Tag: ریفرنس کی سماعت

  • ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی یا ریکارڈنگ آن ایئر ہوگی؟

    ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس کی سماعت براہ راست نشر ہوگی یا ریکارڈنگ آن ایئر ہوگی؟

    اسلام آباد : سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس کی سماعت براہ راست نشر کرنے یا ریکارڈنگ آن ایئر کرنے سے متعلق رپورٹ پیر کو پیش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت کی براہ راست نشریات کے معاملے پر 3 رکنی کمیٹی کی رپورٹ تیار کرلی۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ کمیٹی ذوالفقارعلی بھٹوریفرنس کی سماعت براہ راست نشریات یا ریکارڈنگ آن ائیر کرنےسے متعلق رپورٹ پیر کو پیش کرے گی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی اپنی سفارشات فل کورٹ کے سامنے رکھے گی، سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سماعت 12 دسمبر کو ہوگی، چیف جسٹس قاضی فائزعیسٰی کی سربراہی میں9رکنی لارجربینچ سماعت کرے گا۔

    9رکنی لارجربینچ میں جسٹس سردارطارق مسعود، جسٹس منصورعلی شاہ، جسٹس یحیٰی آفریدی، جسٹس امین الدین اور جسٹس جمال مندوخیل ، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

    خیال رہے آصف علی زرداری کی جانب سے 2011 میں فیصلے پر صدراتی ریفرنس بھجوایا گیا تھا۔

  • جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرکو ہوگی

    جسٹس شوکت عزیز صدیقی کیخلاف ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرکو ہوگی

    اسلام آباد : ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت سپریم جوڈیشل کونسل میں یکم اکتوبر کو ہوگی، عدالت نے جسٹس شوکت عزیز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی کےخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس کی سماعت یکم اکتوبرکو ہوگی۔

    اظہار وجوہ کے نوٹس پرجوابات کے جائزے کے بعد مزید کارروائی کا فیصلہ کیا جائے گا، عدالت نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا ہے۔

    خیال رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس سال2015 میں دائر کیا گیا تھا اور ان پر اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے سرکاری گھر پر تزئین و آرائش کے لیے لاکھوں روپے خرچ کرنے کا الزام ہے۔

    واضح رہے کہ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے خلاف ریفرنس کی سماعت کھلی عدالت میں کرنے کی درخواست بھی دائر کررکھی ہے تاہم جسٹس عظمت سعید کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے ایک بینچ نے اس درخواست کو مسترد کرکے یہ معاملہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھجوا دیا تھا۔