Tag: ریسپی

  • صرف 10 منٹ میں تیار ہونے والی مزیدار کیسری ہانڈی

    صرف 10 منٹ میں تیار ہونے والی مزیدار کیسری ہانڈی

    سالن تیار کرنا ایک وقت طلب مرحلہ ہوتا ہے تاہم آج ہم آپ کو ایک ایسی مزیدار ڈش بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں جو 10 منٹ میں نہایت کم اجزا سے تیار ہوسکتی ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار کیسری ہانڈی بنانے کی ترکیب بتائی گئی، اسے بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    بون لیس چکن: 500 گرام

    زعفران ایسنس

    زعفران (سجاوٹ کے لیے)

    ہلدی پاؤڈر

    نمک

    پسی ہوئی لال مرچ

    مکھن

    کیسری ہانڈی کی خاص بات یہ ہے کہ نہ اس کے لیے ڈھیروں ڈھیر پیاز کٹتی ہے نہ ہی اسے پکانے میں وقت لگتا ہے۔

    اسے بنانے کے لیے سب سے پہلے چکن کو مکھن میں فرائی کرلیں، چکن کا رنگ سنہرا ہوجائے تو تمام مصالحے اس کے اندر مکس کرلیں اور تھوڑا سا اور پکائیں۔

    اس کا رنگ تبدیل ہونے پر گرما گرم نکال کر سرو کریں، اسے ہانڈی میں سرو کرنا دستر خوان کی رونق میں اضافہ کرسکتا ہے۔

  • مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب

    مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب

    آج کل بچوں کی اسکولوں کی چھٹیاں ہیں جبکہ لاک ڈاؤن کے باعث ہوٹلنگ کا لطف بھی نہیں اٹھایا جاسکتا، ایسے میں گھر میں ہی ریستوران جیسا مزیدار سا کھانا بنا کر بچوں کو خوش کیا جاسکتا ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے مارننگ شو گڈ مارننگ پاکستان میں مزیدار ڈریگن چکن بنانے کی ترکیب بتائی گئی۔ ڈریگن چکن بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اشیا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    چکن: آدھا کلو، اسٹرپس میں کٹی ہوئی

    کارن فلور: ایک چوتھائی کپ

    انڈے کی سفیدی: 1 عدد

    سویا سوس: 2 چائے کے چمچ

    پسی کالی مرچ: چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: تلنے کے لیے

    سوس بنانے کے لیے

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    پسی لال مرچ: 1 سے ڈیڑھ چائے کا چمچ

    پسا لہسن: 2 چائے کے چمچ

    پسا ادرک: 1 چائے کا چمچ

    ٹوماٹو کیچپ: چوتھائی کپ

    یخنی: چوتھائی کپ

    ٹماٹر کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    ریڈ چلی سوس: 1 کھانے کا چمچ

    نمک: حسب ذائقہ

    کٹی ہوئی ہری پیاز: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    ترکیب

    ایک پیالے میں چکن لے کر اس میں کارن فلور، انڈے کی سفیدی، سویا سوس، کالی مرچ اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور 30 منٹ کے لیے رکھ دیں۔

    فرائی پین میں تیل گرم کریں اور میری نیٹ کی ہوئی چکن ڈال کر ہلکا سنہری ہونے تک فرائی کرلیں۔

    سوس کے لیے

    کڑاہی میں تیل گرم کریں، سرخ مرچ پاؤڈر، لہسن اور ادرک ڈال کر سنہری ہونے دیں۔

    ٹوماٹو کیچپ، یخنی، ٹماٹر پیسٹ، ریڈ چلی ساس، نمک اور سویا ساس ڈالیں اور گاڑھا ہونے تک پکائیں۔

    بعد میں اس میں چکن اور ہری پیاز ڈال کر مکس کریں اور اوپر سے تل ڈال کر فرائیڈ رائس کے ساتھ گرما گرم سرو کریں۔

  • دیسی گھی کا گاجر کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    دیسی گھی کا گاجر کا حلوہ بنانے کی آسان ترکیب

    گاجر کا حلوہ سردیوں کی خاص سوغات ہے اور یہ صحت کے لیے نہایت مفید بھی ہے، آج ہم آپ کو دیسی گھی میں گاجر کا حلوہ بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    گاجر کا حلوہ بنانے کے لیے مندرجہ ذیل اجزا کی ضرورت ہوگی۔

