Tag: ریسکیو اہلکار

  • تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

    تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا

    پنجاب کے ضلع میں تیز رفتار مزدا بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل دیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکپتن میں تیز رفتار مزدا بس نے موٹر سائیکل سوار خاندان کو کچل ڈالا حادثے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ لاشیں اور زخمی کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا ہے،حادثہ میں جاں بحق ہونے والے محمد یوسف اور کوثر پاکپتن کے گاوں ورسیں کے رہائشی تھے۔

    اس سے قبل دیپالپور روڈ پر گاؤں کے قریب تیز رفتار بس نے بے قابو ہو کر دو موٹرسائیکل سواروں کو کچل دیا تھا جس میں دونوں موٹر سائیکل سورا موقع پر ہی دم توڑ گئے تھے۔

    اس حوالے سے عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ موٹر سائیکل سوار اپنی لائن میں جارہے تھے کہ تیز رفتار بس نے کچل دیا، جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

  • تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے

    تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے

    جہلم میں تقریب میں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے دم توڑ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات تھانہ ڈومیلی کے علاقے ڈھوک شیریاں میں پیش آیا جہاں مضر صحت کھانا کھانے سے 2 بچے اپنی جان کی بازی ہار گئے۔

    ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے بچوں کا پیٹ خراب ہوا جبکہ کھانا کھانے سے 6 افراد کی حالت غیر ہوگئی جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

    ریسکیو اہلکار نے بتایا کہ فرقان اور احسن بھائی تھے جبکہ دیگر متاثرہ افراد کزن ہیں، فیملی تقریب کے دوران کھانا کھانے سے پیٹ خراب ہوا تھا، ایک بچے کو ڈی ایچ کیو، دیگر کو آرایچ سی اور سوہاوہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

  • موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکرمیں تصادم، ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    موٹروے پر ایمبولینس اور آئل ٹینکرمیں تصادم، ریسکیو اہلکار سمیت 5 افراد جاں بحق

    راولپنڈی: ہکلا انٹرچینج کے قریب ایمبولینس اور آئل ٹینکڑ میں خطرناک تصادم ہوا جس کے نیتجے میں ریسکیو اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہکلہ موٹروے انٹرچینج کےقریب ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوگیا، حادثے میں ریسکیو 1122 کے اہلکار سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ریسکیو کی امدادی ٹیم مریض کو جنڈ سے راولپنڈی منتقل کررہی تھی، ہکلہ کے قریب ریسکیو 1122 اٹک کی ایمبولینس اور آئل ٹینکر میں ٹکر ہوئی۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 2 خواتین بھی شامل ہیں جبکہ جاں بحق ریسکیو اہلکار کی شناخت 30 سالہ محمد عمران کے نام سے ہوئی ہے۔

  • سو سے زائد مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا ریسکیو اہل کار کرونا سے متاثر

    سو سے زائد مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا ریسکیو اہل کار کرونا سے متاثر

    مردان: خیبر پختون خوا کے شہر مردان میں کرونا وائرس سے متاثرہ 100 سے زائد مریضوں کو اسپتال پہنچانے والا ریسکیو اہل کار کرونا وائرس کا شکار ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہل کار ارشاد خان دوسرے مریضوں کو اسپتال پہنچاتے پہنچاتے خود بھی کرونا وائرس سے متاثر ہو گئے ہیں، ارشاد خان نے یو سی منگا سے ایک رات میں 56 مریضوں کو اسپتال منتقل کیا تھا۔

    ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن کے طور پر خدمات انجام دینے والے فرنٹ لائن سولجر ارشاد خان کو مردان کے میڈیکل کمپلیکس کے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رکھا گیا ہے، خیبر پختون خوا کے سیکریٹری ریلیف عابد مجید نے ریسکیو جاں باز ارشاد خان کو سلام بھی پیش کیا، انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ ارشاد خان کو علاج کے لیے بہترین سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔

    ڈائریکٹر ریسکیو 1122 خطیر احمد کا کہنا تھا کہ مشکل کی گھڑی میں جوانوں کی کارکردگی قابل ستائش ہے، ریسکیو کے جوان اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر عوام کو بہترین خدمات فراہم کر رہے ہیں۔ انھوں نے ارشاد خان سے ٹیلی فونک رابطہ کر کے ان کی خیریت بھی دریافت کی اور جلد صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    چیف سیکریٹری کے پی کی جانب سے ریسکیو اہل کار ارشاد خان کو پھولوں اور پھلوں کا تحفہ بھی پہنچایا گیا۔

    واضح رہے کہ خیبر پختون خوا میں کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد بڑھ کر 8,080 ہو گئی ہے، جن میں سے 5,143 مریض زیر علاج ہیں، اور 408 مریض اب تک جاں بحق ہو چکے ہیں جب کہ 2529 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

