Tag: ریسکیو

  • ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ میں بس اور ٹرالر میں تصادم،9افراد جاں بحق

    ٹھٹھہ: صوبہ سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے قریب المناک ٹریفک حادثے میں 9افراد جاں بحق اور پچاس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق سندھ کے شہر ٹھٹھہ کے علاقے جھرک کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے شہداد کوٹ جانے والی بس بے قابو ہوکر ٹریلر سے ٹکراگئی.

    حادثے میں9افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ پچاس مسافر زخمی بھی ہوئے جنہیں کراچی اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا.زخمیوں میں دس افرادکی حالت تشویش ناک ہے.

    ریسکیواہلکار حادثے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں،جبکہ ٹھٹھہ اور حیدر آباد کے اسپتالوں میں ایمر جنسی بھی نافذ کردی گئی.

    *دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں دو بچے اور تین خواتین بھی شامل ہیں.

  • لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: شادی کی تقریب میں گھر کی چھت گرگئی،5افرادجاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے اندرون دہلی گیٹ مسجدوزیرخان کےقریب گھرکی چھت گرگئی،جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 8 زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں دہلی اندورن دہلی گیٹ مسجد وزیر خان کے قریب شادی کی تقریب میں چھت گرنے سے پانچ افراد جان کی بازی ہارگئے اور آٹھ افراد زخمی ہوگئے.

    ریسکیوذرائع کے مطابق جاں بحق ہوانے والی 3خواتین اور 2 بچیاں بھی ہیں،جبکہ 8 افراد زخمی ہیں.

    حادثے میں زخمیوں کو نواز شریف اسپتال اور مئیو اسپتال میں منتقل کر دیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ تفصیلہ،25 سالہ مہوش،16 سالہ دعا،6 سالہ ماہ نور،10 سالہ اقصی کے نام شامل ہیں.

    ریسکیو اہلکاروں کی بروقت امدادی کارروائیوں سے ملبے تلے تمام افراد کو نکال لیا گیا ہے.

    واضح رہے کہ گھرکی چھت پرشادی کی تقریب ہورہی تھی اور اس وقت چھت گری جب شادی کی تقریب سے لوگ گھر واپس جارہےتھے.

  • ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان میں فائرنگ دوافراد جاں بحق،حملہ آور نے خودکشی کرلی

    ملتان : یوم پاکستان کے سلسلے میں منعقد تقریب میں فائرنگ سے بچے سمیت دو افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ فائرنگ کرنے والے شخص نے بھی خودکشی کر لی.

    تفصیلات کے مطابق ملتان میں یہ واقعہ بستی ملوک میں پیش آیا جہاں یونین کونسل نمبر 384 کے دفتر میں یوم پاکستان کے سلسلے میں کیک کاٹا جا رہا تھا کہ ندیم نامی شخص تقریب میں داخل ہوا اور فائرنگ کر دی.

    فائرنگ سے پاکستان مسلم لیگ نواز کے کارکن سلیم رجب اعوان اور ان کے بیٹے زخمی ہو گئے اور فائرنگ کرنے والا شخص ندیم موقع سے فرار ہوگیا.

    ریسکیو 1122 نے سلیم رجب اعوان کو نشتر اسپتال جبکہ بچوں کو ایک نجی اسپتال میں منتقل کر دیا جہاں اسپتال ذرائع کے مطابق سلیم رجب اعوان اور ان کا بیٹا عرفان دم توڑ گئے ہیں.

    دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والے شخص ندیم نے بعد میں خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ہے. پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے تاہم ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہے .

  • لاہور: کوٹ لکھپت میں دکان کی چھت گرنے سے پانچ مزدوز زخمی

    لاہور: کوٹ لکھپت میں دکان کی چھت گرنے سے پانچ مزدوز زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں دکان کی چھت گرنے سے پانچ مزدور زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کےمطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں دکان کی چھت پر پانچ مزدور سو رہے تھے،اس دوران اچانک چھت گرنے سے زمین بوس ہوگئی،جس کے نتیجے میں پانچوں مزدور زخمی ہوگئے.

    ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کوملبے سے نکالااور جنرل اپستال منتقل کردیا،اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے.

    پولیس کے مطابق دکان کی چھت کمزور ہونے کے باعث زمین بوس ہوئی،حادثے کی تفتیش کی جارہی ہے.

    *لاہور میں گھر کی چھت گرنے سے6افرادزخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پرانا راوی پل کے قریب گھر کی چھت گرنے سے چھ افراد زخمی ہوئے تھے،جنہیں میو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

  • حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر بس اورٹرالر میں تصادم،12افراد جاں بحق

    حیدرآباد: انڈس ہائی وے پر بس اورٹرالر میں تصادم،12افراد جاں بحق

    حیدرآباد: جامشورو انڈس ہائی وے پٹارو موڑ پر مسافر بس اورٹرالرمیں ہولناک تصادم،حادثے میں بارہ افراد جان کی بازی ہارگئے.