    اجزا

    کچی اور چھوٹی گاجریں: 2 کلو

    چینی: 400 گرام

    ثابت الائچی: 3 سے 4 دانے

    دودھ: 2 کلو

    دیسی گھی: 200 گرام

    زعفران: 1 چٹکی

    عرق گلاب: 1 چائے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے گاجروں کو کدوکش کرلیں، کدوکش کرنے سے پہلے اور بعد میں انہیں اچھی طرح دھو لیں۔

    گاجروں کو چولہے پر چڑھائیں اور چینی ڈال دیں، جب چینی پانی چھوڑنا شروع کرے تو اسے ڈھک کر ہلکی آنچ پر چھوڑ دیں۔ 50 منٹ تک ہلکی آنچ پر رہنے دیں اور اس دوران تھوڑی تھوڑی دیر بعد ایک بار چمچہ چلا لیں۔

    ثابت الائچی بھی اسی دوران شامل کردیں۔

    چینی کا پانی خشک ہوجائے تو اس میں دیسی گھی شامل کریں اور اس کو 5 منٹ تک بھونیں۔

    اس دوران دودھ سے کھویا بنا لیں، 2 کلو دودھ سے 400 گرام کھویا بنے گا، کھویا بناتے ہوئے اس میں چند قطرے دیسی گھی کے ڈال دیں اس سے کھویا برتن میں نہیں لگے گا۔

    گاجر کو بھوننے کے بعد اس میں کھویا شامل کردیں، بعد ازاں عرق گلاب میں زعفران ملائیں اور اسے حلوے میں شامل کردیں۔

    پستہ، بادام چھڑک کر مزیدار گرما گرم حلوہ سرو کریں۔

  • مزیدار حلیم گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار حلیم گھر میں بنانے کی آسان ترکیب

    حلیم محرم الحرام کی خاص سوغات ہے جسے محرم الحرام کی 9 اور 10 تاریخ کو مذہبی عقیدت و احترام کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں خصوصی طور پر تیار کیا جاتا ہے۔

    غذائی اجزا سے بھرپور حلیم دراصل ایشیا اور مشرق وسطیٰ کی صدیوں پرانی مقبول ڈش ہے، اسے عربی میں ہریس یا ہریسہ اور دیگر زبانوں میں کھچڑا اور دلیم بھی کہا جاتا ہے۔

    آج ہم آپ کو لذیذ اور چٹ پٹی حلیم انتہائی آسان طریقے سے گھر پر تیار کرنے کی ترکیب بتائیں گے۔

    اجزا

    گائے کا گوشت بون لیس: 1 کلو

    گیہوں: 250 گرام

    جو: 125 گرام

    گندم: 125 گرام

    چنے کی دال: 1 کپ

    مونگ کی دال: 1 چوتھائی کپ

    مسور کی دال: 1 چوتھائی کپ

    ماش کی دال: 1 چوتھائی کپ

    گھی: 2 کھانے کے چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    پیاز تلی ہوئی: آدھا کپ

    نمک: 2 کھانے کے چمچ

    لال مرچ پسی ہوئی: 3 کھانے کے چمچ

    ہلدی: 1 ایک کھانے کا چمچ

    دھنیہ پسا ہوا: 1 ایک کھانے کا چمچ

    دہی: 1 کپ

    تیل: 2 کھانے کے چمچ

    گرم مصالحہ پسا ہوا: کھانے کا چمچ

    سرو کرنے کے لیے

    پیاز تلی ہوئی: حسب ضرورت

    ہرا دھنیہ: حسب ضرورت

    ہری مرچ: حسب ضرورت

    ادرک: حسب ضرورت

    لیموں کے سلائس: حسب ضرورت

    ترکیب

    سب سے پہلے گیہوں اور جو کو رات بھر کے لیے کسی کھلے برتن میں پانی میں بھگو کر رکھیں اور صبح ابال لیں، پھر اسے بلینڈ کرلیں۔

    اب چنے کی دال، مونگ کی دال، مسور کی دال اور ارہر کی دال کو چار سے پانچ گلاس پانی کے ساتھ پکائیں، یہاں تک کہ دالیں گل جائیں۔ انہیں بھی ٹھنڈا کر کے بلینڈ کر لیں۔

    دیگچی میں ایک کپ تیل گرم کر کے اس میں پیاز ڈال کر کچا پکا کرلیں پھر اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ڈال کر دو منٹ پکائیں اور گوشت ڈال کر بھونیں۔

    اب نمک، پسی لال مرچ، ہلدی، پسا دھنیہ اور دہی ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے آٹھ سے دس گلاس پانی ڈالیں اور ڈھک کر پکائیں، یہاں تک کہ گوشت گل جائے۔

