Tag: ریفرنس تیار

  • آشیانہ اقبال اسکینڈل : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

    آشیانہ اقبال اسکینڈل : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا

    لاہور : قومی احتساب بیورو نے شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اقبال اسکینڈل کے حوالے سے ایک اور ریفرنس تیار کرلیا، ان کے ساتھ دیگر چار افراد کے خلاف24نومبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق آشیانہ اقبال اسکینڈل میں نیب نے شہباز شریف کے خلاف ریفرنس تیار کرلیا ہے، اس حوالے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سمیت چار افراد کے خلاف ریفرنس چوبیس نومبر کو فائل کیے جانے کا امکان ہے۔

    شہبازشریف پر الزام ہے کہ انہوں نے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہوئے منظور نظر افراد کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی، اس کے علاوہ انہوں نے بحیثیت وزیراعلیٰ غیر قانونی طور پر پی ایل ڈی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی طاقت کا غیرقانونی استعمال کیا۔

    شہباز شریف نے شریک ملزم فواد حسن فواد کی ملی بھگت سے میرٹ پر آنے والی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کروایا۔ ریفرنس کے مطابق ملزم نے اکیس اکتوبر دو ہزار چودہ کو آشیانہ اقبال پراجیکٹ کا ٹھیکہ پی ایل ڈی سی سے ایل ڈی اے کو منتقل کرنے کا حکم دیا، جس سے حکومتی خزانے کو کروڑوں کا نقصان پہنچایا گیا۔

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق شہباز شریف کو کل نیب کی عدالت لایا جائے گا، سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو راہداری ریمانڈ کے حصول کیلئے پیش کیا جائے گا۔

    مزید پڑھیں: شہباز شریف کے خلاف ریفرنس جلد مکمل کریں: نیب لاہور کو چیئرمین نیب کی ہدایت

    واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے چیئرمین نیب کی زیرِ صدارت نیب لاہور آفس میں اجلاس منعقد ہوا، جس میں چیئرمین کو پیراگون اور آشیانہ اقبال سمیت دیگر ریفرنسز پر بریفنگ دی گئی۔

    جسٹس (ر) جاوید اقبال نے ہاؤسنگ سوسائٹیز کے کیس ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ زیرِ تفتیش کیسوں میں مطلوب افراد جلد وطن لانے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں چیئرمین نیب نے کہا کہ اربوں روپے لوٹنے والے جہاں بھی ہوں جس کے بھی عزیز ہوں، نیب عوام کو ان کا حق دلائے گا۔

  • نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ

    نیب کا اسحاق ڈارکےخلاف ضمنی ریفرنس تیارکرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : نیب نے شریف خاندان اور اسحاق ڈار کی رہائش گاہ پر نوٹسز بھجوا دیئے گئے، اپنی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد فروخت نہیں کر سکتے، اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس بھی تیار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے پاناما کیس کے فیصلے کے بعد اب نیب نے بھی نواز شریف اور اسحاق ڈار کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنا شروع کردیا۔

    نیب نے نوازشریف کی رہائش گاہ جاتی امراء اور وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی لاہور میں رہائش گاہ پر نوٹس بھجوادیا ہے، نیب اہلکاروں نے ان کی گھر کے باہر نوٹس بھی چسپاں کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق نوٹسزمیں کہا گیا ہےکہ نوازشریف اوراسحاق ڈار اپنی منقولہ اور غیرمنقولہ جائیداد فروخت یا منتقل نہیں کرسکتے۔

    قومی احتساب بیورو کی جانب سے وزیر خزانہ کے اثاثے منجمد اور احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے پر قابل ضمانت وارنٹ بھی جاری ہوچکے ہیں۔


    مزید پڑھیں: وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا لندن میں قیام بڑھانے کا فیصلہ


    ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نیب نے اسحاق ڈار کےخلاف ضمنی ریفرنس تیار کرنےکا بھی فیصلہ کرلیا ہے، مذکورہ ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ آمدنی سے زائد اثاثہ جات بنانے پرکیا جائےگا۔


