Tag: ریسکیو 1122

  • سانحہ سوات کے بعد ریسکیو 1122 کو ’’زندگی بچانے والی‘‘ کتنی جیکٹس فراہم کی گئیں؟

    سانحہ سوات کے بعد ریسکیو 1122 کو ’’زندگی بچانے والی‘‘ کتنی جیکٹس فراہم کی گئیں؟

    دل خراش سانحہ سوات کے بعد متعلقہ ادارے ہوش میں آ گئے ہیں اور ریسکیو 1122 کو زندگی بچانے والی جیکٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سانحہ سوات کے بعد وزیراعلیٰ کی ہدایت پر تمام ادارے الرٹ ہیں اور ریسکیو 1122 کو دو ہزار لائف سیونگ جیکٹس فراہم کر دی گئی ہیں۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق حساس اضلاع کو پہلے ہی 1200 لائف جیکٹس فراہم کر دی گئی تھیں جب کہ مزید 10 ہزار لائف جیکٹس کے آرڈرز بھی جاری کیے گئے ہیں۔

    ڈی جی پی ڈی ایم اے نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب جانے سے گریز کریں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں دریائے سوات پر تفریح کے لیے گئے ایک ہی خاندان کے 18 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔ ان میں سے 11 لاشیں نکال لی گئیں۔ چار کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی دریائے سوات میں مختلف مقامات پر 75 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے تھے۔

    کے پی حکومت نے واقعہ کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی جب کہ دریائے سوات کے آس پاس کے تمام ہوٹلز اور ریسٹورنٹس بند کرا دیے گئے تھے۔

    واقعہ کے بعد کے پی حکومت کے جاری بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ حادثے کے فوری بعد ریسکیو سرگرمیاں شروع کر دی گئی تھیں۔ تاہم عینی شاہدین کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے دو گھنٹے تک وہاں کوئی نہیں پہنچا تھا

    دریائے سوات حادثہ، عینی شاہدین نے دل دہلا دینے والا آنکھوں دیکھا حال بتا دیا

     دریں اثنا آج سے وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر دریائے سوات کے کنارے سے تجاوزات کے خاتمے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔

    آج کی کارروائی میں ہوٹلز، فوڈ اسٹریٹ، ریسٹورنٹس سمیت 30 سے زائد تجاوزات مسمار کی گئیں۔ دوران آپریشن ہوٹل مالکان اور عملے کی جانب سے پتھراؤ کیا گیا جس کی زد میں آکر تین اہلکار زخمی ہو گئے۔ پولیس نے مزاحمت کرنے پر 8 افراد کو حراست میں بھی لیا۔

    ترجمان وزیراعلیٰ کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن میں ضلع انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ ادارے شامل ہیں۔ دریائے سوات کے کنارے غیر قانونی مائننگ مکمل طور پر بند کی جا رہی ہے، جس کے بعد دریائے سوات کے اطراف بیریئرز کی تعمیر کا بھی آغاز کیا جائے گا۔

  • لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے، 5 افراد جاں بحق

    شہر قائد کے بعد لاہور میں بھی ڈمپر موت بانٹنے لگے جس کے نیتجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ  3 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے جی ٹی روڈ آخری اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے۔

    1122 ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماری، حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ ڈمپر کی بریک فیل کے باعث پیش آیا ہے جبکہ ڈرائیور موقع پر ہی فرار ہوگیا ہے، ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ڈمپر کے نیچے سے نکالا اور انہیں اسپتالوں میں منتقل کیا۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا ہے ساتھ ہی انہوں نے زخمیوں  کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    اس کے علاوہ آئی جی پنجاب نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی اولاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے، عثمان انور نے کہا کہ سی ٹی او لاہور میں تیز رفتار سے گاڑی چلانے والوں کیخلاف کارروائی کریں۔

    https://urdu.arynews.tv/hangu-bikes-collision-leaves-3-dead/

  • لوئر کوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، خواتین، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    لوئر کوہستان میں گاڑی کھائی میں جاگری، خواتین، بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع کوہستان لوئر میں گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لوئر کوہستان میں شاہراہ قراقرم پر مٹہ بانڈہ کے قریب ایک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، حادثے میں 3 خواتین  اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق  ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کا شکار گاڑی راولپنڈی سے گلگت جارہی تھی جبکہ جاں بحق ہونے والوں کا تعلق راولپنڈی کے ایک ہی خاندان سے ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں مقامی افراد کے ساتھ مل کر لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں، لاش میں 2 خواتین 5 بچے اور ایک مرد شامل ہے۔

  • کراچی: روسی قونصلیٹ میں گھسنے والی بڑی چھپکلی ’’گوہ‘‘ کو پکڑلیا گیا

    کراچی: روسی قونصلیٹ میں گھسنے والی بڑی چھپکلی ’’گوہ‘‘ کو پکڑلیا گیا

      کراچی: ریسکیو 1122 کی ٹیم نے کلفٹن میں واقع روسی قونصل خانے میں بڑی چھپکلی ’’گوہ‘‘ کو پکڑ لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن بلاک 4 میں واقع ریشین قونصلیٹ میں گھسنے والی بڑی چھپکلی ’’گوہ‘‘ پکڑی گئی۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان نے بتایا کہ سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کو کال ملنے پر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی، چھپکلی کو ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے باحفاظت پکڑ لیا۔