    جب گوشت گل جائے تو ہاون دستہ میں گوشت اچھی طرح کچل لیں اور اس میں بلینڈ کی ہوئی دالوں کو ڈال کر مکس کریں اور ہلکی آنچ پر پکنے کے لیے رکھ دیں۔

    چمچ چلاتے رہیں تاکہ گوشت اور دالیں ایک ساتھ اچھی طرح مکس ہو، جب حلیم گاڑھی ہوجائے تو چولہا بند کردیں۔

    آخر میں اس میں پسا گرم مصالحہ شامل کر کے چمچ چلائیں، مزیدار حلیم تیار ہے۔

    اسے تلی پیاز، ہرا دھنیہ، پودینہ، ہری مرچ، ادرک، لیموں کے سلائس اور دو کھانے کے چمچ گھی کے ساتھ سرو کریں۔

  • مزیدار ’بنانا بریڈ‘ بنانے کی آسان ترکیب

    مزیدار ’بنانا بریڈ‘ بنانے کی آسان ترکیب

    خواتین یوں تو بہت مزیدار کھانے بنا سکتی ہیں جس کے لیے انہیں بہت سی چیزوں کی ضرورت پڑتی ہے، تاہم بہت کم اور بظاہر غیر ضروری اشیا سے بھی بہت مزیدار چیزیں بنائی جاسکتی ہیں۔

    میلسا لی نامی ایک خاتون نے ایسی ہی ایک ریسپی اپنے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کی جس میں انہوں نے مزیدار” بنانا بریڈ "کی ترکیب بتائی۔

    انہوں نے کہا کہ گھر میں اگر کچھ ایسے کیلے رکھے ہوں جو داغدار ہوں تو ان سے بہت مزیدار بنانا بریڈ بنائی جاسکتی ہے۔

    میلسا کے مطابق انہوں نے 5 کیلے، ڈھائی کپ آٹا اور 397 گرام کنڈینسڈ ملک کا ٹن ملایا اور کیک بنانے کے برتن میں ڈال کر کوکر میں رکھ دیا۔

    کوکر میں انہوں نے ایک برتن میں بھر کر پانی بھی رکھا اور ایک ٹی ٹاول رکھ دیا تاکہ اضافی نمی جذب ہوجائے۔

    2 گھنٹے پکانے کے بعد نہایت مزیدار بنانا بریڈ تیار ہوگئی۔ میلسا کا کہنا ہے کہ یہ کیک مکھن اور گولڈن سیرپ کے ساتھ بے حد لذیذ لگے گا۔

    انہوں نے تجویز دی کہ اس میں چاکلیٹ اور خشک میوہ جات بھی ملائے جاسکتے ہیں، سوشل میڈیا پر ان کی اس ترکیب کو بہت پسند کیا گیا۔

  • منٹوں میں سینڈوچ تیار کرنے کی انوکھی ریسپی

    منٹوں میں سینڈوچ تیار کرنے کی انوکھی ریسپی

    صبح صبح اسکول، کالج یا دفتر کے لیے جاتے ہوئے دیر ہورہی ہو تو اکثر لوگ ناشتہ چھوڑ دیتے ہیں تاہم اب منٹوں میں ایک سینڈوچ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہی ہے۔

    امریکی ریاست کیلی فورنیا کے شہر سان ڈیاگو کی ایک کانٹینٹ کریئٹر مسز ڈی پینڈا نے سینڈوچ بنانے کی انوکھی ریسپی شیئر کی۔

    وہ یوٹیوب پر کھانے پینے کی ویڈیوز بناتی رہتی ہیں تاہم ان کی حالیہ ویڈیو بے حد وائرل ہوگئی ہے جس میں فرائی پین میں چند منٹ میں سینڈوچ تیار ہوجاتا ہے۔

     

    یہ سینڈوچ بنانے کے لیے انہوں نے سب سے پہلے فرائی پین میں مکھن پگھلایا، اس کے بعد 2 انڈے توڑ کر ڈالے اور انہیں پین میں پورا پھیلا دیا۔

    انڈے مکمل طور پر پکنے سے پہلے انہوں نے اس پر ڈبل روٹی رکھی، انہیں تھوڑا سا سینکا، اس کے بعد ڈبل روٹی کو پلٹ کر ایک کے اوپر ایک رکھ دیا۔

    ڈبل روٹی کو مزید تھوڑا سا سینکنے کے بعد مزیدار سینڈوچ تیار ہوگیا۔ کیا آپ یہ سینڈوچ کھانا چاہیں گے؟