    تفصیلات کے مطابق انڈس ہائی وے پر پٹارو موڑ پر بس اور ٹرالر میں تصادم کے نتیجے میں بارہ افراد جان کی بازی ہارگئے تھے،جب بس ڈیرہ اسماعیل خان سے کراچی آرہی تھی.

    ذرائع کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت میں کھڑے ہونے والے ٹرک سے جا ٹکرائی،حادثے کے بعد مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو لیاقت یونیورسٹی اسپتال منتقل کردیا گیا.

    ریسکیو کے مطابق زخمی میں ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ پے.

    واضح رہے کہ اس قبل گذشتہ مئی میں حیدر آباد کے قریب ٹرک اور مسافر بس کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دس افراد ہلاک ہوگئے تھے.

  • لاہور: شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

    لاہور: شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے تین افراد جاں بحق

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے ایک ہی گھر کے تین افراد جان کی بازی ہار گئے،جبکہ 1زخمی کواسپتال متقل کردیا گیا.

    تفصیلات کے مطابق شاہدرہ کےعلاقے ملت پارک میں خاتون گھر کی چھت پر چارپائی دیوار کے ساتھ کھڑی کر رہی تھی کہ چارپائی چھت کے اوپر سے گزرنے والی تار سے چھو گئی جس سے خاتون کو بچاتے ہوئے اس کا خاوند 60سالہ محمد شریف تیس سالہ بیٹا اشفاق اوراٹھارہ سالہ بیٹی مقدس جاں بحق جبکہ ماں اور پچیس سالہ بیٹا نواز زخمی ہوگیا۔

    ریسکیو 1122 نے زخمی خاتون اور اس کے بیٹے کو طبی امداد کے لیے شاہدرہ اسپتال منتقل کردیا جنہیں انہیں طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا.

    *لاہور: بجلی کا تار گرنے سے خاتون سمیت 2شہری جاں بحق

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے لاہور کے علاقے حمزہ ٹاؤن میں بجلی کی مین ٹرانسمیشن لائن کے تار ٹوٹ کر گرنے سے خاتون سمیت دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے.

    واضح رہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد اور زخمی کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے.

  • مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری : نیشنل ہائی وے ٹرک کار پر اُلٹ گیا،پانچ افراد ہلاک

    مٹیاری: نیشنل ہائی وےپرٹرک بےقابوہوکر کارپراُلٹ گیا جس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق حادثہ نیوسعید آباد کے قریب اس وقت پیش آیا جب تیزرفتار ٹرک ڈرائیور سےبےقابو ہوکر کار پرالٹ گیا،حادثے کے نتیجےمیں کارمکمل طور پر تباہ ہوگئی.

    حادثے میں کار میں موجود تین خواتین سمیت پانچ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے.

    ریسکیو کو حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی اہلکاروں کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جہاں سے زخمیوں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا.

  • دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو : انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثہ، پانچ افراد ہلاک

    دادو: سندھ کے شہر دادو میں انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق دادو میں آمری کے قریب انڈس ہائی وے پرمسافرکوچ تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں تین مسافرموقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیس سے زائد زخمی ہوگئے.

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں،اسپتال منتقلی کے دوران دو افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے.

    حادثے میں دیگر زخمیو ں کونزدیکی اسپتال منتقل کردیا گیا جن کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے.

  • لاہور : فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور : فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی

    لاہور: شادمان میں واقع فاطمہ میموریل اسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،ریسکیو اہلکاروں نے ایک گھنٹے کی کاروائی کے بعد آگ پر قابو پالیا.

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے شادمان میں واقع فاطمہ میوریل اسپتال کے عملے کے مطابق اسپتال کی دوسری منزل پر واقع آئی سی یو وارڈ کےکوریڈور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے دھواں اسپتا ل کے کمروں میں پھیل گیا،اسپتال میں آگ لگنے سےلوگوں میں بھگڈر میچ گئی.

    ریسکیو نے اطلاع ملتے ہی بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا،اس آپریشن کے دوران ریسکیو ٹیموں کی تین گاڑیوں نے حصہ لیا.

    آگ لگنے کے دوران باحفاظت تمام مریضوں کو اسپتال سےباہر نکال لیا گیااور آگ بجنے کے بعد واپس منتقل کر دیا گیا،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.

  • لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور :گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کے گودام میں آگ لگ گئی

    لاہور: گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس کے گودام میں اچانک آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا سامان جل گیا،امدادی ٹیموں نےآگ پرقابو پالیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور میں منٹگمری روڈ پرواقع پانچ منزلہ پلازہ کی تیسری منزل پر اچانک آگ لگ گئی،گاڑیوں کے اسپیئرپارٹس ہونے کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.

    اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ کو بجھانے کا کام شروع کر دیا.پولیس نے آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث ملحقہ عمارتوں کو بھی خالی کروا لیا.

    فائر بریگیڈ کے عملے کی جانب سے ساڑھے تین گھنٹوں کی مسلسل کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیاگیا، آتشزدگی کے باعث گودام میں موجود لاکھوں مالیت کا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