    مزید پڑھیں: نیب کی اسحاق ڈار کے اکاؤنٹس منجمد کرنے کیلئے درخواست


     نیب کو ریفرنس دائر کرنے کے حوالے سے بیرون ملک سے باہمی قانونی معاونت کا انتظار ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک اور بیرون ملک سے تفصیلات ملنے پراسحاق ڈار کے خلاف مزید ضمنی ریفرنس دائر ہونگے۔

  • وزیراعظم کی نااہلی، پاکستان عوامی تحریک کا ریفرنس بھی تیار

    وزیراعظم کی نااہلی، پاکستان عوامی تحریک کا ریفرنس بھی تیار

    لاہور : وزیراعظم کی نااہلی کیلئے پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی اورتحریک انصاف کے بعد پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف کمر کس لی۔ پاکستان عوامی تحریک نے بھی ریفرنس تیار کرلیا۔

    وزیراعظم کی نااہلی کے لئے ریفرنس آئین کے آرٹیکل باسٹھ، تریسٹھ اورپانچ کےتحت دائرکیا جائے گا، مذکورہ ریفرنس عوامی نمائندگی ایکٹ انیس سوچھہتر کے تحت دائر کیا جائے گا۔

    ریفرنس کامسودہ منظوری کے لئے ڈاکٹر طاہرالقادری کوپیش کردیا گیاہے، سربراہ پاکستان عوامی تحریک کی منظوری کےبعد وزیراعظم کی نااہلی کیلئے ریفرنس دائر کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی نے بھی وزیر اعظم اور ان کے چار رشتے داروں کیخلاف ریفرنس دائر کیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ کاکہنا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور اراکین قومی اسمبلی اور وزیر اعظم کے داماد کیپٹن صفدراور شہباز شریف کے بیٹے شریف کی حمزہ شہباز کے خلاف ریفرنس دائر کیا جا ئے گا۔

    دونوں جماعتوں نے الیکشن کمیشن میں ریفرنس تو دائر کردیا ہے، لیکن الیکشن کمیشن کے صوبا ئی سربراہان کی غیرمو جود گی سوالیہ نشان ہے۔

     

  • ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیےجانے پراحتساب عدالت کا اظہار برہمی

    کراچی: احتساب عدالت نے ڈاکٹرعاصم حسین کو پیش نہ کیےجانےپراظہار برہمی کردیا۔

    کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹرعاصم کیس کی سماعت ہوئی، ڈاکٹر عاصم حسین کی عدم پیشی پر عدالت نےاستفسارکیاکہ بتایا جائے ڈاکٹرعاصم کو کیوں نہیں پیش کیا جارہا، جس پروکیل صفائی نے کہا کہ ڈاکٹرعاصم کو پیش نہ کیے جانے کی انہیں بھی اطلاع نہیں۔

    اس موقع پر جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی میڈیکل رپورٹ پیش کی گئی، رپورٹ کے مطابق ڈاکٹرعاصم علیل ہیں پیش نہیں کیاجاسکتا، ڈاکٹرعاصم کاذہنی توازن بھی ٹھیک نہیں۔

  • نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    نیب نے ڈاکٹرعاصم و دیگرکیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا

    اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نےسابق وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم حسین اوردیگرافسران کیخلاف کرپشن کا ریفرنس تیارکرلیا ہے۔ ۔

    نیب ذرائع کے مطابق ریفرنس میں ڈاکٹرعاصم سمیت 6مینجنگ ڈائریکٹرز کے نام شامل ہیں۔ ریفرنس میں سابق ایم ڈی اوجی ڈی سی ایل بشارت مرزا،اے جی ایم زاہد بختیار کا نام شامل کیا گیا جبکہ سوئی سدرن کے موجودہ ایم ڈی خالد رحمٰن کا نام بھی نیب ریفرنس میں شامل ہے۔

    علاوہ ازیں نیب نے ڈپٹی ایم ڈی سوئی سدرن یوسف جمیل انصاری کومفرور قرار دے دیا۔ دریں اثناء نیب نے پاکستان اسٹیل کے سابق چئیرمین معین آفتاب شیخ اور دیگر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا۔

    ملزم پر بھارت سے لوہا خرید کر پاکستان اسٹیل کو 18 کروڑ 81 لاکھ کا نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے، ریفرنس میں پاکستان سٹیل کے سابق ڈائریکَٹر کمرشل ثمین اصغر کو شریک ملزم بنایا گیا ہے۔