Tag: ریس تھری

  • ریس3: دبنگ خان کی فلم پر تنقید

    ریس3: دبنگ خان کی فلم پر تنقید

    ممبئی: بالی ووڈ اداکار دبنگ خان کی نئی فلم ’ریس 3‘ ریلیز ہوگئی جسے مداحوں نے پسند کیا تاہم کچھ حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید بھی کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان کی فلم ’ریس 3‘ پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں عید الفطر پر 15 جون کو ریلیز ہوگئی جس میں انیل کپور ،بوبی دیول سمیت کئی اداکار  کام کررہے ہیں۔

    ایکشن تھرل پر بنائی جانے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض ریمو ڈی سوزا نے سرانجام دیے، ریلیز سے قبل ہی ریس تھری کی ناظرین میں کافی حد تک مقبولیت حاصل کرلی تھی۔

    دبنگ خان اس فلم میں انیل کپور کے بیٹے کا کردار ادا کررہے ہیں اُن کا مرکزی نام سکندر ہے، جسے بے حد ذہین اور چلاک دکھایا گیا ہے۔ سلمان خان کا کہنا ہے کہ میرا کردار اور فلم میں موجود جذباتی مناظر دیکھ کر ہی ناظرین کسی نتیجے پر پہنچ سکیں گے۔

    عوامی سطح پرفلم کو پہلے روز مقبولیت حاصل ہوئی تاہم سینماگھروں پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین نے ریس تھری کو خاطر خواہ فلم قرار نہیں دیا۔

    ترن آدھرش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ ’ہدایت کار نے ایک اچھا موقع کھو دیا، فلم کافی مایوس کن ہے جس کے لیے صرف دو اسٹارز دیتا ہوں‘۔

    ایک اور صارف نے فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’یہ کوئی اچھی مووی نہیں‘

    انیشا فیصل نے بھی فلم کو مایوس کن قرار دیتے ہوئے صرف ایک اسٹار بطور ریٹنگ دیا۔

    سبھم کا کہنا تھا کہ ’یہ فلم جے ہو کی طرح ہے جسے دیکھ کر آپ صرف اپنا وقت ضائع کریں گے‘۔

    اکشے کا کہنا تھا کہ ’ فلم میں سلمان خان نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ بے وقوفی کا کوئی علاج نہیں، میرے خیال میں یہ بات انہوں نے اُن لوگوں کے لیے کہی ہوگی جو ریس تھری دیکھنے کے لیے سینیما گھروں کو گئے‘۔

    ایک اور صارف نے ہدایت کار پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کاسٹ نے فلم کو ڈوبا دیا، اگر اداکاروں کا چناؤ درست ہوتا تو شاید نتیجہ مختلف ہوتا.

    واضح رہے کہ اس سے قبل ’ریس‘ سیریز کو 2 فلمیں کامیابی کے جھنڈے گاڑ چکی ہیں تاہم ابتدائی دو فلموں میں مرکزی کردار ادا کرنے والے سیف علی خان اس بار فلم کی کاسٹ کا حصہ نہیں ہیں اور ان کی جگہ دبنگ خان مداحوں کے جذبات کو ریس دیتے نظر آئیں گے۔

    ویڈیو دیکھیں: ریس تھری کے ٹریلر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    قبل ازیں فلم کا  3 منٹ 31 سیکنڈ پر مشتمل ٹریلر جاری کیا گیا تھا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی تھی،  ویڈیو  کے زیادہ تر حصے میں بالی وڈ فلموں میں ایکشن کے کنگ سمجھے جانے والے سلمان خان نمایا ں نظر آئے تھے جبکہ دیگر  کرداروں کو بھی ایکشن سے بھرپورمناظر میں دکھا یا گیا تھا۔

    بالی ووڈ اداکار بوبی دیول طویل عرصے بعد کسی بلاک بسٹر فلم میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں، علاوہ ازیں فلم ’ریس تھری‘ جیکولین فرنینڈز مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں انیل کپور، ڈیزی شاہ،  بوبی دیول،  ثاقب سلیم اور پوچا ہیکڈے  سمیت دیگر فنکار شامل ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات  کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • سلمان خان کی "ریس”: سپر اسٹار کشمیر پہنچ گئے

