Tag: ریسکیو حکام

  • کراچی میں کھلا مین ہول 3 سالہ بچے کی جان نگل گیا

    کراچی میں کھلا مین ہول 3 سالہ بچے کی جان نگل گیا

    کراچی: مین ہولز میں گر کر بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاون حسن بروہی گوٹھ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مین ہول میں ڈوب کر تین سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بچےکی شناخت 3 سال کے اسداللہ کے نام سے ہوئی ہے،  بچےکی لاش کو ضابطےکی کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ متوفی بچہ گھرکے باہر کھیل رہا تھا اچانک سیوریج مین ہول میں گر گیا، بچے کے والد نے مین ہول کی صفائی کیلئے خاکروب کو بلایا ہوا تھا۔

    پولیس نے مزید بتایا کہ بچے کا والد اپنےکام پر چلاگیا، خاکروب بھی صفائی کے بعد روانہ ہوگیا، خاکروب کے جانے کے بعد بچہ کھیلتے ہوئے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوا، بچہ 6 بہن بھائیوں میں چوتھے نمبر پر تھا، واقعےکی مزید تفتیش جاری ہے۔

    دوسری جانب والد کے مطابق میرا بچہ مین ہول میں ڈوب کر جاں بحق ہوا ہے، کئی بار انتظامیہ کو شکایت کی لیکن کوئی سنوائی نہیں ہوئی ہے۔

  • کراچی : ایک اور بچہ نالے میں گر کر لاپتہ

    کراچی : ایک اور بچہ نالے میں گر کر لاپتہ

    کراچی : گولیمار کی لیاری ندی میں8سال کے بچے کے گرنے کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے، اندھیرے کے باعث تلاش کا عمل روک دیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ لاپتہ بچے کی شناخت 8سالہ حیدر کے نام سے ہوئی ہے۔

    نالے میں بچے کے گرنے کی اطلاع ملنے پر علاقہ مکین بڑی تعداد میں جمع ہوگئے اور بچے کی تلاش شروع کردی گئی تاہم ریسکیو اہلکاروں نے ہر ممکن کوشش کی لیکن لاپتہ بچے کو تاحال تلاش نہیں کیا جاسکا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ رات کی تاریکی کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے، نالے میں پانی کا بہاؤ تیز ہونے اور کچرے کے باعث کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریسکیو کی غوطہ خور ٹیم نے رات ایک بجے تک بچے کی تلاش کا آپریشن جاری رکھا، ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر موجود ہیں، تلاش کیلئے آپریشن صبح دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ کراچی میں آئے روز بچوں کے نالوں اور گٹروں میں گر کر جاں بحق ہونے کے واقعات رپورٹ ہوتے ہیں لیکن متعلقہ حکام اور ادارے روایتی بیانات اور اقدامات پر ہی اکتفا کرتے ہوئے اگلے حادثے کی خبر انتظار کرتے ہیں۔

    گزشتہ ہفتے سہراب گوٹھ لیاری ندی میں2سال کے بچے کے گرنے کا واقعہ پیش آیا جبکہ رواں سال مارچ کے دوران گلشن اقبال 13 ڈی میں چھ سالہ بچہ ابیہان اور شاہ لطیف ٹاؤن میں تین سالہ بچہ محسن گٹر میں گِر کر ہلاک ہوا۔

  • شمالی آئر لینڈ کے پہاڑوں پر خوفناک آتشزدگی، ریسکیو حکام نے قابو پالیا

    شمالی آئر لینڈ کے پہاڑوں پر خوفناک آتشزدگی، ریسکیو حکام نے قابو پالیا

    ڈبلن : شمالی آئرلینڈ کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ پر فائر فائٹرز نے کچھ ہی گھنٹوں میں قابو پالیا جبکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والوں نے حفاظتی اقدامات کیلئے حکام نے گھروں کو خالی کرالیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ریاست شمالی آئر لینڈ کے پہاڑی علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ کاﺅنٹی ڈاﺅن میں آگ کے بلند ہوتے شعلوں سے قریبی عارضی گھروں کو خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈورنڈ کے جنگلات میں اتوار کی رات آگ بھڑکی تھی جسے بجھانے کےلیے 50 سے زائد فائر فائٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصّہ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی ڈاؤن میں لگی آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جو تیزی سے پھیلتی جارہی تھی تاہم ریسکیو حکام سے اس پر قابو پالیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی آئرلینڈ کی فائر اینڈ ریسکیو سروس (این آئی ایف آر ایس) کو اتوار کی رات 11 بجے کے قریب آتشزدگی کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