  • مزیدار پیزا اسٹکس بنانے کی ترکیب

    مزیدار پیزا اسٹکس بنانے کی ترکیب

    پیزا کھانا تو عام سی بات ہے جسے بعض اوقات گھر میں بھی بنایا جاتا ہے، آج ہم آپ کو ایک منفرد طریقے سے اسٹکس کی شکل میں پیزا بنانے کی ترکیب بتا رہے ہیں۔

    اجزا

    میدہ چھنا ہوا: 250 گرام

    خمیر: آدھا چائے کا چمچ

    چینی: 1 چائے کا چمچ

    بیکنگ پاؤڈر: 1 چائے کا چمچ

    نمک: 1 چٹکی

    مرغی کا گوشت (ابال کر چوپ کرلیں): 250 گرام

    شملہ مرچ (چوپ کرلیں): 1 عدد

    پیزا سوس: 4 کھانے کے چمچ

    موزریلا پنیر (کدو کش کرلیں): 200 گرام

    تلی ہوئی پیاز: آدھی پیالی

    کٹی ہوئی کالی مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    زیتون (باریک کٹے ہوئے): آدھی پیالی

    اوریگانو: آدھا چائے کا چمچ

    انڈا: 1 عدد

    مکھن؛ 1 کھانے کا چمچ

    ترکیب

    سب سے پہلے تھوڑے سے نیم گرم پانی میں خمیر اور چینی ملا کر 15 منٹ کے لیے چھوڑ دیں۔

    میدے میں نمک٬ بیکنگ پاؤڈر اور خمیر ڈال کر گوندھیں اور 4 گھنٹوں کے لیے رکھ دیں۔

    اس آٹے کے 2 پیڑے بنا کر بیل لیں۔

    ایک پیالے میں مکھن کے علاوہ فلنگ کے تمام اجزا ملا لیں اور روٹیوں پر اس کی تہہ لگا دیں۔

    روٹیوں کو لپیٹ کر ہاتھ کی مدد سے چپٹا کر لیں اور کناروں کو انڈا لگا کر بند کر دیں۔

    ان کے چھوٹے ٹکڑے کاٹ کر اوون کی ٹرے میں رکھ دیں۔

    ٹرے کو پہلے سے گرم اوون میں 200 ڈگری سینٹی گریڈ پر 20 منٹ تک پکا کر نکال لیں۔

    ان پر برش کی مدد سے مکھن لگائیں اور دو منٹ کے لیے دوبارہ اوون میں رکھ کر پکائیں۔

    گرما گرم مزیدار پیزا اسٹکس تیار ہیں۔

  • مزیدار چکن نگٹس گھر پر تیار کریں

    مزیدار چکن نگٹس گھر پر تیار کریں

    چکن نگٹس ایسی چیز ہیں جو بچے اور بڑے یکساں طور پر شوق سے کھاتے ہیں۔ نگٹس کو باآسانی گھر میں بھی تیار کیا جاسکتا ہے۔

    Chicken Nuggets

    اس کے لیے انہیں مندرجہ ذیل ترکیب سے تیار کرنا ہوگا۔

    اجزا

    مرغی کا (بغیر ہڈی کا گوشت): آدھا کلو

    نمک: حسب ذائقہ

    پسا ہوا لہسن: 1 کھانے کا چمچ

    پسی ہوئی سفید مرچ: آدھا چائے کا چمچ

    سرکہ: 2 سے 3 کھانے کے چمچ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    میدہ: 1 پیالی

    مکئی کا آٹا: آدھی پیالی

    تیل: حسب ضرورت

    انڈے کی سفیدی: 2 عدد انڈے

    ترکیب

    سب سے پہلے گوشت میں نمک، لہسن، سفید مرچ، سرکہ اور سویا سوس لگا کر آدھے سے 1 گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    آمیزہ بنانے کے لیے انڈوں کی سفیدی پھینٹ کر میدہ، مکئی کا آٹا، نمک اور سفید مرچ ملا لیں۔

    اب اس میں پانی ڈال کر گاڑھا سا آمیزہ بنالیں اور چکن کی بوٹیاں اس آمیزے میں بھگو کر 15 سے 20 منٹ کے لیے فریج میں رکھ دیں۔

    کڑاہی میں کھانے کا تیل درمیانی آنچ پر 3 سے 5 منٹ گرم کر کے چکن نگٹس کو سنہری ہونے تک فرائی کرلیں اور ٹشو پیپر پر نکال لیں۔