    ریسکیو 1122 کے ترجمان نے مزید بتایا کہ چھپکلی کو محکمہ وائلڈ لائف کے حوالے کیا جائے گا۔

  • حادثاتی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کا طریقہ

    حادثاتی صورت میں ابتدائی طبی امداد دینے کا طریقہ

    ناگہانی آفت کبھی بھی اور کسی پر بھی آسکتی ہے لہٰذا کسی بھی حادثہ کی صورت میں گھبرانے کے بجائے فوری طور پر ابتدائی طبی امداد (فرسٹ ایڈ) بہت سی پیچیدگیوں سے محفوظ رکھ سکتی ہے۔

    ایسے میں اگر عمومی نوعیت کی آسان اور سادہ تدابیر اختیار کی جائیں تو بہت سی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں فرسٹ ایڈ کی تربیت حاصل کرنا ہر شہری کیلئے ضروری ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں پاکستان میں ہنگامی حالات میں ریسپانس دینے کے ادارے ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ناظرین کو بتایا کہ آگ لگنے کی صورت میں متاثرہ شخص کو کیسے بچایا جاسکتا ہے؟

    اس موقع پر ریسکیو 1122 کی رضاکار ریحانہ یاسمین نے ابتدائی طبی امداد دینے کے طریقہ کار سے متعلق ایک عملی نمونہ پیش کیا جسے متاثرہ شخص کو اسپتال پہنچنے سے قبل دینا بہت ضروری ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ سب سے پہلے زخمی شخص کے دونوں کندھوں کو تھپتھپا کر اس سے بات کرنے کی کوشش کریں یا اس کا ردعمل محسوس کریں، اگر اس نے کوئی رسپانس نہیں دیا تو فوری طور پر 1122کو کال کریں اور اگر زخمی کا سانس نہیں چل رہا تو فوراً سی پی آر شروع کردیں۔

    اس کا طریقہ کار یہ ہے کہ پہلے مریض کے سینے کے درمیان اپنے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی رکھیں اور اسی کے اوپر بائیں ہاتھ کو رکھ کر مظبوطی سے پکڑلیں جس کے بعد تقریباً ایک منٹ میں 10سے 120مرتبہ طاقت سے دباؤ ڈالیں اس کے بعد مریض کے منہ پر منہ رکھ کر اس کے پھیپھڑوں میں ہوا بھریں تاکہ اس کی سانس بحال ہوسکے۔

    یاد رہے کہ دنیا بھر میں ایمرجنسی سروسز کے اداروں کے مخصوص نمبرز ہوتے ہیں اسی طرح پاکستان میں ہنگامی حالات میں ریسپانس دینے کا ریسکیو 1122 نظام 2004 میں لاہور سے شروع ہوا، جس کے بعد رفتہ رفتہ یہ نظام پورے پاکستان میں پھیل گیا۔

  • افغانستان زلزلہ: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں

    افغانستان زلزلہ: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی امدادی کارروائیاں

    لاہور: پاک افغان سرحد پر ریسکیو 1122 کی افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 نے صوبائی حکومت کے احکامات پر پاک افغان بارڈرز پر اہلکار تعینات کردیے ہیں اور افغانستان میں زلزلہ زدگان کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    ڈاکٹر خطیر احمد کا کہنا ہے کہ انگور اڈہ بارڈر پر آنے والے 8 زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی، ریسکیو نے زخمیوں کو شولم اسپتال وانا منتقل کردیا۔

    ڈاکٹر خطیر کے مطابق ریسکیو 1122 نے ضلعی انتظامیہ اور ڈاکٹرز کے ہمراہ 3 ایمبولینسز خوست روانہ کیں، شدید زخمیوں کو ایمبولینسز میں پاکستان منتقل کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ 22 جون کی رات 6.1 شدت کے زلزلے نے افغان صوبے پکتیکا میں تباہی مچا دی تھی، زلزلے میں اب تک ہزار سے زائد افراد کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

  • شہباز شریف دور میں ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف

    شہباز شریف دور میں ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف

    لاہور: اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف دور میں ریسکیو 1122 میں کروڑوں کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ذرایع کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 میں مالی سال 2017-18 میں کروڑوں روپے کا فراڈ ہوا، فراڈ کروڑوں کی مشینری اور دیگر سامان کی خریداری میں کیا گیا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ فراڈ بلیک لسٹ کمپنیوں سے 10 کروڑ کے سامان کے ٹینڈرز میں گھپلے کے ذریعے کیا گیا، صوبائی محکمے ایس این جی اے ڈی کی انکوائری رپورٹ میں ان گھپلوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

