Tag: ریسکیو

  • کراچی : سہراب گوٹھ میں 2 سالہ بچہ ندی میں گر کر لاپتہ

    کراچی : سہراب گوٹھ میں 2 سالہ بچہ ندی میں گر کر لاپتہ

    کراچی : سہراب گوٹھ لیاری ندی میں2سال کے بچے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا ہے، اندھیرے کے باعث تلاش کاعمل روک دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور بچے کی تلاش شروع کردی گئی۔

    اس حوالے سے ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچے کی تلاش کا عمل اندھیرے کے باعث روک دیا گیا بچے کی تلاش کیلئےصبح دوبارہ آپریشن کیا جائے گا۔

    کئی گھنٹے گزر جانے کے باجود نالے میں گرنے والے بچے کو تلاش نہ کیا جا سکا، تاہم علاقہ مکین اپنی مدد آپ کے تحت بچے کی تلاش کیلئے سرگرم ہیں۔

  • پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری

    پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کیلئے آپریشن جاری

    پاکستانی کوہ پیما محمد مراد سدپارہ براڈ پیک کی مہم جوئی کے دوران شدید زخمی ہوگئے تھے، مراد سدپارہ کو ریسکیو کرنے کے لئے آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    پاک آرمی کی مدد سے دوسرے روز بھی آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، ریسکیو آپریشن ٹیم میں مزید 2 ممبران شامل کئے گئے ہیں۔

    ریسکیو ٹیم ممبران کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے براڈ پیک پر پہنچایا گیا ہے، مراد سدپارہ کو آج بیس کیمپ لانے کی کوشش کی جائے گی۔

    واضح رہے کہ محمد مراد سد پارہ نے کے ٹو کی انتہائی بلندی سے گزشتہ سال جان کی بازی ہارنے والے حسن شگری کی میت کو بھی اتارا تھا۔

    ارشد ندیم مسلسل انجریز کا شکار رہا، اولمپکس سے پہلے ری ہیب مکمل کرایا، ڈاکٹر اسد

    مراد حسن پرتگالی خاتون کوہ پیما کے ہمراہ گزشتہ ہفتے براڈ پیک کی مہم جوئی کیلئے روانہ ہوئے تھے، جہاں ہفتے کے روز کیمپ ون کے مقام پر سر پر پتھر لگنے کے باعث شدید زخمی ہوگئے۔

  • گھر میں بند کتے اپنے مالک کی لاش کھا گئے

    گھر میں بند کتے اپنے مالک کی لاش کھا گئے

    بنکاک: گھر میں بند بھوکے پالتو کتے مردہ مالک کی لاش کھاگئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بنکاک میں پیش آیا جہاں 62 سالہ اٹاپول چارون پیتھک کی ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کی وجہ سے موت ہوگئی، پیتھک اپنے گھر میں درجنوں کتوں کے ساتھ رہتے تھے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق مالک کی اچانک موت کے بعد کتے کم از کم ایک ہفتے سے گھر میں بغیر خوراک اور پانی کے پھنسے ہوئے تھے، دو درجن سے زائد کتے اپنے مردہ مالک کی لاش کو کئی دن تک بند گھر میں زندہ رہنے کے لیے کھاتے رہے۔

    اس تمام معاملے کی اطلاع پڑوسی نے پولیس کو دی، پڑوسی نے بتایا کہ اٹاپول کی کار کافی دن سے ایک جگہ پر تھی جب وہ خیریت دریافت کرنے ان کے گھر گئے تو گھر اندر سے لاک تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق جب پولیس گھر کے اندر گئی تو انہوں نے گھر کو کچرے اور کتوں کے اخراج سے بھرا ہوا پایا، ساتھ ہی 15 کتے مالک کی لاش کو کھا رہے تھے۔

    بعدازا پولیس نے کتوں کو ریسکیو کرنے کے لیے این جی او سے رابطہ کیا، این جی او کے مطابق 28 کتوں کو بچالیا گیا لیکن دو کتے خوراک کی کمی کی وجہ سے مرگئے۔

  • پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کو بچالیا

    لاہور: پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے بھارت کی جانب سے آنے والے سیلابی ریلے میں پھنسے لوگوں کوبچالیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکر گڑھ میں مشترکہ ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے دھان کی کاشتکاری کے دوران  پھنسنے والے بیشتر افراد  کو سیلابی ریلے میں ڈوبنے سے بچالیا ہے۔

    بھارت کی جانب سے  آنے  والے سیلابی ریلے کی اطلاع ملتے ہی پنجاب رینجرز اور ریسکیو 1122 نے شکرگڑھ کے سرحدی علاقے میں ریسکیو آپریشن کیا، ریسکیو 1122  اور پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیموں نے خواتین، بچوں سمیت 223 افراد کو بحفاظت نکال لیا۔

