹ رہا ہے وہیں دوسری جانب دو بھارتی آفیشلز کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے زریعے یہ خبر سامنے آئی ہے کہ کامن ویلتھ گیمز کے دوران بھارتی و فد کے دو آفیشلز کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسکاٹ لینڈ پولیس نے انڈین اولمپکس ایسوسی ایشن کے سیکریٹری راجیو میتھا نشہ کی حالت میں ڈرائیونگ کر نے کے الزام میں گرفتار کیا ہے جبکہ ریسلنگ کے میچ ریفری ویرندر ملک پر جسنی طور پر ہراساں کرنےکا الزام ہے۔ دونوں آفیشلز کو پیر کے روز گلاسگو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا جائیگا۔