    برطانیہ: مانچسٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب

    یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے پہاڑی علاقے مورلینڈ کے جنگلات میں بھی شدید آتشزدگی کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبہ اور 24 مکانات جل خاکستر ہوگئے تھے جبکہ 4 روز میں 150 سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مانچسٹر کے حکام نے 4 روز قبل بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے شاہی فضائیہ کے دستوں اور اسکاٹ لینڈ کی رائل رجمنٹ کی 4 بٹالین کے 100 فوجیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

  • ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    ریسکیو حکام نے لاپتہ برطانوی فٹبالر کی تلاش دوبارہ شروع کردی

    لندن : ریسکیو اداروں نے انگلش چینل کے قریب لاپتہ ہونے والے پریمئر لیگ فٹبال کے کھلاڑی اور ان کے پائلٹ کی تلاش دوبارہ شروع کردی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ برطانوی شہر کارڈف سٹی کے ارجنٹائن فٹبال کھلاڑی ایمیلیانو سلا اور پائلٹ ڈیوڈ کا نجی طیارے میں پرواز کرتے ہوئے سوموار کے روز ریڈار سے اچانک غائب ہوگئے تھے۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اداروں نے جمعرات کے روز اجلاس کے بعد 28 سالہ ایمیلیانو سلا کی تلاش کےلیے ریسکیو آپریشن جاری رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ساحلی علاقوں پر توجہ مرکوز کرنے کا کہا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ لاپتہ ہونے والے ہوائی جہاز کو ابھی تک ٹریس نہیں کیا جاسکا ہے۔

    پولیس نے جمعرات کی صبح سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ’ہم چینل آئی لینڈ کے ایئر سرچ طیارے کا استعمال کرتے ہوئے ساحلی علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام شروع کریں گے۔

    برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس کے کیپٹن ڈیوڈ بارکر نے اعتراف کیا کہ مذکورہ افراد کے زندہ برآمد ہونے امکانات تقریباً صفر ہیں‘۔

    ریسکیو ادارے کا کہنا تھا کہ ساحلی علاقوں میں ڈوبنے والے افراد کا زندہ بچنا تقریباً نہ ممکن ہے، پانی میں گرنے والا شخص زیادہ سے زیادہ 3 گھنٹے تک زندہ رہ سکتا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ایمیلیانو سلا کا سنگل انجن والا طیاری سوموار کے روز شام 7 بج کر 15 منٹ پر شمال مغرب فرانس ے اڑا تھا اور جس وقت طیارہ ریڈار سے لاپتہ ہوا اس وقت طیارہ چینل آئی لینڈ پر 5 ہزار فٹ کی بلندی پر پرواز کررہا تھا۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے لاپتہ فٹبالر کی تلاش کےلیے موبائل فون کا ڈیٹا بھی حاصل کیا ہے کہ جس کے مطابق ایمیلیانو نے پرواز سے قبل واٹس ایپ میسج ارسال کیا تھا۔

    فٹبالر  نے پرواز سے قبل ازرائے مذاق کہا تھا کہ  ’مجھے بہت ڈر لگ رہا ہے، میں جس طیارے میں سوار ہوں ایسا لگ رہا ہے جیسے اس کا ایک ایک پرزہ الگ ہو‘۔

  • سرگودھا: تیز رفتار کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

    سرگودھا: تیز رفتار کار الٹ گئی، 3 افراد جاں بحق، دو زخمی

    سرگودھا: صوبہ پنجاب میں ہولناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سرگودھا خوشاب روڈ پر تیز رفتار کار بے قابو ہوکر الٹ گئی، جسکے باعث تین افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، کار میں سوار افراد شادی کی تقریب سے واپس آ رہے تھے کہ حادثہ کا شکا ر ہو گئے۔

    کار ایکسیڈنٹ کا واقعہ دھریہ کے مقام پر پیش آیا۔

    دو روز قبل ہی سیالکوٹ کے علاقے نارووال روڈ کے قریب کار اور ٹریکٹرٹرالی میں ٹکر سے 2 افرادجاں بحق ہوئے تھے۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں صوبہ بلوچستان میں خطرناک ٹریفک حادثہ جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    ٹریفک حادثات زیادہ تر ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آتے ہیں، بعض اوقات ڈرائیور نشے کی حالت میں گاڑی چلاتا ہے جو درجنوں لوگوں کی اموات کا سبب بنتی ہے۔

  • کراچی : دو روزپرانی تین نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی : دو روزپرانی تین نامعلوم افراد کی تشدد زدہ لاشیں برآمد

    کراچی: منگھوپیر نادرن بائی پاس سے تین افراد کی دو روز پرانی تشدد زدہ نعشیں برآمد ہوئی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق آج صبح منگھوپیر نادرن بائی پاس کے قریب ایک ویران مقام سے تین ناقابل شناخت تشدد زدہ نعشیں برآمد ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔

    اطلاع موصول ہونے کے بعد پولیس کی بھاری نفری ریسکیو حکام کے ہمراہ جائے وقوعہ پہنچی اور نعشوں کو قبضے میں لے کر مزید قانونی کارروائی کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس حکام کے مطابق تینوں نعشیں ویران علاقے میں ایک ساتھ پڑی ہوئی تھیں، نعشوں کے قریب سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی جس سے مقتولین کی شناخت ہوسکے ۔

    حکام نے مزید بتایا کہ تینوں افراد کے قتل کی وجوہات کے حوالے سے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

    پولیس کے مطابق قانونی کارروائی کے بعد تینوں نعشوں کو ایدھی سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے، مزید تفیش جاری ہے۔

     

  • لاہور:شديد دھند کے باعث2مختلف ٹريفک حادثات،2جاں بحق،2زخمی

    لاہور:شديد دھند کے باعث2مختلف ٹريفک حادثات،2جاں بحق،2زخمی

    پنجاب کے مختلف شہر صبح کے اوقات میں دھند کی لپیٹ میں رہنے لگے، شدید دھند کے باعث ٹریفک حادثات میں چار افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

    لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کےڈیرے ہیں، شدید دھند کے باعث بند ہونے والے لاہور ائیر پورٹ کو سات گھنٹے بعد پروازوں کے لئے کھول دیا ہے، ائیرپورٹ کو رات گیارہ بجے بند کیا گیا تھا، جس کے بعد لاہور جانے والی پروازوں کا رخ دوسرے شہروں کی جانب موڑ دیا گیا تھا۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ساہیوال اور کمالیہ میں بھی ٹریفک حادثات میں تین بچوں سمیت چھ افرادزخمی ہوگئے ہیں، راجن پور کے علاقے کوٹلہ عیسن کے قریب آئل ٹینکر اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم سے دو افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والے دونوں افراد کو فوری طبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر ديا گيا جبکہ دوسری جانب لاہور کے رنگ روڈ پر واقع عبداللہ گل انٹر چينج پر گارکو سروس کا منی ٹرک دھند کے باعث ايک کھمبے سے ٹکرا گيا۔

    جس کے نتيجہ ميں گاڑي کا ڈرائيور موقع پر ہی جاں بحق ہوگيا، پوليس کے مطابق دھند ہی کے باعث لاہور ميں چونگی امرسدھو کے علاقہ ميں ٹرالر سڑک سے اتر کر کھڑی گاڑيوں سے ٹکرا گيا۔

    جس کے نتيجے ميں گاڑيوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہيں ہوا جبکہ ٹرالر کا ڈرائيور ٹرک چھوڑکر موقع سے فرار ہوگيا، ادھر شدید دھند کے باعث موٹر وے پر سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ترجمان موٹروے نے مسافروں کو متبادل راستے اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے، ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ ڈرائیورز دھند میں فوگ لائٹس آن رکھیں اور احتیاط سے ڈرائیونگ کریں ۔