  • راولپنڈی، ریسکیو اہلکار نے پالتو بلی کی جان بچا کر اعلیٰ مثال قائم کردی

    راولپنڈی، ریسکیو اہلکار نے پالتو بلی کی جان بچا کر اعلیٰ مثال قائم کردی

    راولپنڈی: پنجاب کے شہر راولپنڈی میں ریسیکیو اہلکار نے گڑھے میں گری پالتو بلی کی جان بچا کر اعلیٰ مثال قائم کردی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں کے ایک خالی پلاٹ کے گڑھے میں پالتو بلی گر گئی اور باہر نکلنے سے قاصر تھی، بلی کے مالک کی جانب سے ریسکیو اہلکار کو کال کی گئی جس پر فوری رسپانس دیتے ہوئے ریسکیو اہلکار نے بلی کو بچالیا۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی کے علاقے لالہ زر کے ایک خالی پلاٹ میں بلی گری تھی، بلی کے مالک جوہر مجید کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو اطلاع دی گئی۔

    جوہر مجید اور علاقہ مکینوں کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کے اقدام کو سراہا گیا اور ان کا شکریہ ادا کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق 2018 پنجاب میں 1.09 ملین لوگوں کی جانب سے ریسکیو اہلکاروں کو ایمرجنسی کال کی گئی اور ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے 7 منٹ کے اندر رسپانس دیا گیا۔

    صوبے بھر میں 2017 میں ایمرجنسی کال میں 30 فیصد اضافہ ہوا۔

    مزید پڑھیں: ٹریفک پولیس اہلکار نے گٹرسے کتے کو بحفاظت نکال لیا، آئی جی سندھ کا انعام کا اعلان

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بلاول ہاؤس کے قریب تعینات ٹریفک پولیس اہلکار کی نظر ڈیوٹی کے دوران مین ہول میں گرنے والے کتے پر پڑی تو اس نے اپنے کپڑوں کی پرواہ کیے بغیر کتے کو باحفاظت گٹر سے باہر نکالا۔

    آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک پولیس اہلکار کے جذبہ ہمدردی اور جانور کی جان بچانے پر اسے شاباش دی اور پچیس ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔

  • بھارت میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    بھارت میں اے ٹی ایم مشین سے سانپ نکل آیا، شہری خوفزدہ

    نئی دہلی: اے ٹی ایم سے پیسے نکلتے تو آپ نے ہمیشہ ہی دیکھے ہیں لیکن کبھی سانپ نکلتے نہیں دیکھا ہوگا۔

    بھارتی ریاست تامل ناڈو میں یہ انوکھا واقعہ پیش آیا جہاں اے ٹی ایم مشین سے اچانک سانپ نکل آیا، جس کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تامل ناڈو کے نجی بینک کی ایک اے ٹی ایم مشین کے اندر 4 فٹ لمبا کوبرا سانپ گھس آیا جس کے باعث اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانے کے لیے آنے والے شہری مشین میں سانپ دیکھ کر خوفزدہ ہوگئے۔

    واقعے کے بعد فوری ریسکیو ٹیموں کو بلایا گیا جس پر ریسکیو اہلکار نے کئی منٹوں کی جدوجہد کے بعد سانپ کو اے ٹی ایم سے باہر نکالا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریسکیو اہلکار اوزار کی مدد سانپ کو پکڑ رہا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارت میں تیسرے مرحلے کے انتخابات کے دوران ریاست کیرالا میں وی وی پی اے ٹی مشین سے سانپ نکل آیا تھا۔

    ووٹنگ مشین سے سانپ نکلنے پر شہری خوفزدہ ہوگئے تھے، سانپ کو کچھ دیر بعد مشین سے نکال لیا گیا تھا جس کے بعد ووٹرز نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

  • اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: ٹرالر کی موٹر سائیکل کو ٹکر،تین افراد ہلاک

    اسلام آباد: بحریہ ٹاؤن فیزفورکےقریب ٹرالرکی موٹرسائیکل کوٹکرسے تین افراد جان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بحریہ ٹاؤن فیز فور میں تیرفتار ٹرالرموٹر سائیکل سے ٹکراگیاجس کے بعد ٹرالر میں آگ لگ گئی حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا.

    ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد مشروب کمپنی کے ملازم تھے جو ڈیوٹی کے بعد گھر جا رہے تھے.

    واضح رہے کہ حادثےکے بعد ٹرالر کا ڈرائیور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا.

  • کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی :انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق

    کراچی : سعدی ٹاؤن کے قریب واقع ابو ذر غفار سوسائٹی میں انیس سالہ شیراز پانی کے ٹینک میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جسکی تلاش میں اسکے کزن عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں کی لاشوں کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    تفصیلات کے مطابق گڈاپ کے علاقے سعدی ٹاؤن کے قریب ابوذر غفار سوسائٹی میں واٹر بورڈ کی پانی کی لائن پر بنے ٹینک میں تین روز قبل انیس سالہ شیراز ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.

    شیراز کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا،اپنے کزن کی تلاش میں عبدالوہاب نے بھی ٹینک میں چھلانگ لگادی،دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تمام تر کوششیں کیں تاہم دونوں نوجوانوں کی لاش کو تاحال نہیں نکالا جاسکا.

    یاد رہےکہ تین روز قبل انیس سالہ شیراز ٹینک میں نہانے کے لیے اترا تھا پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے باعث وہ توازن برقرار نہ رکھ سکا اور ڈوب گیاتھا،ایدھی رضا کاروں کی جانب سے دونوں نوجوانوں کی لاشوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے.