Tag: ریفرنس کی منظوری

  • چیئرمین نیب کی آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ریفرنس کی منظوری

    چیئرمین نیب کی آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کیخلاف ریفرنس کی منظوری

    اسلام آباد : چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے سابق صدر آصف زرداری ، سابق وزرائے اعظم نوازشریف اوریوسف رضا گیلانی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی، ملزمان پرتوشہ خانےسےتحائف اور گاڑیاں لینےکاالزام ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر ) جاوید اقبال کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا، ڈپٹی چیئرمین پی جی اے ، ڈی جی نیب آپریشن ودیگرافسران شریک ہوئے۔

    نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں آصف زرداری ،نوازشریف اوریوسف رضاگیلانی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی ، ملزمان پرتوشہ خانےسےتحائف اور گاڑیاں لینےکاالزام ہے۔

    اجلاس میں جعلی بینک اکاؤنٹس ،انورمجید،عبدالغنی مجیدکےخلاف ریفرنس ، کامران شفیع ، واجد شمس الحسن کےخلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری بھی دی، ملزمان نے قومی خزانے کو 27ہزارڈالرراور 28 ہزار پاؤنڈز کا نقصان پہنچایا۔

    نیب اجلاس میں عبداللہ علوی آنریری سکریٹری ا سٹیٹ بینک کوآپریٹو سوسائٹی کےخلاف ریفرنس کی منظوری دے دی گئی، ریفرنس میں دیگرملزمان بھی نامزد،7.8ملین ہتھیانےکاالزام ہے۔

    قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں 4انوسٹی گیشنز کی بھی منظوری دی گئی، جن میں محکمہ صحت گورنمنٹ سندھ کے بدعنواں ملازمین کے خلاف، ممبران پروکیور کمیٹی کے خلاف ، پروگرام منیجرزہیپاٹائٹس پریونشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کیخلاف اور رحمت بلوچ وزیر صحت بلوچستان کے خلاف جبکہ اعجاز حسین جاکھرانی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشنز شامل ہیں۔

    ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں9 انکوائریوں کی منظوری دے دی گئی، جن میں سیف سٹی پروجیکٹ اسلام آباد کی انتظامیہ کےخلاف ، ٹی ای پی اے ، ایل ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگرکےخلاف ، عاشق حسین خان گوپانگ ممبر قومی اسمبلی کے خلاف انکوائریاں شامل ہیں۔

    اجلاس میں عبداللہ شاہ غازی شوگرملز لمیٹڈ کے مالکان /ڈائریکٹرز اور دیگرکے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا جبکہ سی ڈی اے کےافسران و اہلکاروں اور دیگرکے خلاف انکوائری سی ڈی اے کوبھجوانے کی بھی منظوری دی۔

  • چئیرمین نیب نے عبدالمجیدغنی سمیت 6افرادکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی

    چئیرمین نیب نے عبدالمجیدغنی سمیت 6افرادکے خلاف ریفرنس دائرکرنے کی منظوری دے دی

    لاہور : چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سی ای اواومنی گروپ عبدالمجید غنی سمیت 6 ریفرنس کی منظوری دے دی ، ملزمان پرمن پسند افراد کو پانی فراہمی اسکیموں کاٹھیکہ دینےکاالزام ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کی زیرصدارت ایگزیکٹو بورڈ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں 6 ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی ، جن میں سی ای اواومنی گروپ عبدالمجید غنی کےخلاف ریفرنس شامل ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں سابق ایڈمنسٹر کے ایم سی محمدحسین اوردیگر کےخلاف اور جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں 7 ایکڑ اراضی ریگولر کرنے پرریفرنس کی منظوری دی گئی۔

    چئیرمین نیب نے سی ڈی اےافسر غلام سرورسندھو ، سابق سیکریٹری ورکرز ویلفیئر افتخار رحیم، سابق سیکریٹری اسپیشل اعجاز احمد اور دیگر کے خلاف بھی ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی۔

    ملزمان پر من پسند افراد کو پانی فراہمی اسکیموں کا ٹھیکہ دینے کا الزام ہیں۔

    یاد رہے اجلاس سے قبل جعلی اکاؤنٹس کیس میں تیار مزید تین ریفرنسز نیب ہیڈ کوارٹر کو موصول ہوئے تھے، تینوں ریفرنسز نیب راولپنڈی کی جانب سے بھجوائے گئے ، ریفرنسز موصول ہونے پر آپریشن ڈویژن نے چھان بین کی۔

    مزید پڑھیں: میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، چیئرمین نیب

    ذرائع کے مطابق گرفتار نجم زمان اور حسن علی میمن سمیت پانچ ملزمان کو بھی ریفرنسز کا حصہ بنایا گیا ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا تھا کہ ہماری وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کے پروپیگنڈے کو رد کرتا ہوں،  نیب ایسااقدام کیوں اٹھائے گا، جس سے ملکی معیشت برباد ہو۔

    ان کا مزید کہنا تھا  بیوروکریسی اگرفیصلے نہیں کرے گی، تو ہم آگے کیسے چلیں گے، بیوروکریسی ملک کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، حکومت صرف پالیسی بناتی ہے، عمل درآمد بیوروکریسی کا کام ہے،  ہماری وجہ سے بیوروکریسی کے کام نہ کرنے کے پروپیگنڈے کو رد کرتا ہوں، شواہد سے ثابت کروں گا، جو میں کررہا، ہو وہ درست ہے،1435 نیب ریفرنسزمیں فقط چند درجن ہی بیوروکریٹس شامل ہیں۔

    اس سے قبل چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہناتھامیگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے،  بدعنوان عناصر کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے۔