Tag: ریسکیو آپریشن

  • لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    لاڑکانہ کشتی حادثہ،جاں بحق افراد کی تعداد7ہوگئی

    لاڑکانہ : دریائے سندھ میں مسافروں سے بھری کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے ایک اور شخص کی لاش نکال لی گئی،جس کے بعد حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کی تعداد 7ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شمالی ضلعے لاڑکانہ میں کشتی ڈوبنے سے لاپتہ ہونے والے7افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہے،لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن آج دوبارہ شروع کیاگیاہے۔

    خیال رہےکہ دوروز قبل کشتی میں سوار افراد لاڑکانہ سے 35 کلو میٹر دور کچے کےعلاقے میں دریائے سندھ کے کنارے پر موجود درگاہ پیر محبل شاہ کے سالانہ میلے میں شرکت کے لیے جا رہے تھے۔

    دریا کے کنارے کے قریب ہونے پر مسافروں میں سے زیادہ تر کشتی میں ایک طرف آگئے، جس کی وجہ سے اس کا توازن بگڑ گیا،اور کشتی ڈوب گئی۔

    پاکستان بحریہ کی امدادی ٹیم نےمقامی افراد سے مل کر 7افراد کی لاشیں تلاش کرلیں، جبکہ مزید دیگرلاپتہ افراد کی تلاش کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں:لاڑکانہ کشتی حادثہ، جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہوگئی

    یاد رہےکہ گزشتہ روز چھ افراد کی لاشیں نکال لی گئیں تھیں۔باقی افراد کی تلاش کا کام اندھیرا ہونے کے باعث روک دیا گیا تھا۔

    واضح رہےکہ امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے کے لیے صوبائی سینیئر وزیر برائے پارلیمانی امور نثار کھوڑو نے بھی جائے وقوع کا دورہ کیا۔

  • چترال: برفانی تودہ گرنے سے14افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

    چترال: برفانی تودہ گرنے سے14افراد جاں بحق، ریسکیو آپریشن مکمل

    چترال: صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر چترال کے علاقے شیر شال میں برفانی تودے گرنے کے 2 واقعات میں جاں بحق ایک ہی گھر کے 3 افراد سمیت 14لاشیں اور پانچ زخمیوں کو نکالا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق چترال میں برفانی تودہ گرنے کے بعد شروع کیا گیا ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا۔

    دو روز پہلے چترال کے گاؤں پر برفانی تودہ قیامت بن کر گرا جس کی زد میں گاؤں کے 20 کے قریب مکانات زد میں آگئے۔ خواتین اور بچوں سمیت کئی افراد برفانی تودے تلے دب گئے تھے۔

    مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 3 بچوں، 4 خواتین اور 2 مردوں کی لاشیں نکالیں۔ 3 افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ برفانی تودے میں دب کر 5 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں مقامی کلینک میں علاج کے لیے پہنچایا گیا۔

    دوسری جانب پاک افغان سرحد کے قریب دامیل میں چترال اسکاؤٹس کی پوسٹ پر بھی برفانی تودہ گرا جس میں سات سپاہی دب گئے۔ واقعہ میں ایک اسکاؤٹ جاں بحق جبکہ باقی کو نکال لیا گیا۔

    کمانڈنٹ چترال اسکاؤٹس نظام الدین کا کہنا ہے کہ چترال کے متاثرہ علاقوں کے راستے تا حال بند ہیں۔ شدید برفباری کی وجہ سے چترال اور گرد و نواح میں 5 دن سے بجلی بھی معطل ہے۔

  • چترال میں برفانی تودہ گرگیا ‘9افراد جاں بحق

    چترال میں برفانی تودہ گرگیا ‘9افراد جاں بحق

    چترال : صوبہ خیبرپختونخواہ کےشہرچترال کےعلاقے شیرشال میں برفانی تودہ گرگیاجس کےنتیجے میں تودے کےنیچے متعدد افراد دب گئے ہیں،جبکہ 9افراد کی لاشوں کو نکال لیاگیاہے۔

    تفصیلات کےمطابق چترال میں کریم آباد کے علاقے شیرشال میں برفانی تودہ گرنے سے متعدد افراد اس کے نیچے دب گئے ہیں،جس میں جاں بحق 9افراد کی لاشوں کو نکال لیاگیا ہے،ابھی بھی متعدد افراد تودے کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔

    برفانی تودہ گرنے سے 20سے زائد مکانات تودت کی زدمیں آگئے ہیں،جبکہ مقامی افراد اپنی مدد آپ کے تحت برفانی تودے کے نیچے دبے افراد کو نکالنےکی کوشش کررہے ہیں۔