    سیلابی ریلےمیں پھنسے افراد نے ریسکیو آپریشن کامیابی سے مکمل ہونے پر ریسکیو ٹیموں کا شکریہ ادا کیا جبکہ مزید کسی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے اب بھی پنجاب رینجرز کی ریسکیو ٹیم متاثرہ علاقے میں موجود ہیں۔

  • اسپین میں مسافر بس حادثے کا شکار، 6 افراد ہلاک

    شمالی مغربی اسپین میں مسافر بس پل کراس کرتے ہوئے بہتے دریا میں گرگئی جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔

    خبر ایجنسی کے مطابق مسافر بس نامعلوم وجوہات کی بنا پر تیزی سے بہتے دریا پر بنے پل سے 131 فٹ نیچے گری، واقعے مین 6  افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    اس کے علاوہ رسیوں کی مدد سے حادثے میں شکار ہونے والے دو زخمیوں کو بھی ریسکیو کرلیا گیا جبکہ بس میں موجود دیگر مسافر کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ڈرائیور کا الکوہل ٹیسٹ منفی آگیا ہے، حادثے کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آ سکیں تاہم حادثے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے سوات میں محصور درجنوں افراد ریسکیو

    اسلام آباد: پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور 110 افراد کو ریسکیو کر کے کانجو کینٹ منتقل کردیا، آئی ایس پی آر نے متاثرین کے لیے نمبرز بھی جاری کیے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز نے سوات میں محصور خاندانوں کو نکالنے کے لیے کامیاب پروازیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعےخوازہ خیلہ میں پھنسے 110 افراد کانجو کینٹ منتقل کردیے گئے، ریسکیو کیے گئے افراد کو کھانا اور ضروری طبی امداد فراہم کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمراٹ کی پہاڑیوں پر پھنسے افراد کے ریسکیو کے لیے ہیلی کاپٹر جلد روانہ ہوں گے، ہیلی کاپٹر کانجو کینٹ سوات میں موسم بہتر ہونے کے منتظر ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ دیر اسکاؤٹس کی جانب سے فلڈ ریلیف سینٹر قائم کردیا گیا ہے، جبکہ دیر اسکاؤٹس کنٹرول رومز کے نمبر بھی جاری کردیے گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ متاثرین مندرجہ ذیل موبائل نمبرز پر رابطہ کریں۔

    0945825526
    03235780067
    03091311310

  • وزیر اعظم کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری

    وزیر اعظم کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری

    اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی قطر سے سیلاب متاثرین کے ریسکیو اور ریلیف اقدامات کی نگرانی جاری ہے، وزیر اعظم نے بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر ریسکیو کا عمل تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیر اعظم نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)، متعلقہ وزارتوں اور دیگر محکموں کو اشتراک عمل کے ساتھ کام کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بارشوں کا سلسلہ سیلاب کی تباہی میں مزید اضافہ کر رہا ہے، سیلاب سے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے، ان کی مدد ہم سب کا فرض ہے۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ قدرتی آفت کا شکار علاقوں میں بحالی بڑا کام ہے، یہ اجتماعی کوشش سے ہی ممکن ہے۔

    انہوں نے پاکستانیوں، مخیر اداروں اور دیگر تنظیموں سے مدد کے کام میں ہاتھ بٹانے کی بھی اپیل کی۔

  • اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کرنے کا اعلان کردیا گیا، وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے اسلام آباد فائر بریگیڈ سروس کے دورے کے دوران وفاقی دارالحکومت میں ریسکیو 1122 سروس شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 سروس کا آغاز اسی ماہ کیا جائے گا، پنجاب کی طرز پر اسلام آباد میں ریسکیو سروس کا آغاز کیا جارہا ہے، ریسکیو 1122 میں فائر بریگیڈ، ایمبولینس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شامل ہوں گی۔

    انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 سروس میں ابتدائی طور پر 20 گاڑیاں شامل ہوں گی، دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کی تعداد کو بڑھا کر 40 کیا جائے گا۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دارالحکومت اسلام آباد کو محفوظ ترین شہر بنایا جا رہا ہے، اسلام آباد میں بلند عمارتیں بننے سے ایمرجنسی سروسز پر مزید بوجھ پڑے گا۔ فائر سروس اور دیگر ایمرجنسی سروسز کو اپ گریڈ کرنے کی فوری ضرورت ہے۔

    وزیر داخلہ نے آگ بجھانے، ایمرجنسی ہینڈلنگ اور مشقوں کا معائنہ بھی کیا۔

  • سعودی عرب: ساحل پر پھسنی 40 ڈولفنز کو بچا لیا گیا

    سعودی عرب: ساحل پر پھسنی 40 ڈولفنز کو بچا لیا گیا

    ریاض: سعودی عرب میں املج کے ساحل پر پھنسنے والی 40 ڈولفنز کو بچا لیا گیا، ڈولفنز تیمر کے درختوں میں پھنس گئی تھیں۔

