Tag: ریشبھ پنت

  • ریشبھ پنت سے مداح نے فیس کیلئے 90 ہزار مانگے تو کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

    ریشبھ پنت سے مداح نے فیس کیلئے 90 ہزار مانگے تو کرکٹر نے کیا جواب دیا؟

    بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت سے ایک مداح نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر اپنی انجینئرنگ کی فیس بھرنے کے لیے 90 ہزار روپے مانگ لیے۔

    ایک بار پھر بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت اسپاٹ لائٹ میں آگئے ہیں، تاہم اس بار وہ اروشی روٹیلا کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی سخاوت کی وجہ سے خبروں میں ہیں، کارتکے موریا نامی لڑکے نے خود کو چندی گڑھ یونیورسٹی میں زیرتعلیم اور انجینئرنگ کا طالبعلم بتا کر کرکٹر سے امداد کی اپیل کی تھی۔

    کارتیکے موریا نے اپنی انجینئرنگ فیس 90,000 بھارتی رروپے اکٹھا کرنے کے لیے ایک آن لائن فنڈنگ مہم شروع کی تھی، انھوں نے ایکس پر ریشبھ پنت کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو سر میں ایک طالب علم ہوں جو اپنی انجینئرنگ کی تعلیم کے لیے فنڈز اکٹھا کررہا ہے۔‘

    لڑکے نے مزید لکھا کہ ’آپ کا تعاون میری زندگی بدل سکتا ہے، براہ کرم میری مہم میں مدد کرنے یا اسے شیئر کرنے پر غور کریں۔ آپ کی مہربانی میرے لی بہت معنی رکھتی ہے۔‘

    اس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے ریشبھ پنت نے ایک خصوصی پیغام شیئر کیا جس میں انھوں نے کہا کہ ’اپنے خوابوں کا تعاقب کرتے رہیں، خدا کے پاس بہتر منصوبہ ہے ہمیشہ اپنا خیال رکھیں۔‘

    اس کے بعد موریا نے ایک اور پوسٹ میں اسکرین شاٹس شیئر کیا جس میں پنت نے انھیں 90,000 روپے کا عطیہ دیا تھا، تاہم سوشل میڈیا صارفین نے موریا کو اس پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

    صارفین کا کہنا تھا کہ کارتکے موریا ایک فراڈ ہو جو اس طرح کی حرکتیں کرکے پیسے اینٹھ رہا ہے، تاہم اس تنقید کا جواب دیتے ہوئے موریا کا کہنا تھا کہ میں تمام پیسے واپس کررہا ہوں میں لوگوں کی نفرت کا سامنا نہیں کرسکتا۔

  • بھارتی بورڈ نے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو معطل کردیا، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

    بھارتی بورڈ نے وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو معطل کردیا، لاکھوں روپے جرمانہ عائد

    بی سی سی آئی نے بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پنت کو ایک میچ کے لیے معطل کرتے ہوئے ان پر 30 لاکھ روپے کا بھاری جرمانہ عائد کردیا۔

    آئی پی ایل 2024 کے دوران دہلی کیپٹلز کے کپتان کو سلو اوور ریٹ کی بنا پر ایک میچ کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ وہ رائل چینلجرز بنگلورو کے خلاف اگلا میچ نہیں کھیل سکیں جبکہ ان کی ٹیم کو فائنلز کی دوڑ میں برقرار رہنے کے لیے یہ میچ جیتنا لازمی ہے۔

    راجھستان راہلز کے خلاف میچ میں دہلی کے کپتان لگاتار تیسری بار سلو اوور ریٹ کے مرتکب پائے گئے تھے جس کی بنا پر انھیں کڑی سزا سنائی گئی ہے۔

    انڈین پریمیئر لیگ کے کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی پر انھیں اہم میچ کے لیے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ 30 لاکھ بھارتی روپے بھی بطور جرمانہ بھرنا پڑے گا۔

    دہلی کیپٹلز نے میچ ریفری کی جانب سے ریشبھ کی ایک میچ کے لیے معطلی اور جرمانے کے خلاف اپیل کی تھی تاہم بی سی سی آئی کے محتسب نے ان کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔

    بھارتی بورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چونکہ یہ ان کی ٹیم کا اس سیزن کا تیسرا سلو اوور ریٹ تھا جو آئی پی ایل کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے۔ اس لیے رشبھ پنت پر 30 لاکھ روپے جرمانہ اور انھیں ایک میچ کے لیے معطل کیا جاتا ہے۔

    پلیئنگ الیون کے باقی ممبران بشمول امپیکٹ پلیئر، ہر ایک کھلاڑی پر انفرادی طور پر 12 لاکھ روپے یا ان کی متعلقہ میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا۔

  • ریشبھ پنت نے آئی پی ایل میں پاکستانی بیٹر کا ریکارڈ توڑ دیا

    ریشبھ پنت نے آئی پی ایل میں پاکستانی بیٹر کا ریکارڈ توڑ دیا

    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر اور دہلی کیپٹلز کے کپتان ریشبھ پنت نے آئی پی ایل میں ریکارڈ بناتے ہوئے پاکستانی بلے باز کو پیچھے چھوڑ دیا۔

    آئی پی ایل میں دہلی کے بیٹر نے گجرات ٹائٹنز کے خلاف دھواں دھار بیٹنگ کرتے ہوئے 43 بالز پر 88 رنز کی شاندار اننگز تراشی ان کی اننگز میں پانچ چوکے اور 8 چھکے شامل تھے جبکہ انھوں نے 204.65 کے اسٹرائیک ریٹ سے یہ اسکور بنایا۔

    ریشبھ پنت نے پاکستانی بیٹر عثمان خان کا ریکارڈ توڑا جنھوں نے پاکستان سپر لیگ کے دوران ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے بولر قیس احمد کے 12 بالز پر 54 رنز بٹورے تھے۔

    عثمان نے اپنی 43 بالز کی اننگز میں 120 رنز بنائے تھے جس میں 12 چوکے اور 9 چھکے شامل تھے جبکہ ان کی ٹیم نے مقررہ اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 262 رنز کا مجموعہ کھ۔ڑا کیا تھا۔

    بھارتی وکٹ کیپر بیٹر کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انھوں نے پیسر موہت شرما کی 18 بالز پر مجموعی طور پر 62 رنز اسکور کیے۔

    آئی پی ایل میں ایک ہی بولر کے خلاف انھوں نے تین چوکے اور سات چھکے لگائے جبکہ اننگز کے آخری اوور میں انھوں نے موہت کے خلاف تابڑتوڑ 30 رنز اسکور کیے تھے۔