    چترال میں شدید برفباری سے راستےبند ہوگئے ہیں جس کی وجی سے ریسکیو اداروں کو حادثے کے مقام پر پہنچنے میں مشکلات کا سامناہے،جبکہ برفباری کے باعث چترال کے مضافاتی علاقوں میں دو روز سے مواصلاتی نظام بھی متاثر ہے۔

    ضلعی ناظم چترال کا کہناہےکہ شدیدبرفباری سےبجلی کانظام درہم برہم ہوگیا،جبکہ مختلف علاقوں میں پہلی مرتبہ شدیدبرفباری ہوئی ہے۔

    چترال : برفانی تودہ میں دبے آٹھ میں سے دو طلباء کی لاش نکال لی گئی

    واضح رہےکہ گزشتہ سال چترال میں برفانی تودہ گرنے کے نتیجےمیں آٹھ طلبا تودے کے نیچےدب گئے تھے جن میں سے دو کی لاشوں کو نکال لیاگیاتھا۔

  • دریائےروای میں ڈوبنےوالی کشتی میں سوار50افرادکوبچالیاگیا

    دریائےروای میں ڈوبنےوالی کشتی میں سوار50افرادکوبچالیاگیا

    ننکانہ صاحب: دریائے راوی میں کشتی الٹنے سے سوسے زائدافراد لاپتہ ہوگئےتھےجن میں سے 50افراد کوبچالیاگیا ہےجبکہ باقی افراد کی تلاش کے لیے پاک فوج کے غوطہ خوروں کی امدادی کارروائیاں جا ری ہیں۔

    تفصیلات کےمطابق دریائے راوی میں ڈوبنے والی کشتی میں لاپتہ ہونے والے50افراد کو بچالیاگیاہے،جبکہ ریسکیوٹیموں اور پاک فوج کے جوانوں کی جانب سے باقی افراد کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    دریائے راوی میں ڈوبنے والی کشتی سیداں والاسےاوکاڑہ کےگاؤں جندراکہ جارہی تھی،پانی کے بہاؤ اور،اوورلوڈنگ کے باعث کشتی بےقابوہوالٹ گئی۔

    خیال رہےکہ گزشتہ روز آئی ایس پی آر کا کہناتھاکہ آرمی چیف جنرل قمر باجوہ نے ننکانہ صاحب میں ہونے والے کشتی حادثے کے حوالے سے سرچ آپریشن کی خصوصی ہدایات جاری کیں۔

    آرمی چیف کی ہدایت کے بعد پاک فوج کے غوطہ خوروں کی خصوصی ٹیم جائے وقوعہ پر ریسکیو کے لیے پہنچ اور لوگوں کی تلاش کا کام شروع کردیاتھا۔

    واضح رہےکہ دریائے راوی میں ڈوبنے والی کشتی کے مالک سمیت دو افرادکوگرفتارکرلیاگیا،جبکہ کشتی کے دیگردومالکان فرار ہوگئے۔

  • چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،33افراد ہلاک

    بیجنگ : چین میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجےمیں33افراد ہلاک ہوگئے جبکہ کان میں کام کرنے والے2افراد کوریسکیو آپریشن میں زندہ بچالیا گیا۔

    تفصیلات کےمطابق پیر کی صبح چین کے جنوب مغربی علاقےمیں نجی کمپنی کی کوئلے کی کان میں گیس لیک ہونے کی وجہ سے زوردار دھماکہ ہوا تھاجس میں 13 کان کن جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    چین کے جنوب مغربی علاقے میں گزشتہ روز سے جاری ریسکو آپریشن میں آج مزید کان کنوں کی لاشیں نکال لی گئیں جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 33ہوگئی۔

    کوئلے کی کان میں گزشتہ روز صبح کے وقت گیارہ سے ساڑھے گیارہ بجے کےدرمیان زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد کان کن لاپتہ ہوگئے تھے،کوئلے کی اس کان میں ریسیکو آپریشن کے دوران 200سے زائد امدادی رضاکاروں نے حصہ لیاتھا۔

    یاد رہے کہ مقامی حکام نے کوئلے کی کان میں دھماکے کےواقعے کی تحقیقات کا حکم دیاتھااور علاقے میں دیگر کانوں کو عارضی طور پر بند کردیاگیاتھا۔

    خیال رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔

    مزید پڑھیں:چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ،18افراد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ چین کے شہر شیزوشان میں لینی کول مائینگ کمپنی کی کان میں گیس بھرنے کے باعث 18 کان کن ہلاک ہوگئےتھے۔