    محکمے نے ڈپٹی ڈائریکٹر کی ریسکیو 1122 میں بھرتی بھی خلاف ضابطہ قرار دی، ڈی جی ریسکیو رضوان نصیر بہ حیثیت چیئرمین پروکیورمنٹ کمیٹی بھی ذمہ دار قرار دے دیے گئے۔

    افسران کے خلاف کارروائی کی رپورٹ 6 ماہ قبل محکمہ داخلہ پنجاب کو بھجوائی جا چکی ہے، اسکینڈل پر صوبائی محکمہ اینٹی کرپشن نے بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

    یہ بھی پڑھیں:  ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادریار جنگ سوسائٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی

    محکمہ داخلہ کی جانب سے کارروائی نہ ہونے پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کی گئی، یہ تحریک پی ٹی آئی کی رکن سمیرا احمد نے جمع کرائی۔

    یاد رہے کہ جنوری میں ریسکیو 1122 نیب کے ریڈار پر آ گئی تھی، قومی احتساب بیورو نے ریسکیو ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈی جی ریسیکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحقیقات شروع کی۔

    ذرایع کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ہنگامی خدمات انجام دینے ادارے میں مشینری، گاڑیوں کی خریداری اور دیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کی گئی، جس پر نیب نے محکمہ داخلہ پنجاب کو خط ارسال کیا۔

  • ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادریار جنگ سوسائٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی

    ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادریار جنگ سوسائٹی بھی نیب کے ریڈار پر آگئی

    کراچی/لاہور : ریسکیو 1122 اور کراچی کی بہادر یار جنگ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی میں کرپشن کا انکشاف کا معاملہ سامنے آگیا، نیب نے حکام کو طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ملک میں بڑھتی بدعنوانی کے باعث بہادر یار جنگ سوسائٹی کراچی اور ریسکیو 1122 بھی نیب کے ریڈار پر آگئی ہے، نیب نے دونوں اداروں کے خلاف تحقیقات کی تیاری شروع کردی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں ہنگامی خدمات انجام دینے ادارے ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو میں مشینری، گاڑیوں کی خریداری اور دیگر معاملات میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔

    قومی احتساب بیورو نے ریسکیو ادارے میں بڑے پیمانے پر کرپشن کے خلاف کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے ڈی جی ریسیکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کے خلاف تحقیقات شروع کردی۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے ریسکیو ادارے میں میگا کرپشن کے معاملے پر محکمہ داخلہ پنجاب کو خط ارسال کیا اور احمد میڈیکس کمپنی کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔

    دوسری جانب نیب حکام کی جانب کراچی کی مہنگی ترین سوسائٹی بہادر یار جنگ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے عہدیدار کو طلب کرلیا ہے۔

    نیب ذرایع کے مطابق جس پر بھی کرپشن ثابت ہوئی، اس کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی

  • راولپنڈی : پی آئی اے آفس میں آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی : پی آئی اے آفس میں آگ بھڑک اٹھی

    راولپنڈی : مال روڈ کے قریب واقع پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کے آفس میں آگ لگ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق آگ دفتر کے باہر لگی جس نے تیزی کے ساتھ پوری بلڈنگ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا تاہم ریسکیو 1122 کی ٹیم کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پانے میں کامیاب ہوگئی۔

    ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجوہات اور اس سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آئیں، پی آئی اے انتظامیہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ آگ لگنے کا واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

    واضح رہے محکمہ فائربریگیڈ میں عملے کی کمی اور ناکافی وسائل کے باعث آگ لگنے کے واقعات میں کئی قیمتی جانی و مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، تاہم بازاروں میں لگنے والی آگ پر قابو پانے میں سب سے بڑی رکاوٹ تنگ گلیاں ہیں۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق اگر بازاروں سے تنگ گلیاں ختم کردی جائیں تو آگ پر جلد قابو پاکر بڑے نقصان سے بچا جاسکتا ہے۔

     

     

  • سلیم نے درخت میں پھنسی چیل کی جان بچا لی

    سلیم نے درخت میں پھنسی چیل کی جان بچا لی


    ہندوستان کے شہزادہ سلیم تو دلی میں انارکلی کو نا بچا سکے لیکن ریلوے ملازم سلیم نے ملتان میں  درخت  پر چڑھ  کر شاخوں   

    پھنسی چیل  کی جان  بچالی۔

    ملتان کے ڈی ایس ریلوے آفس میں بد قسمت چیل اونچے درخت میں پھنس گئی جسے ریسکیو 1122 کی ٹیمیں تمام کوششوں اور حربوں 

    کے باوجود نکال نہ سکیں۔

     با لآخر ریولے آفس کے چوکیدارسلیم نے ہمت کی اور اپنی جان  جوکھوں میں ڈال کر اس اونچے درخت پر چڑھ کر کنڈی کی مدد سے اس 

    چیل کو نکال لیا اور چیل جو کہ تین گھنٹے سے درخت کی بے رحم شاخوں میں پھنسی ہوئی تھی نکلتے ہی اڑ گئی، وہاں موجود لوگوں نے 

    تالیاں بجا کر سلیم کی حوصلہ افزائی کی۔