    سلمان خان کی "ریس”: سپر اسٹار کشمیر پہنچ گئے

    ممبئی : جیل سے رہائی پانے والے بالی وڈ کے سپراسٹار سلمان خان کشمیر پہنچ گئے، معروف ہدایت کار ریمو ڈی سوزا بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق دبنگ خان مقبوضہ کشمیر کے مشہور ہل اسٹیشن پہنچ گئے ہیں، جہاں ریس تھری کی شوٹنگ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ سلمان خان اس وقت سپرہٹ فلم سیریز ”ریس“ کے تیسرے پارٹ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، اس فلم کے گذشتہ دو پارٹس میں سیف علی خان نے مرکزی کردار نبھایا تھا، مگر اس فلم میں دبنگ خان کی انٹری نے فلم کی اہمیت دو چند کر دی۔

    فلم میں سلمان کے ساتھ ساتھ جیکولین فرنانڈس، انیل کپور، بوبی دیول مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، فلم عید پر بڑے پردے پر ریلیز کی جائے گی۔

    اس ایکشن تھرلر فلم کے ہدایت کار ریمو ڈی سواز ہیں، جنھوں نے بہ طور ڈانس ڈائریکٹر اپنے کیریر کا آغاز کیا اور اس میدان میں جھنڈے گاڑنے کے بعد ہدایت کاری کی دنیا میں قدم رکھا۔ ریمو ”اے بی سی ڈی“ کے نام سے دو سپرہٹ فلمیں بنا چکے ہیں۔

    خبریں گردش میں ہیں کہ انھوں نے دبنگ خان کو ”اے بی سی ڈی“ کے تیسرے حصے میں کام کرنے پر راضی کر لیا ہے۔

    ریس تھری کی کاسٹ سلمان خان کے ہمراہ کشمیر کی جنت نظیر وادی میں پہنچ چکی ہے، یہ شیڈول تین روز پر مشتمل ہے۔

    فلمی پنڈتوں کو یقین ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔


    جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    جیل سے نکلتے ہی سلمان خان ریس تھری کے سیٹ پر پہنچ گئے

    ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے جیل سے باہر آتے ہی فلمی دنیا کا رخ کرلیا، اداکارہ جیکولین فرنینڈس کے ساتھ ریس 3 کی شوٹنگ شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق سلمان خان ایک ہفتہ قبل ہی نایاب کالے ہرن شکار کیس میں جیل سے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں، ممبئی اسٹوڈیو میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کے سلسلے میں انھیں ساتھی ادارکاراؤں جیکولین اور ڈیزی شاہ کے ساتھ دیکھا گیا۔

    ’ریس‘ بالی ووڈ کی سپر ہٹ ایکشن تھرلر سیریز ہے جس کی پہلی دو فلموں میں سیف علی خان اور انیل کپور نے مرکزی کردار ادا کیے تھے، جن کی ڈائریکشن عباس مستان نے دی تھی، ریس تھری کے ہدایت کار ریمو ڈی سوزا ہیں۔

    ریس تھری میں سلمان خان کے ساتھ ساتھی اداکاروں میں انیل کپور، بوبی دیول، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ اور ثاقب سلیم شامل ہیں۔ فلم کی شوٹنگ انڈیا سے باہر ہونی تھی لیکن سلمان کے کیس کی وجہ سے فلم سازوں نے اس کی شوٹنگ انڈیا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا، ریس تھری کی ریلیز  عید کے آس پاس متوقع ہے۔

    اداکار سلمان خان کی ضمانت منظور، جیل سے رہا کردیا گیا

    واضح رہے کہ نایاب کالے ہرن شکار کیس میں بالی ووڈ سپر اسٹار کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی لیکن ضمانت منظور ہونے کے بعد انھیں جودھ پور جیل سے رہا کردیا گیا تھا، سات مئی کو کیس کی اگلی سماعت کے سلسلے میں انھیں پھر جودھ پور میں حاضر ہونا ہے۔

    فلم کک سے مشہور ہونے والی سلمان اور جیکولین کی جوڑی نے ریس تھری کے لیے ممبئی میں پہلا شیڈول مکمل کرلیا ہے جس میں ٹائٹل ٹریک اللہ دہائی ہے کی شوٹنگ بھی شامل ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