    گرما گرم چکن نگٹس تیار ہیں۔ ٹماٹو کیچپ کے ساتھ پیش کریں۔

  • ناشتے میں مزیدار فرنچ آملیٹ بنائیں

    ناشتے میں مزیدار فرنچ آملیٹ بنائیں

    ناشتے میں مختلف ورائٹی والی اشیا اہلخانہ کو ایک مزیدار سے ناشتے کی طرف راغب کرتی ہیں جسے روزمرہ کی زندگی اور بھاگ دوڑ میں عموماً نظر انداز کردیا جاتا ہے۔

    تو چھٹی کے دن مزیدار سا فرنچ آملیٹ ان افراد کو بھی جلدی اٹھ کر ناشتہ کرنے پر مجبور کردے گا جو دن کا آدھا حصہ سو کر گزارتے ہیں۔

    اجزا

    مرغی ابلی اور ریشہ کی ہوئی: 250 گرام

    انڈے: 4 عدد

    پیاز چوپ کی ہوئی: 2 کھانے کے چمچ

    ہرا دھنیہ چوپ کیا ہوا: 1 چائے کا چمچ

    ہری مرچیں چوپ کی ہوئی: 1 چائے کا چمچ

    پسی ہوئی لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    چیڈر چیز کدوکش ہوا: 25 گرام

    مشروم باریک کٹے ہوئے: 4 عدد

    نمک: حسب ذائقہ

    تیل: ایک چوتھائی پیالی

    سلاد کے پتے: سجانے کے لیے

    ترکیب

    انڈے کی سفیدی اور زردی الگ الگ کرلیں۔ سفیدیوں کو الیکٹرک بیٹر کی مدد سے جھاگ اوپر آنے تک پھینٹیں۔

    اب اس میں زردیاں، پیاز، ہری مرچیں، ہرا دھنیہ، لال مرچ اور نمک ملا لیں۔

    فرائنگ پین میں آدھا تیل گرم کریں اور اس میں انڈے کا آدھا آمیزہ ڈال کر پھیلائیں۔

    اس کے اوپر آدھی مشروم اور آدھا پنیر پھیلا کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔

    فرائنگ پین میں باقی تیل گرم کریں اس پر انڈے کا باقی آمیزہ پھیلا کر سنہری کریں اور اسے پلٹ دیں۔

    اب اس پر مرغی، بقیہ مشروم اور پنیر ڈالیں، دہرا کر کے پکائیں۔

    مزیدار فرنچ آملیٹ تیار ہے۔ گرم گرم پراٹھوں کے ساتھ تناول کریں۔

  • چائے کے ساتھ مزیدار چکن کپ کیک بنانے کی ترکیب

    چائے کے ساتھ مزیدار چکن کپ کیک بنانے کی ترکیب

    کپ کیک بچوں اور بڑوں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں۔ شام کی چائے کے ساتھ اگر نمکین چکن کپ کیک بنائے جائیں تو یہ چائے کا لطف دوبالا کردیں گے۔


    اجزا

    بریڈ سلائسز: 12 عدد

    مکھن: 4 کھانے کے چمچ

    لہسن: حسب ذائقہ

    نمک: حسب ذائقہ

    کالی مرچ: حسب ذائقہ

    چکن: ایک کپ ابلی اور ریشہ کی ہوئی

    بند گبھی: آدھا کپ فرائی کی ہوئی

    ہرا دھنیہ: آدھا کپ

    ہری مرچ: 2 کھانے کے چمچ

    سرکہ: 1 کھانے کا چمچ

    سویا سوس: 2 کھانے کے چمچ

    موزریلا چیز: ایک کپ


    ترکیب

    گول کوکی کٹر کی مدد سے بریڈ سلائس کو بیچ سے کاٹ کر کنارے الگ کرلیں۔

    اب مکھن کو پگھلا کر نمک اور کالی مرچ شامل کریں۔

    مکھن والے آمیزے سے کپ کیک ٹرے کو برش کریں۔

    اب بریڈ سلائس کو کپ کیک ٹرے میں رکھیں۔

    مکھن کو پگھلا کر چکن شامل کر کے اسٹر فرائی کرلیں۔

    پھر اس میں ہری مرچ، نمک، کالی مرچ، سرکہ، سویا سوس، بند گوبھی اور ہرا دھنیہ شامل کریں۔

    چکن کے ساتھ کپ کیک بیس میں ڈال کر اوپر سے موزریلا چیز ڈالیں۔

    اب اسے 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر 10 سے 15 منٹ یا گولڈن ہونے تک اوون میں بیک کریں۔

    مزیدار چکن کپ کیک تیار ہیں۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