Tag: ریسیپی

  • آج کے دن اپنے گھر کی خواتین کے لیے چاکلیٹ کرنچ کیک بنائیں

    آج کے دن اپنے گھر کی خواتین کے لیے چاکلیٹ کرنچ کیک بنائیں

    یوں تو کچن میں کھانا پکانے کی ذمہ داری خواتین کی ہوتی ہے، لیکن چونکہ آج خواتین کا عالمی دن ہے تو آج کے دن مرد حضرات ایک مزیدار اور آسان سا کیک بنا کر گھر کی خواتین کے ساتھ آج کے دن کو سیلی بریٹ کرسکتے ہیں۔

    آج کے دن ایک مزیدار سا چاکلیٹ کرنچ کیک بنانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اشیا درکار ہوں گی۔

    اجزا

    میدہ: 2 کپ

    انڈے: 4 عدد

    براؤن شوگر: 1 کپ

    مکھن: آدھا کپ

    بیکنگ پاؤڈر: 2 چائے کے چمچ

    گڑ: 1 کپ

    خشک میوہ: 2 کپ

    کوکنگ چاکلیٹ: 1 کپ

    ترکیب

    سب سے پہلے انڈؤں کو پھینٹ لیں ساتھ ہی مکھن اور چینی ڈال کر دوبارہ پھینٹ لیں۔

    میدہ میں بیکنگ پاؤڈر اور ایک کپ خشک میوہ ڈال کر مکس کر لیں۔

    اب اس مکسچر کو انڈوں والے مکسچر میں شامل کر دیں اور 180 ڈگری سینٹی گریڈ پر بیک کر لیں۔

    گڑ کو ایک کھانے کا چمچ آئل ڈال کر پگھلا لیں، جب پگھل جائے تو ایک کپ خشک میوہ ڈال کو مکس کریں اور فوائل پیپر پر جما لیں۔

    جب جم جائے تو اچھی طرح چورا کر لیں۔

    چاکلیٹ کو پگھلا کر کریم ڈالیں اور کیک پر لگائیں۔

    اب اوپر سے گڑ کا کرنچ ڈال کر مزیدار کیک پیش کریں۔

  • خوبانی کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

    خوبانی کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

    آج افطار میں کچھ منفرد بنائیں۔ خوبانی کسٹرڈ کا لطف بہ آسانی گھر میں ہی اٹھایا جا سکتا ہے۔

    :خوبانی کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    خوبانی: 1 کلو

    کسٹرڈ: 2 چمچ

    چینی: 3 پاؤ

    دودھ: آدھا کلو

    :ترکیب

    خوبانی کو دھو کر رات بھر پانی میں بھگو کر رکھیں۔

    صبح اس کے بادام نکال کر اسی پانی میں گلنے کے لیے چولہے پر رکھ دیں۔

    جب گل جائیں تو اچھی طر ح گھوٹ لیں اور تقریباً آدھ کلو چینی ڈال کر پکائیں۔

    چینی مکس ہو جائے تو اتار لیں۔

    اب کسٹرڈ ڈال دیں۔

    خوبانیو ں کی گھٹلیوں سے بادام نکال کر ڈش کو ان سے سجائیں اور ٹھنڈا کر کے کھانے کے لیے پیش کریں۔

  • مزیدار پران پکوڑے تیار کریں

    مزیدار پران پکوڑے تیار کریں

    سی فوڈ بعض لوگ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ اگر آپ کے گھر میں بھی سی فوڈ کے شوقین افراد موجود ہیں تو آج افراد میں پران کی منفرس ڈش بنایئے۔

    :پران پکوڑے بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    پران: 12 سے 15 عدد

    ہری مرچیں: 3 عدد

    ادرک: 1 چائے کا چمچ

    لہسن: 1 چائے کا چمچ

    لال مرچ: 1 چائے کا چمچ

    ہلدی: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    نمک: 1 چائے کا چمچ

    اجینو موتو: 1 چائے کا چمچ

    شملہ مرچ: 3 کھانے کے چمچ

    پیاز: 2 کھانے کے چمچ

    سویا ساس: 2 کھانے کے چمچ

    ہرا پیاز: 3 کھانے کے چمچ

    کالی مرچ: 1 چوتھائی چائے کا چمچ

    گھی: ڈیڑھ کپ

    :ترکیب

    سب سے پہلے الگ سے پران کو گھی میں فرائی کر کے نکال لیں۔

    پھر لہسن٬ ادرک٬ ہری مرچیں٬ پیاز٬ شملہ مرچ٬ ہری پیاز کو فرائی کر کے اس میں نمک٬ اجینو موتو٬ ہلدی٬ لال مرچ٬ سویا سوس ڈال کر آخر میں فرائی شدہ پران شامل کرلیں۔

    مزے دار پران پکوڑے کھانے کے لیے تیار ہیں۔

  • مزیدار بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    مزیدار بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    آج افطار میں اپنے گھر والوں، رشتہ داروں اور احباب کی تواضع دوسرے لذیذ اور ذائقہ دار پکوانوں کے ساتھ گرما گرم اور لذیذ بنگالی فش سے کریں۔

    :بنگالی فش بنانے کی ترکیب

    :اجزا

    فش فلے: آدھا کلو

    کوکونٹ ملک: 1 کپ

    درمیانی پیاز: 1 عدد

    ہری مرچ: 5 عدد

    کڑی پتے: چند عدد

    تیل: چوتھائی کپ

    اجوائن: آدھ چائے کا چمچ

    ادرک لہسن کا پیسٹ: 2 کھانے کے چمچ

    کھڑا گرم مصالحہ: حسب ضرورت

    نمک: حسب ذائقہ

    :ترکیب

    پہلے آدھ کلو فش فلے کو چھوٹے کیوب میں کاٹ کر ایک پین میں تھوڑے سے تیل کے ساتھ فرائی کر کے رکھ دیں۔

    اس کے بعد ایک کڑاہی میں چوتھائی کپ تیل شامل کر کے ایک عدد باریک کٹی ہوئی پیاز گولڈن کرلیں۔

    ساتھ میں حسب ضرورت کھڑا گرم مصالحہ، چند کڑی پتے، 2 کھانے کے چمچ ادرک لہسن کا پیسٹ، حسب ذائقہ نمک اور آدھ چائے کا چمچ اجوائن شامل کردیں۔

    جب پیاز گولڈن ہوجائے تو اس میں 5 عدد ہری مرچوں کا پیسٹ اور ایک پیالی کوکونٹ شامل کرلیں۔

    جب وہ پکنا شروع ہوجائے تو اس میں فرائی کی ہوئی مچھلی شامل کر کے اتنا پکائیں کہ کوکونٹ ملک تھوڑا سا گاڑھا ہوجائے۔

    آخر میں مزیدار بنگالی فش سرو کریں۔