    سعودی ویب سائٹ کے مطابق سعودی وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے املج کے ساحل پر پھنس جانے والی 40 ڈولفنز کو بچانے کے لیے امدادی آپریشن کامیابی سے مکمل کرلیا۔

    ڈولفنز کے بارے میں مقامی شہریوں نے اطلاع دی تھی کہ انہیں املج کے ساحل پر متعدد ڈولفنز دکھائی دی ہیں۔

    وزارت ماحولیات کے ماتحت قومی مرکز برائے افزائش، قدرتی حیاتیات اور مچھلیوں کی افزائش کے ادارے نے اس حوالے سے مشترکہ آپریشن کا پروگرام بنایا اور ماہرین کی ایک ٹیم تشکیل دی گئی۔

    املج کے ساحل کا جائزہ لینے سے پتہ چلا کہ 40 ڈولفنز سمندری طوفان میں بہہ کر مینگرووز کے درختوں میں آکر پھنس گئی تھیں، ہوائیں تیز تھیں اور لہریں زوردار تھیں۔

    ڈولفنز مینگرووز میں پھنس جانے کی وجہ سے کھلے سمندر کی طرف نکلنے میں کامیاب نہیں ہو سکیں، ان میں سے 7 جان کی بازی ہار گئیں۔ دیگر ڈولفنز کو محفوط علاقے میں منتقل کر کے گہرے سمندر کے حوالے کردیا گیا۔

    قومی مرکز برائے افزائش و قدرتی حیاتیات کے چیئرمین ڈاکٹر محمد علی قربان نے بتایا کہ ہر سمندر کے ساحل پر اس قسم کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں، ریسرچ سینٹرز دنیا بھر میں ڈولفنز کے تحفظ کے لیے اقدامات اٹھاتے رہتے ہیں۔

    ڈاکٹر قربان نے ڈولفنز کو بچانے میں مثبت کردار ادا کرنے پر مقامی شہریوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • پانچویں منزل سے گرنے والی بچی کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    پانچویں منزل سے گرنے والی بچی کے ساتھ کیا ہوا؟ ویڈیو دیکھیں

    چین میں ایک 2 سالہ بچی پانچویں منزل کی کھڑکی سے گر پڑی تاہم اس کا سر کھڑکی کی سلاخوں میں پھنس گیا، ہولناک منظر دیکھ کر نیچے کھڑے افراد کی سانسیں رک گئیں۔

    یہ واقعہ جنوبی چین میں پیش آیا جہاں گھر پر اکیلی موجود 2 سالہ بچی پانچویں منزل کی کھڑکی سے نیچے گر پڑی تاہم نیچے گرنے کے بجائے اس کا سر کھڑکی کی سلاخوں میں پھنس گیا اور وہ پانچویں منزل پر ہوا میں لٹک گئی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بچی کا سر کھڑکی میں پھنسا ہوا ہے اور وہ ہوا میں ٹانگیں چلا رہی ہے۔

    یہ خطرناک منظر دیکھ کر نیچے موجود افراد کی سانسیں رک گئیں تاہم ایسے میں ایک پڑوسی نے اپنے حواس بحال رکھے اور تیزی سے بچی کی مدد کو لپکا، پڑوسی قریب موجود گیس پائپ پر چڑھ کر پانچویں منزل تک پہنچا اور بچی کو ہاتھوں سے سہارا دیا۔

    اس دوران دیگر پڑوسیوں نے ریسکیو اہلکاروں سے مدد طلب کی، ریسکیو اہلکاروں کے پہنچنے اور پھر عمارت میں داخل ہو کر، مذکورہ گھر تک پہنچنے اور دروازہ توڑ کر اندر داخل ہونے تک تقریباً 30 منٹ کا وقت لگا، اس دوران مذکورہ پڑوسی خود بھی بچی کو سہارا دینے کے لیے کھڑکی اور پائپ کے سہارے لٹکا رہا۔

    مذکورہ پڑوسی ایک ریٹائرڈ فوجی اہلکار تھا جس کی ٹریننگ اس موقع پر کام آئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے بچی کو بحفاظت سلاخوں سے نکال لیا، اس دوران بچی کو کوئی چوٹ نہیں پہنچی۔

    بعد ازاں بچی کی ماں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ وہ اپنے دوسرے بیٹے کو لے کر ڈاکٹر کے پاس گئی تھی، بچی گھر میں سو رہی تھی اور اس کا خیال تھا کہ وہ اس کے جاگنے سے پہلے واپس آجائے گی لیکن اسے دیر ہوگئی۔

    ماں نے ریسکیو اہلکاروں اور پڑوسی کا بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس کی بچی کی جان بچائی۔